وزیر خزانہ سے اکیومن وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری و دیگر امور پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے اکیومن کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سرمایہ کاری، موسمیاتی لچک، معاشی اصلاحات اور ڈیجیٹل فنانس ماڈل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد کی قیادت اکیومن کی بانی و سی ای او جیکولین نووگراٹز نے کی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ نے وفد کو پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال، جاری اصلاحاتی عمل اور مالی نظم و ضبط کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ اکیومن کی سی ای او جیکولین نووگراٹز نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی موسمیاتی لچکدار زراعت اور غربت مٹانے کی کوششیں غیر معمولی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اکیومن کا 90 ملین ڈالر کا ایگریکلچر رزیلینس فنڈ پاکستان میں زیر عمل ہے، جس کا مقصد پائیدار زراعت اور موسمیاتی مطابقت پر مبنی منصوبوں کی مالی معاونت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجا میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">