گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیرِ گردش
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے شوہر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش میں ہیں۔
آئمہ بیگ کے شوہر زین احمد نے گلوکارہ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی سے متعلق پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی گئی ہے۔
تاہم، گلوکارہ نے ابھی تک زین احمد کو فالو کیا ہوا ہے اور ان کے اکاؤنٹ پر شادی کی پوسٹ بھی بدستور موجود ہے۔
آئمہ بیگ نے دو ماہ قبل 6 اگست کو اپنے دوست زین احمد سے شادی کی تصدیق اس کیپشن کے ساتھ کی تھی کہ کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس وقت بھی ان کا شادی کا اعلان ایک دن کی قیاس آرائیوں کے بعد سامنے آیا تھا۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ان کے درمیان واقعی علیحدگی ہوئی ہے یا نہیں، کیونکہ دونوں میں سے کسی نے بھی اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم زین احمد کی جانب سے گلوکارہ کو ان فالو کرنے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیاں ضرور شروع ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ زین احمد پاکستانی فیشن برانڈ ’راستہ‘ کے کری ایٹو ڈائریکٹر ہیں، جب کہ دونوں کا نکاح کینیڈا میں ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔
اس سے قبل آئمہ بیگ کی منگنی اداکار شہباز شگری سے ہوئی تھی، دونوں کی ملاقات فلم ’پرے ہٹ لو‘ کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی، جس کے بعد کچھ عرصہ تعلق میں رہنے کے بعد انہوں نے منگنی کی، تاہم ستمبر 2022 میں آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی ختم ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز، سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان آج ٹکراؤ ہوگا
کراچی:ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔
ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔
اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔
دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا کے ہاتھوں میں ہوگی، پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش شکست کے بعد آئی لینڈرز ٹرائنگولر سیریز میں اچھی کار کردگی کیلیے پراعتماد ہیں۔