آئمہ بیگ سے شادی کے 2 ماہ بعد علیحدگی؟ زین احمد نے خاموشی توڑ دی؛ وجہ جان کر سب حیران
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی دسمبر 2024 میں اُن کے دوست اور مشہور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے ساتھ ہوئی تھی اور ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا کہ علیحدگی افواہیں زور پکڑنے لگیں۔
شوبز کی دنیا میں ایک بار پھر ایک خبر نے ہلچل مچا دی ہے جب آئمہ بیگ کے مداحوں نے نوٹ کیا کہ اُن کے شوہر زین احمد نے انسٹاگرام پر اچانک اپنی اہلیہ کو ان فالو کردیا۔
زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے شادی کی تصاویر بھی حذف کردیں اور اس کی کوئی معقول وجہ بھی نہیں بتائی۔
جس پر سوشل میڈیا میں یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح تیزی سے پھیلنے لگیں۔
اس تمام عرصے میں آئمہ بیگ نے بھی پُراسرار خاموشی اختیار کیے رکھی جس سے ان افواہوں کو اور تقویت ملنے لگی۔
تاہم اب زین احمد نے وضاحت دی ہے کہ یہ سب انسٹاگرام کے بگز اور ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔
زین احمد نے ہنسنے والی ایموجیز کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ آئمہ بیگ کے ساتھ شادی کی تصویریں ڈیلیٹ نہیں ہوئیں بلکہ آرکائیو فولڈر میں منتقل ہوگئی تھیں۔
مداحوں نے تاہم اس وضاحت پر بھی شکوک کا اظہار کیا اور سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا طوفان برپا ہے۔
کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ "یہ بس ایک بہانہ ہے"، جبکہ دوسرے ابھی بھی دعا کر رہے ہیں کہ دونوں کا رشتہ سلامت رہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس کے آخر میں زین احمد اور آئمہ بیگ کی شادی لاہور میں دھوم دھام سے ہوئی تھی اور شوبز کی یہ جوڑی اپنی شادی کے بعد سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔
دونوں کی جوڑی کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر بے حد پسند بھی کیا گیا اور مداح اکثر ان کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے نظر آتے تھے۔
اب ’ان فالو‘ واقعے کے بعد مداحوں کے دلوں میں خدشات پیدا ہوگئے ہیں کہ کہیں یہ جوڑی بھی شوبز کی ان مختصر مدت چلنے والی شادیوں کی فہرست میں شامل نہ ہو جائے۔
یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی اس سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کی ساتھی گلوکار افضل شگری کے ساتھ 2021 میں منگنی ہوئی تھی جو ایک سال بعد ختم ہوگئی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ئمہ بیگ کی ا ئمہ بیگ کے ساتھ
پڑھیں:
فیروز خان نے گھریلو تنازعات کی وجہ سے موت کے قریب پہنچنے کا انکشاف کر دیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی اور گھریلو تنازعات کے باعث پیش آنے والی مشکلات پر کھل کر بات کی۔
اداکار نے بتایا کہ پہلی شادی کے ختم ہونے اور طلاق کے بعد وہ ذاتی زندگی کی تنقید اور الزامات کے سبب شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے اور ایک موقع پر وہ اتنے پریشان ہوئے کہ ٹوائلٹ میں بے ہوش ہو گئے اور موت کے قریب پہنچ گئے۔
فیروز خان نے کہا کہ وہ اس دوران اپنے بچوں کو یاد کر رہے تھے، لیکن عدالتی مقدمات اور دیگر مسائل کی وجہ سے ان سے ملاقات ممکن نہیں تھی۔ کیریئر پر بھی اس وقت منفی اثرات پڑے، اور انہوں نے سوچا کہ شاید درزی بن کر کپڑے بیچنا شروع کریں۔
اداکار نے اپنی بازیابی کا سہرا والدہ کی دعاؤں اور پڑھی ہوئی آیت الکرسی کو دیا، جنہوں نے انہیں دوبارہ سنبھالنے میں مدد کی۔
واضح رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزا سلطان سے 2018 میں ہوئی، اور ان کے ہاں 2019 میں بیٹے اور 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ 2022 میں طلاق کے دوران علیزا سلطان نے فیروز خان پر سنگین گھریلو تشدد کے الزامات بھی لگائے تھے۔ بعد ازاں فیروز خان نے جون 2024 میں ڈاکٹر زینب سے دوسری شادی کی۔