چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے فیصل آباد میں کمسن گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ متاثرہ بچی اور اس کے لواحقین سے فوری رابطہ کریں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں۔
(جاری ہے)
بدھ کو جاری بیان میں چیئرپرسن سارہ احمد نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں 13 سالہ کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق، کمسن گھریلو ملازمہ زاہرہ کو اس کے مالکان نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے بچی کے جسم کو گرم چمٹے سے جھلسایا اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سارہ احمد نے مزید کہا کہ تشدد کا شکار بچی زہرہ کو مکمل معاونت اور قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کمسن گھریلو ملازمہ فیصل آباد
پڑھیں:
پنجاب میں ضمنی انتخابات، فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد
وزارت داخلہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے پاکستان آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے نامزد عسکری اور سول افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی تفویض کردیے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے دن عام فورسز دوسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس تعینات رہیں گی، جبکہ پاکستانی فوج تیسرے درجے پر بطور کوئیک ری ایکشن فورس خدمات انجام دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کا خدشہ، الیکشن کمیشن کا اظہار تشویش
الیکشن کمیشن کے مطابق 22 تا 24 نومبر کے دوران پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو اسٹینڈ بائی میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ رینجرز کو فوری ردعمل یونٹس کے طور پر تیسری دفاعی پرت میں خدمات فراہم کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ضابطہ فوجداری کے تحت کسی بھی خلاف ورزی، ہنگامی صورتحال یا جرم کے ارتکاب کی صورت میں فورسز خلاصہ کارروائی کر سکیں گی۔ علاوہ ازیں تعینات فورسز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل اختیارات حاصل ہوں گے تاکہ انتخابی دنوں میں کسی بھی قانون شکن سرگرمی، ہنگامہ آرائی یا رکاوٹ کو بروقت اور مؤثر انداز میں روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو مہم روکنے کی ہدایت کردی
پی پی-115 فیصل آباد، پی پی-116 فیصل آباد، پی پی-269 مظفرگڑھ، این اے-185 ڈیرہ غازی خان، این اے-18 ہری پور، پی پی-73 سرگودھا، این اے-96 فیصل آباد، این اے-104 فیصل آباد، این اے-143 ساہیوال، پی پی-98 فیصل آباد، پی پی-203 ساہیوال، این اے-129 لاہور اور پی پی-87 میانوالی میں ضمنی انتخابات کے لیے فورسز تعینات کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پنجاب سیکیورٹی ضمنی انتخابات