مصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز

قاہرہ (آئی پی ایس )مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر ٹرمپ کودستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر نے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجاتا ہے تو صدر ٹرمپ کو جنگ بندی معاہدیکی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔

خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں آج ترک انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن، قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی اور امریکی صدر ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیووٹکوف نے شرکت کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے علاوہ دیگر فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے وفد نے بھی آج مذاکرات میں شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراورکزئی میں آپریشن:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید، نماز جنازہ ادا،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت اورکزئی میں آپریشن:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید، نماز جنازہ ادا،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت پاک سعودیہ تعلقات کو سرمایہ کاری، کاروبار کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائینگے: وزیراعظم عوام کیلئے خوشخبری: 4 سال سے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کردی گئی بنگلادیشی عدالت کا گزشتہ حکومت کے دوران جبری گمشدگیوں پر 24 اعلی فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم امن کا سارا بوجھ حماس پر ڈالنا ٹھیک نہیں، اسرائیل کو حملے بندکرنا ہوں گے، اردوان آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تقریب میں شرکت کی دعوت ٹرمپ کو

پڑھیں:

علامہ صادق جعفری کی لیاقت بلوچ سے ملاقات، شہدائے راہ مقاومت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ملاقات کے دوران رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کے وفد کی رہنما علامہ علامہ صادق جعفری کی قیادت میں وفد کی مرکزی جنرل سیکرٹری ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، مسلم پرویز و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں منعقدہ شہید حسن نصر اللہ و شہدائے فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی اجتماع شرکت کی دعوت دی۔ وفد میں علامہ مبشر حسن، علی نئیر، زین رضا، عسکری رضوی، کلب جواد، کاظم عباس سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 11 اکتوبر کو بریٹو روڈ میں شہداء کی یاد میں تاریخی تعزیتی اجتماع بعنوان شہدائے راہ مقاومت کانفرنس میں ہوگا، شہید حسن نصر اللہ خطے میں مظلوموں کی طاقتور آواز تھے، حسن نصر اللہ کی تمام زندگی خطہ میں عالمی استعمار کے خلاف مقاومت میں گزری، شہید اسماعیل ہانیہ، حسن نصر اللہ، یحییٰ سنوار، ہاشم صفی الدین سمیت دیگر بے گناہ معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ گریٹر اسرائیل صہیونیوں کے لئے اب خواب ہی بن جائے گا، اسرائیل اپنے زوال کے آخری دن گن رہا ہے، حزب اللہ و حماس خطے میں مسلم اتحاد کا مظہر ہیں اور استعماری قوتوں کے خلاف عظیم جہاد کر رہی ہیں، ایران نے اسرائیل پر حملہ کرکے ناقابل تسخیر صہیونی خود ساختہ پروپیگنڈہ ختم کیا، اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے فلسطین صرف فلسطینیوں کی سر زمین ہے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کی یکجہتی سے غاصب اسرائیک کو شکست دی جاسکتی ہے، مسلم ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کر دیں تو اس کو وجود ختم ہو جائے۔ ملاقاتوں میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والے شہداء کے مشترکہ مرکزی برسی  تعزیتی اجتماع کی حمایت اور اپنی بھرپور جماعتی شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی مذاکرات مثبت سمت میں، مصری صدر کی ٹرمپ کو قاہرہ آنے کی دعوت
  • اورکزئی میں آپریشن:لیفٹیننٹ کرنل و میجر سمیت 11 جوان شہید، نماز جنازہ ادا،وزیر اعظم ،فیلڈ مارشل کی شرکت
  • شرم الشیخ مذاکرات میں قطری، تُرک اور مصری حکام کا شامل ہونا جنگبندی کیجانب ایک مثبت قدم ہے، حماس
  • علامہ صادق جعفری کی لیاقت بلوچ سے ملاقات، شہدائے راہ مقاومت کانفرنس میں شرکت کی دعوت
  • مشرق وسطیٰ امن عمل فیصلہ کن موڑ پر: ٹرمپ ’اسرائیل حماس معاہدے‘ کی  کامیابی کیلیے پرامید
  • غزہ مذاکرات میں نیا موڑ، قطری وزیر اعظم اور ترک انٹیلیجنس چیف براہِ راست شریک ہوں گے
  • غزہ میں جنگ بندی کا حقیقی امکان موجود ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ
  • قطری وزیرِاعظم اور ترک انٹیلیجنس چیف غزہ جنگ بندی مذاکرات میں  کل شریک ہوں گے
  • عرس مبارک حضرت کلو بابا سرکارؒ، شاندار تقریب، نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر ریلوے سمیت اہم شخصیات کی شرکت