شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وزراء اور عسکری حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر سبطین حیدر شہید کو کوئٹہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کیا جائے گا۔ میجر سبطین حیدر نے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت وزیر اعظم شہباز شریف نے شہید میجر سبطین حیدر کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج سمیت کسی بھی دہشت گرد گروہ کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ہمارے شہدا کا لہو پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہید میجر سبطین حیدر
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم کی کروشیا اور مالدیپ کےوزرائے خارجہ سے ملاقات
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشیا کے وزیر خارجہ گورڈن ریڈمین سے چوتھے یورپی یونین انڈو پیسفک وزارتی فورم کے موقع پر ملاقات کی۔
ہفتہ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے علاقائی اور عالمی صورتحال، سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے سمیت دو طرفہ اور کثیر جہتی فورمز پر پاک۔کروشین مصروفیت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا. نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کروشین وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
اس کے علاوہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے موقع پر مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل سے بھی ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے تجارت، رابطے اور موسمیاتی ریزیلینس میں دوطرفہ تعاون کی شراکت داری کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے مشترکہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے باقاعدہ رابطے میں رہنے کی اہمیت پر زور دیا۔