وزیرِ اعظم اور محسن نقوی کا میجر سبطین حیدر شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اویس کیانی: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل کے علاقے دارابان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور سات خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔
ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 7 فتنہ الخوارج واصلِ جہنم، میجر سبطین حیدر شہید
وزیرِ اعظم نے آپریشن کے دوران دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر شہید کو خراج عقیدت پیش کیا، اور شہید کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا.
وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کے بہادر افسران و جوان دن رات ارض وطن کی حفاظت میں مصروف عمل ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو اپنی بہادر افواج کے افسران و جوانوں پر فخر ہے.
دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم افواج پاکستان کے وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ہائیکورٹ نے منشیات کے مجرم کی سزا کے خلاف اپیل خارج کردی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف دلیری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا شہید میجر سبطین حیدر نے بہادری سے 7 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، میجر سبطین حیدر نے جان دے کر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ۔
شہید میجر سبطین حیدر نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ لکھی، شہید میجر سبطین حیدر جیسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے ، قوم شہید میجر سبطین حیدر کی شجاعت اور جوانمردی کو سلیوٹ کرتی ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر سبطین کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
غزہ امن معاہدہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کی راہ ہموار کرے گا:شہباز شریف
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جام شہادت نوش کرنے والے میجر سبطین حیدر میجر سبطین حیدر شہید شہید میجر سبطین حیدر خراج عقیدت پیش کیا محسن نقوی نے کے خلاف
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ