کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن خیبر چوک کے قریب گزشتہ ہفتے بچوں کی لڑائی بڑوں کے درمیان فائرنگ میں تبدیل ہوئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹاک ٹاک کے جنون نے باپ بیٹے کی جان لے لی

مرنے والوں کی شناخت 30 سالہ حضرت خان ولد کتب دین اور 18 سالہ ابراہیم ولد عبدالحکیم کے ناموں سے ہوئی اور دونوں کا ہی اس جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ وہ بدقسمتی سے اس ’میدان جنگ‘ کے پاس سے گزر رہے تھے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی نے بتایا کہ دونوں گروہوں میں بچوں کی لڑائی کے بعد مسلح تصادم ہوا۔

واقعے کی تفصیل کے مطابق بچوں نے 2 ٹک ٹاک گروپ 103 اور 113 کے نام سے بنائے ہوئے تھے۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ آفریدی قبیلے کے بچوں نے محسود قبیلے کے بچے پر تشدد کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی جس پر ہفتے کو محسود اور آفریدی قبیلے کا جرگہ طلب کیا گیا تھا جس پر دونوں جانب سے پہلے پتھراؤ اورپھر فائرنگ شروع کردی گئی۔

اس فائرنگ کی زد میں آ کر چاول فروخت کرنے والا ایک شخص اور دوسرا راہگیر جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق مرنے والے دونوں افراد کا اس جھگڑے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

مزید پڑھیے: ٹک ٹاک ویڈیوز یا پھر موت کا جنون؟

ابتدائی طور پر ضلع کیماڑی پولیس نے محمد خان کالونی و ملحقہ علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومبنگ اپریشن کے دوران دونوں گروپوں سے تعلق رکھنے والے 6 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عظمت اللہ خان، محمد سیف، محمد وصال خان، سید عالم شاہ، عامر اور عمر کے ناموں سے ہوئی۔

گرفتار ملزم محمد سیف کے قبضے سے ایک عدد ایس ایم جی رائفل اور گرفتار ملزم عظمت اللہ کے قبضے سے پستول برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان میں 4 ملزمان کا تعلق ٹک ٹاک 109 گروپ جبکہ 2 کا تعلق ٹک ٹاک 313 گروپ سے ہے جبکہ اسلحہ سمیت گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت بھی مقدمات درج کیے گئے مزید گرفتاریوں کے لیے ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، فائرنگ سے یوسی چیئرمین جاں بحق

پولیس کے مطابق اس معاملے میں اہم پیشرفت تب ہوئی جب فائرنگ میں ملوث ٹک ٹاک 109 گروپ کے اہم ملزم کو محمد خان کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعید علی ولد سائل خان آفریدی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیرقانونی 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا۔

یہ بھی پڑھیے: لیاری گینگ وار کی وہ فلمی لڑائی جو بچوں سے شروع ہو کر پورے خاندان کو ختم کر گئی

گرفتار ملزم نے واقع کے روز بڑے ہتھیار ایس ایم جی رائفل سے فائرنگ کی تھی، واقع میں استعمال ہونے والی ایس ایم جی رائفل پہلے ہی ملزم کے ساتھیوں سے برآمد کی جاچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بچوں کی لڑائی ٹک ٹاک ٹک ٹاک جھگڑا ٹک ٹاک ہلاکتیں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بچوں کی لڑائی ٹک ٹاک

پڑھیں:

کراچی: بھتہ خوری کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

— جیو گریب

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق کاٹھیاواری گروپ سے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملزم 2019 سے لیاری گینگ وار عبدالصمد کے فرنٹ مین کے ساتھ منسلک ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ بھتہ خوری میں ملوث مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گلشن حدید میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل
  • کراچی: بھتہ خوری کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
  • قائدآباد سے خواتین کو نشہ آور چیز دے کر لوٹنے والی ملزمہ گرفتار
  • اداکار محسن عباس حیدر نے مردوں کے ساتھ ہونے والی امتیازی سلوک پر آواز اٹھا دی
  • لاہور سے اغواء ہونے والی دو بہنیں اسلام آباد سے بازیاب، تین ملزمان گرفتار
  • دنیا کی سب سے قیمتی کامک بک: سپر مین نمبر 1 لاکھوں ڈالرز میں نیلام
  • بچوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
  • بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب ملزم کا عبرتناک انجام
  • راہ چلتی خواتین کو چھیڑ کر فرار ہونے والا بائیک سوار ویڈیو وائرل ہونے پر گرفتار