بھارت سے رہائی پا نے والے 52 ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور:۔ بھارت کی جیلوں سے رہائی پانے والے 52پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچ گئے۔ رینجرز نے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہائی پانے والے ماہی گیروں کو ایدھی فاﺅنڈیشن کے حوالے کر دیا جنہیں خصوصی گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔
بھارت سے رہائی پا کر وطن واپس آنے والے ماہی گیروں میں علی نواز، غلام علی، محمد اسلم، صدام حسین، علی بخش، غلام نبی، علی اصغر ، محمد موسیٰ، پیارے علی، یاسین شیخ، محمد شیخ، عبدالرحمن، محمد سلیم، محمد رضوان، محمد ابراہیم، اسماعیل میو، محمد سعید، نورالحسن، محمد اسحاق، جسیم خان، محمد لطیف، محمد عمران، جسیم، رشید، محمد شوکت علی، حبیب اللہ، محمد محمود، شاہ عالم، نذیز حسین، محمد ایاز، احمد کاٹیار، حسین کاٹیار، غلام حسین، عبدالستار، احسن پٹوانی، عرب پٹوانی، مقبول پٹوانی، غلام حسین، راجو، گڈو پٹوانی، محمد یعقوب، یاسین خان، نعمان، مجیب اللہ، محمد الیاس، رحمان علی، محمد سلیم، اختر علی، محمد اسحاق، نور کبیر، مجیب اللہ، محمد اسماعیل، محمد رفیق، نور الحق اور میزان شامل ہیں۔ ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسرائیلی حراست سے رہائی پانےوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد پاکستان پہنچ گئے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اردن سے اسلام آباد پہنچے جہاں عوام کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
مشتاق احمد خان کے استقبال کے لیے آنے والے شہریوں نے فلسطین کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے گلے میں فلسطین کا کفیہ بھی پہن رکھا تھا۔
یاد رہے کہ غزہ کے لیے امدادی سامان لیکر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے میں دیگر سماجی کارکنوں کے ہمراہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی موجود تھے۔
اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں پر قبضہ کر کے ان پر سوار 500 کے قریب افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو بدنام زمانہ جیل میں رکھا گیا جہاں انہیں ہراساں کیا گیا اور کتے بھی چھوڑے گئے۔