جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT
امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی خبروں کی تصدیق ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو حال ہی میں کیلیفورنیا کے ساحل سانتا باربرا کے قریب پیری کی یاٹ ’’کاراول‘‘ (Caravelle) پر ایک دوسرے کے ساتھ محبت بھرے لمحات گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 40 سالہ کیٹی پیری اور 53 سالہ جسٹن ٹروڈو یاٹ کے بالائی حصے میں ایک دوسرے کو گلے لگاتے اور بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جس سے مہینوں سے گردش کرتی افواہوں کی باضابطہ تصدیق ہوگئی۔
دونوں انتہائی پُرسکون نظر آئے اور اردگرد موجود سیاحوں کی موجودگی سے بالکل بے فکر دکھائی دیے۔ اس موقع پر کیٹی پیری سیاہ رنگ کے سوئمنگ سوٹ میں ملبوس تھیں جبکہ ٹروڈو کو ان کی پیٹھ پر ہاتھ رکھے ہوئے دیکھا گیا۔
قریب ہی موجود عینی شاہد نے ٹروڈو کو ان کے بازو پر بنے منفرد ’Haida raven‘ ٹیٹو سے پہچانا جو کینیڈا کی مقامی تہذیب سے ان کے تعلق کی علامت ہے۔
واضح رہے کہ کیٹی پیری ان دنوں اپنے عالمی ٹور میں مصروف ہیں جس سے وہ اب تک تقریباً 8 کروڑ ڈالر کی کمائی کرچکی ہیں۔
جسٹن ٹروڈو نے رواں سال تقریباً ایک دہائی بعد وزارتِ عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا اور اگست 2023 میں اپنی اہلیہ صوفی گریگوار سے باضابطہ علیحدگی اختیار کی تھی۔ ان کے تین بچے 18 سالہ زیویئر، 16 سالہ ایلا گریس اور 11 سالہ ہیڈریئن ہیں۔
دوسری جانب کیٹی پیری کی پانچ سالہ بیٹی ڈیسی ڈوو بلوم ہے جو اداکار اور سابق منگیتر اورلینڈو بلوم سے ہے۔ پیری اور بلوم نے رواں سال اپنی 9 سالہ رفاقت ختم کی تھی۔ اس سے قبل وہ 2010 سے 2012 تک کامیڈین رسل برانڈ سے شادی کے بندھن میں بندھی رہیں۔
پیری اور ٹروڈو کے درمیان رومانس کی افواہیں سب سے پہلے جولائی میں اُس وقت سامنے آئی تھیں جب دونوں کو مونٹریال کے معروف ریستوران Le Violon میں ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جسٹن ٹروڈو کیٹی پیری پیری اور
پڑھیں:
لاہور میں چار روزہ انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی
لاہور میں چار روز تک جاری رہنے والی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، جس میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے کامیابی کے ساتھ اپنا ٹائٹل برقرار رکھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی اس موقع پر باکسرز کے دلچسپ مقابلے دیکھے۔
چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 21 فائٹس ہوئیں اور 15 ممالک کے 44 باکسرز نے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ اس مقابلے میں حصہ لیا۔ آخری دن ‘فائٹ فار گلوری’ کے عنوان سے ڈبلیو بی اے گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل کے لیے محمد وسیم اور تھائی باکسر جکراوت کے درمیان زوردار مقابلہ ہوا، جو 12 راؤنڈز تک جاری رہا اور آخرکار محمد وسیم فاتح قرار پائے۔ جیت کے بعد وسیم نے عوام، پاک آرمی اور حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا، جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو خصوصی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔
چیمپئن شپ کے دوران 20 نومبر سے 23 نومبر تک مختلف اوقات میں 44 باکسرز پاکستان پہنچے اور ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس دوران باکسنگ کنونشن بھی منعقد کیا گیا۔ مقابلے حکومت پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہوئے۔
26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں پاکستان، جرمنی، تھائی لینڈ اور نیدرلینڈز کے باکسرز مد مقابل ہوئے، جس میں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر نے فتح حاصل کی۔ 27 نومبر کے مقابلوں میں برطانیہ، گھانا، ڈومینیکن ریپبلک، امریکا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے 14 باکسرز شامل تھے، جہاں کانٹے دار مقابلے میں محمد وقاص، جہانگیر خان اور برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ سمیت دیگر کھلاڑی فتح یاب ہوئے۔
28 نومبر کے مقابلوں میں جنوبی کوریا، تھائی لینڈ، امریکا، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے 12 باکسرز شریک ہوئے۔ فاتح باکسرز میں برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز، جیمز میڈ کاف، پاکستان کے ساحر اقبال، ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا اور امریکا کے لارنس نیوٹن شامل ہیں۔
29 نومبر کو ہونے والے اہم مقابلوں میں پاکستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، مراکش، فرانس، میکسیکو اور امریکا کے 12 باکسرز شریک ہیں، جن میں سب سے اہم مقابلہ پاکستانی فالکن باکسر محمد وسیم اور حریف کے درمیان ہوگا۔