پریٹ آباد کا رہائشی جوان دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کا ایک اور جوان وطن پر قربان ہوگیا، پریٹ آباد کا رہائشی آصف قریشی دشمنوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا ۔آصف قریشی کا جسد خاکی پریٹ آباد میں لایا جائے گا،مکرانی پاڑہ پھلیلی میں فائرنگ کا زخمی نوجوان منیب عباسی دوران علاج چل بسا۔ منیب کو گزشتہ شب نامعلوم افراد نے گولی ماری تھی، منیب کے انتقال کی خبر کے بعد کلاتھ مارکیٹ روڈ پر لگے اسٹال بند ہوگئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔
لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔