آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط، پاکستان رواں ہفتہ معاہدہ کیلیے پُرامید
اشاعت کی تاریخ: 14th, October 2025 GMT
واشنگٹن:۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ، وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ ہفتے پاکستان سے روانہ ہو گیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ انتہائی مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے۔ ہم نے اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے اور اب فالو اپ بات چیت جاری ہے،
وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ مثبت اور تعمیری مذاکرات ہوئے، اسٹاف لیول معاہدے کے بعد 1.
انہوں نے کہا کہ پاکستان رواں سال کے آخر تک پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرے گا، اگلے سال عالمی مارکیٹ میں کم از کم 1 ارب ڈالر کے بانڈ اجرا کا منصوبہ ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ یورو، ڈالر، سکوک سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، حکومت رواں مالی سال کے دوران نجکاری کے عمل میں تیزی لائے گی۔
انہوں نے کہاکہ پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت میں پیش رفت ہوئی ہے ، پی آئی اے کے لیے پانچ ملکی و مقامی سرمایہ کار گروپس کی دلچسپی ہے، پی آئی اے کی فروخت سے دو دہائیوں بعد بڑی نجکاری متوقع ہے۔ یہ اقدام پاکستان کی قریباً 2 دہائیوں میں پہلی بڑی نجکاری ہوگی۔ گزشتہ سال پی آئی اے کی فروخت کی ایک کوشش ناکام ہوگئی تھی جب صرف ایک غیر اطمینان بخش بولی موصول ہوئی تھی۔ تاہم اب حکومت کو 5 ملکی بزنس گروپس سے دلچسپی موصول ہوئی ہے، جن میں ایئربلیو، لکی سیمنٹ، عارف حبیب گروپ اور فوجی فرٹیلائزر شامل ہیں۔ پی آئی اے کے لیے حتمی بولیاں رواں سال کے آخر تک متوقع ہیں۔
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف پی آئی اے ارب ڈالر نے کہا کے لیے
پڑھیں:
کرم؛ کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور جاں بحق
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، جس میں دب کر پانچ کان کن جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ یاستہ طورہ واڑی میں پیش آیا، 6 مزدور کان میں کام کررہے تھے کہ اسی دوران کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں جاں بحق پانچوں افراد کا تعلق شانگلہ سے تھا، جن کی لاشوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبے تلے چھ کان کن پھنسے جن میں سے ایک کو نکال لیا گیا۔
قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
جاں بحق ہونے والوں میں تاج اللہ، زیور الرحمن، شوکت، ناز اللہ، جان محمد شامل ہیں۔ ملبے سے دو مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ تین کی تلاش کیلیے امدادی کام جاری ہے۔