۔10 سالہ منصوبے کے تحت ریلوے کیلیے10 ارب ڈالر مختص کیے جائیں‘ امیر العظیم
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور( نمائندہ جسارت ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ حکومت دس سالہ منصوبہ کے تحت پاکستان ریلوے کے لیے دس ارب ڈالرمختص کرے۔ادارے کی بحالی پر توجہ دی جائے تو قومی معیشت بھی بحال ہوجائے گی۔ جماعت اسلامی ریلوے مزدور کو کبھی لاوارث نہیں چھوڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلوے پریم یونین کے دفتر کے دورہ کے موقع پر مرکزی صدر پریم یونین شیخ محمد انور سے ملاقات کے دوران کیا۔ عاطف رزاق عاطف، عمران علی، ملک ندیم، نجیب، محسن علی، ندیم احمد و دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر العظیم نے کہا کہ ریلوے ملک کا اہم ترین دفاعی، فلاحی اور رفاحی ادارہ اور وحدت کی علامت ہے۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے والا یہ ادارہ حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہے، مزدور نہیں 78سال سے مسلط حکمران اس تنزلی کے ذمہ دار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی وجہ سے ریلوے کو اربوں روپے کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ حکمران موٹرویز، ہائی ویز اور اورنج لائن کی طرح ریلوے کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔ ریلوے کو فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے کوچز اور ٹریک تباہ ہورہاہے جس کے نتیجے میں آئے روز حادثات ہورہے ہیں۔ ریلوے کو جاپان، ہانگ کانگ کی طرز پر چلانا پڑے گا۔ خالی زمینوں پر ملٹی نیشنل کمپنیوں سے مل کر ٹاور قائم کیے جائیں۔ ریلوے کے ہسپتالوں، سکولوں اور کالونیوں کو اپ گریڈکرنا چاہیے۔ ترقی ہمیشہ جہدمسلسل سے ملتی ہے ۔امیرالعظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ریلوے مزدوروں اور پریم یونین کی پُشتی بان ہے۔ اجتماع عام کے بعد ریلوے کا قومی سطح کا پروگرام کریں گے جس سے امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے۔ امیرالعظیم نے کہا کہ نومبر2025ء میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کے موقع پر ملک بھر سے قافلے آئیں گے۔ پریم یونین اُن کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کرے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پریم یونین نے کہا کہ ریلوے کو
پڑھیں:
غزہ کی تعمیر نو کے لیے 70 ارب ڈالر فنڈ، امریکا، عرب و یورپی ممالک کی مثبت یقین دہانیاں
اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا، عرب اور یورپی ممالک کی جانب سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے 70 ارب ڈالر لاگت کے منصوبے میں مالی تعاون کی ابتدائی یقین دہانیاں حوصلہ افزا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عرب رہنماؤں کا غزہ میں جنگ بندی پر زور، علاقے کی تعمیر نو کا عزم
یو این ڈی پی کے عہدیدار نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہمیں پہلے ہی سے بہت مثبت اشارے مل چکے ہیں، تاہم انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کے مطابق 2 سالہ اسرائیل حماس جنگ کے دوران کم از کم 5 کروڑ 50 لاکھ ٹن ملبہ پیدا ہوا، جس کی صفائی اور بحالی میں طویل وقت درکار ہوگا۔
ادھر ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ خلیجی ممالک، امریکا اور یورپ سے غزہ کی تعمیر نو کے لیے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اور انہیں یقین ہے کہ منصوبوں کی فنانسنگ جلد فراہم کر دی جائے گی۔
شَرم الشیخ سے واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہاکہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے دراصل دو ریاستی حل کی بنیاد رکھنے والے اقدامات کے طور پر دیکھے جانے چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی تعمیر نو: اہم یورپی ممالک نے ٹرمپ پلان کیخلاف عرب منصوبے کی حمایت کردی
واضح رہے کہ گزشتہ روز ثالثی ممالک نے مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ غزہ تعمیر نو مثبت یقین دہانیاں وی نیوز یو این ڈی پی