Jasarat News:
2025-11-27@22:41:19 GMT

پریم یونین وفد سے ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن وفد کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 13th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پریم یونین کے مرکزی صدر شیخ محمد انور سے ریلوے ڈپلومہ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ریلوے انتظامیہ کی طرف سے حال ہی میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن جس کے ذریعے سلیکشن گریڈ بی ایس 16 کی ڈی پی سی کو کینسل کرنے کا غیرقانونی فیصلے پر غور و خوض و مشاورت کی گئی اور اس غیرقانونی نوٹیفکیشن کو کینسل کروانے کے لیے پریم یونین اور ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کا مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کیا گیا۔شیخ محمد انور کے ساتھ وفد میں سینئر نائب صدر عبدالقیوم اعوان، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری، صدر لاہور ڈویژن فیاض شہزاد،ڈویژنل صدر پشاور انور علی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت خرم منظور شامل تھے۔ ڈپلومہ ایسو سی ایشن کے وفد میں مقصود بھٹی، سید ضمیر کاظمی، محمد رشید، سید انوار حیدر بابر ، محمد نوید، نجم ثاقب و دیگر شامل تھے۔ اس غیرقانونی نوٹیفکیشن کے ذریعے 1992 سے دیا گیا سلیکشن گریڈ بی ایس16کو10 سال سروس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ جس کا سپریم کورٹ کے 15 اکتوبر 2023 کے فیصلے میں کوئی ذکر نہیں ۔شیخ محمد انور نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کا25ستمبر 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن غیر قانونی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس سے سینکڑوں حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین متاثر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریم یونین ان ملازمین کو بے آسرا اور تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ریلوے انتظامیہ کے غیرقانونی فیصلے کے خلاف بھرپور مزاحمت کی جائے گی اور اعلیٰ عدلیہ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ ڈپلومہ انجینئر ایسو سی ایشن کے سیکرٹری رانا غلام محمد نے ڈپلومہ انجینئر کے خلاف ریلوے انتظامیہ کے اس ناروارویے پر پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کی طرف سے بھرپور حمایت کی یقین دہانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے ڈپلومہ انجینئر مستقبل میں پریم یونین کے ہر اول دستہ کے کا کردار ادا کریں گے جس پر شیخ محمد انور نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریلوے انتظامیہ ڈپلومہ انجینئر پریم یونین سی ایشن

پڑھیں:

باجوڑ میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

باجوڑ: خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا انور زیب خان کے حجرے میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جہاں ایک شہری زخمی ہوا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ایم پی اے انور زیب خان حجرے میں موجود نہیں تھے تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے شہری کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت محمد زیر کے نام سے ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکا
  • باجوڑ، پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی کے حجرے میں دھماکہ
  • باجوڑ،پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی انور زیب کے حجرے میں دھماکہ،1 شخص زخمی
  • ٹرانسپورٹرزنے گاڑیوں کے جرمانوں کا آرڈیننس مسترد کر دیا
  • وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کرآرڈر آف بحرین کے اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم سے آذربائیجان کے وزیراقتصادیات  کی ملاقات  ‘ تعاون  پرا تفاق
  • کارونجھر پہاڑکی کٹائی کیخلاف کراچی بار ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان
  •  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نو منتخب اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات