عوام پر ایک اور بوجھ , ایل این جی کی قیمتوں میں 2 فیصد اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 2 فیصد تک کا مزیداضافہ کر دیا گیا، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کےسسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.22 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں ایل این جی کی کے لیے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی سے 184 روپے97 پیسے سے کم ہو کر181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے اعلان کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 16 اکتوبر سے ہوگا اور اگلے 15 دن کے لیے لاگو رہیں گی۔