شرم سے سر جھک گیا ہے، جاوید اختر کا بھارت میں طالبان وزیر کے استقبال پر سخت ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
معروف بھارتی نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے افغان طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کو بھارت میں دیے گئے ’استقبال‘ پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شرمندگی سے ان کا سر جھک گیا ہے‘۔
افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی چھ روزہ دورے پر بھارت میں موجود ہیں، جو 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد کسی طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔
بھارت میں امیر خان متقی کو ملنے والے استقبالیے پر معروف اسکرین رائٹر جاوید اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا، ’’مجھے شرم آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ دنیا کے بدترین دہشت گرد گروہ طالبان کے نمائندے کو ان ہی لوگوں کی جانب سے عزت و احترام دیا جا رہا ہے جو ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف تقریریں کرتے ہیں۔‘‘
I hang my conduct in contrition when we see a kind of honour and accepting has been given to a deputy of a world’s misfortune terrorists organisation Taliban by those who kick a pulpit opposite all kind of terrorists .
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) October 13, 2025
جاوید اختر نے بھارتی ریاست اُتر پردیش میں موجود دارالعلوم دیوبند کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’دیوبند کو بھی شرم آنی چاہیے، جس نے اس شخص کو مذہبی ہیرو کے طور پر خوش آمدید کہا جو لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی لگانے والوں میں شامل ہے۔‘‘
واضح رہے کہ امیر خان متقی کو اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے باوجود سفر کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ ان کے حالیہ دورے کے دوران خواتین صحافیوں کو ایک پریس کانفرنس سے دور رکھنے پر بھی تنازع کھڑا ہوا، جس پر طالبان وزیرِ خارجہ نے وضاحت دی کہ یہ "محض تکنیکی مسئلہ” تھا، کسی کو جان بوجھ کر نہیں روکا گیا تھا۔
How we wish that a pointy witted women reporters like Anjana Om Kashyap , Chitra , Navika and Rubika could attend a initial press discussion of that lady hater Talibani who was a central guest of the physical nation though Alas …
— Javed Akhtar (@Javedakhtarjadu) October 14, 2025
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: جاوید اختر بھارت میں
پڑھیں:
وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے صنم جاوید کیس کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو طلب کرلیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید کے کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق دفترِ پریس سیکریٹری برائے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا ہےکہ سہیل آفریدی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو اپنے دفتر طلب کرتے ہوئے صنم جاوید سے متعلق کیس کی مکمل تفصیلات فوری طور پر پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔
اعلامیے میں مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت دی کہ کیس کی جامع رپورٹ کل تک ان کے دفتر میں جمع کرائی جائے تاکہ صورتحال کا واضح انداز میں جائزہ لیا جاسکے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے نہ صرف صنم جاوید کے کیس میں اب تک ہونے والی پیش رفت طلب کی ہے بلکہ پولیس حکام کو حکم دیا ہے کہ اغوا کے کیس میں فوری رپورٹ جمع کرائی جائے اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔
واضح رہے کہ صنم جاویدپی ٹی آئی کی سرگرم خاتون رہنما اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی قریبی کارکنوں میں شمار کی جاتی ہیں، وہ مئی 2023 کے واقعات کے بعد سے متعدد مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہیں اور ان کے خلاف توڑ پھوڑ، اشتعال انگیزی اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے، پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق صنم جاوید کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔