اسرائیل کا ماضی کا ریکارڈ بہتر نہیں، غزہ کی صورتحال پر شدید تشویش ہے، — اردوان
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ماضی کا ریکارڈ قابلِ اطمینان نہیں، اور ہم غزہ کی صورتحال پر شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام زخموں سے چور ہیں، اور وہاں فوری طور پر مرہم رکھنے اور تعمیرِ نو کی ضرورت ہے۔
ترک افریقہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، تاکہ غزہ کے باسی امن کا سانس لے سکیں۔
انہوں نے سوڈان کے بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی وہاں بھی امن کے قیام کا خواہاں ہے۔ مغربی دنیا پر تنقید کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ افریقہ میں تنازعات اور خانہ جنگی جاری ہے، لیکن مغربی ممالک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور کچھ کرنے کو تیار نہیں۔
اس سے قبل اپنے ایک اور بیان میں اردوان نے کہا تھا کہ ترکی خلیجی ممالک، امریکا اور یورپی یونین سے غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے مالی معاونت حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، اور امید ہے کہ جلد تعاون فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا دو ریاستی حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جبکہ غزہ کی بحالی خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر اردوان نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکی جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کے لیے قائم کی جانے والی “ٹاسک فورس” کا حصہ بنے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے ہم اس ٹیم میں شامل ہوں گے جو زمینی سطح پر معاہدے کے نفاذ کی نگرانی کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اردوان نے کہا کہ ترکی کے لیے غزہ کی کہا کہ
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ