بھارتی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں بل گیٹس کی اینٹری، مہمان اداکاری یا باقائدہ کردار؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
دنیا کے معروف ارب پتی اور سماجی خدمت گزار بل گیٹس نے بھارتی ٹی وی ڈرامے ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2‘ میں اینٹری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: کونسے اہم کردار اب ’ساس بھی کبھی بہو تھی‘ ڈرامے میں نظر نہیں آئیں گے؟
اس ہفتے جاری ہونے والے نئے پرومو میں بل گیٹس ویڈیو کال کے ذریعے ڈرامے کی مین کیریکٹر تلسی ویرانی (اصل نام سمرتی ایرانی ) سے بات کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو کا آغاز بل گیٹس کے خوشگوار انداز میں ہیلو کرتے ہیں جس پر تلسی اپنی مخصوص نرمی اور مسکراہٹ کے ساتھ جواب دیتی ہیں۔
تلسی نے کہتی ہیں کہ بہت اچھا لگا یہ جان کر کہ آپ سیدھے امریکا سے میرے خاندان سے جڑ رہے ہیں، ہم سب بے صبری سے آپ کا انتظار کر رہے ہیں‘۔
بل گیٹس مسکراتے ہوئے سادہ سا جواب دیتے ہیں ’تھینک یو، تلسی جی۔
اس طرح ونڈوز بنانے والی شخصیت اب بھارت کے معروف ترین ڈراموں میں سے ایک کا حصہ بن چکا گئی۔
ڈرامے کے پرومو کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ بل گیٹس ڈرامے کے محض ایک مہمان اداکار نہیں بلکہ ایک شراکت دار بھی ہیں جس کا مقصد صحت، ہمدردی اور مثبت تبدیلی کو اجاگر کرنا ہے۔
مزید پڑھی: سمرتی ایرانی کی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں واپسی، ڈرامہ کب نشر ہو گا؟
کیپشن میں لکھا ہے کہ اس بار کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی کی کہانی کے بیچ ایک نیا رشتہ جڑ رہا ہے جو صحت، ہمدردی اور تبدیلی کا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ ’اس کہانی میں دنیا کے سب سے بڑے چینج میکر بل گیٹس شامل ہیں اس سوچ کے ساتھ کہ ’ہر ماں اور ہر بچہ محفوظ اور صحت مند رہے‘۔
یعنی یہ اشتراک گیٹس فاؤنڈیشن کے طویل المدتی منصوبوں خصوصاً جنوبی ایشیا میں ماں اور بچے کی صحت کے فروغ سے ہم آہنگ ہے۔
یہ واضح نہیں کہ بل گیٹس صرف ایک پروموشنل جھلک میں نظر آئیں گے یا ڈرامے میں ان کا کردار آگے بھی بڑھے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں بھی مقبول بھارتی کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے تاریک پہلو
لیکن ایک بات طے ہے کہ ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ نے وہ کر دکھایا جو کوئی ٹیک کانفرنس نہیں کر سکی یعنی بل گیٹس سے ہندی میں بات کروانا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بل گیٹس بھارتی ڈرامے میں کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی میں بل گیٹس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بل گیٹس بھارتی ڈرامے میں کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی بل گیٹس
پڑھیں:
ہم نے کبھی مذاکرات رد نہیں کیے، غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں، بیرسٹر گوہر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کچھ عناصر اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ غلط تھا اور ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر چاہتے ہیں کہ اداروں اور پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں برقرار رہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، تحریک انصاف چاہتی ہے کہ حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے کردار کو سراہتے ہیں اور ہمیشہ ان کی تائید کی ہے۔ تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی سلامتی اور بقا کی ضامن ہے اور اس حوالے سے پارٹی کا مؤقف کبھی متنازع نہیں رہا۔
اس سے قبل بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ملک انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اور جب اس طرح کے بیانات دیے جائیں کہ ’’ایسی کی تیسی‘‘ ہو جائے گی تو پھر معاملات ایک فریق کے قابو میں نہیں رہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض بیانات پر سخت مایوسی ہوئی، جمہوریت کے دشمن تصادم چاہتے ہیں جبکہ سیاست میں مائنس کرنے کے بجائے مل جل کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔