Jasarat News:
2025-10-26@01:43:03 GMT

کوئٹہ: ساڑھے 18 ارب کی آئس اسمگل کرنیکی کوشش ناکام

اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر اسسٹنٹ کلکٹر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے اپنے عملے کو تافتان
سے کوئٹہ کی جانب آنے والے ایک ہینو 6 وہیلر ٹرک کو روکنے کی ہدایت کی۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے حصے کے نیچے نصب ایک تبدیل شدہ فیول ٹینک برآمد ہوا، جس کی مکمل جانچ پڑتال پر 300 کلوگرام منشیات کرسٹل / آئس، میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔ جس کی مالیت کا تخمینہ 18 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

راصب خان.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ: 50 خاندان پولیو ویکسین پلانے پر رضامند، کیسے ممکن ہوا؟

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کلی شیخان میں پولیو کے خاتمے کے لیے معتبرین کا کردار انتہائی مؤثر ثابت ہوا ہے، جہاں والدین نے پہلے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا۔

حاجی خان محمد بڑیچ، جو علاقے کے سیاسی و قبائلی معتبرین میں شامل ہیں، نے 50 سے زائد انکاری خاندانوں کو بچوں کو قطرے پلانے پر راضی کیا۔ اس کے نتیجے میں کلی شیخان کے 300 گھروں میں 100 فیصد ویکسینیشن ممکن ہوئی اور ماحول سے پولیو وائرس بھی ختم ہو گیا، کسی کیس کی رپورٹنگ نہیں ہوئی۔

پولیو حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر علاقے میں ایسے معتبرین کی شمولیت پولیو کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اور بلوچستان جلد پولیو فری بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارجیا: غیرقانونی طور پر یورینیم خریدنے کی کوشش پر 3 چینی باشندے گرفتار
  • سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی
  • کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
  • سعودی حکام کی موثر نگرانی سے منشیات کی بڑی سمگلنگ ناکام
  • کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر حملہ، کارروائی کے دوران تین ملزمان ہلاک
  • تقریب میں زہر دینے کی کوشش کی گئی‘ ایکواڈور کے صدر کا انکشاف
  • پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • کوئٹہ: 50 خاندان پولیو ویکسین پلانے پر رضامند، کیسے ممکن ہوا؟
  • کراچی؛ کسٹمز اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں کروڑوں مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد