استنبول مذاکرات تاحال بے نتیجہ ، افغان وفد کا پاکستان کے جائز مطالبات ماننے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد/استنبول (آئی پی ایس)استنبول میں پیر کو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دن بھی مشکلات کا شکار رہا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے اپنے تمام مطالبات نہایت منطقی، مدلل اور جائز بنیادوں پر پیش کیے، تاہم افغان طالبان کا وفد ان مطالبات کو پوری طرح تسلیم کرنے کے لیے تیار نظر نہیں آ رہا۔

ذرائع کے مطابق میزبان ممالک نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے مطالبات معقول اور جائز ہیں، بلکہ افغان طالبان کا وفد خود بھی سمجھتا ہے کہ ان مطالبات کو ماننا درست اور ضروری ہے۔ تاہم، طالبان وفد بار بار کابل انتظامیہ سے ہدایات لے کر آگے بڑھ رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے فیصلوں پر کابل کا اثر و کنٹرول برقرار ہے۔

پاکستانی وفد نے مذاکرات میں واضح طور پر مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مطالبات کو تسلیم کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے۔ میزبان ممالک نے بھی افغان وفد کو یہی پیغام دیا کہ پاکستان کے مؤقف میں منطق، انصاف اور امن کی نیت شامل ہے۔

تاہم ذرائع کے مطابق کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب موصول نہیں ہو رہا۔ اندازہ یہی لگایا جا رہا ہے کہ کابل میں کچھ عناصر کسی اور ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو امن کے عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد کا مؤقف اب بھی مضبوط، منطقی اور خطے میں دیرپا امن کے لیے ناگزیر سمجھا جا رہا ہے۔ استنبول میں موجود سفارتی حلقوں کے مطابق مذاکرات کا اگلا مرحلہ اس وقت تک پیش رفت نہیں دکھا سکے گا جب تک کابل انتظامیہ اپنا رویہ واضح اور مثبت نہیں بناتی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، توانائی، تجارت اور نئے منصوبوں پر گفتگو ن لیگ آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد میں پی پی کا ساتھ دیں گے، رانا ثنااللہ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ لیبیا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان کو بیس بیس سال قید بامشقت اور 14لاکھ روپے جرمانے کی سزا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مستعفی ہونے سے انکار پر عدم اعتماد لانے کی تیاریاں مکمل ، ن لیگ کا حکومت کا حصہ نہ.

.. افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں، استنبول مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو