ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ انہیں آزاد کرایا جائے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں، 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کیلئے ہے جس میں وکلاء برادری کا مرکزی کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے 42 کروڑ روپے کی گرانٹس منظور ہوچکی ہیں جو چند دنوں میں فراہم کی جائیں گی، ہم نے آئین و قانون کو مکڑی کا جالا نہیں بننے دینا جس میں کمزور پھنس جائے اور طاقتور نکل جائے، آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہے، ہم نے طاقتور اور ناانصافی کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ
پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ایک متفقہ حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔
وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران، سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس جرگے کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔
وزیرِاعلیٰ نے کہا کہ قبائل اپنی مرضی سے پاکستان میں شامل ہوئے اور ہمیشہ پاکستانی رہیں گے۔ انہوں نے پولیس کو جدید آلات، تربیت اور وسائل فراہم کرنے کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیا۔
قبل ازیں سہیل آفریدی نے باڑہ میں امن جرگے سے خطاب میں کہا کہ ان کی نامزدگی پر بعض اعتراضات اٹھائے گئے ہیں اور ضم اضلاع کے بقایاجات فوری ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا، “ہمیں بھیک نہیں چاہیے، ہمیں اپنا حق چاہیے۔” ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ ہر ضلع میں امن جرگوں کا انعقاد کیا جائے گا۔