بحریہ کا سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے والے بلیسٹک میزائل کا تجربہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251126-01-8
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بحریہ نے جہاز سے داغے جانے والے ملکی ساختہ اینٹی شپ بلیسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے جہاز سے داغے جانے والے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ ہتھیار سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میزائل میں اسٹیٹ آف دی آرٹ گائیڈنس سسٹم اور جدید مناوری کی خصوصیات شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے اس اہم تجرباتی فائرنگ کا مشاہدہ کیا، جو کامیاب تجربہ پاکستان کی تکنیکی مہارت کا بھرپور مظہر ہے اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کی نمایاں مثال ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم نواز شریف، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس سنگ میل کی کامیابی پر شامل یونٹس، سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔
پاک بحریہ کی جانب سے ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جارہاہے، دوسری جانب میزائل کا ہدف کو نشانہ بنانے کا منظر
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاک بحریہ میزائل کا اینٹی شپ
پڑھیں:
وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ قانون میں تضاد کس نے دیکھنا ہے؟ جسٹس عالیہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-16
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کیلیے ملتوی کردی گئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی اینٹی ریپ کے قانون میں تضاد کوکس نے دیکھنا ہے۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ اٹارنی جنرل پاکستان کہاں ہیں؟ جبکہ سرکاری وکیل کو ہدایت دی گئی کہ اٹارنی جنرل کاپتا کریں کہ وہ کہاں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس میں تو اٹارنی جنرل نے اینٹی ریپ ایکٹ کی مختلف دفعات کے بارے میں عدالت کی معاونت کرنا تھی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ڈویژن بینچ میں مصروفیت کی بنا پر عدالت تاخیر سے پہنچے۔ بعدازاں عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ ملزم واجد علی نے ضمانت کیلیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔