چین سے تجارتی تعلقات کے فیصلے پر قائم ہیں‘ کیئر اسٹارمر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ چین برطانیہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، تاہم وہ چین کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ لندن میں تقریب سے خطاب میں کیئر اسٹارمر نے کہا کہ چین کے ساتھ مضبوط کاروباری تعلقات برطانیہ کے قومی مفاد میں ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات کو حالیہ برسوں میں جاسوسی کے الزامات نے متاثر کیا۔ برطانیہ کی سلامتی اوّلین ترجیح ہے اور اس پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد کم از کم 4 برطانوی وزرا چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ برطانیہ کی آخری وزیر اعظم تھریسامے تھیں جنہوں نے چین کا دورہ کیا تھا۔ اپنی تقریر میں وزیر اعظم نے خبردار کیا کہ برطانیہ کو چین کے بارے میں ایسی پالیسی کی ضرورت ہے جو اس کے قومی سلامتی کے لیے لاحق خطرے کو تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا برسوں تک ہم کبھی گرم جوشی دکھاتے رہے اور کبھی سرد مہری، لیکن اب ہم اس طرح کے دو ٹوک انتخاب کو نہیں اپنائیں گے، بلکہ انتخاب حقیقت پسندانہ ہوگا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حالیہ دنوں میں ویسٹ منسٹر میں چین ایک بڑا موضوعِ بحث رہا ہے، خاص طور پر پارلیمان میں جاسوسی کے الزامات اور لندن کے مرکزی علاقے میں بیجنگ کی مجوزہ نئی سپر ایمبیسی کے تنازع کے بعداس کو تقویت ملی ہے۔ تاہم سر کیئر اسٹارمر نے نئے سال میں چین کے دورے کے منصوبے کا دفاع کیا اور کہا کہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کے ساتھ رابطہ نہ رکھنا مفاد کے خلاف ہوگا۔ انہوں نے چین کووسیع پیمانوں والی، بلند خواہشات اور اختراع سے بھرپور قوم قرار دیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کیئر اسٹارمر چین کے
پڑھیں:
راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251202-08-27
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر ملاقات میں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا، دفاعی و سیکورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دفاع اور وسیع تر اسٹریٹجک شعبوں میں ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی نیک خواہشات بھی پہنچائیں، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا، بدلتی علاقائی سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔