وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس حالات خراب کرنے کے مترادف ہے،سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور (مانیٹرنگ ڈ یسک ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیرقانونی اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور ان کی اہلیہ ایک غیرسیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے41 ویں صوبائی کابینہ اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے مستقبل کی پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان اور ان کی اہلیہ کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے جس کی صوبائی حکومت بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس غیر انسانی ، غیراخلاقی اور غیر قانونی تھی، وفاقی وزراء کا یہ رویہ عوام کو اشتعال دلانے اور جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے ایسی پریس کانفرنسز کی بھی صوبائی حکومت مذمت کرتی ہے، عمران خان پورے پاکستان کے لیڈر ہیں اور انکی اہلیہ ایک غیر سیاسی اور باپردہ خاتون ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی گڈ گورننس روڈ میپ دے چکی ہے، سرکاری اجلاسوں میں شرکت کے لیے سول افسران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کریں، سرکاری اجلاسوں میں آن لائن شرکت کی جائے، اس سے سرکاری اخراجات میں کمی ہوگی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی والوں کو امن خراب کرنے نہیں دیں گے، عطا اللہ تارڑ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو اڈیالہ جیل کے اطراف ماحول کشیدہ کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جیل قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملے گی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی مسلسل جھوٹے بیانیے کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے،فیلڈ مارشل اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پروپیگنڈا چلایا گیا، وہ مکمل طور پر بے بنیاد ہے، ایسی مہمیں چلانے والوں کو شرمندگی ہونی چاہیے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ملک کا دفاع پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے اور پاکستان نے حالیہ دنوں میں اہم اسٹرکچرل تبدیلیاں کر کے دشمن کو واضح پیغام دے دیا ہے۔ ان کے مطابق تمام فورسز کے لیے متحدہ کمانڈ قائم کی جا چکی ہے جس سے دفاعی رابطے اور فیصلے مزید موثر ہو گئے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے خود کو ثابت کیا ہے اور ہمیں واضح طور پر فتح ملی ہے، ان کے مطابق مشرقی اور مغربی دونوں سرحدیں محفوظ بنا دی گئی ہیں اور اب کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی نظر ڈالنے کی جرات نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی سیاسی جماعت کو قانون سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی اور اڈیالہ جیل کے باہر اشتعال انگیزی یا امن خراب کرنے کی کوششوں کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا۔