لاہور: ملزم جیولری مارکیٹ کے سناروں کا 20 کلو سونا لیکر فرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251214-08-14
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک) لاہورکی لطیف جیولری مارکیٹ سے 20 کلو سونا غائب ہونے کا بڑا اسکینڈل سامنے کے آنے کے بعد متاثرہ جیولرز کی درخواستوں پر مقدمات کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے۔ سنار نورالعین نے 9 کروڑ مالیت کے سونا غائب ہونے کا مقدمہ درج کروا دیا، متاثرہ سنار نے کہا کہ 9 کروڑ مالیت کا سونا وسیم اختر کے پاس امانتا رکھا تھا، متعدد بار کہا کہ سونا واپس کردو مگر ملزم وسیم نے سونا واپس نہ کیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزم وسیم اختر متعدد سناروں کا سونا لے کر فرار ہوگیا، اچھرہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ پولیس نے کہا کہ تمام متاثرہ جیولرز کے مقدمات درج کرنے کا عمل تیز رفتار سے جاری ہے۔ پولیس نے فراڈ کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات کا آغاز کردیا جبکہ ملزم شیخ وسیم کی ٹریول ہسٹری کے مطابق واردات سے قبل8نومبر کو ملزم لاہور ائرپورٹ سے ملائیشیا روانہ ہوا ، 16 نومبر کو ملزم شیخ وسیم تھائی لینڈ سے واپس لاہور پہنچا، بیرون ممالک سفر کا سلسلہ 12 مئی 2007 کو شروع ہوا، ملزم ملائیشیا ، بنکاک ، دبئی ،سعودی عرب کے مختلف شہروں کا سفر کرتا رہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔