2025-07-01@17:51:25 GMT
تلاش کی گنتی: 40585

«کا اور»:

(نئی خبر)
    ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں چھوٹے گروسری اسٹورز پر، جنہیں مقامی زبان میں ”بقالہ“ کہا جاتا ہے، کئی اہم اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سعودی وزارت بلدیات، دیہی امور و رہائش کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے کے مطابق بقالہ اسٹورز پر اب تمباکو مصنوعات، کھجوریں، گوشت، پھل اور سبزیاں فروخت نہیں کی جا سکیں گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق وزیر ماجد الحقیل کے دستخط شدہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مملکت میں خوردہ نظام کو ازسر نو ترتیب دینا اور عوامی صحت و سلامتی کے معیارات کو بہتر بنانا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہو چکا ہے، تاہم موجودہ دکانداروں کو چھ ماہ کی مہلت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد  ہائی کورٹ کے 5 ججز نے اپنے تبادلوں اور سنیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اعلیٰ عدالت میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔یہ اپیل سینئر وکیل منیر اے ملک کے توسط سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں 19 جون 2025 کو دیے گئے عدالتی فیصلے کو معطل کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے حالیہ فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کے تبادلوں کو آئینی اور قانونی قرار دیتے ہوئے سنیارٹی کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ کسی کو ابہام نہ رہے کہ ہمارے ارکان آزاد ہیں، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد ہمارے ارکان سنی اتحاد کونسل کے تصور ہوں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہم الیکشن کمیشن گئے، ہمارے 86 ارکان کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے کل کے فیصلے سے مایوسی ہوئی، ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو آزاد قرار نہیں دیا جاسکتا۔بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ناانصافی پر افسوس ہوا، جدوجہد جاری رکھیں گے، پی ٹی آئی کے بغض میں اتنی ناانصافی نہ کریں،...
    راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، کارسار، نرسری، میٹرو پول، صدر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کا معائنہ کیا اور ہدایت کی کہ بارش کے پانی کی نکاسی سے متعلق شکایت کو فوری حل کیا جائے۔ کراچی: کئی علاقوں میں خراب سڑکوں کے باعث شہری مشکلات کا شکار کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے... دوسری جانب پنجاب میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوئے۔خیبرپختونخوا میں لوئر دیر، مالاکنڈ اور چارسدہ میں موسلادھار بارش  ہوئی۔پشاور میں مطلع جزوی...
    فوٹو: جنگ علی کامران  کراچی میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم کئی علاقوں میں سڑکوں کی خراب صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور حادثے کا خدشہ الگ ہوتا ہے۔ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد، طاہر ولا اور اطراف کی سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سندھ حکومت نے رین ایمرجنسی سیل قائم کردیابارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھ... شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک طویل عرصے سے خراب ہے اور بارش کا پانی جمع ہوجانے سے نہ صرف بڑے بڑے گڑھوں میں گاڑیاں پھنس جاتی ہیں بلکہ حادثے کا خدشہ بھی...
    دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان اپنے عوام کے ساتھ محبت اور شائستہ برتاؤ کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور ایک انوکھے واقعے میں انھوں نے سب کے دل جیت لیے۔ دبئی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم دبئی مال پہنچے تھے۔ اُن کے ہمراہ ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بھی تھے اور دنوں نے معروف ریسٹورینٹ میں کھانا کھایا۔ اس موقع پر کسی قسم کا وی آئی پی پروٹوکول نہیں رکھا گیا تھا۔ ریسٹورینٹ میں موجود درجنوں افراد دونوں ولی عہد کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوگئے۔         View this post...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں، ہمارادشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کامسلسل مظاہرہ کررہاہے ،دشمن اگرسمجھتاہے کہ ملکی خودمختاری پر حملے کو برداشت کریںگے تو یہ اس کی غلط فہمی ہوگی،پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے قریب ہے۔ پاکستان نیول اکیڈمی میں 123ویں مڈشپ مین اور 31ویں شارٹ سروس کمیشن کورس کی شاندار کمیشننگ پریڈ سے خطاب انہوں نے کہا کہ میری ٹائم واریئرز کی یہ پروقار پریڈ پاکستان نیول اکیڈمی کے اعلیٰ تربیتی معیار کا عملی مظہر ہے۔  فیلڈ مارشل نے کامیاب کیڈیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پُراعتماد انداز میں قوم کی امیدیں سمٹ آئی ہیں۔...
    لاہور(نیوز ڈیسک) معروف اسلامی مبلغ مولانا طارق جمیل نے ایک ویڈیو میں قیامت کے دن ججز کی جواب دہی کے بارے میں انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت کے دن ججز کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوں گے اور اللہ تعالیٰ ان سے پوچھے گا کہ انہوں نے کتنے ظلم کے فیصلے کیے اور کتنے عدل کے۔ اگر وہ اس سوال کا جواب نہ دے سکیں تو انہیں انہی بندھے ہاتھوں کے ساتھ جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔ مولانا طارق جمیل نے اپنی گفتگو میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ججز کی ذمہ داریوں پر زور دیا اور کہا کہ عدل و انصاف کا تقاضا ہے کہ فیصلے حق اور سچائی پر مبنی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں سرکاری وسائل کے استعمال پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے، جہاں صوبائی حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے طوفان سے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے میں ناکامی کا مظاہرہ کیا، لیکن اسی دوران ایک سرکاری ہیلی کاپٹر کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے لئے کھانے کی ترسیل میں استعمال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک وڈیو میں خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے، جہاں کچھ لوگ کھانے کے برتن لیے نظر آتے ہیں۔ اس وڈیو نے عوام اور سیاسی مخالفین میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے، جو اسے وسائل کی غلط استعمال کی ایک مثال قرار دے...
    کانگریس کے جنرل سکریٹری نےکہا کہ آر ایس ایس نے بھارت کے آئین کو کبھی بھی پوری طرح سے قبول نہیں کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آئین کے دیباچے میں "سوشلسٹ" اور "سیکولر" الفاظ پر نظرثانی کرنے کا سے متعلق آر ایس ایس کے مطالبہ پر انہیں نشانہ بنایا۔ آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتاتریہ ہوسابلے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا اور وہ آئین کی بالادستی نہیں چاہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ آر ایس ایس کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، آئین سے انہیں تکلیف ہے کیونکہ یہ مساوات، سیکولرازم اور...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بھارت متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کررہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیوی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے۔ دونوں مواقع پر پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب سے پورے خطہ ایک بڑے تنازعے سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ڈان نیوز کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
    کیرالہ(نیوز ڈیسک ) ایک متنازعہ واقعہ میں، ایک برطانوی ایف35 اسٹیلتھ طیارہ جو 14 جون 2025 کوکیرالہ میں ہنگامی لینڈنگ کرتا ہے، اس کے خفیہ اسٹیلتھ کوٹنگ کے عناصر کو ایک روسی ایجنٹ کو فروخت کرنے کا الزام لگا ہے، جس سے بھارت کی عالمی ساکھ اور دفاعی تعلقات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس واقعے کے بارے میں رپورٹس کے مطابق، بھارتی سیکیورٹی فورس سی آئی ایس ایف کے ایک انجینئر نے صرف 0.5 گرام وزن کے رنگ کے ذرات کو چوری کیا اور انہیں ایک روسی ایجنٹ کو فروخت کر دیا، جو فوراً کشتی کے ذریعے فرار ہو گیا۔ یہ اقدام بھارت اور مغربی ممالک، خاص طور پر برطانیہ، کے درمیان دفاعی اعتماد کو شدید طور پر متاثر...
    دریائے سوات میں پانی کے ریلے میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر  ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کو معطل کردیا گیا، ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج انکوائری اجلاس میں ڈی سی کو سانحہ سوات پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ دریائے سوات میں ڈوبے افراد کو بچانا جن کی ذمے داری تھی، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں: شاہد آفریدی شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ خیبر پختونخوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کرکے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی (سی ڈی اے) کے مستقبل پر ایک بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے حوالے کرنے کی ہدایت دی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی کی جانب سے جاری کیے گئے تفصیلی تحریری فیصلے میں سی ڈی اے کی جانب سے جاری کردہ رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کے تحت اٹھائے گئے تمام اقدامات غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا کہ اگر سی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) بانی و سرپرست اعلی تحریک منہاج القران ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی،سماجی و مذہبی شخصیت،سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضی پویا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔(جاری ہے) ٹیلیفون پرڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضی پویا(مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے،پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ آغا مرتضی پویا(مرحوم) کی پاکستانی معاشرے میں مختلف مسالک کے درمیان...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی معیشت اور زرعی پیداوار کے لیے لائف لائن ہے، اور حکومت آبی وسائل کے تحفظ اور مؤثر انتظام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ سندھ طاس معاہدے سے متعلق ثالثی عدالت کا حالیہ فیصلہ پاکستان کے دیرینہ مؤقف کی تائید ہے اور ایک اہم سفارتی و قانونی کامیابی ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں شہباز شریف نے واضح کیاکہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہاکہ ثالثی عدالت کے فیصلے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف نہ صرف اصولی بلکہ قانونی طور پر بھی مضبوط ہے۔ انہوں نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیلاب سے وابستہ حادثات سے بچنے کے اقدامات کرنے کرنے کا فیصلہ ہوا۔ ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔ دوران اجلاس جائے حادثے پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ اجلاس میں ریسکیو1122 کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے...
    جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین کی جانب سے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا۔ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت ترین ایجوکیشن فائونڈیشن خانیوال کے پانچ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر و سائنس لیبز اپ گریڈ کریگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی...
    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن نے بیلاروس کے شہر منسک میں یوریشین اقتصادی کمیشن کی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے شہر  استنبول میں یوکرین کے ساتھ طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے بعد ، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کیا جائے گا۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے تنازعات کے حل کے منصوبے پر مسودہ یادداشت پر بات چیت ہو گی۔ روس اس کے لیے تیار ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ بہت اہمیت کا حامل ہے، جس سے  دونوں فریقوں کے لیے مسئلے کی نوعیت پر ٹھوس بات چیت...
    بیجنگ : گزشتہ ماہ میکسیکو  کی پارلیمنٹ کے اسپیکر  سرجیو گوٹیریز لونا نے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے چین کا دورہ کیا ۔ چین میں قیام کے دوران چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ حالیہ دورے کی سب سے بڑی کامیابی میکسیکو اور چین کے درمیان کئی اہم شعبوں میں اتفاق رائے کا حصول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ نہ صرف دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے فریم ورک کے تحت کیا گیا  ہے بلکہ یہ ایک سیاسی پیغام بھی ہے کہ میکسیکو ہمیشہ کثیر الجہتی کا احترام کرے گا اور باقی دنیا کے ساتھ احترام اور ہم آہنگی کے جذبے کے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) افغان بستی میں گھر سے 17 سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا اور قاتلوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں گھر سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اعظم جمالی نے بتایا کہ خاتون کے قتل میں اس کا والد اور شوہر ملوث نکلے تاہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔اعظم جمالی کا کہنا تھا کہ ملزمان میں متوفیہ کا شوہر نور محمد اور اس کا والد یاسین شامل ہیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون شوہرکی مارپیٹ سے تنگ آکر طلاق...
    لاہور: پنجاب بھر میں سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں یکم جولائی سے شام کی شفٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد محنت کش طبقے کو مزید سہولت فراہم کرنا ہے۔ صوبائی حکومت کے اس اقدام کے تحت لاہور میں واقع نواز شریف سوشل سکیورٹی اسپتال سمیت دیگر اہم شہروں کے اسپتال شام کے اوقات میں بھی مکمل طور پر فعال رہیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، شاہدرہ اور گجرانوالہ کے سوشل سکیورٹی اسپتالوں میں شام کی او پی ڈی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ شام کی شفٹ میں مریضوں کو میڈیسن، سرجری، گائنی، ریڈیالوجی، ڈینٹل اور فزیو تھراپی جیسی بنیادی اور اہم طبی سہولیات میسر ہوں گی۔ او...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ ہیپاٹائٹس پر عوام کے نام پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خلاف جنگ میں سندھ حکومت صفِ اول میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ انتہائی اہم ہے جبکہ سندھ حکومت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے پر ماضی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہے اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مکمل خاتمے کا عزم رکھتے ہیں۔ سندھ میں مفت...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مواقع فراہم کر رہے ہیں ،نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ،پاکستان کی نوجوان نسل میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،نوجوان آئی ٹی اور کھیل سمیت دیگر میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ،یوتھ ہب پورٹل کے ذریعے نوجوانوں کو سکالر شپ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی اکیڈمک ایسوسی ایشن اور لاہور چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرصدر...
    ---فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ سوات کے پیشِ نظر اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے متعلقہ اداروں کو 3 دنوں میں تمام تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کی زیرِ صدارت  سوات میں اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، ترجمان وزیرِاعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری نے جائے حادثہ پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے...
    —فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام پر 10 ارکان پر 20 لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس جرمانہ کیا گیا، 7 روز میں جرمانہ ادا نہ کرنے والے ارکان کے خلاف کارروائی ہو گی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 16 جون کے اجلاس کی ویڈیو میں شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں چوہدری جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل اور شہباز احمد شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس بھیج رہا ہوں: اسپیکر پنجاب اسمبلی اسپیکر پنجاب...
    اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والے فوجی کمانڈروں اور سائنسدانوں سمیت 60 افراد کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کردی گئی۔ اس نماز جنازہ میں ہزاروں افراد سیاہ لباس پہن کر ایرانی جھنڈے لہراتے ہوئے شریک ہوئے اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ شرکا نے انقلابی گارڈ کے سربراہ، دیگر اعلیٰ عسکری کمانڈرز اور جوہری سائنسدانوں کی تصاویر اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران-اسرائیل جنگ بندی کیوں اور کیسے ہوئی؟ ایران میں شہادتیں اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے درمیان ہوئیں جس کا آغاز 13 جون کو ہوا تھا۔ ہفتے کے روز ہونے والی نماز جنازہ جنگ بندی کے بعد ایرانی اعلیٰ کمانڈرز کی پہلی عوامی تعزیتی تقریب...
    جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سینیئر رہنما حافظ حمد اللہ نے سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں حکومت نہیں بلکہ یہ زندہ سیاسی لاشوں کا جنازہ ہے، اب اس حکومت کے دفنانے کا وقت آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان اس کا سیاسی جنازہ پڑھائیں گے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوات میں ایک خاندان کے 15 سیاح سیلاب کی نذر ہوگئے جوایک افسوسناک اور درد ناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدقسمت سیاحوں میں بچے، بوڑھے اور خواتین شامل تھیں، اور یہ پھنسے ہوئے افراد گھنٹوں تک مدد کے لیے پکارتے رہے۔ حافظ حمداللہ نے کہاکہ سیاحوں کی مدد کے...
    سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی، ہمارا مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور کنول شوزب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی ہے، 39 امیدواروں کے نوٹفکیشن کو کسی نے چیلنج نہیں کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید تھی کہ مخصوص نشستیں ہمیں مل جائیں گی، ہمارے سے نشستیں لے کر مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا۔ ، سپریم کورٹ فل بینچ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جون 2025ء) اس کے دروازے پر ایک سادہ سی تختی یہ اعلان کرتی ہے، ''محمد اقبال (1877-1938)، پاکستان کے قومی شاعر 1907ء میں یہاں مقیم رہے۔‘‘ یہ مکان، جو پاکستانی کمیونٹی میں ''اقبال ہاؤس‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، گوگل میپس پر بھی درج ہے لیکن وہاں پہنچنے پر نہ تو کوئی عجائب گھر ملتا ہے، نہ کوئی ٹور گائیڈ اور نہ ہی اس بات کا کوئی ''واضح نشان‘‘ کہ اس مکان نے کبھی برصغیر کے مفکر اور شاعر علامہ محمد اقبال کے خوابوں کی آبیاری کی تھی۔ اقبال کا ہائیڈل برگ سے تعلق یہ وہی جگہ ہے، جہاں متحدہ پنجاب کے سپوت علامہ اقبال نے 1907ء کے دوران ہائیڈل برگ...
    اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے "آئی آر آئی بی" کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھونے اور چومتے رہے۔ شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے۔ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں شہید میجر جنرل حسین سلامی اور جنرل محمد باقری کی نمایاں تصاویر شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں ایپل اور گوگل سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی اے آئی ماڈل ‘ڈیپ سیک’ کو اپنے ایپ اسٹورز سے جرمنی میں ہٹا دیں، کیونکہ اس ایپ کے ذریعے صارفین کا حساس ڈیٹا چین منتقل کیے جانے کے شواہد ملے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمشنر مائیکے کمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ڈیپ سیک ایپ جرمن شہریوں کا ذاتی ڈیٹا چین میں موجود سرورز پر اسٹور کر رہی ہے، جو یورپی یونین کے ڈیٹا تحفظ قوانین سے واضح انحراف ہے۔وفاقی ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر نے کہا کہ چینی قوانین کے تحت حکومتی اداروں کو ملکی کمپنیوں کے ڈیٹا تک رسائی...
    پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کیقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔ پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین...
    ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے کارکنوں نے علمدار روڈ کے متعدد مقامات پر پینافلیکس لگائیں، جن پر سید الشہداء امام حسین (ع) کے اقوال، عاشورہ اور ماہ محرم کی اہمیت اور ایام عزاء کے سلسلے میں پیغامات درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ماہ محرم الحرام کے سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایام عزاء کے پینافلیکس اویزاں اور علم حضرت عباس علمدار علیہ السلام بلند کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سابق نائب صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی سربراہی میں گزشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے کارکنوں نے علمدار روڈ کے متعدد مقامات پر پینافلیکس لگائیں، جن پر سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)بھارتی اخبار دی پرنٹ نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ پاکستانی اقدامات پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بھارتی پروپیگنڈا مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے۔دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق بائنینس کے بانی کی پاکستان آمد اور کرپٹو تعاون کے امکانات پر بات چیت کے دوران بھارت میں سخت ٹیکس پالیسی کے باعث کرپٹو مارکیٹ بیٹھ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بھارت کی ناکام کرپٹو حکمت عملی کے بعد پاکستان کی موثر کرپٹو پالیسی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے، 30فیصد کرپٹو ٹیکس کے نفاذ کے بعد بھارت میں 97فیصد...
    اپنے بیان میں فرح عظیم شاہ نے کہا امریکہ کے اقدامات نہ صرف عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، بلکہ معصوم اور بے گناہ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایمان تحریک کی چیئرپرسن و رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جارحیت نہ صرف خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، بلکہ اس کی عالمی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہے۔ ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو درپیش اس نازک صورتحال میں عالمی برادری اور انسانی حقوق...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ کربلا نے سکھایا کہ ظلم چاہے کسی بھی شکل میں ہو، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا تقاضا ہے، دشمنانِ اسلام امت کو کمزور کرنے کے لیے ہمیں فرقہ واریت، لسانیت اور تعصب میں الجھانا چاہتے ہیں، مگر امام حسینؑ کا پیغام ہے کہ امت کی طاقت اُس کے اتحاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند ہمیں ایک بار پھر کربلا کے اُس لازوال پیغام کی یاد دلاتا ہے جو نواسۂ رسول، سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے ظلم و جبر، فسطائیت اور طاغوت کے...
    عیسی ترین:ضلع زیارت کے علاقے سنجاوی میں تحریک انصاف کے 100سے زائد رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ سنجاوی پولیس نے پارٹی کی جانب سے کنوینشن کے انعقاد پر کیا ۔ پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر میں تحریک انصاف کے صدر دائود شاہ کاکڑ اور دیگر رہنما اور کارکن نامزد ہیں۔ مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ایوان کے حالیہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے ہنگامہ آرائی، نعرے بازی، دستاویزات پھاڑنے، اور مائیک توڑنے کے واقعات پر دوٹوک اور مفصل رولنگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان کو یرغمال بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان اسپیکر نے کہا کہ احتجاج ہر رکن کا آئینی حق ہے، تاہم یہ ایوان کے تقدس اور قواعد و ضوابط کے تابع ہونا چاہیے۔ انہوں نے رولز 210 اور 223 کے تحت ایسے غیر پارلیمانی اور پرتشدد طرز عمل کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے...
    لاہور: پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے کے تحت الیکٹرک بسیں صوبے بھر میں دوڑیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ای بس پراجیکٹ سمیت مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے جنوبی پنجاب اور دُوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر نئی سہولت صرف بڑے شہروں کو دینا اب ماضی کی بات ہے، ہم دیہات کو بھی بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ انہوں نے حکم دیا کہ پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کو 240 ای بسیں دی جائیں جب کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو تحلیل کرنے اور اس کے تمام اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سی ڈی اے کا رائٹ آف وے اور ایکسس چارجز کا ایس آر او کالعدم قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد سے پولن کے خاتمے کے لیے سی ڈی اے کا اہم فیصلہ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس آر او کے تحت سی ڈی اے کے تمام اقدامات غیر قانونی قرار دیے جاتے ہیں، اور اگر سی ڈی اے نے اس بنیاد پر کسی سے رقم وصول کی ہے تو...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں قائم 24/7 نادرا میگا سنٹر کا اچانک دورہ کیا اور وہاں شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔شہریوں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ اب انتظار کی زحمت نہیں ہوتی اور باری جلد آجاتی ہے جبکہ عملہ بھی بھرپور تعاون کرتا ہے، شہریوں نے سہولتوں کی فراہمی پر وزیر داخلہ اور نادرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان...
    محمد جاوید نے بتایا کہ راہل گاندھی کی مدتکار کا پہلا سال انکی مدت کار کے آغاز میں دی گئی توجہ کے لحاظ سے کامیاب رہا ہے، اس دوران وہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کی آواز بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کے ایک سال مکمل ہونے پر کانگریس نے راہل گاندھی کو "عوام کا لیڈر" قرار دیا۔ پارٹی لیڈروں نے کہا کہ اس ایک سال میں انہوں نے خود کو ایک سرکردہ آواز کے طور پر قائم کیا جس میں حکومت سے سیاسی اور پالیسی مسائل پر سخت سوالات پوچھے گئے، اس کے ساتھ انہوں نے اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا۔ کانگریس کے مطابق راہل گاندھی نے...
    اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے ہفتے کے روز پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت، اسپیکر اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں اس نوعیت کے واقعات پہلے نہیں دیکھے گئے، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ہمیں ڈرایا جا رہا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی مجبوریوں کے تحت فیصلے کر رہے ہیں احمد خان بھچر نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے 26 ارکان کی معطلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر نے گزشتہ روز پریس کانفرنس...
    جیف بیزوس اور لارین سانچیز 27 جون 2025 کو اٹلی کے شہر وینس میں واقع سان جیورجیو ماجیور نامی ایک چھوٹے اور پُرفضا جزیرے پر ایک نجی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئے، یہ شادی 26 سے 28 جون تک جاری رہنے والی ایک شاندار 3 روزہ تقاریب کا حصہ تھی۔ تقریب میں 200 سے 250 کے درمیان دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز اور معروف شخصیات نے شرکت کی، جن میں اوپرا وِنفرے، کم اور کلوئی کرداشیئن، لیونارڈو ڈی کیپریو، بل گیٹس، ٹام بریڈی، اور اردن کی ملکہ رانیہ بھی شامل تھیں۔ Jeff Bezos spend $20 million dollars on his wedding with lauren sanchez ???? ???? pic.twitter.com/jAXo0vtZLq — northern_trending (@northern_trends) June 28, 2025 اس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں شاہدرہ کے علاقے عباس نگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچے جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ عتیق نامی شہری کے گھر پیش آیا، جہاں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ملبے تلے دب گئے۔(جاری ہے) جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت 9سالہ عائشہ اور 11سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 35سالہ عتیق، 30سالہ سمیرا اور 6سالہ سلیمان شامل ہیں۔ حادثے کے وقت تمام افراد گھر کے اندر موجود تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے فورا بعد اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔کولمبو میں کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری معرکے میں سری لنکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو اننگز اور 78 رنز سے دھول چٹا دی، یہ میچ 25 جون کو شروع ہوا تھا، جہاں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ حکمت عملی خاطر خواہ نتائج نہ دے سکی۔پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 247 رنز پر سمٹ گئی۔ جواب میں میزبان سری لنکن ٹیم نے زبردست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب اسمبلی میں قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے 26 ارکانِ اسمبلی کو پندرہ اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا، ساتھ ہی ان کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان بھی کر دیا۔اسمبلی میں گزشتہ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے نعرے بازی، دستاویزات پھاڑنے، شور شرابہ اور ایوان میں بد نظمی پیدا کرنے کے واقعات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر نے کارروائی کی، انہوں نے کہا کہ رولز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرنے والے ارکان کو ایوان سے باہر نکالنا میری آئینی ذمے داری ہے۔معطل ہونے والے ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت...
    چین میں طبی آلات کی صنعت کا  پیمانہ  1.2 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے “چائنا میڈیکل ڈیوائس سپلائی چین ڈویلپمنٹ رپورٹ (2025)” جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق ، “14 ویں پانچ سالہ منصوبہ” کی مدت کے دوران ، چین میں طبی آلات کی صنعت نے مستحکم ترقی کا رجحان برقرار رکھا۔ 2024 میں ، چین کی میڈیکل ڈیوائس انڈسٹری مارکیٹ کا پیمانہ 1.2 ٹریلین یوآن تک جا پہنچا ، میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اینڈ ویئر ہاوس کا کل رقبہ 23.58  ملین مربع میٹر  رہا، اور میڈیکل ڈیوائس لاجسٹکس اور نقل و حمل کے لئے ملکیتی گاڑیوں کی تعداد 40،000 سے تجاوز کرگئی۔ مئی...
    حکومت کا پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور کیا جارہا ہے، پی او آرکارڈ کے حامل افغان مہاجرین کےقیام میں 6 ماہ توسیع کی تجویزکابینہ کوبھیجی جائےگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام...
    پنجاب اسمبلی کے 16 جون 2025 کے اجلاس میں ڈیسکوں پر چڑھ کر مائیک توڑنے اور ایوان کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے 10 ارکان اسمبلی کو اسپیکر ملک محمد احمد خان کی جانب سے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان اسپیکر نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر ہر رکن کو 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اگر 7 روز کے اندر جرمانے کی رقم ادا نہ کی گئی تو پنجاب گورنمنٹ ڈیو...
    ایشین کرکٹ کونسل کے تحت ہونے والا ایشیا کپ 2025 ممکنہ طور پر 12 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد کیا جائے گا، اگرچہ بھارت کو اس ایونٹ کا میزبان مقرر کیا گیا ہے، لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کو شریک میزبان کے طور پر فائنل کر لیا گیا ہے تاکہ پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرائے جا سکیں۔ پہلے یو اے ای اور سری لنکا کو شریک میزبانی کے لیے ممکنہ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا، لیکن موجودہ حالات کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا گیا ہے، جیسا کہ پاکستان کی میزبانی میں 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارت کے میچز دبئی میں منعقد کیے جانے کی مثال موجود ہے۔...
    (گزشتہ سے پیوستہ) سوال یہ ہے کہ کیاروس اورچین کی پوزیشن امریکی حملے کومؤخرکرواسکتی ہے؟چین اور روس کی مشترکہ مزاحمت امریکی فوجی آپشن پرایک مضبوط توازن پیداکرتی ہے۔خدشہ ہے کہ ٹرمپ اگلے دوہفتوں میں حملے کافیصلہ کرسکتے ہیں،مگرعالمی طاقتوں کے دباؤنے ٹرمپ کومحتاط کردیاہے۔اقوام متحدہ سمیت متعدد ممالک نے بھی زوردیاہے کہ طاقت سے مسئلہ حل نہیں، سیاسی راستے اپنانے چاہئیں۔اس پس منظر میں امریکی مددکے بغیراسرائیل کامکمل حملہ خطرناک حدتک خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس مرحلے پرسیاسی و چین روس مشترکہ مؤقف اورمغربی ممالک کے دباؤنے ٹرمپ کے فوجی آپشن پرپابندی عائدکردی ہے۔سفارتی حل ہی زیادہ ممکن دکھائی دیتے ہیں،اورفوجی محاذپرکسی صورت میں بریک لگنے کے آثارنمایاں ہیں۔ چین کاموثراور متوازی مقام،روس کے ساتھ مضبوطی اورعالمی میڈیاکے مشترکہ مؤقف...
    خلیفہ دوم امیرالمومنین فاروقِ اعظم حضرت عمربن الخطابؓ کادورِحکومت دس سال چھ مہینےاورپانچ دن رہا،حکومتوں کےعروج وزوال کےلئےیہ کوئی بڑی مدت نہیں ، مگرحضرت عمربن خطاب ؓنےاس مختصرعرصے میں اسلامی حکومت کوایک جانب ایشیاء اوردوسری جانب افریقہ کے قلب تک پہنچادیااسلامی فتوحات کاایک سیلاب تھاجس کے آگے بند باندھنا کسی کے بس میں نہیں تھا، قادسیہ اوریرموک جیسی تاریخی جنگیں اسی دورمیں لڑی گئیں جن کے نتیجے میں ہمیشہ کے لئے دنیاکاجغرافیہ ہی بدل گیا۔ ساڑھے دس برس کی اس مختصرمدت میں حضرت عمربن خطاب نے جوعلاقے فتح کئے ان کارقبہ ساڑھے بائیس لاکھ مربع میل سے کچھ زیادہ تھاایک لاکھ چھتیس ہزارشہرفتح ہوئے ،جن میں چار ہزار مساجد تعمیرکی گئیں ۔ یوں بہت بڑے پیمانے پراللہ کی اس سرزمین...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’سوشلٹروتھ‘‘پر لکھا ہے کہ’’چین اب ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھ سکتا ہے اور مجھے امید ہے کہ چین امریکہ سے بھی بڑی مقدار میں تیل خریدے گا‘‘ بین الاقوامی سیاست میں توانائی خاص طور پر خام تیل ہمیشہ سے عالمی طاقتوں کے توازن اور غلبے کا ایک بنیادی ستون رہی ہے ۔بیسویں صدی کا بیشتر حصہ امریکی اثرو رسوخ کے سائبان تلے گزرا ۔جہاں تیل کی پیداوار، تقسیم اور نرخوں کا تعین عام طور پر واشنگٹن کے اشاروں کے تابع رہا ہے۔امریکی ڈالر کے ساتھ تیل کی عالمی تجارت امریکہ کو اقتصادی اجارہ داری، سفارتی دبائو اور اسٹریٹجک فیصلوں میں برتری دینے میں اہم کردار ادا کیا۔تاہم اکیسویں...
    دبئی میں دنیا کی تقریباً تمام نیشنل اورملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیڈکوارٹرز ہیں۔دبئی اتنا خوبصورت اور پرکشش ہےکہ یہاں جو بھی سیاح پہلی بار آتا ہے وہ بے ساختہ ’’واو‘‘ کہہ اٹھتا ہے۔ دوبئی میں بہت زیادہ کاروباری مواقع ہیں، جہاں پچاس ہزاردرہم سے لےکر کئی ملینز تک رقم لگا کراچھا اورکامیاب کاروبار کیاجاسکتا ہے۔ اندرون اوربیرون دبئی کاروبار کرنے کے لئے پوری دنیاکےلوگ دبئی کا اس لئے انتخاب کرتے ہیں کہ یہاں منافع کی شرح دنیا کے دوسرے شہروں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے، یہ شہر ماسوائے قابل واپسی وی اے ٹی کے، ایک ٹیکس فری کاروباری گڑھ ہے۔حکومت انگنت اورآسان سہولیات فراہم کرتی ہے، حکومتی محکمہ جات اورعملہ ہر ممکن تعاون کرتاہے، نئےبزنس مین کو...
    لاہور: پنجاب پولیس کے کانسٹیبل نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل حاصل کرلیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کے کانسٹیبل عمر فاروق نے انٹرنیشنل ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سلور میڈل جیتا، ٹورنامنٹ میں پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا، ایران، عراق، فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ عمر فاروق نے سیمی فائنل میں انڈیا کے کھلاڑی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ پیٹرن پاکستان پولیس بیس بال ٹیم ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے فاتح کھلاڑی سے ملاقات کرکے شاندار پرفارمنس پر انکو شاباش دی اور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے...
    بھارتی اخبار دی پرنٹ نے بھارت کی کرپٹو پالیسی کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ سخت حکومتی اقدامات اور 30 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے کے نتیجے میں بھارت کی کرپٹو مارکیٹ 97 فیصد تک سکڑ چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس پالیسی نے لاکھوں نوجوان سرمایہ کاروں کو بیرون ملک جانے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ بھارت میں ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دی پرنٹ نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ بھارت کی کرپٹو پالیسی نے نوجوانوں کے لیے عالمی ڈیجیٹل مواقع کے دروازے بند کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں اسٹارٹ اپس اور ماہرین ترقی یافتہ ممالک کا رُخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔...
    ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ ، سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا حکم صادر،اثاثے ایم سی آئی کو دینے کا حکم ، تحریری فیصلہ سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے بڑی شاہراہوں سے براہِ راست رسائی (Right of Way / Direct Access) پر عائد چارجز کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے جون 2015 کے ایس آر او کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ W.P_No.3807-2022_638860180276173091 (2)Download جسٹس محسن اختر کیانی نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ سی ڈی اے کو ختم کر کے اس کے تمام انتظامی، مالیاتی اور قانونی اختیارات و اثاثے میٹروپولیٹن...
    اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل شفالی جری والا کی اچانک موت نے سب کو صدمے و تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر...
    لوگوں کا الزام ہے کہ انہدامی کارروائی بغیر کسی بیشگی اطلاع یا نوٹس کے انجام دی گئی اور سڑک کنارے عوامی استعمال کیلئے تعمیر کئے گئے متعدد ڈھانچوں، بشمول مسافر شیڈز کو منہدم کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بارہمولہ-کپوارہ فورلین سڑک منصوبے کی تعمیر و کشادگی کے تحت کپوارہ ضلع کے لنگیٹ علاقے میں کی گئی ایک انہدامی کارروائی پر مقامی آبادی نے شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اس کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انہدامی کارروائی بغیر کسی بیشگی اطلاع یا نوٹس کے انجام دی گئی اور سڑک کنارے عوامی استعمال کے لئے تعمیر کئے گئے متعدد ڈھانچوں، بشمول مسافر شیڈز، کو منہدم کر دیا گیا۔ اس انہدامی کارروائی کے خلاف...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی سے)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے بڑی شاہراہوں سے پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنوں کو براہِ راست رسائی دینے کے عوض رائٹ آف وے چارجز عائد کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دے دیا ہ۔ عدالت نے 2015 میں جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کے تحت وصول کی گئی تمام رقوم واپس کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ “سی ڈی اے کا اصل مقصد ختم ہو چکا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ وفاقی حکومت اس ادارے کو ختم کرنے کے لیے مناسب اقدامات...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سینٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے، خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید خودکار مشین اور شناختی کارڈ نمبر فیڈ کر کے فنگر پرنٹس کے ذریعے خود کار نظام کا مشاہدہ کیا۔وزیرِ داخلہ نے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات بھی کی۔محسن نقوی نے شہریوں سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے سے متعلق دریافت...
    چارسدہ: سُوٹ کیس سے برآمد ہونے والی قتل کی گئی لڑکی کی لاش کا ڈراپ سین ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کا سگا بھائی اور شوہر ہی قاتل ہیں۔ 24 جون کو تھانہ سٹی چارسدہ کی حدود ارضیات میں ایک مشکوک سوٹ کیس کی موجودگی کی اطلاع پر سٹی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں حفاظتی اقدامات کے تحت بم ڈسپوزل یونٹ کو بھی طلب کیا گیا، تاہم افسوسناک طور پر سوٹ کیس سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی، جسے فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ سلیمان ظفر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان...
    کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت کے مطابق داعش سے منسلک ایک خطرناک دہشت گرد گروہ نے حالیہ دنوں میں کوئٹہ سے ایک کمسن بچے کو اغوا کر کے 3 ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ طور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جن میں 5 پاکستانی اور ایک افغان شہری شامل ہے۔ دہشتگرد گروہ ایرانی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے رابطے میں تھا اور مسلسل اپنی پناہ گاہیں تبدیل کر رہا تھا تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔ اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ٹریس کر کے قبضے میں لیا گیا۔ داعش سے منسلک ایک...
    سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو اننگز اور 78 رنز سے شکست دے دی۔ کولمبو میں 25 جون کو شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے تھے۔ سری لنکا کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 458 رنز بناکر 211 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ پاتھم نسانکا 158، دنیش چندی مل 93، کشال مینڈس 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلا دیش کے تیج الاسلام نے 5 ، نعیم حسن نے 3 اور ناہید رانا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلا دیشی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی ناکام نظر آئی اور کوئی کھلاڑی سری لنکن بولرز کے سامنے نہ...
    لاہور(اوصاف نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 ارکان اسمبلی کو قواعد کی خلاف ورزی کے الزام پر معطل کر دیا۔ 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے اسمبلی کی کارروائی سے معطل کیا گیا ہے، ان اراکین پر قواعد کی سنگین خلاف ورزی، ایوان میں ہنگامہ آرائی،دھکم پیل، دستاویزات پھاڑنے، نعرے بازی کا الزام ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، احتجاج کا حق تسلیم شدہ ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عالمی پارلیمانی روایات کا حوالہ دے کر ہنگامہ آرائی کو غیرپارلیمانی قرار دیا، رولنگ کے باوجود...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سے 29 جون تک ملک کے مختلف حصوں میں شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی، اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مون سون 2025: معمول سے زیادہ بارشیں، سیلاب اور اربن فلڈنگ کا خطرہ، محکمہ موسمیات پی ٹی وی نیوز رپورٹ کے مطابق مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، ڈی جی خان، شمال مشرقی پنجاب اور آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث ندی نالے بپھر سکتے ہیں، جس سے مقامی آبادی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی دریائے ہنزہ، خنجراب، کلک، چوپرسن، شمشال اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے کام کرنے والے نادرا میگا سنٹر بلیو ایریا کا اچانک دورہ کیا، شہریوں کے مثبت تاثرات پر انچارج اور عملہ کو شاباش دی اور مزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اچانک دورے کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سنٹر میں شہریوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے تاثرات بھی دریافت کئے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے شناختی کارڈز و دیگر دستاویزات بنوانے کے وقت...
    اجے کمار سدھوترا کا کہنا تھاکہ بی جے پی کو اس بارے میں بات چیت کرنی چاہیے، محض یقین دہانیوں سے کام نہیں چلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری اور سابق وزیر اجے کمار سدھوترا نے علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے میں لیت و لعل سے کام لینے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو کٹری تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجے کمار سدھوترا نے ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی ریاستی درجہ بحال کرنے کے حوالے سے دھوکہ دہی سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارٹی لائنوں، مذہبی عقائد، علاقائی شناختوں اور ذات پات کی تقسیم سے...
    نریندر مودی حکومت کی معاشی حکمت عملیوں کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے، جہاں بھارت اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات مکمل طور پر ڈیڈ لاک کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی ایٹمی دھوکہ دہی، عالمی اعتماد کی سنگین پامالی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی اقتصادی پالیسیوں میں غیر یقینی، تضاد اور ہٹ دھرمی نے نئی دہلی کو بین الاقوامی سطح پر تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پر آٹو، اسٹیل اور زرعی مصنوعات پر عائد بھاری محصولات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ واشنگٹن بھارت کے 68 فیصد درآمدی ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیتا ہے اور...
    بھارت میں علمی تحقیق اور سائنس کی ترقی کے دعوے مودی سرکار کی تقاریر تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ زمینی حقیقت اس کے برعکس بدحالی اور مالی بحران کی عکاسی کررہی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سائنسی تحقیق اور ترقی کےلیے مخصوص حکومتی اسکیم ’’وِگیان دھارا‘‘ محض ایک سیاسی ڈراما ہے۔ بھارتی حکومت کی INSPIRE اسکیم کے تحت محققین گزشتہ 9 ماہ سے وظائف سے محروم ہیں جس کے باعث کئی محققین قرض لینے یا تحقیق چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق تحقیق کےلیے 70 فیصد بجٹ نجی اداروں کو سود سے پاک قرضوں کی شکل میں بانٹ دیا گیا، جبکہ INSPIRE جیسے تحقیقی منصوبوں پر 22 فیصد بجٹ...
    مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ اور ای بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ درو دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کی جائیں۔مریم نواز نے ہدایت کی کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے...
    —فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں۔معطل ارکان کے ناممعطل ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللّٰہ خان، محمد انصر اقبال اور علی آصف شامل ہیں۔اس کے علاوہ ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید،...
    بیلارُس کے منسک میں یوریشین اکنامک یونین سمٹ کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ مغربی ممالک کے ساتھ یک طرفہ کھیل اب ختم ہوچکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تبدیلی نیٹو کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات اور یوکرین میں بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس کھل کر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی مدد کرے، خامنہ ای کی پیوٹن سے اپیل پیوٹن نے نشاندہی کی کہ مغرب نے بارہا روس کی سیکیورٹی خدشات کو نظرانداز کیا، خاص طور پر یوکرین میں نیٹو کے مشرق کی جانب پھیلاؤ کے معاملے میں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے ہر چیز کو الٹ پلٹ کر پیش کیا، اور ہمیں غاصب بنادیا۔ انہوں نے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججز نے ججز ٹرانسفر اور سینیارٹی کیس پر سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔ معروف وکیل منیر اے ملک نے ججز کی جانب سے سپریم کورٹ میں یہ اپیل دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 19 جون کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کے فیصلے تک اس فیصلے کو معطل رکھا جائے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 19 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے تبادلے اور سینیارٹی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو بہت بھیانک اور ذلت آمیز موت سے بچایا اور ساتھ ہی اسرائیل کو ایران پر اب تک کے سب سے بڑے حملی سے روک دیا۔ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھاکہ میں نے علی خامنہ ای کو انتہائی ذلت آمیز انجام سے بچایا۔ انہیں کہنا چاہیے تھا: شکریہ صدر ٹرمپ!انہوں نے خامنہ ای کے حالیہ بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاکہ یہ کیسا رہنما ہے جو دعوی کرتا ہے کہ اس نے اسرائیل کے ساتھ جنگ جیت لی، جب کہ وہ جانتا ہے کہ یہ جھوٹ ہی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی اور احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو اسپیکر ملک محمد احمد خان نے سخت کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے معطل کر دیا۔ اسپیکر نے اسمبلی رول 210 (تین) کے تحت 26 اپوزیشن ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرنے کا حکم جاری کیا، جس کے مطابق یہ ارکان اب آئندہ 15 سیشنز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ معطل کیے گئے ارکان میں ملک فہد مسعود، تنویر اسلم، اعجاز شفیع، رفعت محمود، یاسر محمود، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، محمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد کاسترو، شہباز احمد، طیب راشد، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل،...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی کا پی ٹی آئی کے معطل کیے گئے 26 ارکان کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک احمد خان نے ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی، نعرے بازی اور قواعد کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اسپیکر نے اعلان کیا ہے کہ ان ارکان کے خلاف ریفرنس بھی آج ہی الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لیڈر جیل میں ہے تو کس کا لیڈر جیل میں نہیں رہا۔ انہوں نے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں قائم نادرا 24/7 میگا سینٹر کا غیر اعلانیہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے مختلف کاؤنٹرز اور ویٹنگ ایریاز کا معائنہ کیا اور وہاں موجود افراد سے براہ راست گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے شناختی کارڈز اور دیگر اہم دستاویزات کے حصول کے لیے آئے شہریوں کے مسائل سنے۔ بیشتر شہریوں نے نادرا کی سروسز پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اب انہیں طویل انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑتا، جبکہ عملے کا رویہ بھی خوش اخلاق اور معاون ہے۔ ایک شہری نے ریمارکس دیے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتریس نے غزہ کی پٹی میں امریکی حمایت یافتہ امدادی کارروائی کو "فطری طور پر غیر محفوظ" قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ کارروائی لوگوں کو قتل کر رہی ہے۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی زیرقیادت انسانی ہمدردی کی کوششوں کو دبایا جا رہا ہے ۔ امدادی کارکن خود بھوکے مر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو امداد کی فراہمی کی منظوری اور سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔گوٹیرس نے بتایا کہ لوگوں کو محض اس لیے مارا جا رہا ہے کہ وہ اپنا اور اپنے خاندان کا پیٹ...
    دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے ’دبئی مال‘ میں ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے تمام افراد کے کھانے کا بل ادا کر دیا۔ دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان بغیر کسی پروٹوکول کے دبئی مال کے فرانسیسی ریستوران میں داخل ہوئے۔ انہوں نے دیگر مہمانوں کو سلام کیا اور پرسکون ماحول میں اپنا کھانا کھایا اور ریستوران میں موجود تمام مہمانوں کا بل خاموشی سے ادا کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کا مجموعی بل 30 ہزار اماراتی درہم یعنی 23 لاکھ پاکستانی روپے کے لگ بھگ تھا۔ جب کھانے کے بعد مہمانوں نے بل مانگا...
    منصوبے پر 19 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید، پیر مظہر سعید شاہ، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، احمد رضا قادری، چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری اخلاق، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیرات عامہ نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 منصوبے کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے پر 19 کروڑ...
    یورپ میں مقیم کشمیریوں نے جغرافیائی تبدیلیوں اور آر ایس ایس کے نظریات پر مبنی ایجنڈے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے بروکن چیئر جنیوا میں سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کی۔ ذرائع کے مطابق یورپ میں مقیم تقریباً 300 کشمیریوں نے جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھی مذمت کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی۔ یورپ میں...