2025-07-27@07:58:09 GMT
تلاش کی گنتی: 104

«اجلاس ملتوی»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔جج ارشد جاوید نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کی اور دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید بھی حاضری کے لیے پیش ہوئیں۔ ن لیگ کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات: صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔  عدالت نے آئندہ سماعت...
    نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندرا دویدی نے کہا ہے کہ جاری صورتحال کی وجہ سے بنگلا دیش بھارت مشترکہ مشقیں ملتوی کردی گئی ہیں۔نئی دہلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ مشرقی لداخ کے ڈیپسانگ اور ڈیمچوک علاقوں میں’مسائل حل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کور کمانڈروں کو زمینی سطح پر معاملات کو سنبھالنے کا اختیار دیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف جنرل نے دعوی کیا کہ جموں کشمیر میں مارے گئے 60فیصد اور سرگرم 80فیصد عسکریت پسند پاکستانی ہیں۔ جنرل دویدی نے یقین دلایا کہ بھارت اور بنگلا دیش کو فی الحال کسی بھی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق بھارتی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ کو ایجنڈے کی کارروائی کے بغیر ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں بمشکل دو تین ارکان ہی موجود تھے اور ایوان کا کورم پورا نہیں تھا۔اس موقع پر اسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر دوبجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔