ن لیگ کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
لاہور کی انسدادِ دہشت گری کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے دوسرے مقدمے پر کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کر دی۔
جج ارشد جاوید نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کی اور دورانِ سماعت ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر سرفراز اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر کو جیل سے پیش کیا گیا۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید بھی حاضری کے لیے پیش ہوئیں۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کی کارروائی ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت اور کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا آفس جلانے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات
محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ان کے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مرحوم جاوید چٹھہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بھی چودھری شجماعت کو بریف کیا۔ چودھری شجاعت حسین نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔ محسن نقوی اور چودھری شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔