2025-05-12@13:22:33 GMT
تلاش کی گنتی: 23481

«تعاون کے»:

(نئی خبر)
    ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔ امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہیرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی...
    بھارتی کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا ہے کہ پاکستان ایک بہت بڑی فوج والا ملک ہے۔ ششی تھرور نے بھارتی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں کہا کہ کچھ دوستوں سے سنا ہے پاکستان کے پاس جدید ترین ہتھیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا مودی حکومت کو مزید کسی مہم جوئی کا آغاز کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی مکمل جنگ کے دہانے سے واپسی ممکن بنائی اور دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کروادیا، جس کے بعد دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوگیا۔ Post Views: 4
    پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مختلف مقامات پر درخت بھی گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ Post Views: 5
    شرکاء نے اپنے خطاب میں قومی وحدت، اسلامی تشخص، اور دفاعِ وطن کے حوالے سے پُرعزم جذبات کا اظہار کیا اور مختلف زاویوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے ملکی استحکام، عوامی یکجہتی، اور دشمن کے عزائم کے خلاف واضح پیغام دیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سکردو میں تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع سکردو میں تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع سکردو میں تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع سکردو میں تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع سکردو میں تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع سکردو میں تحریک بیداری کے زیر اہتمام عوامی یکجہتی اجتماع سکردو میں تحریک بیداری کے زیر...
    بھارتی شدت پسند اب پاکستان کے شہروں کے نام سے بھی خوفزدہ ہونے لگے، بھارتی شہر حیدرآباد میں کراچی بیکری پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے انتہا پسندوں نے حملہ کردیا۔ ہندوتوا کے پیروکاروں نے پاک بھارت جنگ اور کشیدگی کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نفرت کی آگ میں جلتے چند شدت پسندوں نے بیکری کے باہر جمع ہو کر کراچی کے نام والے بورڈ کو ڈنڈوں سے توڑ ڈالا۔ پہلگام حملے کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے آندھرا پردیش میں کراچی بیکری کی ایک شاخ کے باہر بھی احتجاج کیا گیا تھا۔ بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ اُن کا...
    امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے رافیل طیاروں سے محرومی کو بھارت کے لیے بڑا دھچکا قرار دے دیا ہے۔ جریدے کے مطابق بھارتی فضائیہ بڑی جنگ کے لیے تیار نہیں تھی اور پاکستان کے مقابلے ان کی تیاری ناکافی تھی۔ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاکستان بھارت کا ابتدائی فضائی حملہ روکنے میں کامیاب رہا اور پاک فضائیہ نے پہلے دن ہی بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف جریدے نے کہا ہے کہ پاکستانی پائلٹ بہتر تربیت اور حقیقی جنگی تجربہ رکھتے ہیں  اور کشیدگی کے دوران پاکستان نے چین اور ترکیہ کے ساتھ اپنا تعاون بہتر کیا۔ نیشنل انٹرسٹ کے مطابق بھارتی...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حرا مانی کی ابوظبی ایئرپورٹ سے جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ حرا مانی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس جانے کے تجربے اور جنگی صورتحال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ اداکارہ کے مطابق، وہ اُس وقت شدید پریشانی کا شکار ہو گئیں جب پاکستان کی فضائی حدود بند ہو گئی تھیں، اور انہیں محسوس ہوا کہ وہ شاید اپنے بچوں سے دوبارہ نہ مل سکیں۔ ویڈیو میں حرا مانی نے کہا کہ ان کا مقصد صرف اپنے دل کی بات اُن پاکستانیوں سے بانٹنا ہے جنہوں نے اپنے پیاروں کو جنگ کے باعث کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا...
    پشاور (نیوز ڈیسک)تھانہ چمکنی کی حدود مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گشت کے دوران پولیس موبائل نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ ایس پی رورل مختیار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ چمکنی میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا۔ پولیس کی موبائل گشت پر تھی کہ ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر روکاتو تلاشی کے دوران اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار اور تین...
    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔ صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ...
    پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز ) کی جنگ بندی کے بعد گفتگو آج ہوگی۔ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا تاہم ہفتے کے روز ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہوگی جس میں آئندہ کے مذاکرات کے لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر اس گفتگو میں دونوں ممالک کی افواج کی لائن آف کنٹرول پر پوزیشنز پرانی حالت میں لے جانے پر بھی گفتگو ہوگی۔ پاکستان کے ڈی جی ایم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی  کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی وکارکنان پر احتجاج اور توڑپھوڑ کے کیسز کی سماعت کی سماعت ہوئی ،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی،جج طاہر عباس سپرا نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی سٹیٹس ہے، عدالت نے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی  کردی۔ بھارت پاکستان کو کمزور نہ جانے، بیٹھ کر بات کرلے تو ان...
    جنیوا(نیوز ڈیسک) جنیوا: سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت کے بعد امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق، مذاکرات میں امریکی نائب صدر، دو وزراء اور سفیر نے شرکت کی، اور امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اس پیشرفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات پاکستانی وقت کے مطابق آج شما کسی وقت جاری کی جائیں گی۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تجارتی خسارے کو کم کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی...
    بمبئی (اوصاف نیوز) جنگی بندی کے باوجود بھارت کے 24 ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال نہ ہو سکا، بھارتی ایئرپورٹس دوبارہ بند کردیئےجبکہ444 پروازیں منسوخ کردیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بعض ائیرپورٹس سے طیارے بھی ہٹا دیے گئے ہیں، امرتسر، سری نگر، جموں، لداخ، دھرم شالا، شملہ، آدم پور، چندی گڑھ،کاشان گڑھ، راجکوٹ اور ہیراسر ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن ساتویں روز بھی معطل ہے۔ امرتسر ائیر پورٹ سے روزانہ 123 پروازیں آپریٹ ہوتی ہیں، تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، پاکستانی شہروں سکھر اور میرپور خاص کے قریبی بھارت کے جیسل میر ائیر پورٹ پر بھی کوئی طیارہ موجود نہیں ہے۔ ہریانہ کے مہاراجہ اگرسین ایئرپورٹ سے آج کی 4 پروازیں منسوخ، کوئی طیارہ موجود نہیں، بٹھنڈا کی...
    لاہور:جنگ بندی کے باوجود بھارت کے سرحدی علاقوں کی سول انتظامیہ اور عسکری حکام خوف اور ڈر کا شکار ہیں۔ پاک بھارت سرحد سے جڑے بھارتی شہروں کی انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو رات کے وقت لائٹس بند کرنے کے احکامات دیے جا رہے ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت جان بوجھ کر انڈین پنجاب کے مکینوں، خاص طور پر سکھوں کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان کی طرف سے ان پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنگ کے دوران بھی امرتسر سمیت بھارت کے کسی شہر میں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، مگر بھارتی حکومت نے سکھوں کے لیے مقدس ترین شہر امرتسر میں...
    مسعود اظہر کے بھائی حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبریں بھارتی میڈیا میں زیر گردش ہیں تاہم یہ خبر بھی بھارتی میڈیا کی دوسری خبروں کی طرح فیک نیوز ثابت ہوگئی ہے۔ برطانیہ میں تعینات بھارتی سفیر نے مولانا حافظ عبدالرؤف کی نماز جنازہ کی تصاویر سکائے نیوز کے پروگرام میں دکھائیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت پاکستان سے جنگ بندی پر کیوں آمادہ ہوا؟ امریکی صحافی نے پول کھول دیا تاہم حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں  حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کا حامی ہے اور روابط بہتر بنانے کی مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے ٹیلی فون پر بات چیت میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنماؤں نے جنوب ایشیائی پڑوسیوں پر جنگ بندی اور رابطہ قائم رکھنے پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرک مرز سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی اور یوکرین جنگ پر امریکا کے مؤقف کی توثیق کی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور...
    امریکی عسکری جریدے نیشنل انٹریسٹ نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ بھارت، پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے اپنی کارکردگی سے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ نیشنل انٹریسٹ نے لکھا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں۔ تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے لیکن پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا، بھارت سے جنگ میں پاکستان کی فوج نے غیر...
    پاک بھارت کشیدگی میں کمی  اور  سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے پہلے ہی  روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق 1960 کی دہائی میں آسٹریلیا کی جانب سے 27 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے باب کوپر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بیٹر باب کوپر نے اسٹاک بروکنگ اور مرچنٹ بینکنگ میں کیریئر کے لیے کھیل چھوڑنے سے پہلے 1960 کی دہائی میں 27 ٹیسٹ کھیلے جب کہ کوپر نے اپنی زیادہ تر فرسٹ کلاس کرکٹ وکٹوریہ کے لیے کھیلی۔ کوپر نے 27 ٹیسٹ میچز میں 48.29 کی اوسط سے 2061 رنز بنائے جس میں 5 سنچریاں شامل تھیں جب کہ ان کی سب سے مشہور اننگز 1966 میں انگلینڈ کے...
    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی بھارتی پائلٹ کے پاکستان کی تحویل میں ہونے کی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، یہ سوشل میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، اس میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے حافظ عبدالرؤف کے مارے جانے کے بھارتی پروپیگنڈے کو بھی بے نقاب کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی میڈیا کی جانب سے حافظ عبدالرؤف کی موت کے جھوٹے دعوے کو بھی بے نقاب کیا، اور ثبوت کے طور پر حافظ عبدالرؤف کا تازہ...
    تہران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایرانی اور امریکی مذاکرات کاروں کے درمیان تازہ مذاکرات اتوار کے روز عمان میں مزید مذاکرات کی منصوبہ بندی کے ساتھ ختم ہو گئے، حکام نے بتایا کہ تہران نے واضح طور پر یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ اگرچہ تہران اور واشنگٹن دونوں نے کہا ہے کہ وہ دہائیوں سے جاری جوہری تنازع کو حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن وہ کئی ریڈ لائن پر گہری تقسیم کا شکار ہیں، جن سے مذاکرات کاروں کو ایک نئے جوہری معاہدے تک پہنچنے اور مستقبل میں فوجی کارروائی سے بچنے کے لیے مذاکرات کاروں کو دوسرا راستہ اختیار کرناہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ایران...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج اہم رابطہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رابطہ ہاٹ لائن پر صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس میں فریقین 10 مئی کے سیز فائر کے فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان دس مئی کی سہ پہر بھی رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا۔ سکیورٹی ذرائع نے اس رابطے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست مذاکرات کی راہ بھی ہموار ہو رہی ہے، جن کے لیے ابتدائی رابطے جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا...
    آئی پی ایل معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک کئی آسٹریلوی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جن کی اب ٹورنامنٹ میں واپسی غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز دونوں ممالک میں جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے تاہم خطے میں غیر یقینی کی صورت حالات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ کا فرنچائزز سے رابطہ، کیا پیغام دیا؟ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف...
    ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار کے مطابق، حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات جاری ہیں۔ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو ذرائع نے بتایا کہ ان مذاکرات کا مقصد 23 لاکھ آبادی والے محصور علاقے میں فوری انسانی امداد پہنچانا اور لڑائی روکنے کے لیے کسی سمجھوتے تک پہنچنا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں فلسطینیوں تک خوراک کی فراہمی میں مدد کا وعدہ دہرایا، جبکہ امریکی ایلچی نے بھی عندیہ دیا ہے کہ امداد کی فراہمی کے لیے امریکی حمایت یافتہ نظام جلد فعال ہو جائے گا۔ مزید پڑھیں: ’جامع ڈیل چاہتے ہیں‘، حماس نے جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونے کے باوجود 24 بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند ہیں۔تفصیلات کے مطابق دونوں مملک میں جنگ بندی کے باوجود24 ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن آج بھی غیر فعال ہے، تمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے ہیں جبکہ آج کی 444 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امرتسر، سرینگر، جموں، لداخ، دھرم شالا،شملہ، آدم پور، چندی گڑھ سمیت مختلف شہروں میں آج بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 7 دن سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کردی گئیں، لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی آج بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں منسوخ ہیں اور تمام طیارے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ’ہزار سال‘ سے جاری کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ان کا یہ حالیہ بیان پاکستان بھارت اور کشمیری عوام کے لئے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ صدر ٹرمپ کے مذکورہ بیان کو پاکستان کے حکومتی و سفارتی حلقے جہاں خوش آئند اور امید افزا قرار دے رہے ہیں وہیں بھارت ان کے اس بیان سے خاصا ناخوش نظر آتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش، وزیراعظم شہباز شریف کا ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم شملہ معاہدے 1972 کی رو سے مسئلہ کشمیر ایک دو طرفہ معاملہ ہے اور اس...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی والی جنگ بندی کے بعد پروازیں کے بدتریج معمول پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیز فائز ہونے کے باوجود ہفتے کے روز 150 کے قریب پروازیں منسوخ ہوگئی تھیں تاہم اب اتوار کے روز پروازیں معمول پر آنا شروع ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود ملک بھر میں 150 پروازیں منسوخ اتوار کو ‘فلائی دبئی’ سمیت 10 بین الاقوامی ایئرلائنز نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کردیا، اس کے ساتھ ہی حج آپریشنز بھی دوبارہ معمول پر لانے کے لیے کام ہورہا ہے جو پاکستان اور انڈیا کے درمیان جھڑپوں میں شدید متاثر ہوئے تھے۔ اس سے قبل خبر آئی...
    بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ محلے کا کوئی تلنگا اپنی بدمعاشی کے بل بوتے پر اپنے آپ کو پورے  محلے کا ہی  مالک سمجھنے لگتا ہے۔ ایسے کردار کبھی کسی کے معاملات میں گھستے ہیں کبھی کسی شریف آدمی پر انگلی اٹھاتے ہیں اور کبھی کسی پر ہاتھ اٹھا کر اپنی بدمعاشی کی دھاک بٹھاتے ہیں۔ لیکن  وہ جو کہتے ہیں کہ ہر غرور کا سر نیچا ہوتا ہے تو اسی طرح ایسے بدمعاشوں کا حل بھی عموماً محلے سے ہی دستیاب ہوتا ہے۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ اس محلے کا کوئی شریف نوجوان،  تلنگے کے بناوٹی رعب داب سے تنگ آکر ایک دن اس کا گریبان تھام لیتا ہے۔ دو چار رسید بھی کرتا ہے۔ چار چھ...
      خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 3 افراد زخمی ہوئے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے ، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے ۔ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 3 افراد زخمی...
    پاک بھارت فضائی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5بھارتی طیارے مار گرائے تباہ شدہ بھارتی طیاروں میں 3جدید رافیل طیارے ، 1مگ 29اور ایک SU-30شامل پاک فضائی کی زبردست جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بھی منظر عام پر آگئے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔تفصیلات کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے ۔ تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں...
    ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی عمان میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات ختم ہوئے چند گھنٹے ہی گزرے ہیں کہ امریکی نیوز ویب سائٹ آکسیوس نے رپورٹ دی ہے کہ اسٹیو وٹکوف غزہ میں قیدیوں کی رہائی اور وسیع تر امن کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، آکسیوس نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسٹیو وٹکوف، جو امریکی صدر کے خصوصی نمائندے ہیں، اسرائیل، قطر اور مصر کے ساتھ بات...
    غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی-امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر طے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹاؤن میں ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ملزمان...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ دشمن کے خلاف فتح نے ویژن کی روشن علامت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف، افواجِ پاکستان اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین، ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ لاہور میں ناشتہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو ہمارے شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گھٹنوں کے بل آ چکا ہے۔ وزیر اطلاعات نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی صرف فوج یا حکومت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی یکجہتی، قربانی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بھارتی حکام کی پریس بریفنگ میں آواز ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی، وہ بولنے کے قابل نہیں تھے، بھارتی میڈیا کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے عطاء تارڑ  نے کہا  پاکستان کے اندر جشن کا ماحول ہے۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ ملٹری ترجمان کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بولنے کے قابل نہیں تھے۔ آواز بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہی تھی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا بھارت کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ من گھڑت اور بے...
    صرف پانچ دن کے قلیل عرصہ یعنی ایک ہفتہ سے بھی کم مدت میں‘ پاکستان نے جدید جنگوں کی ساخت‘ ہیت‘ دورانیہ ‘ طرز اور اہلیت کے پیشہ ورانہ معیار کو یکسر تبدیل کر دیا ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک‘ ٹھٹھک کر رہ گئے ہیں۔ ان میں سے اکثر ممالک کے نظریات‘ اب جنگ کی بابت غیر مؤثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ میں کوئی دفاعی تجزیہ کار نہیں ہوں۔ صرف معاملات کو دلیل کی بنیاد پر پرکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ طالب علم کی دانست میں‘ گزشتہ چند دنوں نے ہمارے ملک کو دنیا کی‘ جناب‘ دنیا کی‘ سب سے مؤثر دفاعی قوت بنا دیا ہے۔ ایشیاء کا نہیں کہہ رہا۔ پورے کرہ ارض کی بات کر رہا...
    کراچی: جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے ، ڈاکو نے خود کو پکڑے جانے کے خوف سے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے ہوٹل پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید جبکہ زخمیوں کی 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ ہارون ولد عبدالطیف...
    پورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6) وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے...
    کراچی: وزیر منصوبہ بندی اور توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ کراچی ڈویژن کے مجوزہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے اجلاس ہوا جہاں چیٸرمین منصوبہ بندی و ترقیات نجم احمد شاہ نے منتخب نماٸندوں کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی اور اجلاس میں کراچی ڈویژن کے لیے آنے والے بجٹ میں اسکیموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر منصوبہ بندی ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پرانی جاری اسکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا، چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق یوسی...
    نیند…انسانی جسم کے اندرونی و بیرونی افعال کی انجام دہی کے دوران وہ لازمی وقفہ ہے کہ جس کے بغیر زندگی اور اس کا حسن برقرار نہیں رہ سکتا۔ عمومی طور پر ہمارے ہاں کم خوابی کوئی بڑا مسئلہ نہیں، کیوںکہ فکرِ معاش کے باعث ہونے والی جسمانی و ذہنی مشقت انسان کو اتنا تھکا دیتی ہے کہ بستر پر لیٹتے ہی نیند آ جاتی ہے، تاہم معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے چینی، پریشانیاں اور ان کے باعث جنم لینے والے طبی مسائل بعض افراد کی نیندیں اڑا دیتے ہیں۔ نیند کی کمی، خرابی یا سوتے ہوئے بار بار آنکھ کھلنا صرف ایک بیماری نہیں بلکہ یہ امراض کا مجموعہ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نیند پوری نہ ہونے سے...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتا دیا کہ بھارت کے خلاف کیے گئے آپریشن کا نام ’بنیان مرصوص‘ کس نے تجویز کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ خواہش بھارت کی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے دوران ’وی نیوز‘ کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپریشن کا نام چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے تجویز کیا تھا؟ اس پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان میں اسلام نہ صرف اس کا مذہب ہے بلکہ یہ ان کی تربیت کا ایک اہم حصہ بھی ہے۔ ترجمان پاک فوج...
      راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ پاکستان کی مسلح افواج کے افسران نے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد نے بتایاکہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت پر اس کے طیارے مار گرائے اور پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے 6 صفر سے کامیابی ملی۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ڈرونز سویلین کی جگہ آتے تھے تو اسے احتیاط سے گراتے تھے، پاکستان نے تمام ڈرونز اور بغیرپائلٹ طیاروں کابروقت پتا لگایا۔براہموس میزائل کے...
    ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا ہے کہ بھارتی کے خلاف کارروائی کے دوران ایئر چیف خود ساری صورت حال کو مانیٹر کررہے تھے، ہمیں بھارتی فضائیہ کے مقابلے میں 0-6 سے کامیابی ملی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی فضائیہ نے جارحیت کی تو ہم نے ان کے طیارے مار گرائے، ہمارے ریڈار بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ بھارت نے ڈرون طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف انہوں نے کہاکہ پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں، پاک فضائیہ نے...
    وفاقی حکومت نے صوبے کو قرضہ جات اور گرانٹس کی مد میں 120 ارب روپے فراہم کیے جن میں 38 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ جات، جاری گرانٹس کی مد میں 54 ارب 99 کروڑ اور ترقیاتی گرانٹس کی مد میں 26 ارب 43 کروڑ روپے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت جاری مالی سال 25-2024 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر آمدنی کے مقابلے میں اخراجات کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے 111ارب سے زائد کی بچت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ سہ ماہی کے دوران صوبے کی مجموعی آمدنی 1031ارب روپے رہی جبکہ اس دوران اخراجات 919 ارب 95کروڑ کے ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران تین سہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملےپربھی ایساہی جواب دیاجائےگا جیسا اس بار دیا گیا۔ہمارے جواب دینے کے بعد بھارت نے امریکا اور دیگرممالک سے سیزفائر کیلئے خود درخواست کی۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ ہم نے بطور ریاست اور قوم ایک ہی بات کی تھی کہ ہماری طرف سے کوئی معاملہ نہیں ہوگا، اگر ہماری سالمیت پر حملہ ہوا تو جواب دیں گے۔ پھر جواب دیا گیا جس سے بھارت کو اور ہزیمت اٹھانا پڑی اور یہ بات بالکل درست ہے کہ بھارت نے امریکا کے نائب صدر اور...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا گیا ہے کہ پاک فوج نے اس جنگ میں اپنی صلاحیتوں میں سے صرف محدود حصہ استعمال کیا ہے جبکہ ان صلاحیتوں کا ایک بڑا حصہ آئندہ کیلئے محفوظ ہے، اگر آئندہ ہماری سرحدی خلاف ورزی کی گئی تو ہمارا ردعمل اس سے زیادہ شدید ہو گا، کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ جب بھی پاکستان کی خودمختاری کو کوئی خطرہ ہوگا تو ہم فیصلہ کن جواب دیں گے، پاکستان کے پاس کئی ایسی صلاحیتیں ہیں جو آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ اور پاک نیوی کے سینئر افسران کی...
    نادرا کے قیام کے بعد سے اس ادارے کا رویہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ انتہائی تضحیک آمیز رہا ہے۔ بالخصوص ان افراد کے خلاف جنہوں نے پاکستان کے قیام میں اپنی عزت آبرو جان و مال سب کچھ قربان کر دیا اور اپنے اجداد کے لہو سے اس پاک وطن کی آبیاری کی ۔ تاریخ پاکستان اس بات کی گواہ ہے کہ اگر 1946 میں بہار کے فسادات نہ ہوتے تو آج دنیا کے نقشے پر پاکستان بھی نہ ہوتا ، اس سال بہار میں بہار کے مسلمانوں نے بے مثال قربانیاں دیں ، ہزاروں مسلمانان بہار نے اس وطن کی آزادی کی جنگ کو اپنے لہو سے سرخرو کیا ۔ 1946 میں بہار کے مسلمانوں نے جو تاریخ ساز...
    اسپتال منتقلی کے بعد سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے، شہید اے ایس آئی کی شناخت لیئق زادہ خان اور کانسٹیبل کی عالم زیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ واقعے میں پولیس اہلکار (ڈرائیور) صداقت زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رینگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے، جس میں سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق رینگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب خودکش حملہ آور نے پولیس موبائل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔ ریسکیو 1122 پشاور...
    معروف پاکستانی کوہ پیما ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی 7ویں بلند ترین چوٹی دھولگیری مصنوعی آکسیجن اور پورٹر کی مدد کے بغیر سر کر لی۔ یہ بھی پڑھیں: قاتل پہاڑ ‘کے ٹو’ نے سدپارہ گاؤں کے درجنوں گھر اجاڑ دیے 4 مئی کو 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے نیپال میں واقع8167 میٹر بلند دھولگیری کی چوٹی کو سر کرنے کے لیے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، ساجد سدپارہ 6 اپریل کو اس چوٹی کے بیس کیمپ پر پہنچ گئے تھے۔ اس کے بعد انہوں نے چڑھائی کا آغاز کیا اور کیمپ 3 تک پہنچے اور پھر بیس کیمپ کی طرف واپس آگئے۔ الپائن کلب آف پاکستان نے ساجد سدپارہ کے اس کارنامے کی تصدیق کی ہے، دھولگیری 8 ہزار...
    کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ سی پیک کے ثمرات، اورنج ٹرین، موٹروے دیتے وقت اسلام آباد کے حکمران بلوچستان کو پاکستان کا حصہ تصور نہیں کرتے، لیکن جب معدنیات، سیندک، ریکوڈک کی باری آتی ہے تو کہتے ہیں کہ بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ہے کہ ایوانوں، چوکوں، چوراہوں کیساتھ منبر و محراب کے ذریعے بھی ظالموں، لٹیروں اور جابروں کے خلاف آواز بلند ہونا چاہیے۔ اسلام آباد کے حکمران ہمارے پاکستانیت پر شک، اور ہمیں تیسرے درجے کے شہری بھی نہیں مانتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے جمعیت اتحاد العلماء...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں معصوم شہری شہید ہوئے، جس کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی بہادر اور غیور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، جو اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہے، ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مزیدپڑھیں:پشاور،رنگ روڈ پر خودکش دھماکہ،شہادتوں‌کی اطلاعات
    وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی میڈیا اور ایوی ایشن انڈسٹری نے کنفرم کرلیا ہے کہ بھارتی طیارے گرے، پاک فضائیہ نے تو بتایا ہے کہ بھارتی رافیل کس طرح گرائے گئے، رافیل کا گرانا مہارت کی ایک مثال ہے، بھارت کے 300 ملین ڈالر کے جہاز کو 30 ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنادیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے خطے میں...
    پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے، ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش نے بتایا کہ پشاور کے علاقے چمکنی مویشی منڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ ہوا۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں سب انسپکٹر لائق زادہ اور سپاہی شامل ہے، ابتدائی طور پرخود کش لگ رہا ہے، جس...
    افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ...
    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی،زیر زمین گہرائی 200کلو میٹر تھی،مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
    سی ڈی اے ، بارشی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر اینڈ ریسکیو یونٹس مکمل طور پر فعال WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے چیف کمشنر اسلام آباد، اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفینس محمد علی رندھاوا کے ہدایات پر سی ڈی اے نے جاری بارشوں کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اپنے تمام سب اسٹیشنز پر واقع فائر اینڈ ریسکیو یونٹس کو مکمل طور پر فعال کر دیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گشت کر رہی ہیں تاکہ چوکسی کو یقینی بنایا جا سکے، ناگہانی واقعات سے بروقت نمٹا جا سکے، اور عوام کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔ اب تک کئی کامیاب آپریشنز...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بُنْیانٌ مَّرْصُوْص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے، پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے...
    ایران کے وزیر خارجہ نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔ اسلام ٹائمز۔ ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے چوتھے دور کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں بتایا ہے کہ بنیادی اختلافی موضوعات کے بارے میں زیادہ گفتگو ہوئی اور اس حوالے سے افہام و تفہیم کا عمل بہتر طور پر انجام پایا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کے اس دور میں دونوں فریقوں کے مواقف ایک دوسرے سے زیادہ قریب ہوئے ہیں۔...
    کانفرنس کا انعقاد جماعت اسلامی کیجانب سے کیا گیا، جس میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن اور استحکام کا واحد راستہ عدل، شفافیت، آئین کی بالادستی اور عوامی قیادت کے احترام سے ہو کر گزرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے "سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے کوئٹہ پریس کلب میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بلوچستان بھر سے علمائے کرام، ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے رہنماؤں اور مختلف مکاتب فکر کے جید علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی...
    —فائل فوٹو پشاور کے علاقے چمکنی کی مویشی منڈی کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، شہید اہلکاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا ہے، شہداء میں سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔دھماکے کے مقام کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا ہے۔
    —فائل فوٹو ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر چل پڑی، آج سبی اور جیکب آباد ملک کے گرم ترین شہر رہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق دونوں شہروں میں 46 ڈگری کی گرمی تھی لیکن 50 ڈگری کی محسوس کی گئی۔تربت میں 42 ڈگری کی گرمی 48 درجے کی شدت سے محسوس کی گئی جبکہ بہاولپور میں 41 ڈگری کی گرمی 46 ڈگری محسوس کی گئی۔ نواب شاہ میں 42 ڈگری کی گرمی 47، سکھر میں 44 ڈگری کی گرمی 46، پشاور اور تھر میں 40 ڈگری کی گرمی 45 درجے کی شدت سے محسوس کی گئی۔ بدین میں 41 ڈگری کی گرمی 45، ملتان میں 39 ڈگری کی گرمی 44، ٹھٹہ میں 40 ڈگری کی گرمی 43، حیدرآباد میں 41...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے اس دن کو شہداء اور غازیوں کی ماؤں کے نام کردیا۔ ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں ماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں گورنر سندھ نے ماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ "افواجِ پاکستان نے آپریشن 'بُنیانُ الْمَرْصُوص' کی کامیابی سے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہماری مادرِ وطن کے ان سپوتوں نے بے مثال قربانیاں دے کر وطن عزیز کو امن و استحکام دیا اور...
       اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فتح میزائل نے بھارت میں تباہی مچا دی، اس تباہی میں متعدد ہوائی اڈے، میزائل سسٹمز، جن میں براہموس سپر سانک کے ذخیرے بھی شامل ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فتح میزائل سسٹم 100، 120 اور 400 کلومیٹر تک فتح، فتح اول اور فتح دوم کی صورت پاکستان آرمی کے پاس موجود ہے۔ یہ میزائل انرشیل نیویگیشن سسٹم اور گلوبل سیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے اور دشمن کے علاقے تک کسی بھی بلیسٹک میزائل دفاعی نظام کو دھوکا دیتے ہوئے پوری قوت کے ساتھ اپنے اہداف کو تیر بہ ہدف نشانہ بنانے کی بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے۔میزائل لانچنگ ٹرک کے ذریعے اپنے مختص مقام تک لے جایا جاتا ہے اور 2،...
    پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج و مودی حکومت کے بعد سب سے بڑی زک ہندوستان کے ان صحافیوں کو پہنچی جنہوں نے اپنی انٹیلی جینس ایجنسیز کی فیڈ کی گئیں جھوٹی خبریں اور پروپیگنڈا پھیلایا اور اب اپنی ان فاش غلطیوں اور پیشہ ورانہ بد دیانتی پر عوام سے معافیاں مانگتے پھر رہے ہیں۔ پروپاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق  ارنب گوسوامی اور میجر گورو آریا جیسے صحافی پاک بھارت سیزفائر کے معاہدے میں امریکی ثالثی کو مسترد کرنے کے بعد ہنسی کا سامان بن گئے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ صورت حال نارمل نہ ہو اور بدترین شکل اختیار کرلے۔ میجر گورو کا غلط معلومات پھیلانے کا دفاع سابق ہندوستانی میجر گورو آریا...
    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رنگ روڈ میں واقع مال منڈی کے قریب زور دار دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تفتیشی حکام نے شواہد اکھٹے کیے۔ ریسکیو 1122 پشاور کے ترجمان بلال احمد نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی کہ دھماکا پولیس موبائل گاڑی کے قریب ہوا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وقوعہ کو سیل کر کے واقعے کی...
    پشاور کے علاقے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، اور دھماکے کی تصدیق کردی گئی ہے، جبکہ مزید تفصیلات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے، دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دھماکا رنگ روڈ کے قریب واقع مویشی منڈی کے پاس ہوا ہے، جہاں پولیس موبائل گشت پر تھی۔ ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود بنگش نے دھماکے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دھماکا رنگ روڈ مال منڈی کے قریب ہوا ہے جس میں پولیس پولیس موبائل کو...
    کوئٹہ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کا المیہ یہ ہے کہ عوام کی مقبول قیادت کو دھاندلی اور بددیانتی کے ذریعے ہروایا اور مصنوعی قیادت کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کو ہر حال میں حق بات کہنی چاہئے۔ اللہ تعالیٰ نے علماء سے یہ عہد لیا ہے کہ وہ ظالم کے ظلم اور مظلوم کی بھوک پر خاموش نہ رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام ’’سلگتا بلوچستان اور علمائے کرام کی ذمہ داریاں‘‘ کے عنوان پر منعقدہ...
    جنوبی ایشیا میں جوہری طاقت کے حامل دو ہمسائیہ ممالک کے درمیان دنیا کی پہلی ڈرون جنگ چھڑنے کے بعد اب سیز فائر کا اعلان ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حالیہ کشیدگی کے دوران ڈرون اور میزائل حملے کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے‘‘بی بی سی‘‘کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ڈرون حملے دہائیوں پرانی دشمنی میں ایک نئے اور خطرناک موڑ کا آغاز ہیں جس میں دونوں اطراف سے روایتی گولہ باری کے ساتھ ساتھ ایک متنازع اور کشیدہ سرحد کے پار ایسے ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا جو فضا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ خاموشی سی اور ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلنے والے ڈرون،...
    آزاد کشمیر حکومت نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے کہاکہ حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو ایک ایک کروڑ روپے معاوضہ ادا کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ایل او سی پر فائرنگ کے باوجود زندگی رواں دواں، شادی کی تقریبات بھی منسوخ نہ ہوئیں انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی جانب سے آبادی پر ہونے والی گولہ باری سے 30 شہری شہید جبکہ 65 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے 217 مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی...
    —فائل فوٹو پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد پاکستان کا فلائی شیڈول بہتری کی طرف گامزن ہے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق 8 غیر ملکی ایئر لائنز نے پاکستان کے لیے پروازیں فوری شروع کر دی ہیں۔حکام کے مطابق فلائی دبئی نے کراچی، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ کی نصف سے زائد پروازیں آپریٹ کیں جبکہ امارات ایئر لائن نے بھی کراچی اور دیگر شہروں کے لیے پروازیں اڑائیں۔ پاکستان بھر میں آج بھی 150 پروازیں منسوخپاکستانی فضائی حدود کھلنےکے کئی گھنٹوں بعد بھی فلائٹ شیڈول متاثر ہے، ایوی ایشن حکام کے مطابق اتحاد، ایئر عربیہ، گلف ایئر کی پروازوں کی بھی پاکستان آمد و رفت جاری ہے جبکہ ایتھوپین اور افغان ایئر لائن کی پروازیں بھی شیڈول کے مطابق...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹو گورنر ہاؤس کراچی میں مدرز ڈے (یومِ ماں) سے متعلق تقریب منعقد ہوئی جس میں خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیک کاٹا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے اندھیروں میں بزدلانہ کارروائی نہیں کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہماری فوج نے دن کی روشنی میں فیصلہ کن حملے کر کے دشمن کے دانت کھٹے کیے۔انہوں نے کہا کہ عوام مطمئن تھے، ان کا اعتماد افواج پاکستان پر تھا، اپنی ساری افواج کے سربراہان اور ڈی جی آئی ایس آئی کو مبارک باد دیتا ہوں، پوری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے پہل نہیں کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کو بتا دیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)29سالہ ماں لورا شاہو، جنہوں نے اضافی کام کے ذریعے بڑی رقم کمائی ہے، نے ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر £15,000 کمائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کی آواز کہاں اور کیسے استعمال ہوگی؟ لورا، جو کہ سیرے سے تعلق رکھتی ہیں، نے مختلف سائیڈز جابز کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کی ہے، جن میں آن لائن سرویز اور برانڈز کے لیے چیٹ بوٹس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ ایک مہینے میں، انہوں نے صرف اپنی سائیڈ جابز سے £4,609 کمائے ہیں۔ اب، وہ ایک اے آئی کمپنی کو اپنی آواز بیچ کر مزید آمدنی حاصل کر رہی ہیں۔ ان کی آواز اب خود ایک...
    اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے تاہم درجنوں پروازیں رش یا طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فضائی حدود کھلنے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری اور پروازوں کی ری شیڈولنگ اور طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار یا پھر منسوخ ہوئیں۔ صرف لاہور سے ہی اندرون و بیرون ملک آمد و رفت کی 46 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ان پروازوں کو علامہ اقبال ایئرپورٹ سے اڑان بھر کر ابوظبی، جدہ، دوحہ، دبئی، ٹورنٹو، ریاض، مسقط، استنبول، ریاض، کراچی، شارجہ، کولمبو روانہ ہونا تھا۔ اس کے علاوہ لاہور سے بحرین، بنکاک سے لاہور آنے اور بنکاک جانے والی...
    لاہور: پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اورعبرت ناک شکست دے کر نہ صرف دشمن کےعزائم خاک میں ملا دیے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی ہے، اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کے لیے اتوار کو ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ واہگہ بارڈر پرجمع ہونے والے شرکا میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی جو سبز ہلالی پرچم اٹھائے، وطن سے محبت کے جذبے سے سرشار نظر آئے، اگرچہ پاکستان اسٹیڈیم ابھی زیرتعمیر ہے اور عوام کی شرکت محدود ہوتی ہے تاہم اس روز واہگہ بارڈر پر...
    تقریب سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں جرأت مندانہ کردار ادا کیا ہے اور حالیہ کامیاب کارروائی دشمن کے عزائم کے لیے واضح پیغام ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کے عنوان سے تقریب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کے زیر...
    بھارتی ایئر مارشل اے کے بھارتی نے کہا ہے کہ ’ہم اس وقت حالتِ جنگ میں ہیں اور نقصانات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں۔ اُن سے ایک صحافی نے پاکستان سے حالیہ لڑائی میں فرانسیسی ساختہ رفال جیٹ فائٹر گرنے کا سوال کیا تھا۔ اتوار کی شام نئی دہلی میں پاکستان سے حالیہ لڑائی اور دوطرفہ جھڑپوں کے دوران ہونے والے واقعات پر میڈیا کو بریفنگ میں انڈین ایئر مارشل کا رفال گرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ ’ہم سے جو سوال پوچھا جانا چاہیے، اور ضرور پوچھا جانا چاہیے وہ یہ ہے کہ کیا ہم نے اپنے مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔ ہمارا جو مقصد تھا کہ دہشت گرد کیمپوں کو ختم کرنا ہے، تو اس کا جواب...
    خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت پختون یار خان نے کردار کشی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ مجھ پر جو الزامات لگائے گئے ہیں، ان کا جواب دیا جائے، قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ صوبائی وزیر پختون یار کے حجرے پر چھاپے کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے پرچے حل کیے جارہے تھے۔ صوبائی وزیر پختون یار خان کا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی,سابق وزیر بلدیات عنایت اللہ خان اور دیگر افراد...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 دن فوجی تصادم جاری رہنے کے بعد ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کا دنیا بھر کے ممالک نے خیرمقدم کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات پر حملے روکنے اور “مکمل جنگ بندی” پر اتفاق کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ امریکی ثالثی میں ہونے والی ایک طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان ایک مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ جےڈی وینس، مارکوروبیو نے پاک بھارت جنگ بندی...
    ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اورژالہ باری ہوئی.آبپارہ مارکیٹ میں تیز آندھی اور بارش کے وقت درخت گر گیا،درخت کے نیچے موجود گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔آبپارہ مارکیٹ کی سڑک بھی درخت گرنے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہوگئی ،ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی،لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش اورژالہ باری ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔خوشاب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. جس سے موسم خوشگوار ہوگیا،فیصل آباد شہر...
    اجلاس میں کھیل کے میدانوں، پارکوں، اور تفریحی مقامات کی تزئین و آرائش کے ساتھ ساتھ ان کے انفراسٹرکچر کی بہتری سے متعلق منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اسکیموں اور تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی ڈویژن میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں پر غور کے لیے پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس وزیر منصوبہ بندی و توانائی ناصر حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ناصر حسین شاہ نے کی جبکہ سینئر رہنماؤں خورشید شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، سینیٹر وقار مہدی اور اعجاز جاکھرانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی سے...
    ننگرپارکر میں ہندو برادری کی جانب سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جب تک سندھ طاس معاہدہ بحال نہیں ہوتا، یہ قوم جنگ بندی قبول نہیں کرے گی یہ قوم مودی کی دھمکیوں سے ڈرنے والی قوم نہیں ہم پاکستان کے پانی کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کی جانب سے بھارت کے جارحانہ اقدامات، دہشت گرد نریندر مودی اور اس کی بزدل فوج کی پاکستان مخالف کارروائیوں کے خلاف سندھ بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان ریلیوں کا مقصد پاکستانی قوم اور اقلیتوں کے اتحاد و یکجہتی کا بھرپور اظہار تھا۔ریلیوں کا انعقاد پاک بھارت سرحدی علاقے ننگرپارکر سے لے کر بدین،...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) پاکستان کی جانب سے رفال طیارے گرائے جانے کے سوال پر بھارتی ایئرمارشل نے جواب دیا ہے کہ ’نقصانات جنگ کا حصہ ہیں‘۔ پریس کانفرنس کے دوران بھارت کے ایئرمارشل اے کے بھارتی سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’کیا ہم اس حوالے سے اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ ہم نے کتنے اثاثے کھوئے ہیں؟ انٹرنیشنل میڈیا پر لکھا جا رہا ہے کہ رفال طیارے گرائے گئے ہیں، کیا آپ اس کی وضاحت کر سکتے ہیں؟‘ ان سوالات کے جواب میں انڈین ایئرمارشل اے کے بھارتی نے جواب دیا کہ ’مجھے خوشی ہے کہ آپ نے یہ سوال کیا ہے، ہم لڑائی کی حالت میں ہیں...
    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دور رس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں...
     اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ جنگ بندی معاہدے اور علاقائی امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے، پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں یو این کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، اس تناظر میں پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں کے مطابق حل خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے ضروری ہے۔ یو این سکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور...
    پشاور: سرکاری ملازمین کی مختلف تنظیموں نے حکومت سے کم سے کم اجرت 50 ہزار روپے کرنے، سرکاری ملازمین کی اب گریڈیشن اور سی پی فنڈ کو جی پی فنڈ میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ اگیگا کے وفد نے چیئرمین وزیر زادہ کی سربراہی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم سے ملاقات کی، وفد میں صوبائی جنرل سیکریٹری نیاز علی خٹک، ایپٹا کے صدر عزیزاللہ خان اور سمیع اللہ خان بھی موجود تھے۔ وفد نے مشیر خزانہ کو اپنی چارٹرڈ آف ڈیمانڈز پیش کیں اور مؤقف اختیار کیا کہ 26 مئی تک ہم نے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا...
    جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر...
    راولپنڈی، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد، لاہور و دیگر علاقوں سے ژالہ باری ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی تھی۔ جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ آزاد کشمیر، گلگت اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا تھا کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ واضح...
    سٹی 42: پاکستانی کوہ پیما کی ٹیم نے پاکستان کی تاریخی فتح پر پاک آرمی اور پاک فضائیہ کے کے نام نیشنل ریکارڈ قائم کر دیا سرفنگا صحرا پر کوہ پیما کھلاڑیوں نے 100 فٹ پاکستان آرمی اور 100 فٹ پاکستان کا پرچم لہرایا ،نیشنل ریکارڈ قائم کرنے میں گلگت  سکردو پنجاب کے کوہ پیما کھلاڑی شامل تھے،قومی ریکارڈ شہر ملتان کے کوہ پیما کھلاڑی ثاقب رحمان کی نمائندگی میں بنا یا گیا، قومی کوہ پیما ٹیم کا شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ،نائب صدر الپائن کلب ایاز شگری کی قیادت میں ٹیم نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا،  کوہ پیما کا کہنا تھا کہ ہماری سانسیں، ہماری طاقت، سب وطن کے لیے ہے،پاک فوج ہمارا...
    بھارت کی جانب سے کشمیر کو پاک بھارت کا باہمی مسئلہ قرار دیے جانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان امریکی صدر نے حالیہ پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے بیان میں مسئلہ کشمیر کا تذکرہ بھی کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ہاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھوں گا کہ کیا کشمیر کے پرانے مسئلے کا کوئی حل نکل سکتا ہے؟ سیاسی ماہرین کی نظر میں امریکی صدر کا حالیہ بیان پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔ مزید پڑھیے: ’امریکی صدر جنگ بندی کا دعویٰ کرنے والے کون ہوتے ہیں‘، بھارتی میڈیا نے...
    یو این سیکرٹری جنرل کا پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔جنگ بندی معاہدے اور علاقائی امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یہ خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک مثبت قدم ہے، پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں یو این کے کردار کو اہمیت دیتا ہے، اس تناظر میں پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی جائز امنگوں...
      پاکستان کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق نے افغان وزیرداخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا پاکستان ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور تعمیری اشتراک پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوئی، ملاقات کا مقصد پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین چھٹی (6)وزرائے خارجہ ملاقات کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا تھا۔ ملاقات میں پاکستان افغانستان اور چین کے مابین 5ویں وزرائے خارجہ ملاقات میں ہونیوالے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے ملاقات میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمسایوں کیساتھ باہمی احترام اورتعمیری اشتراق پر مبنی اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔ Post Views: 4