2025-07-27@01:23:16 GMT
تلاش کی گنتی: 104
«شہید ذوالفقار»:
(نئی خبر)
پشاور : خیبرپختونخوا کے آئی جی اختر حیات کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی کے پی کے مقرر کیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید گریڈ 21 کے افسر ہیں اور اس سے قبل پنجاب پولیس میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ڈاکٹر علی حماد‘ امریکا میں دل کے ڈاکٹر ہیں۔ تقریباً پینتس برس سے دل کی شریانوں میں اسٹنٹ ڈال رہے ہیں۔ آسودہ حال زندگی ہے۔ مگر اپنے اندر سے لاہور کو باہر نہیں نکال پائے۔ ان سے اسکول کے زمانے سے دوستی ہے۔ چند برس پہلے ڈاکٹر صاحب نے صوفی شاعری شروع کر دی ۔ مسلسل مشق سے انھوں نے اس شعبہ میں بھی مہارت حاصل کر لی۔ خیال ہے کہ وہ بنیادی طور پر شاعر تھے۔ جسے روزگار زمانہ نے ڈاکٹر بنا ڈالا۔ لوگوں کی اکثریت کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے۔ قدرت نے ان کے اندر جوہنر رکھا ہوتا ہے، وہ فکر روزگار میں ماند پڑ جاتا ہے اور کبھی کبھی ایسے محسوس ہوتا ہے کہ ختم ہو...
شرکاء کا گروپ فوٹو جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام قائدِ عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹوکی97 سالگرہ کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ایک پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی مہمانِ خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق سینٹر سحر کامران تھیں۔ جبکہ صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی۔ نظامت کے فرائض آفتاب علی ترابی نے سرانجام دی۔ اس موقع پرسنیٹر سحر کامران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید ایک عظیم عالمی لیڈر تھے جنہوں نے تیسری دنیا کو یکجا کرنے اور انکا مقام دلانے کے لئے کام کیا۔ آج بھٹو شہید کے ادھورے ایجنڈے کوانکے نواسے چئیرمین بلاول بھٹونےمکمل کرنےکا بیڑا اٹھایا ہے اور وہ دن دور نہیں جب وہ وزیراعظم...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما اور کراچی ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ٹھاکر ذوالفقار قائم خانی نے کہا ہے کہ لائینز ایریا کے لوگوں کو کے الیکٹرک کے ظلم غنڈہ گردی اور بدمعاشی سے نجات دلائی جائے لائنز ایریا میں بجلی بندش کی شکایت کرنے والے مکینوں پر ایف آئی آر کٹوائی جا رہی ہیں جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں وہ اے بی سینیا لائن کے رہائشی افراد کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر لیاقت لودھی اور ارشد جان بھی ان کے ہمراہ تھے- وفد میں شامل لوگوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک اہلکاروں نے علاقے میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے یہ لوگ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں۔