شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر پارٹی اعلی قیادت خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی نے کہا ہے کہ 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی اور یہاں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی سے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور جیالے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور اس ملک کو نہ صرف ایٹمی قوت بنایا بلکہ اس ملک کو ایک ایسا آئین دیا، جو پاکستان بننے کے بعد سے نہیں بن سکا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز پیپلز سیکرٹریٹ کراچی میں منعقدہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہونے والے مرکزی تقریب میں شرکت اور تقریب کی تیاریوں سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ 4 اپریل کو بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی، برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر پارٹی اعلی قیادت خطاب کریں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔