2025-07-09@01:51:55 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«فوجداری عدالت کے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملک دوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ ہفتہ اس کیس کے حوالے سے فیصلہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ عدالت نے اس سلسلے میں ہائی کورٹ کو اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے تعاون کی ہدایت کی۔ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کے حوالے سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اس موقع پر مختلف قانونی نکات پر بحث کی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرمی ایکٹ میں جو جرائم ذکر ہیں، ان کا اطلاق صرف فوجی افسران پر ہوتا ہے۔ سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیے کہ سویلینز کا ٹرائل آرمی ایکٹ کی سیکشن 31D کے تحت کیا جا سکتا ہے، تاہم عدالت نے اس پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ یہ سیکشن فوجیوں سے متعلق ہے جو اپنے فرائض سے منحرف ہوں۔ عدالت نے فوجی عدالتوں کی آئینی حیثیت اور ان میں سویلینز کے ٹرائل کی قانونی حیثیت پر...

عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کی وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے اگلے ہفتے تک مہلت دیدی، عدالت نے ہدایت کی کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم ہے، وزارت خارجہ فوزیہ صدیقی سے تعاون کرے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی،فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئی جبکہ حکومت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،عدالت نے کہا کہ عافیہ صدیقی کیس سے متعلق آئندہ ہفتہ اہم...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پرپابندیوں کا بل منظور کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان نے عالمی فوجداری عدالت کے اہلکاروں پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یواف گیلنٹ یواف کے خلاف جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری کرنے پر پابندیاں عاید کرنے کا بل منظور کرلیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکی ایوان نمائندگان میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے اہلکاروں پر پابندیاں عاید کرنے کے بل کی مذمت کی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں غزہ میں کیے جانے والے قتل عام پر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیردفاع یواف گلینٹ کے وارنٹ گرفتاری...

انسداد دہشتگردی عدالت: 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
سرگودھا: انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 6 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت دیگر کیخلاف میانوالی میں درج 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، مختلف علاقوں سے آئے 150 سے زائد ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ مقدمات میں نامزد ملزمان عمر ایوب، ملک احمد خان بھچر، عالیہ حمزہ، صنم جاوید اور بلال اعجاز چٹھہ کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دی، وکلاء صفائی نے ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث مکمل کرلی۔ بعدازاں عدالت...

پولینڈ کی حکومت کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار نہ کرنے کا اعلان
وارسا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) پولینڈ کی حکومت نےاسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو پولینڈ آنے پر گرفتار نہ کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق پولینڈ کی حکومت نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوایو گیلانٹ کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کے نومبر میں جاری وارنٹ گرفتاری کے باوجود پولینڈ کی سرزمین پر کسی اسرائیلی عہدیدار کے لئے کوئی مشکل پیدا نہیں کی جائے گی نہ ہی ان کو گرفتارکیا جائے گا۔پولینڈ کے صدر ایندریزج ڈوڈا نے کہا ہے کہ ان کی حکومت یہ یقینی بنائے گی کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اگر چاہیں تو وہ تحفظ کے ساتھ...