2025-05-08@12:46:49 GMT
تلاش کی گنتی: 11116
«قومی ائیر لائن کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات...
پاکستانی اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے حالیہ پوڈکاسٹ میں چار شادیوں کے اسلامی حکم پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام نے یہ اجازت کسی عمومی ترغیب کے تحت نہیں دی بلکہ ایک مخصوص تاریخی اور معاشرتی سیاق میں اس کی "حد" مقرر کی گئی فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اسلام میں "چار شادیوں کی اجازت" نہیں بلکہ "چار شادیوں کی حد" کا ذکر ہے، اور ان دونوں باتوں میں بنیادی فرق ہے انہوں نے وضاحت کی کہ ماضی میں عرب معاشرے میں متعدد شادیوں کا رواج تھا مگر لوگ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتے تھے، اس لیے اسلام نے عدل کی شرط کے ساتھ ایک حد مقرر کر دی اداکار نے کہا کہ آج کے...
اعلامیے کے مطابق ان بلاجواز اور غیر ضروری حملوں میں دانستہ طور پر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں من گھڑت دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا بہانہ بنا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بزدل دشمن بھارت کو رات کی تاریکی حملے کا ردعمل اور سخت جواب دینے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد بدھ کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت، پاکستان اپنے بے گناہ شہریوں کی شہادت اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کے بدلے، وقت، مقام اور انداز کے تعین کے ساتھ، اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے اور اس...
برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائی بلاشبہ بلااشتعال اور دانستہ انجام دیا گیا اقدام جنگ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وہ اس بزدلانہ حملے میں معصوم عام شہریوں کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو گذشتہ دو ہفتوں سے انڈیا کی جانب سے مسلسل دھمکیوں کا سامنا تھا، ہم نے بارہا باور کروایا...
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقد ہونیوالے صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کے سلسلے میں علماء، ماہرین تعلیم اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں، اور انہیں کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے متنازعہ نصاب تعلیم کے سلسلے میں بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں صوبائی نصاب تعلیم کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ کانفرنس کا انعقاد علمدار روڈ پر واقع مسجد خاتم الانبیاء 16 ایکڑ میں کیا جا رہا ہے۔ جس میں علمائے کرام، ماہرین تعلیم، وکلاء، صحافی اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور کنوینئر نصاب...
ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ کشیدگی کی موجودہ صورت حال پر اپنے بیان میں چیئرمین ایکسچینج ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ جنگی حالات میں حکومت کو ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے ایکسچینج ریٹ کو مستحکم رکھنے کے لیے گزشہ 2 سال میں9ارب ڈالر خریدے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسچینج کمپنیوں نےگزشتہ سال انٹربینک مارکیٹ کو6 ارب ڈالردیے۔ حکومت چاہے تو ترسیلات زر ماہانہ 4 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وطن عزیز پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور پاک سر زمین پر بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین نے فیصلہ کیا ہے کہ ملکی یکجہتی کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کو موخر کیا جائے۔ اس کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین نے رات کی تاریکی میں بمباری کو انتہائی بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے حملے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ تحریک تحفظ آئین کے...
ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 ) پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور اور کراچی فضائی حدود بحال کرتے ہوئے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے دوسری جانب بھارتی حملے کے باوجود تمام شہروں میں شہریوں نے بلا خوف و خطر معمول کی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں.(جاری ہے) پی اے اے کی جانب سے نئے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ آپریشنل پابندیوں کے دوران ائیر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا رات کو پابندی کے نتیجے میں متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے نوٹم میں کہا گیا ہے کہ علاقائی صورت حال کے پیش نظر مسافروں کو...
سٹی 42 : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیرجیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے چینی سفیر کو معصوم جانوں کے ضیاع پر سنگین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،فریقین نے تمام متعلقہ شعبوں میں قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
بھارت کے بزدلانہ حملے کے دوران ایک اور بھارتی طیارے کے گرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی جب کہ پاک فضائیہ نے پیشہ ورانہ حکمت عملی کے تحت بھارتی جارحیت کا منہ تو ڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، ان بھارتی جنگی طیاروں میں تین رافیل، ایک ایس یو 30 اور ایک مگ 29 طیارے شامل ہیں۔ بھارت کو اپنے پانچ جنگی طیارے مارے جانے پر سانپ سونگھ گیا، بھارتی میڈیا نے ہر ممکن کوشش کی کے اتنے بڑے نقصان کو عوام سے چھپایا جائے لیکن سوشل میڈیا پر عوام کی طرف سے ویڈیوز آنے کے بعد بھارتی میڈیا نے بادل ناخواستہ تین طیاروں کے مارے جانے کا اعتراف...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زائد نے بھارت اور پاکستان سے تحمل مزاجی اختیار کرنے، کشیدگی میں کمی لانے اور ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ بن سکتا ہو۔ شیخ عبداللہ بن زائد نے کہا کہ مذاکرات اور باہمی سمجھوتے کی دعوت دینے والی آوازوں کو سننا انتہائی اہم ہے تاکہ عسکری تصادم سے بچا جا سکے، جنوبی ایشیا میں استحکام کو فروغ دیا جا سکے، اور اس خطے کو مزید کشیدگی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفارت کاری اور مکالمہ تمام بحرانوں کے پر امن حل کا بہترین ذریعہ ہیں، جو اقوام کے...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کو ملکی دفاع میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کارکنان کو قومی رضا کار بننے کے تیاری کرنے جبکہ الخدمت کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ فعال رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ خصوصی وڈیو پیغام میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی کاروائی کا پاک فوج نے ذمہ درانہ اور بھرپور جواب دیا، انہوں نے دشمن کے 5 طیارے اور متعدد ڈرون مار گرانے پر ایئر فورس کو شاندار خراج تحسین بھی پیش کیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دشمن نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا اور مساجد و سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت کو سبق سکھانا ناگزیر...
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے، لائن آف کنٹرول پر تمام سہولیات کی...
---فائل فوٹو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ پر 4 نجی طیاروں نے لینڈنگ کی ہے۔پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی فضائی حدود پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ 8 گھنٹے کی بندش کے بعد ملک کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی: بھارت میں کئی ایئرپورٹس بند، فلائٹ آپریشن بری طرح متاثربھارتی فوج کی جانب سے پاکستان پر حملے کے بعد کشیدہ صورت حال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بھارت نے اپنے کئی ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بند کر دیا ہے۔ لاہور اور کراچی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، پاکستان کی مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کی گئی، بھارت کی جانب سے...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔ ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہوں گے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے...
اسلام آباد: وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جہاں انہوں نے عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ واضح عدالتی احکامات کے باوجود صوبے کے وزیراعلیٰ کو پالیسی معاملات پر رہنمائی کے لیے اپنے لیڈر سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالتی...
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری، لاہور کی فضائی حدود کے مختلف فضائی روٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے دوبارہ بند کردیا گیا۔ لاہور کی فضائی حدود کے روٹ J139, J 165, اور J 186 روٹ فلائٹ آپریشن کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ لاہور فضائی حدود کے یہ روٹس آپریشنل وجوہات کے بعد 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور کراچی ایرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال ہوگیا ہے، اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اے ٹی سی سے معاونت کے بعد آنے کی اجازت ہوگی۔ گلگت، اسکردو وغیرہ کا آپریشن ابھی بند ہی رکھا گیا ہے۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی فضائی حدود کھلنے کے بعد مانیٹرنگ کا عمل جاری...
اکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گےپاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے اور کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف قوم سے خطاب کریں گے۔انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین حملوں کے بعد بلایا جانے والا قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں انڈین حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان آرمی کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری، ،بھارت کے بزدلانہ حملوں کا جواب جاری، بھارتی فوج نے سانگھڑ پوسٹ بلمقابل چری کوٹ سیکٹر پر بھی سفید جھنڈا لہرادیا۔ اس سے قبل , لیپہ ، چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا تھا، جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب ، شکست تسلیم کرنا ہے، بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے، پاکستان کی جانب جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے بھارت کا پاکستان پر حملہ انتہائی شرمناک،امریکی صدر ٹرمپ کا مذاکرات...
تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
اسلام آباد: ترکیہ کے سفیر نے اسلام آباد میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلااشتعال خلاف ورزی اور شہری ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ ترکیہ کے سفیر نے اس ملاقات میں بھارتی حملے کو "پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی" قرار دیا اور کہا کہ ترکیہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سلامتی، امن و استحکام اور قریبی تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ترکیہ اور پاکستان مستقبل میں بھی ہر قسم کے علاقائی خدشات پر ایک...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین کی تعیناتی چار ہفتے میں کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی سے متعلق انکی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد درخواست گزار کی امدادی رقم کی کمیٹی سے منظوری کا عمل دو ہفتے میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست گزار کیلئے امدادی رقم کی منظوری دی جا چکی ہے، نئے چیئرمین تعینات ہونگے تو ہم امدای رقم پر کارروائی آگے بڑھا سکیں گے، جبری گمشدہ افراد بازیابی کمیشن کے چیئرمین امدادی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ عدالت نے استفسار کیا کہ چیئرمین کمیشن کی...
کراچی: ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔ ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔ منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر...
پاکستان نے غیر ملکی ائیرلائنز کو بھارت جانے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ازبک ائیرویز کی پرواز UZB-423 لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب میں داخل ہوئی۔ ذرائع سی اے اے نے کہا کہ ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جارہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا ہے۔

آزاد کشمیر،آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تا
نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے علاقے نکیال میں بھارتی فوج کی گولہ باری سے شہید ہونے والے بہن بھائی کی نمازِ جنازہ مرکزی جامع مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ کے بعد شہریوں نے بھارت کے خلاف کالج گراؤنڈ سے پڑاوہ چوک تک ریلی بھی نکالی۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات کی تاریکی میں میزائل حملوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ متعدد ڈرون اور کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی سرزمین اور شہری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت نے بزدلانہ حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ اور بلا اشتعال حملوں میں شہری علاقوں کو نشانہ بنانا جنگی جارحیت ہے، معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ مسلح افواج بھارتی جارحیت کا جواب دے رہی ہیں، بھارت کی...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ رات کی تاریکی میں کیے جانیوالے بزدلانہ حملے دراصل بھارت کی بوکھلاہٹ اور انتہاء پسند قیادت کی ذہنیت کو آشکار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ وطن عزیز پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ بزدل دشمن کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ قوم متحد ہو کر مکار دشمن کا مقابلہ کرے گی۔ اپنے بیان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر حملے کو کھلی جنگی جارحیت اور بین...
کراچی: پاکستان نے غیر ملکی ائیر لائنز کو بھارت جانے کیلیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ ازبک ائیرویز کی پرواز لاہور کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے بھارتی پنجاب داخل ہوگئی، ازبک ائیرویز کا طیارہ تاشقند سے دہلی جا رہا ہے، طیارہ کشمیر کے قریب طے شدہ روٹ سے ہٹ کر لاہور سے گزرا۔ دوسری جانب بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا جہاں نجی ایئر لائن کی پرواز لاہور سے کراچی کیلیے روانہ ہوئی۔ نجی ایئر لائن کی پرواز مسقط سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کر گئی، دبئی سے پرواز ایف زیڈ 333 کچھ دیر بعد کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔...
قیصر کھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کی اسامیوں کے بھرتی کا عمل مکمل ہو گیا، پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انفورسمنٹ افسر لاہور ریجن کیلئے 54 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں محمد راحیل، فرقان احسن، محمد عمید، اسامہ امتیاز، مبشر احمد معاج، محمد اسامہ شبیر، سحرش نذیر، محمد رؤف، احمد شاہ مسعود، علی رضا، ذبیح اللہ، احمد یار، حسین ارشد، شاہ حسین کاظمی، احسن ذوالفقار، آفاق اصغر، افضل پنو، ارسلان حیدر، سباحت جبین، محمد حمزہ طاہر، ملیحہ محسن، خاقان علی خان، عدنان علی ورک، محمد عدنان، محمد عارف، محمد عثمان امین، شعیب اسلم، محمد...
اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
ترکیے میں سیکورٹی حکام نے کئی ٹن وزنی چرس کو جلایا جس کیوجہ سے ہزاروں رہائشی نشے کی حالت میں مبتلا ہوگئے۔ ترکی کے صوبہ دیار باکر کے ایک قصبے لائس میں پولیس کی طرف سے پکڑی گئی دسیوں ٹن جلائی گئی چرس کے دھویں کیوجہ سے 25,000 رہائشی غیر ارادی طور پر نشے میں آگئے۔ ترک حکام نے لائس میں 20 ٹن سے زیادہ ضبط شدہ چرس کو جلانے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا جس کی وجہ سے بستی کی ہوا چرس کے دھوئیں سے آلودہ ہوگئی۔ کم از کم پانچ دنوں تک لوگوں کو اپنی کھڑکیاں کھلی رکھنے سے منع کیا گیا تھا تاہم لوگ پھر بھی نشہ میں مبتلا ہوئے اور چکر آنا، متلی اور نظری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا خیرمقدم کیا۔امارات کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات میں امارات اور ترکیہ کے درمیان سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ، اقتصادی، تجارتی، سکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) مشترکہ مفادات کے تحفظ اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل رابطے اور اشتراک عمل پر زور دیا۔مشرق وسطی کی حالیہ صورتحال سمیت کئی علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں امن...
— فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت کے بزدلانہ حملے پر شدید احتجاج ریکارڈ کروا کر مراسلہ تھما دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی جارحیت پاکستان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، بھارت کے جارحانہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے...
سربراہ تحریک بیداری کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کی ناپاک جسارت پر پاکستان کو فیصلہ کن اور باوقار ردعمل دینا ہوگا، افواجِ پاکستان عسکری مشقوں اور عملی تیاری سے دشمن کو خبردار کرے، عرب و غیر عرب ریاستیں بھارت کے مفاد کی حلیف ہیں، ان پر بھروسہ نہ کریں، بھارت کی جرأت ہماری فلسطین پر خاموشی کا خمیازہ ہے، پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور مفسر قرآن علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حالیہ ناپاک جسارت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو اس موقع پر کمزوری یا نرمی نہیں بلکہ باوقار، جرات مندانہ اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ، یہ بات بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں بتائی گئی۔
ایس یو سی پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کو ہر فورم پر بے نقاب کریں گے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، مگر دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا، حملوں میں معصوم اور نہتے شہریوں کو شہید کیا گیا۔ علامہ سبطین حیدر سبزواری کا کہنا تھاکہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاک فوج کی بروقت کارروائیوں سے دشمن کو بھاری نقصان...
قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ وفاقی وزراء، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔ گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
بنگلہ دیش(نیوز ڈیسک)بنگلہ دیشی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے 10 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ پر بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد 10 دن کی سرکاری چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طویل تعطیلاتی دورانیے کے باعث دفاتر 17 مئی اور 24 مئی (ہفتے کے دن) کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری کام متاثر نہ ہوں۔ اس کے علاوہ مشاورتی کونسل نے اجلاس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق “سائبر شروکھا آردیش 2025” کے مسودے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور...
) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت شروع ہو گیا۔ خبر کی مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے
بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد قومی سلامتی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں شروع ہوونے والا ہے، اجلاس کی تیاریاں مکمل ہیں، جب کہ شرکا کی آمد بھی شروع ہوگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، وفاقی وزرا، مسلح افواج کے سربراہان اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں بھارت کے حملے کے بعد کی صورتحال ، کشیدگی، موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی بھارتی جارجیت، پاک فوج کے جواب پر غور کرنے کے علاوہ آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کرے گی، اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کے جواب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عسکری حکام اور کمیٹی ارکان اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں موجودہ صورتحال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔اجلاس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کریں گے۔ مزید :
پاکستانی شاہینوں کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے تباہ حال رافیل طیارے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویڈیو میں فرانسیسی ساختہ ایم آئی سی اے ایئر ٹو ایئر میزائل کا ملبہ بھی دیکھا جا سکتا ہے، جو طیارہ گرنے کے بعد بھی اپنے لانچر سے چپکا ہوا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جب کہ مزید کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال رافیل طیارے گرائے جانے کے بعد جدید ترین لڑاکا طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے۔ ڈیسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز...
اسلام آباد: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے لاہور اور کراچی کی فضائی حدود بحال کر دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ نوٹم کے مطابق آپریشنل پابندیوں کے دوران ایئر اسپیس کو 48 گھنٹوں کے لیے معطل کیا گیا تھا تاہم متاثرہ فضائی حدود اب مکمل طور پر دستیاب ہے۔ علاقائی صورتحال کے پیش نظر مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی متعلقہ ایئرلائنز سے قریبی رابطے میں رہیں۔ پروازوں کے شیڈول اور راستوں کے بارے میں حتمی فیصلہ ایئرلائنز کا اختیار ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ نیو...
پاک بھارت کشیدگی: اسپتالوں میں ہنگامی حالت، ڈاکٹرز کی چھٹیاں منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے رات کے اندھیرے میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کے بعد ملک بھر میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔ شہری دفاع سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سرکاری اور نجی اسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ وفاقی وزیر صحت کے مطابق پمز، پولی کلینک سمیت تمام اسپتالوں کے عملہ کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ شہر سے باہرطبی عملے کو فوری واپس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور ڈاکٹرز، نرسزاور پیر امیڈیکل اسٹاف کو اسپتالوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں تمام ضلعی و صوبائی مانیٹرنگ اداروں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ دوسری جانب پاکستان پر بھارت کے حملے کے بعد پنجاب میں آج تعلیمی ادارے بند...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے، یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے بتائی ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔ مزید :
اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات بھارت کے نقصان کی تفصیلات کچھ دیر میں سامنے آ جائیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا، جبکہ لائن آف کنٹرول پر دشمن کی متعدد پوسٹوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے بتایا کہ دشمن نے رات کی تاریکی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کا پاکستان نے بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور اب...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بھارت، پاکستان کشیدگی پر بند کمرہ اجلاس میں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال، بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال سلامتی کونسل کے ارکان کا پاکستان بھارت پر کشیدگی کو کم کرنے ، فوجی محاذ آرائی، تنازعات سے بچنے اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے بات چیت اور سفارت کاری پر زور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بند کمرہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی...

سلامتی کونسل کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات‘ مسئلہ کشمیر کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر زور
دوحہ‘ نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ بند کمرہ اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق خطے کی بگڑتی سکیورٹی صورتحال اور بھارتی اشتعال انگیزی پر غور ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں یو این سلامتی کونسل ارکان نے کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ کئی ارکان نے مسئلہ کشمیر کو علاقائی عدم استحکام کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں پاکستانی مندوب نے بھارت کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری نے دوسری جنگ ِ عظیم میں روسی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت، علاقائی امن و استحکام میں کلیدی عنصر کے طور پر دیکھتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر روس موجودہ صورتحال بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور کر رہا ہے۔ جنگ ِ عظیم دوم میں فتح کے دن پر روسی صدر، حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ روسی فتح عوامی طاقت، امن و خوشحالی کیلئے روس کے مضبوط عزم کی عکاس ہے۔ دوسری جنگ عظیم میں موجودہ پاکستان کے علاقے سے بھی لوگوں...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق اس سے قبل بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاکستان نے بھارتی فوج کا انفنٹری بریگیڈ ہیڈکوارٹرزتباہ کر دیا ،پاکستانی حملے میں تباہ ہونے والے بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹرز کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے ،بھارتی فوج کا 12 انفنٹری بریگیڈ 9 ڈویژن، 15 کور کے زیر کمان ہے۔ محکمہ داخلہ میں انٹرنل سیکیورٹی کنٹرول روم قائم سیکیورٹی ذرائع...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر کیے گئے حملے کو شدید الفاظ میں بزدلانہ اور بلا اشتعال جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام ہرگز نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے مریدکے، بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد جیسے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت کی نہیں بلکہ بزدلی کی علامت ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر افواج، بالخصوص فضائیہ، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، "ہماری مسلح افواج ایک ناقابلِ شکست...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارت کے پاکستان پر حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ بھارت کی غیر ذمہ دارانہ کارروائی نے دو ایٹمی ریاستوں کو ایک بڑے تصادم کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستان کی جانب سے بھارت کی کھلی جارحیت کی سخت مذمت کی اور کہا کہ بھارتی فضائیہ نے بلااشتعال اور کھلی جنگی کارروائی کے تحت اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے اسٹینڈ آف ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی سرحد کے پار مریدکے، بہاولپور اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار کوٹلی اور مظفرآباد (آزاد...

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
وسیم عظمت: خاتونِ اول آصفہ بھتو زرداری نے پاکستان کی مساجد اور سویلین مقامات پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ آصفہ بھٹو نے ابھی چند لمحے پہلے اپنے بیان مین کہا، ہم پاکستان کے سویلینز پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے عورتوں ور بچوں کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بنایا۔ Waseem Azmet

پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کی گئی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاکستان نے بھارت کے دو طیارے ڈھیر کردیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے جن دو طیاروں کو گرایا گیا ہے ان میں ایک رافیل ہے جو فرانسیسی ساختہ ہے۔ دوسرا طیارہ جو پاکستان نے گرایا ہے وہ ایس یو 30 ایم کے آئی ہے جو کہ روسی ساختہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس یو 30 کو اکھنور سیکٹر میں گرایا گیا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ دوسرے طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل ایچ کیو 9 کے ذریعے...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل...
کراچی دنیا کے ان چند بڑے شہروں میں شامل ہے جو بیڈ گورننس کا شکار ہیں۔ سندھ گورنمنٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و ریگولیشنز 2002 میں ترمیم کر کے ریزیڈنس ایریاز میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔ اب رہائشی علاقوں میں اسکولز،کالجز، ریسٹورنٹس اور دفاتر وغیرہ قانونی طور پر تعمیرکیے جاسکتے ہیں۔ اس ترمیم کے تحت رہائشی علاقوں میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوسکتی ہیں جب کہ گھریلو صنعت کی تعریف میں آنے والے کارخانے بھی لگ سکتے ہیں۔ شہری امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2.5c تک پہنچ گیا ہے جب کہ کراچی Per Capital Floor Area پانچ اسکوائر میٹر سے کم ہے جب...
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے بچے کی تصویر سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے رات کے اندھیرے میں معصوم پاکستانی سویلینز کو نشانہ بنا یا ہے اور بہاولپور کی مسجد میں ہونے والے اس حملے میں ایک بچہ شہید ہو گیا ہےجبکہ اسی حملے میں ایک خاتون اور مرد بھی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ مزید :

بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع
بھارت نے مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغ دیے، بچہ شہید، پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز بھارت نے پاکستان میں تین مقامات پر میزائل داغ دیے ہیں، سویلین آبادی کو رات کے اندھیرے میں نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں معصوم بچہ شہید جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں۔ پاکستان کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کی تصدیق کردی ہے، اور بتایا ہے کہ مظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور میں میزائل داغے گئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہم صورت حال...
علامہ سید افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ کے لئے جہد مسلسل اور علماء کرام خاصکر وارثان محراب و منبر کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت اور خطاب کیا، اپنے خطاب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے گفتگو کرنے کے علاوہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام کی ترویج و...
سٹی42: بھارت کی فوج نے بزدلانہ میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنایا۔ آج شب پونے ایک بجے انڈیا کی فوج نے سرحد پار سے فضا میں میزائل حملہ کیا۔ یہ میزائل احمد پور شرقیہ میں واقع مسجد سبحان اللہ پر فائر کیا گیا۔ پاکستان آرمی کے ترجمان نے بتایا کہ بزدل دشمن نے رات کے اندھیرے میں معصوم سویلین شہریوں کو نشانہ بنایا۔ اب تک ایک بچہ شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا Waseem Azmet

بہاولپور میں بھارت نے میزائل حملے میں مسجد کو نشانہ بنا یا، بزدلانہ کارووائی کی تفصیلات سامنے آگئیں
بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے 3 شہروں پر میزائل فائر کیے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز( ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ بھارت نے پاکستان پر 3 جگہوں پر میزائل داغے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر میں کوٹلی، مظفر آباد اور بہاولپور میں حملہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے احمد پور شرقیہ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر حملہ کیا، بھارتی بزدلانہ حملے میں مسجد میں سویلینز کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے پاکستان پر حملہ کردیا، پاک فوج نے بھی تصدیق کردی سیکیورٹی ذرائع نے بتا...
پاکستان اور بھارت کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں، اور لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ دوطرفہ فائرنگ لائن آف کنٹرول
سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔ یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے...
کراچی، پولیس افسران کی عدم دلچسپی اور بے حسی کی وجہ سے شہر میں لاقانونیت انتہا پر پہنچ گئی
مودی اور اس کی انتہا پسند جماعت نے اپنے متشدد خیالات کے باعث جنگ کا سا منظر بنا رکھا ہے لیکن بھارتی فوج کے اندر سے پاک فوج کی صلاحیتوں کے گن گائے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں ممکنہ جنگ پر طویل مباحث دکھائے جا رہے ہیں جس میں سابق فوجی افسران کو بھی مدعو کیا جا رہا ہے۔ نفرت آمیز اور ہندو جذبات کو اکسانے کی ماہر بھارتی میڈیا کو اس بات کا زرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ پاک فوج کے معترف تو اس کے دشمن ملک بھی ہیں۔ چنانچہ جب ایک بھارتی چینل پر انڈین آرمی کے سابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ راکیش شرما سے جنگ کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے میزبان کو سبکی اُٹھانے پر مجبور...
وزیر مملکت برائے داخلہ نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی دعوت پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد آمد پر اٹلی کے وزیر داخلہ کا استقبال کیا، دورے کے دوران اٹلی کے وزیر داخلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کا مقصد دونوں مملک کے مابین غیر قانونی انسانی سمگلنگ، انسداد منشیات، سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ کی کارروائی کے دوران اسٹینو کی عدم دستیابی کے باعث غیر معمولی صورت حال پیدا ہو گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے کیسز کی سماعت کا آغاز کیا تو عدالت میں اسٹینو دستیاب نہیں تھا، جج کی طرف سے سماعت کے بعد آرڈر ڈکٹیٹ کرانے پر اسٹینو اسے شارٹ ہینڈ میں نوٹ کرتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسٹینو کی قلت ہو گئی ہے، 5،6 جج اور آجائیں تو شاید...
کراچی: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے 13ویں روز تک 1350 بھارتی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدہ صورت حال پر بھارتی پروازوں کی بندش کو 13 روز مکمل ہوگئے ہیں اور بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 12 روز میں 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ بھارت کی ایئرلائنز ایئرانڈیا، آکاساایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہو رہی ہیں اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے۔ طویل روٹس سے گزرنے پر بھارتی ایئرلائنز...
نیویارک میں پاکستانی سفیر نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی سفیر برائے امریکا رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور کی جائے گی۔ پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینک نمائندگان کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دی اور پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا۔ پاکستانی سفیر نے کہا...
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان آنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے بھارت سے واپس بھیجے گئے دو بچوں کے علاج کی ذمہ داری لے لی۔ رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کے بعد بھارت سے نکالے گئے افراد میں دل کے عارضے میں مبتلا 2 بچے بھی شامل تھے جو علاج کیلئے بھارت گئے ہوئے تھے۔ بھارتی حکومت کے فیصلے کے بعد دونوں بچوں کو علاج مکمل کیے بغیر بھارت چھوڑ کر واپس پاکستان...
53 کروڑ روپوں سے زائد کے بینک فراڈ کیس میں مرکزی ملزم عاطف حسین علالت کے باعث حاضر نہیں ہوئے البتہ ان کی اہلیہ ماڈل نادیہ حسین پیش ہوئیں۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ سے زائد کے بینک فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے درخواست ضمانت پر آئندہ سماعت پر مدعی مقدمہ اور ایف آئی اے پراسکیوٹر سے دلائل طلب کرلیے۔ سماعت کے دوران وکیل دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے انکا اطلاق نہیں ہوتا۔ وکیل صفائی نے دلیل دی کہ ملزم کیخلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ ایف آئی اے کو 2 پرائیویٹ فریقین کے درمیان تنازع کی انکوائری کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے...
تحریک تحفظ آئین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی کارکنوں اور خواتین کی گرفتاریاں عوام کی آواز دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارا چنار کا راستہ مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔ دہشتگر نہتے عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ فارم 47 کی حکومت کی جانب سے عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں بی این پی، پشتونخوا میپ، پی ٹی آئی...
اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی تا چمن شاہراہ کو اعلیٰ معیار کے ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کراچی تا چمن قومی شاہراہ (N-25) کی تعمیر اور اپ گریڈیشن پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 790 کلومیٹر طویل کراچی چمن شاہراہ کو بہترین معیار کی ایکسپریس وے میں بدلا جائے گا۔ اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی سڑک کی تعمیر کا معیار موٹر وے جیسا ہونا چاہیے، کراچی-چمن شاہراہ کی اَپ گریڈیشن صوبہ بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی...
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردی کو ختم کرنے کیلیے آپریشن جاری ہے اور یہ آئی ای ڈی کالعدم تنظیم نے نصب کر رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ فورسز کی گاڑی بلوچستان میں مچھ کے علاقے میں آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں سات جوان جانبحق ہو گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشتگردی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے اور یہ آئی ای ڈی کالعدم تنظیم نے نصب کر رکھی تھی۔ جانبحق ہونے والوں میں صوبیدار عمر فاروق، نائیک آصف خان، نائیک مشکور علی، سپاہی طارق نواز، سپاہی واجد احمد، سپاہی محمد عاصم اور سپاہی محمد کاشف خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا...
اسلام آباد: ملک بھر کی سیاسی قیادت نے پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل احمد شریف نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد میں ان کیمرا بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے...

سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،دستاویز سب نیو ز پر
سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،دستاویز سب نیو ز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ کی سربراہی میں قائم 8رکنی کمیٹی 7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر نظر آئیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزرائ اور وزیر اعظم کی غیر حاضری پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات بھی اٹھائے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ایوان میں شدید...
کئی افراد کو اب تک اپنی ہی ایئرلائنز سے ریفنڈ تک نہیں مل سکا، جبکہ دہلی، ممبئی، امرتسر اور احمد آباد سے امریکا، برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کا دورانیہ اب 4 سے 10 گھنٹے بڑھ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش 13ویں روز بھی برقرار ہے، جس کے سبب بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ گزشتہ 12 روز کے دوران بھارتی ایئرلائنز کی 1350 سے زائد پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو اب تک 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ ایئرانڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر اور ائیر انڈیا ایکسپریس کی کئی پروازیں اس...
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی مو¿قف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے جامع اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔محسن نقوی نے گفتگو میں بتایا کہ...
محکمہ بلدیات پنجاب نے عیدالاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں کی نیلامیوں کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے ای-اکشن سسٹم کا آغاز کر دیا ہ جس کے تحت صوبے بھر میں مویشی منڈیوں کی نیلامیاں مکمل طور پر آن لائن ہوں گی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت 112 مویشی منڈیاں اس ڈیجیٹل نیلامی کا حصہ بنیں گی۔ ای-اکشن سسٹم کے تحت کنٹریکٹرز کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جس کے تحت بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند ٹھیکیدار 13 مئی تک اپنی رجسٹریشن آن لائن مکمل کرا سکیں گے۔ آن لائن بولی کا باقاعدہ آغاز 21 مئی کی صبح 9 بجے ہو گا اور یہ عمل 23 مئی شام 6 بجے...
سندھ کے ضلع ٹھٹہ کے علاقے مکلی میں گھر سے نوجوان جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مذکورہ جوڑے کو قتل کیا گیا ہے۔ ٹھٹہ پولیس کے مطابق لاشوں کے قریب سے تیز دھار آلے بھی ملے ہیں۔لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، تاہم وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور پھر غیر حاضر رہے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔ منگل کو چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آر سی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی اجلاس میں پیش ہو گئے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے آر سی نے اشتہار 164آسامیوں کا دیا، 332بھرتیاں کی گئیں،بھرتی کیے گئے...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ، جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس سمیت متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں میں اب تک کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراہوں، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کو مقررہ وقت کے اندر...
کراچی: ریڈلائن بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی ہے۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلیٰ سطح کے 7 رکنی وفد نے کراچی میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی، جس میں ریڈ لائن بی آرٹی منصوبے کی موجودہ صورتحال، تکنیکی رکاوٹوں اور کنسلٹنٹس کی کارکردگی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے موقع پر سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے وفد کو ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے میں درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں فریقین نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)حجاج کرام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، حج کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے سردار محمد یوسف (کل )بدھ کو سعودی عرب روانہ ہوں گے ، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات ، حج کے ا نتظامات ، پرائیویٹ حجاج کے حوالہ سے مسائل اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت ہمارا مشن ہے ، پرائیویٹ حجاج کے معاملہ...