2025-09-22@11:57:25 GMT
تلاش کی گنتی: 116
«پولیس کانسٹیبل صفدر محمد کو»:
(نئی خبر)
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور چراغ گل کردیا گلبائی کے قریب بس ڈرائیور نے سواری بٹھانے کے لیے بس کو اچانک سڑک پر روکا تو پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل پھسل گئی، برابر سے گزرنے والے واٹر ٹینکر کے نیچے آگئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ...
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں مشتعل افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سچل گوٹھ میں 20 سے 25 افراد نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیم سے جھگڑا کیا اور ہاتھا پائی ہوئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کے پتھرا ئوسے پولیس موبائل کے شیشٹے ٹوٹ گئے، پولیس نے12 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگرکی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرتے ہوئے ملزمان...
لاہور: شہری کو گھر کی دہلیز پر قتل کرنے کا معاملہ الجھ گیا، پولیس نے پہلی بیوی کو طلاق، پراپرٹی یا دیگر معاملات کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق سلطان ٹاؤن چوہنگ کے علاقے میں ایک شخص کو اس کی گاڑی میں گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا ۔ محمد نوید جمیل گھر کے گیٹ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ کار نمبر LE/1212 اپر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، جس سے نوید موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 15 ایمرجنسی کال ملنے پر پولیس افسران ٹیم کے ہمراہ پہنچے ، جہاں سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے واقعے کے شواہد اکٹھے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چائنیز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ معاملے پر فی الفور جامع تحقیقات کے لیے سینئر انکوائری افسر کو نامزد کیا جائے تاکہ چائینیز سرمایہ کاروں کے حکومت سندھ اور سندھ پولیس پر غیر متزلزل اعتماد کو مذید تقویت دی جاسکے۔ ان کاکہنا تھا کہ سندھ حکومت ایس او پی پر اس کی روح اور ترجیحات کے عین مطابق چائنیز کی سیکورٹی کی پابند ہے اور اس ضمن میں تمام تر مجموعی امور و اقدامات کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لہٰذا یہ امر بلا شبہ یقینی ہونا چاہیے کہ صوبائی...

برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے انڈونیشیا میں ٹریننگ، سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین افسران نے قوم کا نام روشن کردیا
گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین ہرشعبے میں اپنا لوہا منوارہی ہیں اور اب برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے انڈونیشیا میں ہونیوالی تربیتی ورکشاپ میں سی ٹی او گوجرانوالہ عائشہ بٹ سمیت تین خواتین پولیس افسران نے پاکستان کی نمائندگی کی اورافسران کی قابلیت کو دیکھنے کے بعد وہاں پاکستان کی تعریفیں ہوتی رہیں۔ تفصیل کے مطابق برٹش ہائی کمیشن نے انڈونیشیا کے شہرسمی رگ میں موجود انڈونیشین پولیس اکیڈمی میں پانچ روز تربیتی ورکشاپ کروائی جس کا مقصد خواتین کو بالخصوص پولیس سروس میں بااختیار بنانا تھا، پاکستان کے علاوہ سری لنکا، کمبوڈیا، ویتنام ،انڈونیشیا، منگولیا سے بھی افسران ورکشاپ کا حصہ تھے ، پولیس کے علاوہ کچھ لوگوں کا تعلق آرمی اور کسٹمز...
لندن میں سکاٹ لینڈ پولیس کی طرف سے کل گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کارکن کا رہائی کے بعد اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔ گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا...
لندن ، نواز شریف اور فیملی کو دھمکیاں دینے پر گرفتار پی ٹی آئی کارکن گلفام کیانی رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کیانی کو رہا کر دیا گیا۔پی ٹی آئی کارکن گلفام 24 گھنٹے پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد رہا ہوئے، پولیس نے گلفام کیانی کو ضمانت پر رہا کیا۔گلفام کیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے کے فیصلے پر مجھے غصہ آگیا تھا، پولیس نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے دور رہنے کا کہا ہے۔سکاٹ...

نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
ڈیرہ اسماعیل خان ،پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارشد بلوچ کو فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) تھانہ کینٹ کی حدود ڈیال روڈ پر دہشتگردی کی واردات میںبچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جانے والے 40سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل ارشد بلوچ کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا،شہید ہیڈکانسٹیبل کی نماز جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق 40سالہ ہیڈکانسٹیبل ارشد بلوچ ولد شاہجہان سکنہ بستی مہیڑ موٹرسائیکل پر بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس آرہا تھا کہ تھانہ کینٹ کی حدود ڈیال روڈ نزد بنگلہ پرویز خان گنڈہ پور نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی،فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل ارشد بلوچ...
صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ہسپتال میں ڈاکٹر اور سکیورٹی سپروائزر نے خاتون گارڈ کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے واقعے کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر سمیت 5 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جن کے خلاف پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کی بھی تصدیق کردی۔ بتایا گیا ہے کہ فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتال کی لیڈی گارڈ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا، مقدمہ درج نہ کرنے پر خاتون نے خودکشی کی کوشش کی اس مقصد کے لیے متاثرہ خاتون گارڈ نے تیز دھار آلے کا استعمال کیا اور وہ خود کو زخمی کر بیٹھی، جس پر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیساہلکار ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عرفان نامی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ (ڈی ایس بی) میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، اہلکار کو عشا کی نماز کے بعدگھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 18 نومبر کو بھی نامعلوم افراد نے چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا تھا جنہیں ایک روز بعد بحفاظت بازیاب کرایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ بنوں کے دور افتادہ پہاڑی علاقے احمد زئی سب...
اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ایف آئی اے اور پولیس کو پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کی ممبر جیل اصلاحاتی کمیٹی و پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا ۔ ہائی کورٹ نے پولیس اور ایف آئی اے کو خدیجہ شاہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔ دورانِ سماعت درخواست گزار خدیجہ شاہ کی جانب سے وکیل آمنہ علی عدالت پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف درج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت میں ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے استفسار کیا کہ زرتاج گل آئی ہیں،زرتاج گل نے کہاکہ عدالت سے درخواست ہے پولیس یہیں پر شامل تفتیش کرلے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ یہ عدالت ہے کوئی پولیس سٹیشن تو نہیں،آپ کی حد تک اس سے متعلق حکمنامہ جاری کردیتا ہوں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار200مظاہرین کی درخواست ضمانتوں پرسماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدلت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی،ڈی چوک احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں پر بھی سماعت ہوئی،عمرایوب، زرتاج...