آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
بھارتی ریاست اترپردیش میں آنٹی کی بہن سے پیار میں مبتلا شخص نے دھمکی دینے والے اپنے انکل کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس بتایا کہ اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے انکل کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جب کہ مقتول نے ملزم کو اپنی آنٹی کی بہن سے محبت کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔
ملزم آکاش پرجاپتی کو متاثرہ مہندر پرجاپتی کے پڑوسی ضلع کوشامبی سے ایک درخت کے نیچے مردہ پائے جانے کے اگلے روز گرفتار کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ 28 سالہ مہندر اپنے بھتیجے کے ساتھ گھر سے نکلا اور پھر رات بھر گھر نہیں آیا، گھر والوں نے اسے فون کیا تو شروع میں بات ہوئی لیکن پھر اس کا موبائل فون بند ہوگیا۔
اس کے بعد گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا، پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ فون آکاش کے پاس ہے۔
پوچھ گچھ کے دوران آکاش نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس کی آنٹی کی بہن سے محبت کرتا ہے اور مہیندر نے اس کے مبینہ عشق کی وجہ سے اسے دھمکی دی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ خوف اور غصے کی وجہ سے آکاش نے اپنے کزن روہت اور دوست وجے کے ساتھ مل کر مہندر کو شراب پلائی اور پھر اس کا سر اینٹ پر مارا۔
پولیس نے ملزم سے خون آلود کپڑے اور مقتول کا موبائل فون برآمد کر لیا، تینوں ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور پھر جیل بھیج دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا گیا
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو خبردار کردیا۔
ایک بیان میں آئی جی سندھ نے ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہوگا اس کی موٹر سائیکل بند کرکے ہیلمٹ لانے کا کہا جائے گا، چاہتے ہیں ٹریفک پولیس عوام دوست ہو۔
آئی جی سندھ نے ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے کہا کہ 400 ڈاکووں کوگرفتارکیا گیا ہے۔غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہوکر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا، کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے، کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے اورکارروائیاں بھی ہورہی ہیں۔