2025-11-03@23:03:39 GMT
تلاش کی گنتی: 130
«ڈی جی محکمہ موسمیات نے»:
(نئی خبر)
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔ رپوٹ کے مطابق ملزم لقمان مسیح کو بہارہ کہو اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کیاگیا، ملزم منشیات کی سمگلنگ و سپلائی کے علاؤہ خود بھی منشیات کا عادی ہے۔ جیل سپرٹنڈنٹ عبدل غفور انجم کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کے عزیز رشتہ داروں کو بھی شامل دریافت رکھ کر معلومات حاصل کیں، ملزم جیل سے تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر اسیران کی آڑ لیکر فرار ہوا تھا۔ ڈی آئی جی جیل راولپڈی ریجن عبدل روف رانا اور سپریڈنٹ...
لاہور: ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں مانگا منڈی پولیس نے کارروائی کرکے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا گیا، خاتون منشیات فروشی کے مکروہ دہندے میں متعدد بار جیل بھی جا چکی ہے۔ ملزمہ فاخرہ بی بی کے قبضے سے 1420 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے مانگا منڈی پولیس و ٹیم کو شاباش۔ ایس ایچ او مانگا منڈی کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات فروشی کے حوالے سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ریاض: وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کیلئے ویژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلابی گولیوں والی اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی میں منشیات کی آمیزش کا انکشاف ہوا ہے، ان ٹافیوں سے بچوں کو بچائیں۔ انسداد منشیات کی ٹیم نے اسکول اور بچوں کی ٹافیوں کی دکانوں پر چھا پے مارنے کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسٹرابیری کوئیک نامی کینڈی کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔ افسران کا کہنا ہے کہ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ میٹھے زہر کا نیا روپ ہے۔ ’’اسٹرابیری کوئیک‘‘ جان لیوا زہر ہے۔ کرسٹل میتھ کو کینڈی بناکر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو کوئی بھی مشکوک کینڈی لینے سے روکیں۔ کچھ اسی طرح کے پیغام اس وائرل پوسٹ کے ساتھ سوشل میڈیا کے...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2025ء)متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔(جاری ہے) امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی...
متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی امور اور چوری میں ملوث پاکستانیوں کو ڈی...
راولپنڈی (خبرایجنسیاں) راولپنڈی کی ایڈیشنل سیشن عدالت کے جج باسط علیم نے شادی شدہ کزن سے زیادتی اور بلیک میلنگ کے مجرم اشتیاق کو تاحیات قید کی سزا سنادی۔ مجرم اشتیاق کو دفعہ 376 میں عمر بھر قید اور دیگر دفعات کے تحت 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کیا گیا ہے۔ عدالت نے مجرم کو زیادتی کے جرم میں تاحیات قید اور 5 لاکھ جرمانہ عاید کیا ہے جبکہ بلیک میل کرکے بھتہ لینے کے جرم میں 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عاید کیا ہے۔ مجرم کو ہتھیائے گئے مال کی برآمدگی کی دفعہ کے تحت 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے...
گجرانوالہ میں منشیات فروش کو رشوت لے کر چھوڑنے پر ایس ایچ او سبزی منڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہاشم عرف ہاشو کو چھوڑنے کی شکایت پر سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیا تھا۔ انکوائری رپورٹ میں الزام سچ ثابت ہوا اور ایس ایچ او قصور وار پایا گیا جس پر سی پی او نے ایس ایچ او سبزی منڈی سب انسپکٹر میاں عدنان کو تھانہ سبزی منڈی کی حوالات میں بند کروا کر مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ سی پی او گجرانوالہ کا کہنا تھا کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں،...
— فائل فوٹو راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ لاہور: کمسن بچے پر تشدد کرنے والے خواجہ سراء کیخلاف ایف آئی آر درجلاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال 24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔سی پی...
لاہور: پنجاب میں دن گرم اور راتیں ٹھنڈی ہونے لگیں جب کہ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ صبح کے وقت دھند کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے اور راتیں دھند سے کلیئر ہو رہی ہیں۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین روز تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم جب کہ راتیں ٹھنڈی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)چینی قونصلیٹ سے تباد لے میں کے ڈی اے کو ملنے والا بنگلہ غیر قانونی طور پر سندھ سرکار کے محمکہ انویسٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ پی ای سی ایچ ایس میں 2000 گز کے بنگلے کے بدلے میں ادارہ ترقیات کراچی نے چینی قونصلیٹ کو کلفٹن میں 4212گز زمین الاٹ کی تھی۔ سندھ سرکار کے دباؤ پر ادارہ ترقیات کراچی کے افسران نے بنگلہ خلاف ضابطہ سندھ سرکار کے محکمہ انویسٹمنٹ کو دے دیا ہے جس کی نہ تو کے ڈی اے کی گورننگ باڈی سے اجازت لی گئی اور نہ ہی وزیر بلدیات سعید غنی سے منظوری لی گئی ہے۔
واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعہ میں اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ 28 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، ہم جلد تمام لاشیں نکال لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 67 افراد...
اسلام آباد+پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) انسانی سمگلنگ میں کمزور تحقیقات پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی۔ یونان کشتی حادثے سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔ دیگر اہم انکوائریز کو بروقت مکمل نہ کرنے پر بھی وزیراعظم شہباز شریف ڈی جی ایف آئی اے کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے ڈی...
ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر اور خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی (آفیشلز ڈیوٹی) بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام کے پیچھے حالیہ دنوں میں انسانی اسمگلنگ کے کئی سنگین واقعات ہیں، جن میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا پولیس کے آئی جی اختر حیات کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹا دیا گیاآئی جی خیبر پختون خوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد ہوئی۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں کاروائیوں میں 32 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19.659 کلو گرام منشیات برآمد کر لی گئیں۔ کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق برطانیہ سے راولپنڈی بھیجے گئے پارسل سے 18 گرام کوکین، 10 گرام آئس اور 8 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ کراچی میں کارگو آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پنچنگ بیگز پر مشتمل پارسل سے 4.6 کلو آئس برآمد ہوئی۔بلوچستان میں پنجگور کے...
کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات پارہ سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہوا۔ محکمۂ موسمیات کے مطاب جناح ٹرمینل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلستان جوہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 9.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شارع فیصل پر رات کم سے کم درجۂ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ، ماڑی پور پر کم سے کم درجۂ حرارت 11 جبکہ بن قاسم میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کراچی میں شمال کی سمت سے 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا...
کراچی: شہر قائد میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے بعد موسم پھر بدل گیا جب کہ درجہ حرارت کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر پیش گوئی کی ہے۔ مغربی سسٹم کے اثرات کے تحت کراچی کا موسم ایک بار پھر بدل رہا ہے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے کے سبب شہر کے درجہ حرارت میں دوبارہ کمی ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.6 ڈگری کمی سے 10.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں آئندہ چندروز تک برقرار رہنے والے سرد موسم کے دوران پارہ سنگل ڈیجیٹ تک گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے...
راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد ، پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دئیے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا انعقاد،راولپنڈی پولیس لائن میں بلڈ بینک کیمپ کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں پولیس افسران و اہلکاروں نے خون کے عطیات دے کر انسانیت دوستی کی مثال قائم کر دی،کیمپ کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)راولپنڈی بابر سرفراز الپہ، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی کاشف اور پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان (ہلالِ امتیاز)نے خصوصی شرکت کی۔بلڈ بینک کیمپ میں پولیس اہلکاروں نے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیے۔ اہلکار ایک...
بل گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ صحت مراکز منصوبہ ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس فاونڈیشن نے پولیو کے55 ہائی رسک ایریاز کیلئے15 صحت مراکز کی مفت تعمیر کی پیشکش کی ہے، ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صحت مراکز کیلئےمحکمہ بلدیات کی 4 جگہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے تاحال صحت مراکز کیلئےسائٹس اور این او سی جاری نہیں کی، مارچ تک گیٹس فاونڈیشن کو اراضی فراہم نہ کی گئی تو منصوبہ ختم ہوجائےگا۔ ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید فنڈز بھی روک دیےجائیں گے، سائٹس پر پولیو قطرے، حفاظتی ٹیکہ جات، ہیلتھ سینٹرز کیلئےعمارتیں تعمیر کرنی ہیں، پشاور: معاہدےکےتحت اراضی...
لاہور:محکمہ موسمیات نے 18 جنوری سے 21 جنوری تک ملک بھر میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ مغربی ہواؤں کے اثرات سے موسم میں تبدیلی آئے گی جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، قلات اور خضدار میں بارش کی توقع ہے، جبکہ راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے (پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی) نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم...
چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات
چین کا جی ڈی پی 2024 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد اضافے کے ساتھ 134908.4 ارب یوآن رہا، قومی ادارہ برائے شماریات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے 2024 میں قومی معیشت کے آپریشنز کے بارے میں ایک پریس کانفرنس کی. قومی ادارہ برائے شماریات کے انچارج کے مطابق ،ابتدائی اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2024 میں جی ڈی پی 134908.4 ارب یوآن تک پہنچا جو مستقل قیمتوں پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.0 فیصد زیادہ ہے۔اس کے علاوہ،سی پی آئی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.2 فیصد اضافہ اور مقررہ سائز سے اوپر کے صنعتی اداروں کی اضافی قیمت میں...
---فائل فوٹو ملک بھر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج برقرار ہے، کراچی میں بھی ٹھنڈی ہواؤں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں رات گئے جناح ٹرمینل پر درجۂ حرارت 8.9، گلستان جوہر میں 10.5 جبکہ شارع فیصل پر 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔اسی طرح ماڑی پور میں درجۂ حرارت 13.5 اور بن قاسم میں 11.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی: تیز ہوائیں، سردی بڑھ گئی، کئی علاقوں میں درجۂ حرارت 14.5 ریکارڈشہرِ کراچی میں تیز ہوائیں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے...
محکمہ جنگلی حیات سندھ نے جنگلی حیات کے عالمی دن کی مناسبت سے رواں سال کے لیے پرند شماری کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق اس سال صرف سندھ کی 29 جھیلوں پر چھ لاکھ 49 ہزار سے زیادہ مسافر پرندے آئے۔ڈیجیٹل ایجادات سے قبل اگر کوئی شکاری کسی جگہ جانور یا پرندے یا شکار کرتا تھا یا پکڑتا تھا تو کسی کو خبر ہی نہیں ہوتی تھی۔ مگر اب ہر کسی کے پاس موبائل فون ہے اور اگر کسی جانور کا شکار ہوتا ہے محکمے کو چند گھنٹوں میں واٹس ایپ پر ویڈیو موصول ہوجاتی ہے۔عام طور پر سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل ایجادات اور پلیٹ فارم کے استعمال پر ممانعت ہوتی ہے۔مگر محکمہ جنگلی حیات سندھ کے...
ایمان انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں سکالر شپ دینے کی تقریب،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ برگیڈیئر عامر حیات نے طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے
ایمان انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ میں سکالر شپ دینے کی تقریب،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ برگیڈیئر عامر حیات نے طلباء میں سکالر شپ تقسیم کیے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان)اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ برگیڈیئر عامر حیات نے ایمان انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ اینڈ نرسنگ سائنسز میں 35طلبہ کو 42لاکھ روپے کے سکالر شپ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی ترقی تعلیم کے فروغ میں پوشیدہ ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں قیام امن میں افواج پاکستان اور یہاں کے باسیوں کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں نے مشترکہ کوششیں کرکے یہاں امن ،رواداری اور برداشت کے کلچر...
راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...