اڈیالہ جیل راولپنڈی سے فرار منشیات فروش بارہ کہو سے گرفتار، غفلت پر 2 افسران سمیت 6 اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے فرار ہونے والے حوالاتی لقمان مسیح کو جیل انتظامیہ اور پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا جب کہ غفلت برتنے پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (اے ایس پیز) سمیت 6 اہکاروں کو معطل کردیا گیا۔
رپوٹ کے مطابق ملزم لقمان مسیح کو بہارہ کہو اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کیاگیا، ملزم منشیات کی سمگلنگ و سپلائی کے علاؤہ خود بھی منشیات کا عادی ہے۔
جیل سپرٹنڈنٹ عبدل غفور انجم کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کے عزیز رشتہ داروں کو بھی شامل دریافت رکھ کر معلومات حاصل کیں، ملزم جیل سے تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں اور دیگر اسیران کی آڑ لیکر فرار ہوا تھا۔
ڈی آئی جی جیل راولپڈی ریجن عبدل روف رانا اور سپریڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ عبدل غفور انجم کی سربراہی میں انکوائری ٹیم کی ابتدائی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جیل کے 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس سمیت 6 اہلکاروں کو غلفت و مس کنڈکٹ کا قصور وار قرار دیا گیا تھا۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے 2 اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس سمیت تمام 6اہلکاروں کو 90 دن کے لیے معطل کررکھا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کوئٹہ سے کراچی آنیوالی بس سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد
کراچی:پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر بس نمبر LES-522 سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسمگل شدہ اشیاء برآمد کر لیں۔
اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز بسمہ جتوئی کے مطابق محکمہ کسٹمز کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مذکورہ بس کے ذریعے غیر قانونی سامان کراچی منتقل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر موچکو چیک پوسٹ پر بس کو روکا گیا اور مکمل تلاشی لی گئی۔
تلاشی کے دوران ڈرائیور سیٹ کے خفیہ خانے سے 58 کلوگرام چرس برآمد ہوئی جبکہ واٹر کولر کے پیندے میں چھپائے گئے 130 اسمگل شدہ موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے۔ مزید چھان بین پر بس کے اضافی وھیل میں 9600 غیر ملکی سگریٹس کے پیکٹس اور ٹول بکس سے 8200 ساشے بھارتی اسمگل شدہ گٹکا برآمد کیا گیا۔
بسمہ جتوئی کے مطابق برآمد شدہ منشیات، اسمگل شدہ اشیاء اور بس کی مجموعی مالیت 1 کروڑ 76 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسٹمز حکام نے بس میں سوار اس کے مالک اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ لے لیا ہے جبکہ برآمد شدہ اشیاء ضبط کر لی گئی ہیں۔