راولپنڈی: کزن سے زیادتی ثابت، مجرم کو تاحیات قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہونے پر مجرم کو تاحیات قید کی سزا سنا دی گئی۔
کیس کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ٹیکسلا باسط علیم نے سنایا۔
عدالت نے مجرم کو 6 لاکھ روپے جرمانے، بلیک میل کر کے بھتہ لینے پر مزید 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔
لاہور میں کمسن بچے کو تشدد اور استحصال کا شکار بنانے والے خواجہ سراء کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
واقعے کا مقدمہ گزشتہ سال 24 مئی کو تھانہ صدر واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا۔
سی پی او کا کہنا ہے کہ خاتون سے زیادتی کے کیس میں مجرم کو سزا ملنا انصاف کی فتح ہے۔
واضح رہے کہ مجرم اشتیاق علاج کی غرض سے اپنی کزن کے گھر رہنے آیا تھا جہاں اس نے خاتون کو پہلے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بلیک میل کرتا رہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مجرم کو
پڑھیں:
تاحیات سیکیورٹی ریٹائرڈ ججز کیلئے ہے انکی بیواؤں کے لیے نہیں، سپریم کورٹ
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی صدارتی آرڈر کے تحت ہے تاہم ان کی بیواؤں کو تاحیات سیکیورٹی نہیں جاسکتی انہیں سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔
سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز تاحیات سیکیورٹی کے حق دار ہیں، ریٹائرڈ ججز کو تاحیات سیکیورٹی کا حق 2018ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات میں دیا گیا تاہم ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کی سیکیورٹی کی حد تک آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔
وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو 2108ء کے صدارتی آرڈر نمبر سات کے تحت تاحیات سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی، ریٹائرڈ ججز کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا گیا تھا، ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کو سیکیورٹی دینے کا حوالہ خط میں غلطی سے شامل ہوا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کا حوالہ واپس لے لیا گیا ہے، ججز کی بیوائیں صدارتی آرڈر نمبر 7 کے تحت اس میں شامل نہیں۔