2025-08-05@11:33:33 GMT
تلاش کی گنتی: 19062
«کرایا گیا»:
(نئی خبر)
پیر کے روز کاروباری سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 1,42,000 کی سطح عبور کرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دوپہر 1:40 بجے کے قریب، بینچ مارک انڈیکس 1,42,117.00 پوائنٹس پر تھا، جو کہ 1,082.02 پوائنٹس یا 0.77 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ جن اہم شعبوں میں خریداری دیکھی گئی، ان میں کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والے ادارے اور ریفائنریز شامل ہیں۔ انڈیکس میں وزن رکھنے والے اسٹاکس جیسے کہ اے آر ایل، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، پی ایس اور، ایچ بی...

تحریک تحفظِ آئین کا شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس اور 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل کا مطالبہ
تحریک تحفظِ آئین نے شوگر سکینڈل پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر معاملے کی فوری تحقیق اور از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شوگر اسکینڈل کی جانچ کے لیے 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل دی جائے اور تحقیقاتی کمیشن بنا کر ذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے۔ تحریک نے خبردار کیا کہ دِن دیہاڑے عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے مگر تمام احتسابی ادارے اس پر خاموش ہیں۔ مزید پڑھیں: یہ کیسا پاکستان ہے جہاں چینی باہر بھیج کر وہی چینی اربوں میں خریدلی جاتی ہے؟ شہباز شریف خط میں یہ بھی کہا گیا کہ حکومت میں موجود چند خاندانوں کا بالواسطہ طور پر شوگر انڈسٹری سے...
قیصرکھوکھر:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، صوبہ بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، جبکہ 14 اگست یوم آزادی بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔ تفصیلات کےمطابق ہر ڈسڑکٹ میں جشن آزادی کی خصوصی سرگرمیاں کو آج سے آغاز ہو گیا،یکم سے 14 اگست تک کی سرگرمیوں کو حتمی شکل پہلے ہی دی جا چکی ہے۔مرکزی تقریب 14 اگست کو حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلی قومی پرچم لہرائیں گی،مریم نواز 14 اگست کو ایکسپو سینٹر لاہور میں 'معرکہ حق پارک کی نقاب کشائی کرینگی،معرکہ حق میوزیم اور یادگار معرکہ حق کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی،عوام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔...
ویب ڈیسک: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ امور کے وسیع تر دائرہ کار پر تبادلہ خیال ہوا۔ ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی بیان کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر بھی رائے کا تبادلہ کیا گیا، دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ Ansa Awais...
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بے مثال تیزی دیکھی گئی جس نے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد نظر آیا اور خریداری کے رجحان میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ بیالیس ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی ہنڈرڈ انڈیکس میں گیارہ سو سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک لاکھ بیالیس ہزار ایک سو چوہتر پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو ملکی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان...
بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...

سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) ملک میں کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث ایک ایسا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے جس میں شامل ملزمان موبائل فون چھین کر انہیں کارگو کمپنیوں کے ذریعے پارسل کی شکل میں پشاور سمگل کرتے تھے، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارگو کمپنیوں کے ذریعے موبائل فون سمگلنگ میں ملوث اس منظم نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو تحریک تحفظِ آئین پاکستان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔ خط محمود خان اچکزئی، علامہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے بھیجا گیا۔خط کے متن کے مطابق شوگر انڈسٹری میں غیرقانونی پالیسیوں اور اقدامات پر کڑا احتساب ہونا چاہیے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بتایا گیا کہ 300 بلین روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی۔جنوری سے چینی کی قیمت تشویشناک حد تک 200 روپے فی کلو دیکھ رہے ہیں، قلت کے باوجود جولائی 2024ء اور مئی 2025ء کو7 لاکھ 65 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی۔خط میں چیف جسٹس کو معاملہ 3 رکنی ججز کمیٹی کو ریفر اور ازخود نوٹس لینے کا، تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے...
روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شدت آ گئی ہے، یوکرین کے ایک ڈرون حملے نے روس کے بحیرۂ اسود کے تفریحی شہر سوچی کے قریب ایک بڑے آئل ڈپو کو نشانہ بنایا، جس سے وہاں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ روسی حکام کے مطابق، کراسنوڈار ریجن کے گورنر وینیامین کوندراتیو نے ٹیلیگرام پر تصدیق کی کہ ڈرون کا ملبہ ایندھن کے ایک ٹینک سے ٹکرا گیا، جس کے بعد 127 فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہو گئے۔ واقعے کے باعث سوچی ایئرپورٹ پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔ ادھر، یوکرین کے جنوبی شہر میکولائیف میں روسی میزائل حملے نے کئی رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی گئی۔ پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق، جعفر ایکسپریس کے سفر سے قبل کوئٹہ سے سبی تک ایک پائلٹ انجن ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے۔ لیویز ذرائع کے مطابق، پیر کی صبح دوزان کے قریب واقع ٹنل نمبر 16 کے قریب پائلٹ...
جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملے کی کوشش کی گئی ہے۔ پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس سے قبل ایک پائلٹ انجن کوئٹہ سے سبی تک ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے۔...
نیوزی لینڈ میں پولیس نے ایک 27 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جس کے سوٹ کیس سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب وانگاری سے آک لینڈ جانے والی بس قصبہ کائیواکا میں رکی۔ بس ڈرائیور کو خاتون کے رویے اور بیگ کی حرکت پر شک ہوا، جس پر بیگ کھولا گیا تو اس میں صرف ڈائپر پہنی ہوئی بچی موجود تھی جو قریباً ایک گھنٹہ سے بند رہی تھی۔ مزید پڑھیں: فرانس میں قیدی رہا ہونے والے دوست کے بیگ میں چھپ کر جیل سے فرار ہوگیا پولیس کے مطابق بچی کا جسم بہت گرم تھا لیکن وہ محفوظ ہے اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا...
شیخ خاندان کے ان مقتولین کو بندوق کی نوک پر پکڑا گیا اور حسن محمد شیخ کے گھر کے اندر گولیاں ماری گئیں۔ ہائی کورٹ کی مداخلت اور سی بی آئی انکوائری کے باوجودیہ کیس دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چل رہا ہے لیکن انصاف نہیں مل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ سیلان پونچھ قتل عام کے متاثرین ابھی تک انصاف سے محروم ہیں جس میں بھارتی فوجیوں نے 3 اور 4 اگست 1998ء کی درمیانی شب کو ضلع پونچھ کے علاقے سیلان میں 11 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 19 افراد کو گولیاں مار کرشہید کر دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ بہیمانہ قتل عام بھارتی فوج کے 9 پیرا یونٹ کے اہلکاروں نے اسپیشل پولیس آفیسرز کے ہمراہ ایک...
وزارت خارجہ پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزاروں اسرائیلی آبادکاروں، جن میں سینئر وزرا، سرکاری اہلکار اور کنیسٹ کے ارکان شامل تھے، نے قابض اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کی۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ “ٹیمپل ماؤنٹ ہمارا ہے” جیسے بیانات اور اسرائیلی وزرا کی موجودگی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عالمی سطح پر مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور حالات کو مزید کشیدہ کرنے کی کوشش ہیں۔ مزید پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیاں اور اسکول تباہ کرنے پر پاکستان کی...
امدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز غزہ گزشتہ روزا:مدادی سامان سے بھرا ٹرکوں کا ایک قافلہ مصر سے روانہ ہوا اور رفح کراسنگ کے راستے غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اس امدادی سامان کا اہتمام مصری ہلال احمر سوسائٹی نے کیا ہے جس میں خوراک، ادویات اور طبی سامان سے لدے درجنوں ٹرکو ں کے علاوہ ڈیزل سے لدے دو ٹینکر بھی شامل ہیں۔ یوں پانچ ماہ میں پہلی بار ایندھن لے جانے والے ٹرک رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔مصر کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی عالمی ادارہ صحت...

عاصم منیر کوڈی جی آئی ایس آئی سے ہٹایا گیا تو انہوں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا : زلفی بخاری کا دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے دعویٰ کیاہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو جب ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو انہوں نے رابطہ کر کے بشریٰ بی بی سے ملاقات کروانے کا کہا ۔ تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک صحافی ان سے سوال کرتا ہے کہ جب جنرل عاصم منیر کو ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے سے ہٹایا گیا تو بتایا تاہے انہوں نے تین لوگوں سے رابطہ کیا جن میں بیرسٹر شہزاد، بشریٰ بی بی اور آپ شامل ہیں۔ 5 اگست احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے،...
بوسنیا، غزہ، اور ضمیر کی موت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ایک ایسی دنیا میں جہاں نایاب جانوروں کو بچانے کی مہمات اور جانوروں پر ظلم کے خلاف احتجاج چند گھنٹوں میں عالمی حمایت حاصل کر لیتے ہیں، وہاں مسلمانوں کے بے رحم قتلِ عام پر مسلسل خاموشی ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکی ہے—چاہے وہ 1990 کی دہائی میں بوسنیا ہو یا آج کا غزہ۔ وہی معاشرے جو جانوروں کے حقوق کے لیے اخلاقی جوش و جذبے سے سرشار ہوتے ہیں، وہ اس وقت بے حس دکھائی دیتے ہیں جب مسلمانوں کی لاشیں گرتی ہیں، ان کے شہر راکھ کا ڈھیر بنا دیے جاتے ہیں، یا ان کی عورتیں فریاد کرتی...
پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ کو قتل کردیا جب کہ چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا۔ جھنگ میں غیرت کے نام پر قتل 21 سالہ ڈاکٹر عائشہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے نکاح کیا تھا، اہلخانہ ناراض تھے، بھائی نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کردیا۔ ادھر تیزاب گردی کا واقعہ تھانہ مسن کی حدود میں پیش آیا، نامعلوم شخص رات کے وقت گھر میں گھس آیا، سوئی ہوئی طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ طالبہ جھلس گئی جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ دونوں کیسز پر ڈی پی او جھنگ سے رپورٹ طلب کر...
کراچی کی سٹی کورٹ میں سینیئر سول جج سینٹرل ظہیر حسین منگی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر متاثرہ شہری کے حق میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی وسطی کو مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ریکارڈ سے واضح ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کا نتیجہ تھا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی ادائیگی میں مکمل طور پر ناکام رہیں، اور انہوں نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے۔ یہ بھی پڑھیں:لیاری...
راولپنڈی: معروف سیاسی شخصیت فرخ کھوکر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک موقع پر مبینہ طور پر اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اور ان کی رہائی حمزہ شہباز شریف کی فون کال پر عمل میں آئی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وہ اپنی زندگی کو خطرے میں محسوس کر رہے تھے اور اگر سیاسی مداخلت نہ ہوتی تو وہ شاید بچ نہ پاتے۔ فرخ کھوکر نے دعویٰ کیا کہ وہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے، ان کے والد کو علاج کے لیے باہر نہیں لے جانے دیا گیا، اور ان کے خاندان کو جنازوں میں شرکت سے بھی روکا گیا۔ انہوں نے پولیس کے ‘ماورائے عدالت اقدامات’ پر بھی بات کی، لیکن...
2 درجن کے قریب مسلح افراد نے زرد غلام جان منگوچر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کر دیا، جس کے دوران انہوں نے کنٹرول روم اور دیگر آلات کو شدید نقصان پہنچایا اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے عملے اور سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنالیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کیسکو کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ تقریباً 20 مسلح افراد نے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا، جس سے گرڈ اسٹیشن کو شدید نقصان پہنچا۔ مسلح افراد نے سیکیورٹی گارڈز سے 12 بور رائفل چھین لی اور اسٹیشن کے عملے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناتے ہوئے عمارت میں توڑ پھوڑ کی۔ کیسکو کے ترجمان کے مطابق ملزمان نے گرڈ اسٹیشن کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے ’ دی اکانومسٹ‘ نے اپنے آرٹیکل میں پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاک امریکہ تعلقات میں کوششوں کو سراہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ عاصم منیر کی ٹرمپ سے ملاقات سفارتی تبدیلی کا آغاز تھی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو مردہ معیشت قرار دے کر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا ، پاکستان سے تجارتی معاہدہ اور صرف 19 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ۔ آرٹیکل کے مطابق امریکہ پاکستان کے ساتھ اسلحہ و انسداد دہشتگردی تعاون کی بحالی پر کام کر رہاہے ، یہ امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ، امریکی حکام...
بھارت میں ووٹ مانگنے سے پہلے ووٹر ہی مٹا دیے گئے جب کہ مودی راج میں اقلیت ہونا سب سے بڑا جرم بن چکا ہے۔ مودی کا الیکشن پلان بے نقاب ہوگیا جب کہ ووٹر لسٹ سے اقلیتوں کا منظم اخراج جاری ہے، بہار میں الیکشن سے قبل لاکھوں اقلیتی ووٹرز کو فہرست سے باہر کردیا گیا۔ ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بہار میں ایس آئی آر کے نام پر ووٹر لسٹ کی چھانٹی کرتے ہوئے لاکھوں مسلمانوں، دلتوں اور غریبوں کو فہرست سے باہر کر دیا گیا۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بہار میں مسلم اکثریتی اضلاع سے ووٹرز کے ناموں کا بڑے پیمانے پر اخراج کردیا گیا، اقلیتی آبادی والے اضلاع میں ووٹر لسٹ سے ناموں کی غیر معمولی...
ہندوتوا نظریے پر چلنے والی بھارتی ظالم مودی سرکار کا جنگی جنون تمام حدیں پار کر گیا۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی جنگی جنون میں پاگل ہو چکے ہیں، جو ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مودی سرکار کے نام نہاد’’آتم نربھر بھارت‘‘ کے پیچھے چھپی ایک اور مذموم عسکری سازش بے نقاب ہو گئی ہے، جس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کی ہتھیار بندی اور جنگی مشقوں میں اضافہ خطے میں علاقائی استحکام کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے معاہدہ...
روسی مشرقی علاقے کمچاتکا اور کرِل جزائر میں اتوار کے روز 7.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ اسی رات 600 سال بعد کرشینینیکوف نامی آتش فشاں پھٹ پڑا، جس سے 6 ہزار میٹر بلند راکھ کا بادل آسمان پر چھا گیا۔ روسی وزارت برائے ہنگامی خدمات کے مطابق، زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں میں ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کی گئی، تاہم کچھ دیر بعد اس وارننگ کو واپس لے لیا گیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے اور بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے بھی زلزلے کی شدت 7.0 بتائی ہے۔ روسی سرکاری ادارے اور ماہرین نے تصدیق کی کہ کرشینینیکوف آتش فشاں 1463 کے بعد پہلی بار پھٹا ہے۔ آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد راکھ کے بادل مشرق...
مودی راج میں مسلم ووٹرز کا اخراج، ہندوتوا ایجنڈے کا نیا ہتھیار بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارت میں عام انتخابات سے قبل بہار کے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے اقلیتی برادری کے لاکھوں ووٹرز کے نام منظم انداز میں خارج کیے جا رہے ہیں۔ دی ٹریبیون انڈیا کی تازہ رپورٹ نے مودی حکومت کی انتخابی حکمت عملی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بہار کے دس اضلاع، خصوصاً مدھوبنی، مشرقی چمپارن، پورنیہ اور ستمرھی جیسے مسلم اکثریتی علاقوں میں ووٹر لسٹ سے ہزاروں نام غائب کر دیے گئے ہیں۔ مدھوبنی میں 3,52,545، مشرقی چمپارن میں 3,16,793، پورنیہ میں 2,73,920 اور ستمرھی میں 2,44,962 ووٹرز کے فارم جمع...

جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ
جنگی جنون میں مبتلا بھارت خطے کے امن کے لیے خطرہ بن گیا: ہتھیاروں کی خریداری اور نوجوانوں کی عسکری تربیت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار کا جنگی جنون خطرناک حدوں کو چھونے لگا ہے۔ ایک طرف بھارتی فوج کیلئے جدید جنگی سازوسامان خریدا جا رہا ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کی عسکری تربیت کے ذریعے پورے خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے کر لیے ہیں۔ یہ ٹریلرز بھاری ٹینکوں اور دیگر جنگی گاڑیوں کی منتقلی کے...
ہالی ووڈ اداکار اورلینڈو بلوم نے سابق منگیتر کیٹی پیری اور سابق کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان مبینہ ڈیٹنگ کی خبروں پر دلچسپ ردِ عمل دیا ہے۔ ٖغیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے درمیان تعلقات کی افواہوں کا آغاز اس وقت ہوا جب کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم سے علیحدگی کے کچھ ہی ہفتوں بعد کینیڈا میں جسٹن ٹروڈو کے ہمراہ مختلف مواقع پر دیکھا گیا، جن میں مونٹریال میں ایک ڈنر اور کیٹی کے کنسرٹ میں ٹروڈو کی شرکت شامل ہے۔ اسی دوران ایک غیر ملکی ویب سائٹ "دی انیئن" نے ایک فرضی خبر شائع کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اورلینڈو بلوم اب جرمنی کی سابق چانسلر انجیلا مرکل کو ڈیٹ...
لوئر دیر: دہشت گردوں کے پولیس چوکی پر حملے م یں اہل کار شدید زخمی ہوگیا جب کہ دہشت گرد کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان گل میں قائم پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ اور بھاری ہتھیاروں سے اچانک حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کے باعث دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس کی مزید نفری جائے وقوع...
نیشنل سٹیزن پارٹی یعنی این سی پی نے گزشتہ روز دارالحکومت ڈھاکہ کے مرکزی شہید مینار پر ایک بڑے عوامی اجتماع میں اپنا 24 نکاتی منشور پیش کیا، جس میں ایک دوسری جمہوریہ کے قیام اور منتخب آئین سازاسمبلی کے ذریعے ایک نیا آئین مرتب کرنے کا عزم کیا گیا ہے۔ پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے منشور پڑھ کر سناتے ہوئے اعلان کیا کہ نیا بنگلہ دیش ایک ایسی ریاست ہوگی جو مختلف زبانوں، ثقافتوں اور نسلی شناختوں کو تسلیم کرے گی، اور جہاں برابری، انسانی وقار اور سماجی انصاف کو بنیادی اصول بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں جاتیہ ناگورک پارٹی کا آغاز، نئے آئین سمیت ’دوسری جمہوریہ‘ کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء سے 14 اپریل 2022ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔
اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلئے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست2021 ء سے 14 اپریل2022 ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو زہریلے صنعتی مادوں اور زہریلی دھاتوں سے پاک کرنے کیلئے میگا آپریشن کا حکم دے دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماحول کے تحفظ (ای پی اے) کے ادارے کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، آبپاشی، واسا، انڈسٹری، صحت، ایل ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ محکمے مل کر میگا آپریشن کریں گے، پنجاب بھر میں نہروں اور نالوں کا معائنہ ہوگا، ماحول کا عالمی معیار قائم کیا جائے گا۔صوبے بھر میں اس حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر...
12 سال سے کم عمر مسلم بچے دوران کھیل اسرائیلی فوج کی درندگی کا شکار میڈیکل رپورٹس کے مطابق95 فیصد بچوں کا براہ راست قتل،رپورٹ اسرائیلی فوج کی جانب سے بچوں کو نشانہ بنانے کا انکشاف، 95 فیصد بچوں کو سر یا سینے میں گولی ماری گئی،غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی اکثریت کو سر یا سینے میں گولیاں ماری گئیں۔یہ انکشاف برطانوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 160 سے زائد کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں میڈیکل رپورٹس، عینی شاہدین کی گواہیاں، اور تصاویر کو بنیاد...
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ جناح کی حدود میں 26 فٹ بازار کے قریب ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر دو سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی معصوم بچی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ متن ایف آئی آر کے مطابق گھر میں بچیاں کھیل رہی تھیں اور ان کی والدہ سو رہی تھی کہ نامعلوم ملزم گھر میں گھسا اور 2 سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق بڑی بچی جو کہ...
فائل فوٹو کراچی میں ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے اور حادثے...
غزہ میں اکیس ماہ سے جاری جنگ میں 72,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100,000 زخمی ہو چکے ۔ غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کے مایوس اور بھوکے لوگوں کی تقریباً 900 اموات ریکارڈ کی ہیں جب وہ کھانا اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ زیادہ تر ایجنسیوں کا تعلق غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے زیر انتظام چلتے نجی امدادی مراکز سے ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، UNRWA کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ، جولیٹ توما جنگ کے دوران اور اس سے پہلے کئی بار غزہ کا دورہ کر چکی ہیں اور...
کراچی: ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بنگلے میں گھس گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 2 ڈیفنس لائبریری کے قریب ٹریلر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلہ کی دیوار توڑتا ہوا بنگلے میں جا گھسا جس کے نتیجے میں ٹریلر میں ڈرائیور سمیت 2 افراد پھنس گئے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔
وجے بھٹ اور میوزک ڈائریکٹر شنکر ویاس ایک فلم بنا رہے تھے ۔ 1943کا زمانہ تھا۔ شنکر میوزک ڈائریکٹر تھے اور وجے بھٹ پروڈیوسر ۔ فلم کا نام رام راجیا تھا ۔ دونوں مل کر اس زمانے کے مشہور گائیک ’’کے سی ڈے‘‘ کی خدمت میں حاضر ہوئے کہ اس فلم کے لیے گانے گائیں ۔ کے سی ڈے کا طوطی بولتا تھا، کمال کے سنگر تھے۔ نابینا تو تھے مگر خدا نے ان کی آواز میں اتنا سوز بھر دیا تھا کہ ان کے گائے ہوئے گیت امر ہو جاتے تھے ۔ کے سی ڈے ایک درویش صفت آدمی تھے ، انھوں نے انکار کر دیا ۔ اس کی وجہ بڑی دلچسپ ہے ۔ اس وقت تک گانوں کی...
پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، ان کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سردار قیوم نیازی آزاد کشمیر سمّنی سے بھمبر آ رہے تھے کہ انہیں راستے سے حراست میں لیا گیا، عبدالقیوم نیازی کے 9 مئی کے کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے 5 اگست کو دی گئی احتجاج کی کال کے باعث پی ٹی آئی آزاد کشمیر نے بھی...
راولپنڈی کے علاقے پیرو دھائی میں شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔مقتولہ سدرہ عرب کو 17 جولائی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا، اس کی لاش کو قبرستان لانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ’جیو نیوز‘ کو مل گئی۔ راولپنڈی: جرگے کے سربراہ نے شادی شدہ لڑکی کو قتل کرایا، پھر خود اس کا جنازہ پڑھایاپولیس کے مطابق قتل کا فیصلہ جرگے کے سربراہ عصمت اللّٰہ نے دیا تھا، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔ فوٹیج میں مقتولہ کو لوڈر رکشہ میں قبرستان لاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، بارش...
—فائل فوٹو بلوچستان کی صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ ہو گیا، آئندہ چند روز میں کئی صوبائی وزراء کے محکمے تبدیل اور کچھ سے وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ صحت بلوچستان بخت کاکڑ، وزیرِ زراعت علی حسن زہری کے محکمے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیرِ آب پاشی بلوچستان صادق عمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی ظہور بلیدی اور عاصم کرد گیلو سے بھی وزارتیں واپس لیے جانے کا امکان ہے۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کے پانچوں مشیروں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان حکومت کے 2 مشیروں کے محکمے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ زرک مندوخیل کو بلوچستان کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع...
جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، گلیاں، بازار، چوک چوراہے اور راستے خوبصورتی سے سجا دیئے گئے، جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا گیا، عوام کی بڑی تعداد جشن آزادی پر خوبصورت سجاوٹ دیکھنے سڑکوں پر نکل آئی، بچے جشن آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جشن آزادی کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں۔ 79ویں جشن آزادی کی تقریبات منانے کے دوسرے دن پنجاب میں تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر جشن آزادی کی رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جشن آزادی کے سلسلے میں پنجاب بھر میں قومی...
کراچی: معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں نامزد پولیس اہلکار تقدیر اعظم آفریدی نے اپنے ویڈیو بیان میں ان کے خلاف کیس کو بے بنیاد اور ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فریقین میں صلح کرائی تھی لیکن مقتول نے فیصلے کے باوجود قانونی کارروائی جاری رکھی۔ پولیس اہلکار تقدیر آفریدی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر ایک شخص کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جو ان کے مطابق اصل ملزم ہے۔ تقدیر آفریدی نے کہا کہ ایف آئی آر میں ان سمیت ان کے خاندان کے 7 بے...
سٹی 42: پنجاب بھر میں یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کرکے یوم شہداء پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیاگیا،آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسروں نے تقریبات میں شرکت کی ،شہداء پولیس کے اہل خانہ، سول سوسائٹی، شہریوں کی بھی کثیر تعداد شریک تھی شہداپولیس کی یادگاروں،مختلف مقامات پرشمعیں روشن کرکےخراج عقیدت پیش پیش کیا گیا ، ملک بھرمیں4اگست یوم شہداءپولیس کےطورپرمنایاجاتاہے، کوہستان؛ برف پوش پہاڑوں سے 28 سال قبل گمشدہ ہونیوالی لاش صحیح حالت میں برآمد آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداءپولیس کی لازوال قربانیوں کوہمیشہ یادرکھاجائیگا،شہداءپولیس جرات وبہادری اورملک وقوم سےوفاکےپیکرہیں ،شہداءپولیس کی فیملیزکی فلاح وبہبود،ویلفیئرکاخیال رکھاجارہاہے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ کہلائے جانے والے اور تین دہائیوں سے زائد عرصے تک فلمی دنیا پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کو آخرکار ان کی اداکاری کا سب سے بڑا قومی اعزاز ’’نیشنل فلم ایوارڈ‘‘ مل گیا۔ شاہ رخ خان نے 1992 میں فلم ’دیوانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا۔ جلد ہی ان کا شمار بھارت کے مقبول ترین اداکاروں میں ہونے لگا۔ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’چک دے انڈیا‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ اور متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ان کی جاندار اداکاری نے مداحوں کو گرویدہ بنائے رکھا۔ اگرچہ انہیں کئی بین الاقوامی اعزازات اور فلمی ایوارڈز ملے، لیکن بھارت کے سب سے بڑے فلمی اعزاز ’نیشنل ایوارڈ‘ سے وہ اب...
یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا ’’دل سے پاکستان‘‘ کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کردیا گیا ہے۔ ’’دل سے پاکستان‘‘ نغمہ ’’معرکۂ حق‘‘ میں عظیم فتح کی یادگار کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ جس میں وطن کے جاں نثار شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قربانیوں کو سنہری الفاظ میں سراہا گیا ہے۔ نغمے میں بھارت کے خلاف ’’معرکۂ حق‘‘ میں کامیابی کا جشن جوش و جذبے سے بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے اور وطن کی بقا، خودمختاری اور سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے مادرِ وطن کے محافظ مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا...
سری نگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2025ء ) بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئرلائن عملے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بھارتی فوج کے ایک سینئر افسر نے مبینہ طور پر اضافی سامان کی فیس ادائیگی کے لیے کہنے پر سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ فضائی کمپنی کے چار ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے ایئر لائن کے عملے کے ایک فرد کو ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور دوسرے کو ٹوٹے ہوئے جبڑے سمیت شدید چوٹیں آئیں۔ ایئر لائن کے آفیشل بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ سری نگر سے دہلی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز SG386 کے بورڈنگ گیٹ پر پیش آیا جہاں مسافر دو...
—فائل فوٹو جھنگ میں کھانا بنا کر دینے میں تاخیر پر بھائی نے بہن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق عائشہ گھر کے صحن میں بچوں کو پڑھا رہی تھی، جب اس کے چھوٹے بھائی نے باہر سے آ کر کھانا مانگا۔ کراچی: جائیداد کے تنازع پر گھر میں فائرنگ سے غیر ملکی خاتون زخمیجھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں خاتون کو دو گولیاں لگیں۔ خاتون کو زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ عائشہ نے چھوٹے بھائی سے کہا کہ تھوڑا صبر کرو ابھی بچوں کو پڑھا رہی ہوں، اس کے بعد روٹی...
فوٹو: اسکرین گریب ’جیو نیوز‘ کراچی کے علاقے ملیر 15 میں گھر میں جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے دوران غیر ملکی خاتون زخمی ہو گئیں، ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ جائیداد کے تنازع کے باعث جھگڑے کے دوران پیش آیا۔زخمی خاتون نے ناصر نامی پاکستانی شخص سے شادی کی تھی، ناصر کے انتقال کے بعد خاتون اپنے وراثتی حصے کے لیے سسرال آئی تھیں۔ بھارت: خاتون نے بیٹی کیساتھ ملکر بھاری رقم کے عوض شوہر کو قتل کروا دیاپولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور نویں جماعت کی طالبہ 16 سالہ بیٹی سمیت 2 مزید لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جھگڑے کے دوران خاتون کے دیور دانش نے اچانک...
کراچی: شاہ فیصل کالونی پل پر پیش آنے والے افسوس ناک ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں اور ان کی کم سن بیٹی زخمی ہوگئیں۔ ایس ایچ او شرافی گوٹھ قمر عباس کے مطابق خاتون اپنے شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ شاہ فیصل کالونی سے کورنگی کی جانب جانے والے پل سے نیچے اترتے وقت خاتون کا برقعہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس کے باعث خاتون اپنی پانچ ماہ کی بیٹی سمیت سڑک پر گر گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسی دوران پیچھے سے آنے والی پیپلز بس سروس کے تحت چلنے والی ریڈ بس نے خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق...
کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے نام سے تیار ہونیوالی ہزاروں لیٹر جعلی اور مضر صحت مشروبات، جعلی لیبلز، خالی بوتلیں، فلنگ مشینیں اور دیگر مواد برآمد کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری کو سیل اور ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ بی ایگ اے کے مطابق کیچی بیگ قمبرانی روڈ کوئٹہ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کرنے والی ایک غیر قانونی فیکٹری کا سراغ لگا لیا گیا۔ کارروائی کے دوران فیکٹری سے معروف برانڈز جیسے کوکا کولہ، سپرائٹ، فینٹا، اسٹنگ اور ڈیو کے...
ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے ویژن کی نمائندہ ہے، عمران خان جب چاہیں گے وزیراعلیٰ اپنا منصب چھوڑ دیں گے، صوبائی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے ویژن کی نمائندہ ہے، عمران خان جب چاہیں گے وزیراعلیٰ اپنا منصب چھوڑ دیں گے، صوبائی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئی ہے۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔‘‘ افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی واضح رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات...
—فائل فوٹو آج تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے دریائے سندھ کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک متوقع ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو آبی گذر گاہوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ دریائے سندھ کے قریبی سیاحتی مقامات پر سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں۔
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیا جا رہا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے۔
اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی بچوں کی بھاری اکثریت کو جان بوجھ کر سر یا سینے میں گولیاں مارکر قتل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، 2023 میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران بچوں کو گولیاں ماری گئیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے( بی بی سی)کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میں انکشاف کیا گیاکہ نومبر 2023 میں غزہ میں اسرائیلی فوج کے آپریشن کے دوران 2 کم سن بچیوں، دو سالہ لیان المجدلاوی اور 6 سالہ میرا طنبوہ، کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ دونوں واقعات ایسے علاقوں میں پیش آئے جہاں اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کارروائیوں میں مصروف تھیں۔ برطانوی اخبار نے ان دونوں واقعت کے علاوہ مجموعی طور پر 160 سے زائد ایسے...
اسلام آباد: وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کر دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد انٹر نیشنل ائیر پور ٹ سے 100 ٹن امدادی سامان پر مشتمل 17ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی۔ وفاقی حکومت نے غزہ کے لیے 200 ٹن امدادی سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ کرنے کا منصوبہ ہے اور مزید 100 ٹن امدادی سامان چند دنوں میں روانہ کیا جائے گا۔ غزہ کے لیے 17 ویں امدادی کھیپ میں 65ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچو ں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ اب تک 17امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی...
ترکیہ نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے ایک ایسا جدید ترین خودکار جنگی روبوٹ متعارف کرایا جو لیزر گائیڈڈ میزائلوں سے لیس ہے اور خطرناک علاقوں میں کارروائی کے لیے نہایت مؤثر سمجھا جا رہا ہے۔ یہ جدید روبوٹ، جسے کوز” (Koz) کا نام دیا گیا ہے، ترک دفاعی ادارے روکیٹسان (Roketsan) نے تیار کیا ہے۔ یہ دنیا کا پہلا روبوٹک کتا ہے جو گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے حال ہی میں استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی دفاعی نمائش میں پہلی بار پیش کیا گیا۔ خودکار کنٹرول اور ہتھیاروں سے لیس کوز نہ صرف ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلایا جا سکتا ہے بلکہ یہ **مکمل خودمختاری سے بھی کام...
امریکا میں دنیا کے سب سے ‘عمر رسیدہ بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ایمبریو سے پیدا ہوا جو 1994 میں منجمد کیا گیا تھا۔ بچے کا نام تھاڈیئس ڈینیئل پیئرس رکھا گیا ہے اور وہ 26 جولائی کو لنڈسے اور ٹم پیئرس کے ہاں پیدا ہوا جنہوں نے یہ ایمبریو ‘ایڈاپٹ’ کیا۔ یہ ایمبریو لنڈا آرچرڈ نامی خاتون نے عطیہ کیا تھا جو اب 62 سال کی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں لنڈا اور ان کے شوہر نے بانجھ پن کے علاج کے لیے اِن ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں 4 ایمبریو بنے جن میں سے ایک کو آرچرڈ کے رحم میں منتقل کیا گیا...
14 اگست کا دن پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا ناقابلِ فراموش لمحہ ہے، جب ایک آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب تعبیر بن کر ابھرا۔ یہ دن نہ صرف جشن کا موقع ہے بلکہ تجدیدِ عہد کا دن بھی ہے، جو ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یومِ آزادی معرکۂ حق کے موقع پر معروف تاریخ دان پروفیسر محمد ریاض نے تحریکِ پاکستان کی کچھ اہم تاریخی جھلکیاں بیان کیں۔ اُن کے مطابق 1947 میں پاکستان کی دستور ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں 11 اگست کو قائداعظم محمد علی جناح کو دستور ساز اسمبلی کا پہلا صدر منتخب کیا گیا۔ پروفیسر محمد ریاض کے...
اسلام آباد: ڈی جی رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر ایف آئی اے میں اصلاحات کا عمل تیز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ادارے میں خود احتسابی کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت اینٹی کرپشن ونگ میں ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل اکاؤنٹ ایبلٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ نیا ڈائریکٹوریٹ بدعنوانی کے خلاف خود ہی انکوائری کرے گا ، زونل سطح پر ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈی جیز بھی احتساب کے لیے بااختیار ہوں گے۔ Tagsپاکستان
جنوبی چین میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 40 سالہ چینی غوطہ خور، جو ایک زیرآب غار میں پانچ دن تک پھنسا رہا، بالآخر کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔ غوطہ خور، جس کا نام وانگ بتایا گیا ہے، 19 جولائی کو اپنے دوست کے ساتھ صوبہ گوانگ ژی کے ایک گہرے دریا میں غوطہ خوری کے دوران لاپتا ہوگیا۔ اس دریا میں کئی پیچیدہ اور گہرے غار موجود ہیں، جو سطحِ آب سے تقریباً 9 میٹر نیچے واقع ہیں۔ وانگ کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ خصوصی غوطہ خوروں کی ٹیم نے غاروں کا جائزہ لیا، مگر ابتدائی کوششیں ناکام رہیں۔ تاہم دوسری بار...
پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 5اگست کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو سیاسی ڈارمہ قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ یہ احتجاج صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے، ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، احتجاج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی...
پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے اس کو سیاسی ڈارمہ قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے کہا کہ یہ احتجاج صرف عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش ہے، تحریک انصاف کا 5 اگست کا احتجاج محض ایک سیاسی تماشا ہے، ملک کو اس وقت اتحاد، استحکام اور ترقی کی ضرورت ہے، احتجاج سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے سوا کچھ نہیں، عوامی مسائل کا حل صرف پارلیمان، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر ہی ممکن ہے۔ ہمایوں خان نے کہا پی ٹی آئی کا ماضی صرف جھوٹے وعدوں، الزام تراشیوں اور اداروں سے محاذ آرائی سے...
نو مئی کیس، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کوگرفتار کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز سماہنی (سب نیوز)سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا،پی ٹی آئی رہنما سردارعبدالقیوم نیازی کوجنڈی چونترہ کے مقام سے گرفتارکیاگیا،ان کے 9مئی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کے لیے پہنچے تھے۔ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا، عبد القیوم نیازی پولیس کو مختلف...
پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کےلیے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021 سے 14 اپریل 2022 تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
—فائل فوٹو/جیو نیوز گریب سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر سردار عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صدر پی ٹی آئی و سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو سماہنی سے حراست میں لیا گیا ہے۔سردار عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سےخطاب کے لیے پہنچے تھے۔ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست 2021ء تا 14 اپریل 2022ء آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں۔
—فائل فوٹو آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ میں زیادتی کے بعد 6 سالہ بچی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔کھوئی رٹہ میں 6 روز قبل لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی کی لاش 3 روز قبل کھیت سے ملی تھی۔لواحقین اور شہریوں نے مرکزی بازار میں بچی کے قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا۔ گجرات: 4 سالہ بچی کا زیادتی کے بعد قتل، پوسٹ مارٹم کرلیا گیاگجرات میں سرائے عالمگیر گاؤں کھوھار میں 4 سالہ بچی کو ایک ہفتہ قبل اغواء کرکے قتل کردیا گیا، بچی کی بوری بند لاش 6 روز قبل ایک ویران مکان سے ملی تھی۔ ایس پی کوٹلی عدیل لنگڑیال نے...
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عبدالقیوم نیازی کو بھمبر کے علاقے سماہنی سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ احتجاجی ریلی سے خطاب کے لیے سماہنی پہنچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقیوم نیازی پر 11 سے زائد مقدمات درج ہیں اور انہیں میرپور منتقل کیا جا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2 دن قبل 9 مئی کے مقدمات میں ان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔ Post Views: 5
پولیس کی پھرتیاں، سعودی عرب میں 3 سال سے مقیم رہائشی کے خلاف مجرا کرانے کے الزام پر ایف آئی درج کرالی ۔ تھانہ صدر دنیا پور پولیس کی ”کمال ہوشیاری“ سامنے آگئی دو روز قبل درج کیے گئے مقدمہ نمبر 237/25 میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ مخبر کی اطلاع پر اڈا امیر شاہ میں ایک مجرہ پارٹی پر چھاپہ مارا گیا جہاں ایک شخص محمد اعجاز پولیس کو دیکھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کا یہ موقف اسوقت مذاق بن کر رہ گیا جب یہ انکشاف ہوا کہ محمد اعجاز تو سال 2022 سے سعودی عرب میں محنت مزدوری کر رہا ہے۔ اعجاز کو مقدمے کی اطلاع ملی تو اس نے فوراً ایک وڈیو بیان ریکارڈ...
گڈانی کا نیلا سمندر پراسرار طور پر گلابی رنگت اختیار کرگیا جب کہ ہاربر کے وسیع علاقے میں ناگوار بو پھیلنا شروع ہوگئی، سمندر کے قدرتی رنگ کی بجائے بدلتے گلابی رنگ نے ماہی گیروں اور مقامی آبادی کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف(پاکستان )کے تیکنیکی مشیر معظم خان کے مطابق رنگت کی تبدیلی کا عمل کھلے سمندر میں نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ گڈانی میں ماہی گیروں کے لئے بندرگاہ بنائی گئی تھی اس فش ہاربر کی بناوٹ اور ساخت میں موجود کچھ پیچیدگیوں کی وجہ سے کشتی جیٹی کے اندر نہیں آسکتی اور سینیٹیشن کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھی تو پانی تالاب کی مانند جمع رہا۔ سمندر کا پانی جب کسی...
راولپنڈی کے علاقے راجہ بازار میں اسٹیل کے کارخانے میں محنت کش اسٹیل رول میں پھنس گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا، اسٹیل رول میں پھنسے محنت کش کو رول میں سے نکال لیا گیا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی نے کہا کہ ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد محنت کش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے دعویٰ کیا کہ زائرین کے زمینی سفر کے بجائے فضائی سفر ایرانی حکام کی خواہش تھی۔ جس کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت نے زائرین کو روکنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا دعویٰ ہے کہ ایران نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر یہ درخواست کی کہ زائرین کو زمینی کے بجائے فضائی راستوں سے آنے دیا جائے، تاکہ ایران میں زائرین کی نقل و حرکت کم ہوں۔ انہوں نے ایک نجی پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران بتایا کہ زائرین کے معاملے میں تین ممالک ہیں، پاکستان ایران اور عراق۔ زائرین جب بھی یہاں سے جاتے ہیں تو حکومت پاکستان کو...
عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلی کے پی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلی منصب چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں...
بیجنگ : چین روس بحری مشترکہ مشق 2025 میں شریک چین اور روس کے بحری دستے فوجی بندرگاہ سے روس کی بندرگاہ ولادی ووستوک کے قریب سمندری علاقے کی جانب روانہ ہوئے، اس کے ساتھ ہی مشترکہ مشق کے بحری مرحلے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس سے قبل، چین اور روس کے مشترکہ کمانڈ ہیڈکوارٹر نے مشق کے منصوبے اور خاکے کے مطابق نقشے پر جنگی مشق کا خاکہ تیار کیا۔ تنظیمی ڈھانچے، فوجی دستوں کے درمیان ہم آہنگی جیسے اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی ، مشق کے خاکوں اور حفاظتی منصوبوں کو بہتر بنایا گیا، نیز زیر آب حملہ و دفاع، آبدوزوں سے بچاؤ اور عملے...
اسرائیلی محاصرے اور امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث غزہ میں بھوک کا شکار ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مقامی اسپتال اور اہلِ خانہ کے مطابق عاطف ابو خاطر نامی نوجوان کو شدید غذائی قلت کی حالت میں غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ہفتے کے روز دم توڑ گیا۔ عاطف کے خاندان نے بتایا کہ اُس کا وزن 70 کلوگرام سے گھٹ کر صرف 25 کلوگرام رہ گیا تھا جو عام طور پر ایک 9 سالہ بچے کا وزن ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس کے اہل خانہ اور...
کراچی: گڈاپ کے فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر 17 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے چھوٹا گیٹ گبول اسٹاپ بادام باغ کے قریب فارم ہاؤس کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، نوجوان کی شناخت 17 سالہ عبدالکبیر ولد عبدالحمید کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی کا کہنا ہے متوفی نوجوان سوئمنگ پول میں نہاتے ہوئے ڈوبا، متوفی نوجوان کے اہل خانہ نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کردیا جس پر پولیس نے متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں واقع شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے جہاں کینسر کے ایک نوجوان مریض کو صرف 6 گھنٹوں میں 1 لاکھ 17 ہزار روپے کا بھاری بل تھما دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رقم فوری ادا نہ کرنے پر ہسپتال انتظامیہ نے مریض کے ساتھ آئی ہوئی موٹر سائیکل رکھوا کر انہیں زبردستی ہسپتال سے باہر نکال دیا۔ واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نوجوان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے سوشل میڈیا پر ہسپتال انتظامیہ کے رویے کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی ہسپتالوں کے بلنگ سسٹم اور انسانی ہمدردی کے فقدان پر...
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ممکنہ طور پر عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان کے بعد صوبائی حکومت کے ترجمان فراز مغل کا باقاعدہ ردعمل سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے۔ اگر وہ کہیں گے تو علی امین گنڈاپور بلا تاخیر عہدہ چھوڑ دیں گے۔ بیان کی تصدیق نہیں ہوئی فراز مغل نے کہا کہ عمران خان کے مبینہ پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور پہلے بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ یہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی...
آنجہانی پاپ سپر اسٹار مائیکل جیکسن نے 1990 کی دہائی میں فرانس کے ایک کنسرٹ کے دوران جو جراب پہنی تھی وہ بغیر دھلی ہوئی حالت میں نیلام کردی گئی۔ نیلامی کرنے والے اورور ایلی نے اے ایف پی کو بتایا کہ مائیکل جیکسن نے اپنے عالمی شہرت یافتہ نغمے ’’بلی جین‘‘ پر پرفارم کرتے ہوئے متعدد بار بار سفید رنگ کے یہ موزے پہنے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جولائی 1997 میں جنوبی شہر نیمز میں کنسرٹ کے بعد ایک ٹیکنیشن نے استعمال شدہ جراب کو مائیکل جیکسن کے ڈریسنگ روم کے قریب چھوڑ دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد اس جراب کو 28 سال قبل احتیاط سے محفوظ کیا گیا اور اب نیلامی کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس...
کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
—فائل فوٹو راجن پور کے علاقے محمد پور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق 6 ماہ قبل جوڑے نےپسند کی شادی کی تھی۔ مردان: 17 سال قبل پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی قتلمردان میں 17 سال قبل پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
— فائل فوٹو وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں صنعتوں سے نکلنے والے زہریلے کچرے اور مواد کو نہروں اور نالوں میں پھینکنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔صوبہ بھر میں ہنگامی بنیادوں پر سروے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ہڈیارہ ڈرین کی صفائی کی ڈیڈ لائن 10 اگست مقرر کردی گئی ہے۔پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں انڈسٹریل یونٹس اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب: ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوریپنجاب میں ڈرینز میں زہریلے پانی اور کیمیکل کے اخراج کی روک تھام کیلئے آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں ویسٹ...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کو پر امن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے حصول کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے اصولی مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران کے صدر اور وفد کو پاکستان خوش آمدید کہتے ہیں، صدر مسعود پزشکیان پہلی بار پاکستان تشریف لائے ہیں، پہلی بار پاکستان آمد پر آپ اور آپ کے وفد کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا انتہائی برادر اور دوست ملک ہے، ایرانی صدر کے ساتھ باہمی...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن آف پاکستان ( ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2026 شیڈول کا ایڈوانس پبلک نوٹس جاری کر دیا۔ ایف پی ایس سی کے مطابق ایم پی ٹی کیلئے آن لائن درخواستوں کا پبلک نوٹس 10 اگست 2025 کو جاری کیا جائے گا۔ ایم پی ٹی کیلئے درخواستیں 11 سے 25 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ سی ایس ایس شیڈول کے مطابق تحریری امتحان کیلئے درخواستیں 15 سے 30 دسمبر 2025 تک جمع ہوں گی۔ جبکہ تحریری امتحان کا انعقاد 4 فروری 2026 کو ہو گا۔
پاکستان اور ایران کے درمیان سالانہ تجارت 8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا ہدف مقرر کر لیا گیا۔وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال اور ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد آتابک کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تجارت کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا گیا، باہمی سرحدی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا جبکہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات میں تیزی لانے کا وقت آ گیا ہے، جغرافیائی قربت کو تجارتی فائدے میں بدلنا وقت کی ضرورت ہے، علاقائی تجارت وقت کی ضرورت ہے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ روابط اہم ہیں، تجارت صرف کاروبار نہیں...
سری نگر ایئرپورٹ پر اسپائس جیٹ( ایک نجی فضائی کمپنی) کے عملے پر ایک آرمی افسر کی مبینہ ’قاتلانہ حملے‘ کی خبر سامنے آئی ہے، جو مبینہ طور پر کیبن میں اضافی سامان لے جانے پر اضافی چارجز لینے پر مشتعل ہو گیا۔ اس واقعے میں 4 ایئرلائن ملازمین کو شدید چوٹیں آئیں، جن میں ایک کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر اور ایک کی جبڑے کی ہڈی ٹوٹنے کی اطلاع ہے۔ یہ بھی پڑھیے بھارتی ایئر لائن میں تھپڑ کھانے والا مسافر لاپتا ہونے کے بعد کہاں سے بازیاب ہوا؟ اسپائس جیٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے: ’ایک مسافر نے 26 جولائی 2025 کو سری نگر سے دہلی جانے والی پرواز SG-386 کے بورڈنگ...
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) رحیم یار خان کے شہر ظاہر پیر میں مبینہ طور پر خراب چائے پینے سے 3 خواتین بے ہوش ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ بستی کھوکھراں میں پیش آیا، تینوں خواتین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق موقع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ اسپتال میں ڈاکٹرز نے بتایا کہ چائے کے سیمپل حاصل کر لیے گئے ہیں معائنہ کر رہے ہیں۔ چند روز قبل ڈسکہ کے ایک گاؤں میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہوگئی تھیں، دونوں کو طبیعت بگڑنے پر سول اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں...
امریکی ریپبلکن پارٹی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ ایک پیلے رنگ کی کار کے ساتھ کھڑے ہیں، اور اسے ’عظیم امریکی کار‘ قرار دیا گیا۔ لیکن صارفین نے جلد ہی پہچان لیا کہ وہ کار روس کی پرانی ’لادا‘ ہے، نہ کہ کوئی امریکی گاڑی۔ یہ تصویر پارٹی کے ’بگ بیوٹی فل بل‘ نامی قانون کے پرچار کے لیے لگائی گئی، جس کا مقصد امریکی کار سازی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:2024: وہ مشہور گاڑیاں جن کی جگہ الیکٹرک کاریں لیں گی؟ تاہم آن لائن تبصرہ نگاروں نے فوراً اس پر نشانہ لگایا۔ ایک صارف نے لکھا: ’یہ تو سوویت یونین کی VAZ-2101 ہے، جسے لادا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ کے پی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلیٰ منصب چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کےپی حکومت بانی پی ٹی آئی...
غزہ کی گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق ہفتے کے روز صرف 36 امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو سکے، جو اقوام متحدہ کے مطابق روزانہ کی ضروریات کے لیے درکار 500 سے 600 ٹرکوں سے کہیں کم ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا آفس نے بتایا کہ زیادہ تر امدادی ٹرکوں کو تقسیم سے پہلے ہی لوٹ لیا گیا، اور اس صورتحال کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی ہے جس پر "منظم اور دانستہ طور پر سیکیورٹی کی افراتفری کو فروغ دینے" کا الزام لگایا گیا ہے۔ دفتر نے اپنے بیان میں کہا: "قحط غزہ کے بچوں کو نگل رہا ہے اور عالمی برادری شرمناک خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔" بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ "فوری...