2025-07-29@05:36:29 GMT
تلاش کی گنتی: 27685

«اور عسکری قیادت»:

(نئی خبر)
    وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ اس تسلسل میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا، جن کی شناخت  اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، چھاپہ مار کاروائیوں...
    سعودیہ میں 8گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی عرب میں 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد دھڑ جڑی دو شامی بچیوں کو الگ کردیا گیا۔سعودی عرب میں ایک خصوصی سرجیکل ٹیم نے 8گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ڈیڑھ سالہ دھڑ جڑی شامی بچیوں سلین اور ایلین کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ آپریشن ریاض کے کنگ عبداللہ اسپیشلسٹ چلڈرن اسپتال میں کیا گیا۔سرجیکل ٹیم کے سربراہ اور کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتایا کہ اس آپریشن میں 24 ماہرین اور اسپیشلسٹس پر مشتمل میڈیکل...
      مری میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، انجینئر خرم دستگیر خان نے پروگرام روبرو میں انکشاف کیا کہ مری اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کو ساتھ ملانے پر تبادلہ خیال ہوا، یہ معرکہ حق کے بعد گہری اصلاحات کرنے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیر خان نے کہا کہ مری اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات زیرغور آئے، وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا حکومت کو ساتھ ملانے پر تبادلہ خیال ہوا۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ مری اجلاس میں پارٹی کی تنظیم نو پر بات ہو رہی ہے، بجٹ میں کچھ اقدامات پر غلط فہمیاں پیدا ہوئیں، غلط فہمیوں کو دور...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی وجہ سے آج پاکستانی دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں، دشمن کو پیغام ہے کہ فتنہ الہند چاہے بلوں کے اندر ہو یا باہر، اسے وہیں کچل دیں گے۔ لاہور پریس کلب میں ’میٹ دی پریس‘ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ترکیہ، روس اور دیگر ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو عزت دی جا رہی ہے، جو پاکستان کی مضبوط خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے نظام میں بہتری کے لیے انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیر ریلوے حنیف عباسی انہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کی طاقت کو تسلیم کر چکی ہے، بھارت زخم...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
    پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔نیر بخاری کا...
    خیبرپختونخوا،محکمہ لائیوسٹاک کیلئے خریدی گئیں 80گاڑیاں غائب، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جب کہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ رپورٹ میں محکمہ لائیو سٹاک کی غائب سرکاری گاڑیوں کا پتا لگانے کی سفارش کی گئی ہے اور آڈٹ رپورٹ نے...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی2025ء ) متحدہ عرب امارات کی جانب سے مخصوص پاکستانی پاسپورٹس کیلئے ویزہ چھوٹ کا نفاذ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا اعلان کیا اور اسے دو برادر ممالک کے درمیان ایک خوش آئند پیش رفت قرار دیا، انہوں نے بتایا کہ یو اے ای کے تمام ہوائی اڈوں پر پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لیے ویزہ چھوٹ کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مجھے یو اے ای حکام نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستانی سفارتی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ غیرت کے نام پر قتل سب سے بڑی بے غیرتی ہے، جو معاشرہ اس سے چشم پوشی کرتا ہے وہ بھی غیرت سے عاری ہوتا ہے۔ خواجہ آصف نے غیرت کے نام پر قتل کو شدید الفاظ میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ”سب سے بڑی بے غیرتی“ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا جو معاشرہ غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین جرم پر خاموشی اختیار کرتا ہے، وہ بھی غیرت سے عاری ہوتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیئے اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ وہ اس ظلم کیخلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ خواجہ آصف...
    یو اے ای اور پاکستان نے ایک دوسرے کیلئے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ میں امن مارچ پر فائرنگ میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وادی تیراہ میں امن مارچ میں نہتے قبائلی مشران و نوجوانوں اور معصوم بچوں پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7 بے گناہ افراد کو شہید کردیا گیا اور اس دوران متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں، دوران جنگ بھی معصوم بچوں کو قتل کرنے کی اجازت کوئی مذہب، ریاست اور قانون نہیں دیتا، سوچیے اور غور کیجئے ریاست کے اس سے فعل سے دہشت گردی میں کمی آئے...
    فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی سے ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے، ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کی قیام امن کیلئے قربانیاں انمٹ ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے آئی جی میجر جنرل عابد مظہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا۔...
    مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کی 5 وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات میں 31.63 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ان ممالک سے درآمدات میں 411 فیصد اضافہ ہوا جس سے تجارتی خسارہ نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان کو برآمدات 28 کروڑ 82 لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئیں جبکہ ان ممالک سے درآمدات 4 کروڑ 79 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 24 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئیں۔ ازبکستان اور تاجکستان نے پاکستان کے ساتھ ٹرانزٹ معاہدوں پر جزوی عملدرآمد شروع کیا ہے تاہم ان اقدامات کے باوجود برآمدات میں نمایاں...
    محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی...
    متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے سفارتی اور آفیشل پاسپورٹ کو ویزا فری کردیا جب کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھی امارات کے سرکاری عہدیداروں کے لیے ویزا پابندی ختم کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد...
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم آئرلینڈ کے دورے میں فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، تاہم ہماری بیٹرز پُراعتماد ہیں اور حالیہ کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ میری پوری توجہ اس وقت اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں ٹیم کے لیے مفید ثابت...
    محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا اسپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے، ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی، اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق سیاح اور مسافر موسم کو دیکھ کر...
    آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جبکہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب گاڑیاں فیلڈ یا دفاتر میں موجود نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیوسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق اس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو سٹاک نے آڈٹ کے دوران 80 گاڑیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جب کہ محکمہ ایکسائز کے مطابق 80 سے زائد گاڑیاں ڈی جی لائیو سٹاک کے نام رجسٹرڈ ہیں اور رجسٹریشن کے باوجود غائب...
    اسلام ٹائمز: یہ محض ایک انتظامی فیصلہ نہیں، بلکہ ایک عوامی صدمہ ہے۔ اس پر خاموشی مجرمانہ ہوگی۔ اگر عوام کی آواز کو مسلسل دبایا جاتا رہا، اگر انکی مذہبی آزادیوں پر قدغن لگتی رہی، اگر انکی قربانیوں کا مذاق اڑایا جاتا رہا، تو کل کو ریاست سے اعتماد مکمل طور پر ختم ہو جائے گا۔ یہ وقت ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، زائرین کے نقصانات کا ازالہ کرے، سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے اس پردے کو شفاف بنایا جائے اور ایک واضح، منظم اور عوام دوست پالیسی وضع کی جائے، تاکہ مذہبی جذبات کی تذلیل نہ ہو۔ تحریر: سید مرتضیٰ عباس وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی کا حالیہ بیان کہ اس سال زائرین کو سڑک...
    بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں واقع مشہور منسا دیوی مندر میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب مندر کے راستے میں اچانک ایک ہائی وولٹیج بجلی کی تار گر گئی۔ تار گرنے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جان بچانے کی کوشش میں شدید افراتفری پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچ گئی۔مقامی پولیس افسر رتیش سہہ نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ “لوگوں نے جب تار کو گرتے دیکھا تو وہ خوف زدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کو روندتے...
    متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مراد سعید کی واپسی ہوگئی، ہم نے انہیں سینیٹر بنادیا یہ ہماری جیت ہے۔ منگل کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلوں کی ضد تھی کہ مراد سعید مائنس ہے، ہم نے انہیں سینیٹر بنا کر سینیٹ پہنچا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مراد سعید کو سینیٹ میں پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے۔ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہوئی۔صحافی نے سوال اٹھایا کہ آپ نے سینیٹ میں 3 ووٹ ڈالے ۔ علی آمین گنڈاپور نے جواب دیا کہ ہمارا مقصد پورا ہوا کہ ہم نے خیبر پختونخوا میں خرید و فروخت والا کام نہیں...
    انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شہریوں نے برتن بجا کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف انوکھا احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”غزہ جل رہا ہے“ اور ”فوری جنگ بندی کرو“ جیسے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں اور غزہ پر مسلسل حملوں کو ظلم قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا اور ساتھ ہی ’بھوک کو ہتھیار بنانا جنگی جرم‘، ’غزہ...
    ایک بیان میں سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے کہا کہ زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، پابندی سے غریب زائرین مقدس سفر سے محروم ہو جائیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرے جس سے پہلو تہی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے حکومت زمینی راستے سے زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے، پابندی سے دہشت گردوں کے سامنے ریاست کی بے بسی کا تاثر ابھرے گا، زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاکستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال مہمان تجزیہ نگار: تصور حسین شہزاد میزبان و پیشکش: سید انجم رضا موضوعات پارلیمنٹ خصوصی نشستیں/ سینیٹ الیکشن تحریک انصاف قائدین کو سزائیں قومی سطح پر امن و امان پاڑہ چنار میں اسلحہ کی جمع آوری مہم اہم نکات و خلاصہ گفتگو پاکستان کی سیاسی جمہوری صورتِ حال ہمیشہ سے عدم توازن کا شکار رہی ہے پاکستان کے جمہوری سیاسی...
    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک بھر میں مون سون کا نیا سلسلہ 28 جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران کئی علاقوں میں شدید بارشوں، طغیانی اور شہری سیلاب کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جب کہ بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی اور سندھ میں 30 اور 31 جولائی کو بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا سبب...
     وزیراعظم شہباز شریف کو وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ زائرین کی بذریعہ سڑک ایران ،عراق جانے پر پابندی عائد کردی۔وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی، ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔علاوہ ازیں ایکس پر محسن نقوی نے ایک...
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لئے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت...
    ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کے مطابق یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔  وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے 30 دن بعد یہ نظام نافذ العمل...
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لیے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔ رجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور...
    پاکستان نے تعلیم کے میدان میں دنیا میں نئئ تاریخ رقم کرلی، انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ میں پاکستان نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بین الاقوامی سائنس اولمپیاڈ میں اپنی تاریخ کا پہلا گولڈ میڈل جیت کر ایک نئی مثال قائم کرلی۔ترجمان ایٹمک انرجی کے مطابق عبدالرافع پراچہ نے 35ویں انٹرنیشنل بایولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں گولڈ میڈل حاصل کیا، مقابلے فلپائن میں 20 سے 27 جولائی 2025 تک منعقد ہوئی۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی ٹیم نے اس اولمپیاڈ میں اسٹیم کیرئیر پروگرام STEM Careers Programme کے تحت شرکت کی۔ترجمان ایٹمک انرجی کمیشن نے کہا کہ ایچ ای سی اور پیاس کا مشترکہ منصوبہ ہے. ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسماء رحمن نے کی۔ ترجمان...
    پنجاب حکومت نے ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پروگرام کے تحت بلاسود قرضہ جات کی فراہمی کے حجم میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا مقصد 2028 تک 5 لاکھ خاندانوں کو ذاتی گھر کی تعمیر کے لیے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے پروگرام کی اب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘ کے لیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدی سیکریٹری ہاؤسنگ نے اجلاس کے دوران بتایا کہ اب تک 60 ہزار سے زیادہ خاندان اس اسکیم سے مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب فرانس کے اشتراک سے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں اس ہفتے منعقد ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کی قیادت کرے گا، جس کا مقصد مسئلہ فلسطین کا پُرامن حل اور دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کو ممکن بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا سعودی عرب کی جانب سے خیرمقدم انہوں نے سعودی پریس ایجنسی کو اپنے بیان میں بتایا کہ مملکت کی جانب سے اس کانفرنس کی قیادت مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کے مستقل اصولی مؤقف اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کے تسلسل کا...
    دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دو مختلف فٹبال گراؤنڈ میں آل پاکستان سی ایم گولڈ کپ کے میچ کے بعد فائرنگ سے مجموعی طور پر دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک فٹبال گراؤنڈ میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے، جنہیں خوش قسمتی سے کچھ نہیں ہوا۔ تاہم سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوئٹہ ریلوے گراؤنڈ میں پیش آیا۔ جہاں افغان کلب چمن اور پاکستان پولیس کے درمیان فٹبال میچ جاری تھی۔ اس دوران ریفری...
    امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں موجود ایک وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے اندھا دھند لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام متاثرین کا انتخاب اتفاقیہ تھا اور کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا واقعے کے بعد اسٹور میں موجود خریداروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔ پولیس نے حملے کے چند ہی منٹ...
    ملک میں بجلی چوری کے بڑھتے ہوئے رجحان نے قومی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اور ایک تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ 2 مالی سالوں کے دوران مجموعی طور پر 5 ارب 78 کروڑ روپے کی بجلی چوری کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس عرصے میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری ادارے اور کمرشل صارفین بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ میٹر سے بجلی کے بلوں میں 17 فیصد کمی اور بجلی چوری پر قابو ممکن ہے، پی آئی ڈی ای رپورٹ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 23-2022 اور 24-2023 کے...
    سٹی 42 : کشمور میں پولیس اور رینجرز نے آپریشن کے دوران 3 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ۔  کشمور پولیس اور رینجرز کی جانب سے گیھلپور کے علاقے میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 3 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔  پولیس کے مطابق مغوی افراد کو دو ہفتے قبل ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا گیا تھا۔ مغویوں کو ایک منظم گروہ نے جال میں پھنسا کر اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے مربوط حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی۔  اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے ...
    بیجنگ : چینی اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے 27 تاریخ کو تائیوان کے عوامی نمائندوں کی ” دی گریٹ ریکال ” یعنی نام نہاد “ایک عظیم برخاست” کے لئے ووٹنگ کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق ووٹنگ کے پہلے مرحلے کے نتائج کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے صورتحال کا نوٹس لیا ہے کہ گو من دانگ پارٹی نے تمام 24 نشستوں کا دفاع کامیابی کے ساتھ کیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ “تائیوان کی علیحدگی ” کی نوعیت اور “یک جماعتی غلبہ” کے عزائم کے پیش نظر ، ڈی پی پی حکام نے بار بار سیاسی لڑائیوں کو بھڑکایا ہے،...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ اور ایشیا و بحر الکاہل کے لئے اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن نے شنگھائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور پائیدار ترقی کے لئے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت کی تجدید کی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق یادداشت میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا اور تجویز دی گئی کہ دونوں فریق بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد میں تیزی لانے اور پرامن ترقی، باہمی فائدہ مند تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے کی کوشش کریں گے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ پہلے جرگے میں قتل کا حکم دیا اور پھر خود ہی لڑکی کا جنازہ پڑھایا، راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا ڈراپ...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ سے منسلک درجنوں ملازمین شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ پارٹی قیادت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 سے اب تک ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے معاملات بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے دوران گرفتاریاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم سوالات اٹھا دیے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران نہ صرف گرفتاریاں برداشت...
    اسلام آباد: ‎وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس...
    ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ، وزیراعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز کوالالمپور(آئی پی ایس) ملائیشیا کے دارالحکومت میں ہزاروں افراد نے وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ بڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے کے خلاف تھا۔ پولیس کے مطابق تقریباً 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے “انور استعفیٰ دو” کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معروف صحافی حسان ہاشمی کو انٹرویو دیتے ہوئے سینئر صحافی رضوان رضی نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ جمائما اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ لندن کے مضافات میں ایک محل میں منتقل ہو گئی ہیں جبکہ ٹیریان امریکہ میں رہائش پذیر ہے اور اکثر لندن آتی جاتی رہتی ہے۔ رضوان رضی نے دعویٰ کیا کہ ٹیریان کی بات پاکستان کے ایک سینیٹر کے بھائی کے ساتھ پکی ہو گئی تھی جو اس وقت سرکاری ملازم ہیں اور وہی سینیٹر اب دوبارہ کے پی کے سے منتخب ہوئے ہیں۔ انٹرویو میں رضی نے کہا کہ عمران خان کو خدشہ تھا کہ اگر ٹیریان کی شادی کہیں اور ہو گئی تو 21 ارب روپے سے زائد کی...
    بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طویل ترین خدمات انجام دینے والا لڑاکا طیارہ مگ-21 ستمبر 2025  کو اپنی آخری پرواز کرے گا، یوں اس کا اہم لیکن متنازعہ دور اختتام پذیر ہونے کو ہے۔ جہاں ایک طرف مگ-21 کو 1971 کی جنگ سمیت کئی محاذوں پر اہم کامیابیوں کا سہرا دیا جاتا ہے، وہیں اسے  اڑتا ہوا تابوت کہہ کر بدنام بھی کیا گیا —ایک خطاب جو اس کے حادثات کے سبب اس کے ریکارڈ سے جڑا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کی ایک رپورٹ میں بھارتی فضائیہ کے مورخ اور ماہر انچت گپتا نے مگ-21 کے کردار، کامیابیوں، چیلنجز اور اس کی بدنامی کی وجوہات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ ان کے مطابق، مگ-21 کو...
    میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے ہمایوں سعید کی زندگی میں پیش آنے والے سنگین حادثے کا انکشاف کر دیا۔  ندا یاسر نے اپنے حالیہ پروگرام میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ماضی میں ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی  اداکارائیں نتاشا علی، رُباب مسعود، حرا عمر اور ثناء عسکری کو ندا نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو تھائی لینڈ میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ پیش آیا تھا۔ ندا کے مطابق ہمایوں سعید جیٹ اسکیئنگ کرتے ہوئے پھسل گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا فریکچر ہو گیا۔ ندا نے مزید بتایا کہ چونکہ ان کے بہنوئی ڈاکٹر فراز نواز ایک ڈینٹل سرجن ہیں، اس لیے ہمایوں سعید نے...
    مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم ایک دل گرفتہ ویڈیو پیغام میں اپنے داماد کے اچانک انتقال کی خبر دیتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔ اداکارہ نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں نم آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز کے ساتھ بتایا کہ 22 جولائی کی رات اُن کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک رات قبل ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی عائشہ کے شوہر علی رضا سے مل کر آئی تھی اور صبح اس کے انتقال کی اندوہناک خبر سنی ہے۔ نشو بیگم نے بتایا کہ علی رضا معروف اداکارہ میڈم فردوس کے صاحبزادے اور صرف 47 برس کے تھے۔ موت برحق ہے، لیکن جوان موت دل چیر دیتی ہے۔   اداکارہ نشو نے اپنے داماد کے لیے دعائے مغفرت کی...
    کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بزنس مین سنجے کپور کی 300 ارب روپے کی سلطنت پر کنٹرول کے لیے ان کی والدہ اور دوسری بیوی کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ بھارت کی معروف آٹو پارٹس کمپنی سونا کومسٹار، چیئرمین سنجے کپور کی اچانک موت کے بعد ایک بڑے خاندانی تنازع کا شکار ہو گئی۔ سنجے کپور کی دوسری پریا سچدیو کپور کو بورڈ میں شامل کرلیا جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراضات اٹھائے ہیں۔ 25 جولائی کو ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ (AGM) میں سنجے کپور کی بیوہ پریا سچدیو کپور کو نان ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا۔ جس پر سنجے کی والدہ رانی کپور نے شدید اعتراض کیا تھا اور اس اجلاس کو ملتوی کرنے...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار اس سلسلے میں ایف آئی اے بلوچستان زون نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں جنہیں کوئٹہ اور چمن کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار کارروائیوں کے دوران مجموعی...
    اسلام آباد: اربعین کے لیے زمینی راستے سے زیارات پر ایران اور عراق جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وفاقی وزیر داخلہ نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ زائرین صرف ہوائی جہاز کے ذریعے زیارات پر ایران اور عراق جا سکیں گے، زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ عوامی تحفظ اور قومی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا اور پابندی کا فیصلہ وزارت خارجہ، حکومت بلوچستان اور سیکیورٹی اداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زائرین فضائی سفر کے ذریعے زیارات پر جا سکیں گے اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فضائی...
    سعودی عرب نے اروق بنی معارض ریزرو میں عربی ہرن (Arabian Oryx) کے ایک نئے بچے کی پیدائش کا شاندار انداز میں خیرمقدم کیا ہے، جو مملکت کے جنگلی حیات کے تحفظ کی کوششوں میں ایک خوش کن اور اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ رصد المركز ولادة مها عربي في محمية عروق بني معارض خلال فصل الصيف، ما يعد مؤشر نجاح جديد لبرامج الحماية للنظم البيئية في المحمية جعل كفاءتها الرعوية ملائمة للتكاثر حتى في أشد مواسم الجفاف.#بحياتها_نحيا NCW has documented the birth of an Arabian oryx in the Uruq Bani Ma’arid… pic.twitter.com/lUAUEfvHsA — المركز الوطني لتنمية الحياة الفطرية (@NCW_center) July 26, 2025 نیشنل سینٹر فار وائلڈ لائف ڈویلپمنٹ کے مطابق یہ کامیابی سخت گرمی اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان ہوگیا ہے جس کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا۔ ایونٹ متحدہ عرب امارات میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ اس بار ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں دو ٹیموں کا اضافہ ہے۔ ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ہفتے کے روز ایونٹ کی تاریخوں کا اعلان کیا۔ ورلڈ کپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، عمان اور میزبان یو اے ای شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، ہانگ کانگ،...
    ایشیا کپ سے پہلے اگلے ماہ شارجہ میں تین ملکی سیریز ہوگی۔ پاکستان، افغانستان اور یواے ای کے درمیان سیریز شیڈول کا اعلان ہوگا۔ افغانستان ٹی ٹوئنٹی نے پاکستان آکر سیریز کھَیلنی تھی تاہم اب یواے ای کو شامل کرکے اس کو تین ملکی سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یہ سیریز شارجہ میں کھیلنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست کے آخری ہفتے میں لاجسٹک اور براڈ کاسٹ انتظامات فائنل ہوتے ہی سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔ Post Views: 3
    دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر پی ڈی ایم اے پنجاب کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کیجانب سے متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیے گئے۔ 624 افراد اور 380 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر صوبے بھر میں فلڈ ریلیف سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے بعد متاثرہ اضلاع میں مجموعی طور پر 47 ریلیف...
    راولپنڈی میں خاتون کے قتل کا معاملہ، مقتولہ کے سسر کا بیان سامنے آگیا، تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی میں مبینہ طور پر جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل ہونے والی شادی شدہ خاتون کے نکاح کی دستاویزات اور سسر کا بیان سامنے آگیا۔مقتولہ کے نکاح کی دستاویزات کے مطابق خاتون نے مظفر آباد میں 12 جولائی کو عثمان نامی لڑکے سے نکاح کر لیا تھا۔مقتولہ خاتون کا خاوند عثمان چہلہ بانڈی مظفرآباد کا رہائشی ہے اور راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا اور عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا۔مقتولہ نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے...
    راولپنڈی میں غیرت کے نام پر مبینہ طور پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون سدرہ کے نکاح کی دستاویزات اور سسر کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ گیا ہے، جس سے واقعے کے پس منظر میں کئی نئی اور اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ مظفرآباد میں پسند کی شادی اور عدالت سے تحفظ کی اپیل دستیاب معلومات کے مطابق، مقتولہ نے 12 جولائی کو مظفرآباد میں عثمان نامی نوجوان سے نکاح کیا تھا۔ عثمان کا تعلق چہلہ بانڈی، مظفرآباد سے ہے اور وہ راولپنڈی کے پیرودھائی بس اسٹینڈ کی ورکشاپ میں ملازمت کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون کا قتل، لرزہ خیز تفصیلات سامنے آگئیں مقتولہ نے نکاح کے بعد جوڈیشل...
    برطانیہ کی عدالت  نے کشمیری نژاد یوٹیوبر ابرار قریشی کو ہتکِ عزت کے مقدمے میں دو سیاسی رہنماؤں کو 2 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ سے زائد ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔  یہ فیصلہ ابرار قریشی کی جانب سے اپنے یوٹیوب پروگرام 'گورکھ دھندہ' میں سنگین الزامات لگانے کے بعد سامنے آیا۔ یہ مقدمہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین اور ان کے بیٹے چوہدری عمار یاسین نے لندن کی عدالت میں دائر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویڈیوز میں لگائے گئے الزامات نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ابرار قریشی نے الزامات نشر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی دعویداروں کا...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) راولپنڈی میں غیرت کے نام پر خاتون قتل کیس نیا رخ اختیار کرگیا، مقتولہ کے سسر نے تہلکہ خیز انکشافات کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی شادی شدہ خاتون سدرہ کے نکاح کی دستاویزات اور سسر کا بیان سامنے آیا ہے، نکاح کی دستاویزات سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون نے مظفر آباد میں 12 جولائی کو عثمان نامی لڑکے سے نکاح کیا، مقتولہ خاتون کا خاوند عثمان چہلہ بانڈی مظفرآباد کا رہائشی ہے اور راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ سدرہ نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح کرنے کا...
    محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی، بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد کے ساتھ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی، اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہو سکتی ہیں، بارشوں کے باعث مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کر دیا...
    کراچی سمیت ملک کے ساحلی مقامات پر آئندہ تین روز بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم زیادہ تر ابرآلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو رات اور صبح کے دوران بوندا باندی جبکہ دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ‏صبح کے وقت نمی کا تناسب 80 اور شام کو 65 فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر فعال رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں بنیادی طور پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم آج ٹنڈواللہ یار، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، تھرپارکر، مٹھی، ٹھٹھہ...
    ذرائع کے مطابق انھوں نے آج اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ کی نظربندی کے 39سال مکمل ہونے اور بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربندی کے آٹھ سال مکمل ہونے پر ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے سابق کنوینر اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر نے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی جدوجہد آزادی سے غیر متزلزل وابستگی، ثابت قدمی اور عزم و استقلال پر ان کی تعریف کی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے آج اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں شبیر احمد شاہ کی نظربندی کے 39سال مکمل...
    گجرات (انٹرنیشنل ڈیسک)  گجرات کے ضلع امریلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سورت سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل نے مقامی سیاسی لیڈر پردیپ بھاکھر پر عصمت دری، بلیک میلنگ اور جھوٹے مقدمے میں پھسانے جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ معاملہ اس لیے بھی سرخیوں میں ہے کیونکہ اس میں ایک سیاسی جماعت کے عہدیدار پر نہ صرف جنسی استحصال بلکہ دیگر سنگین جرائم کے الزامات بھی شامل ہیں۔ شکایت گر سومناتھ کے تلالہ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے۔ ریسورٹ میں پیش آیا لرزہ خیز واقعہ خاتون ماڈل کا کہنا ہے کہ وہ کچھ دن قبل اپنے شوہر کے ساتھ گر سومناتھ کے...
    جنوبی ایشیا میں بلند ترین شرح نمو پاکستانی وزارتِ صحت کے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آبادی کی شرح نمو دو اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو جنوبی ایشیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ یہاں ہر ایک خاتون اوسطاً تین سے زائد بچوں کو جنم دے رہی ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ صرف ایک چوتھائی خواتین ہی مانع حمل طریقوں سے فائدہ اٹھا پا رہی ہیں، جبکہ 17 فیصد خواتین ایسی بھی ہیں جو خاندانی منصوبہ بندی کی خواہش کے باوجود اس سہولت سے محروم ہیں۔ آبادی کو کنٹرول کرنے کا نظام مکمل ناکام یہ تشویش ماضی کی طرح اب صرف ماہرین تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا اعتراف سرکاری طور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جولائی 2025ء) دو سال قبل سارہ قنان ہائی اسکول کی ایک اسٹار طالبہ تھیں جو فائنل امتحانات کی تیاری کر رہی تھیں اور ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھ رہی تھیں۔ وہ آج غزہ پٹی میں گرمی میں تپتے ایک خیمے میں رہتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ اب صرف زندہ رہنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اب 18 سالہ سارہ قنان فلسطینیوں کی اس نسل سے ہیں، جو اکتوبر 2023 میں غزہ کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے تعلیم سے محروم ہے۔ سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل میں حماس کے دہشت گردانہ حملے کے بعد غزہ میں اسرائیلی ملٹری آپریشن کے آغاز پر لاکھوں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر...
    سرگودھا میں اوباش نوجوان نے مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی شکایت کرنے پر خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کوٹ مومن میں 30 سالہ خاتون اپنی بیٹی کے ساتھ بازار گئی، جہاں ایک نوجوان نے اس سے بدتمیزی کی جس کے بعد گھر والوں سے واقعے کی شکایت کی گئی جس پر نوجوان نے خاتون کو گولی مار کر قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
    شنگھائی: چین نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی تنظیم قائم کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر دونوں ممالک برابر کا فائدہ اٹھا سکیں۔ چینی وزیراعظم لی چیانگ نے شنگھائی میں منعقدہ عالمی AI کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں AI ٹیکنالوجی کا کنٹرول صرف چند ممالک یا کمپنیوں تک محدود ہوتا جا رہا ہے، جس سے عدم مساوات کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ لی نے کہا کہ چین چاہتا ہے کہ AI تمام انسانوں کے لیے کھلا ہو، اور دنیا کے کم ترقی یافتہ خطوں جیسے گلوبل ساؤتھ کو بھی اس میں مساوی شراکت ملے۔ ان کے مطابق چین اپنے...
    بھارت میں تعلیم، روزگار اور صحت جیسے بنیادی شعبے بدترین زوال کا شکا ہوگئے، مودی سرکار کی کرپشن نے بھارت کی بنیادی سہولیات کو نااہلی اور لوٹ مار کا شکار بنا دیا۔ بی جے پی کے طویل اقتدار کے دوران بھارت میں تعلیم جیسی بنیادی سہولت بھی مسلسل نظر انداز ہونے لگی۔ راجستھان میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم بچوں کی موت، مودی کی تعلیم دشمن پالیسیوں اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق ’’راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے گاؤں پیپلودی میں سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے 7 طلباء کی موت اور 28 شدید زخمی ہوگئے، حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلباء صبح کی اسمبلی کے لیے جمع ہو رہے تھے...
    مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے العربیہ کو انٹرویو میں کہا کہ مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے اور جن ممالک نے فلسطین کو تسلیم نہیں کیا انہیں بھی یہ قدم اٹھانا ہوگا۔پاکستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین پر فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے اس کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر نے اپنے والد سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی میاں محمد اظہر کے انتقال کے بعد اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کاش آج میں عمران خان سے مل سکتا اور ان کے گلے لگ کر اپنا دکھ کم کرسکتا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو درویش طبیعت افراد سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور ان کی شفقت کے زیر سایہ رہا، ان میں ایک میرے والد اور دوسرے عمران خان ہیں، والد اللہ کو پیارے ہو گئے اور عمران خان دو سال سے...
    ڈینور: امریکی ایئرلائنز کی میامی جانے والی پرواز کو ٹیک آف کے دوران اچانک آگ لگنے کے بعد رن وے پر ہی روک دیا گیا، جس کے بعد مسافروں کو ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا۔ طیارے میں 173 مسافر اور 6 عملے کے افراد سوار تھے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق، یہ واقعہ لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث پیش آیا۔ طیارہ جیسے ہی ٹیک آف کی رفتار پر پہنچا، زور دار آواز آئی اور دھواں اٹھنے لگا، جس کے بعد پائلٹ نے فوری ٹیک آف روک دیا۔ ایئرپورٹ پر فوری امدادی ٹیمیں پہنچیں اور آگ پر قابو پایا گیا۔ ایک مسافر کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ باقی محفوظ رہے۔ اے بی سی نیوز سے بات...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد ہنگامی طور پر مسافروں کو باہر نکالنا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر ڈینور میں پیش آیا جہاں طیارے میں اچانک دھواں نکلنے کے بعد آگ لگنے کی وجہ سے جہاز میں سوار مسافروں کو ہنگامی طور پر باہر نکالا گیا، ایوی ایشن حکام نے بتایا کہ بوئنگ 737 کے لینڈنگ گیئر میں ممکنہ خرابی اور دھواں اٹھنے پر مسافروں اور عملے کو سلائیڈ کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، حادثہ طیارے کے پرواز کرنے سے قبل پیش آیا، طیارے میں 173 مسافر اور عملے...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کا انعقاد بھارت کی میزبانی میں یو اے ای میں ہوگا جس کی تصدیق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے کردی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ تاہم ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان بھارت کو ہضم نہ ہوا، اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو لتاڑ دیا۔ اسپورٹس پروگرام کے دوران وکرانت گپتا نے بھارتی کرکٹ بورڈ...
    چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس آئندہ 4 سے 5 روز میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ یہ بات جاتیا پارٹی (قاضی ظفر گروپ) کے سربراہ مصطفیٰ جمال حیدر نے سیاسی جماعتوں سے ملاقات کے بعد کہی۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی الیکشن کمیشن نے عوامی لیگ کا انتخابی نشان ’کشتی‘فہرست سے خارج کر دیا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اندازہ ہو چکا ہے کہ ملک میں بے امنی کا حل صرف انتخابات ہیں۔ دیگر رہنماؤں نے بھی فوری انتخابی اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ منتخب حکومت سے دہشتگردی اور انتشار کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ لیبر پارٹی کے ڈاکٹر مستفیظ الرحمان نے کہا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہو چکی ہے۔...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ کے دوران پاک بھارت جنگ بندی پھر یاد آگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹرتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں نے ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکنے کے حوالے سے بات کی ہے اب میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم کو فون کر رہا ہوں تاکہ اسی طرح جنگ بندی اور اس جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکوں‘۔ انہوں نے کہاکہ ’اتفاق سے اس...
    (اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیاجہاں ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نےانہیں سلامی پیش کی۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل عابد مظہر نے محسن نقوی کا افسران سے تعارف کرایا،محسن نقوی نےیادگار شہداءپر حاضری دی، یادگار شہداءپر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،انہوں نےایف سی بلوچستان نارتھ کے شہداءکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور شہداءکی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے بارےمیں بریفنگ دی،محسن نقوی نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ مایہ ناز فورس ہے،اس کی...
    بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایئرلائنز کی ایک پرواز کے مسافروں نے ڈینور میں رن وے پر ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا، جب طیارے نے ٹیک آف کو منسوخ کر دیا۔ حکام کے مطابق، ایک شخص کو معمولی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 3023، جو میامی جا رہی تھی، روانگی کے دوران ممکنہ لینڈنگ گیئر کے مسئلے کی اطلاع دی۔ پروازوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ رن وے پر تقریباً 127 ناٹس (تقریباً 150 میل فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچا، اور سست ہونا...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد ٹل سے پارا چنار کی مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے ایک طویل عرصہ بعد کھول دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ضلعی اتنظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے ٹل سے پارا چنار مرکزی شاہراہ کو آمد و رفت کیلیے کھول دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحالی کے پہلے دن مجموعی طور پر 480 سے زائد گاڑیوں اور 2200 سے زائد مسافروں نے بلا خوف و خطر سفر کیا۔ سیکیورٹی اور سہولت کے پیش نظر 79...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن جب تک جنگ جاری ہے، کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔ تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس میچ پر شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ تعلقات ختم کیے جائیں، خاص طور پر اُس وقت جب اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے کے مجرم...
    مصری صدر سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں امانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ ہم یہ قبول نہیں کر سکتے کہ بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ بھوک سے مریں۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" نے اپنے تُرک ہم منصب "رجب طیب اردگان" اور مصری صدر "عبد الفتاح السیسی" سے ٹیلیفونک بات کی۔ جس میں انہوں نے آئندہ ہفتے نیویارک میں فلسطین-اسرائیل تنازعہ کے حل کے لئے دو ریاستی فارمولا کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہونے والی کانفرنس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ فرانسوی صدر نے رجب طیب اردگان کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بارے میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کی امن و سلامتی...
    7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے واقعات ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے، جس کے بعد اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت نے فلسطینی مسئلے کے مکمل خاتمے کا راستہ اختیار کیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے قومی سلامتی اور حماس کے حملوں کا بہانہ بنا کر غزہ پر بھرپور فوجی حملے شروع کیے، لیکن اس فوجی مہم کے پیچھے اصل مقصد فلسطینی خودمختاری کا خاتمہ اور آبادی کی جبری نقل مکانی یعنی ایک طرح کی نسل کشی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو نے کس کے دباؤ میں آکر غزہ چرچ پر گولہ باری کو ’غلطی‘ قراردیا غزہ میں تباہ کن انسانی بحران کے باوجود، جس میں  ہزاروں اموات، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، اور انسانی امداد پر پابندی شامل...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    کمبوڈیا اور تھائی لینڈ جنگ بندی کی بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا ذکر کیا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ میں بہت سے لوگ مر رہے ہیں اور یہ صورتحال انہیں پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے جسے انہوں نے کامیابی سے رُکوایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان بھی جنگ بندی کی کوششیں شروع کر دیں جبکہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کی کوشش...
    ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کی ایک پرواز کو روانگی سے پہلے اچانک روکنا پڑا جب لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث رن وے پر آگ اور دھواں پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی انخلا کیا گیا اور تمام 173 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو معمولی چوٹ آئی۔ PANIC on runway as wheel of American Airlines plane catches FIRE Passengers SLIDE out as smoke seen billowing underneath BOEING jet — 1 injured in Denver airport pic.twitter.com/K8qXdrcIYm — RT (@RT_com) July 26, 2025 متاثرہ پرواز AA-3023 تھی، جو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی اور میامی جا رہی تھی۔ امریکی ایئرلائن کے مطابق یہ ایک ٹائر میں تکنیکی خرابی...
    پاکستانی ڈراما سیریل ’دایان‘ ان دنوں مقبولیت کی بلندیوں پر ہے۔ یہ سیریل عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن ہے اور شائقین سے بھرپور پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔ اس ڈرامے کی خاص بات مہوش حیات کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی ہے، جسے شائقین بے حد سراہ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کو کیسے ہمسفر کی تلاش ہے اور مستقبل کے ارادے کیا ہیں؟ اداکارہ نے سب بتا دیا ہدایت کار سراج الحق نے ان کے حسین روپ کو خوبصورتی سے پیش کیا ہے، اور مہوش کی موجودگی نے شو کو ایک الگ ہی چمک بخش دی ہے۔ کہانی کی جھلک: ’دایان‘ کی کہانی نہال نامی معصوم لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے...
    بلوچستان سے اسلام آباد کی جانب رواں ’حق دو بلوچستان‘ لانگ مارچ کو پنجاب کے شہر مظفر گڑھ میں پولیس نے روک دیا، جبکہ جماعت اسلامی بلوچستان کے 2 نائب  امراء سمیت 11 کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق  لانگ مارچ کو مظفر گڑھ سے آگے نہیں بڑھنے دیا جارہا ہے۔  8 کلومیٹر تک کنٹینرز لگا کر راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں ہزاروں گاڑیاں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔ لانگ مارچ کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کر رہے ہیں۔ مارچ 2 روز قبل کوئٹہ سے شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد بلوچستان کے وسائل کی منصفانہ تقسیم،...
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کی شدت میں کمی آنے کے بعد درجہ حرارت اور حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔ پی ٹی ایم اے نے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں سپیل...
    امانوئل میکرون سے اپنی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں شام پر قابض گروہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتوں، خاص طور پر اسرائیل کیجانب سے اس صورتحال سے ناجائز فائدہ اٹھانے یا شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی کوئی بھی کوشش قطعاً قبول نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس کے صدر "امانوئل میکرون" اور شام پر قابض گروہ کے سربراہ "احمد الشرع" المعروف "ابو محمد الجولانی" کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں شام کی تازہ ترین صورت حال، ملک میں استحکام اور مسائل کے سیاسی حل کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی و بین الاقوامی مسائل بھی اس گفتگو کا حصہ رہے۔ اس موقع پر امانوئل میکرون نے کہا کہ پیرس، دمشق کی وحدت، خودمختاری...
    یاسمین طاہر کے دادا سید ممتاز علی اس زمانے میں خواتین کی تعلیم کے پرچارک تھے، جب اس کے لیے سرسید احمد خان بھی ذہنی طور پر تیار نہ تھے۔ خواتین کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے واسطے انہوں نے زبانی جمع خرچ نہیں کیا بلکہ جولائی 1898 میں اپنی اہلیہ محمدی بیگم کی ادارت میں لاہور سے ’تہذیب نسواں‘ کے نام سے پرچے کا اجرا کیا جسے برصغیر میں خواتین کی توجہ حاصل ہوئی تھی۔ ‎رواں ماہ ہم سے جدا ہونے والے ممتاز اسکالر سی ایم نعیم ‎نے بڑی عرق ریزی سے دو جلدوں میں ’تہذیب نسواں‘ کا تیس سالہ انتخاب کیا جو گزشتہ برس ’تہذیب نسواں: ایک جریدہ، ایک تحریک‘ کے عنوان سے منصۂ شہود پر آیا۔...
    LEEDS, UK: پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دے کر اپنی تیسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 200 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل کی شاندار بیٹنگ کا ایک اور مظاہرہ ہوا، جنہوں نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 23 اور شرجیل خان نے 21 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کے لیے والٹن نے 42، براؤوا اور پرکنز نے 30-30 رنز...