2025-07-27@01:11:29 GMT
تلاش کی گنتی: 209

«بھارت سے واپس»:

(نئی خبر)
    واشنگٹن/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کے سلسلے میں ان کے سخت موقف سے بھارت میں تشویش پیدا ہو گئی ہے نئی دہلی کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ اتنا آسان نہیں ہے جتنا نظر آتا ہے.(جاری ہے) امریکی جریدے”بلومبرگ“ کی رپورٹ کے حوالے سے بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی نے امریکہ میں موجود غیر قانونی بھارتی تارکین وطن کو واپس لانے کے سلسلے میں ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنا شروع کر دیا ہے اس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مطمئن کرنا اور کسی بھی ممکنہ تجارتی تنازع سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) ڈھاکہ کی عبوری حکومت نے منگل کے روز کہا کہ وہ معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بھارت سے واپس لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی اور ضرورت پڑنے پر بین الاقوامی مداخلت کی بھی کوشش کی جائے گی۔ بنگلہ دیش کے معروف میڈیا ادارے ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق عبوری حکومت میں قانونی معاملات کے مشیر آصف نظرول نے ڈھاکہ میں سکریٹریٹ کے اندر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اگر نئی دہلی حسینہ کو واپس کرنے سے انکار کرتا ہے، تو یہ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان حوالگی کے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی۔ جلاوطن شیخ حسینہ کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری...
    بھارت میں ایک پلّے کو بچاتے ہوئے گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ریاست اتر پردیش میں پیش آیا۔ گاڑی سوار افراد پلّے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار ایک شخص اپنی منگنی کی تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ اچانک گاڑی کے سامنے کتے کا پِلّا آ گیا جسے بچانے کی کوشش کے دوران حادثہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
    حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں دوران حراست گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 1992ء میں بھارتی فوج کی حراست کے دوران لاپتہ ہونے والے کشمیری شہری سراج الدین فاروقی کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ذراِئع کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ کے رہائشی سراج الدین فاروقی کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22جنوری 1992ء کو کریک ڈائون آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ فاروقی کو دراصل صفاکدل سرینگر میں اس کی سسرال سے حراست میں...
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر)آئی سی سی چمپئنز ٹرافی اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلیے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل،...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور انگلیںڈ کیخلاف سیریز کیلئے بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ بھارتی کپتان اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشترکہ طور پر کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تاہم اس موقع پر ہیڈکوچ گوتم گمبھیر موجود نہیں تھے۔ انڈین میں نومبر 2024 سے ہرنیا سرجری کے بعد اسکواڈ سے باہر کلیدیپ یادیو، کمر درد کے شکار جسپریت بمراہ اور فاسٹ بولر محمد شامی کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا تاہم بمراہ کی شمولیت انکی فٹنس سے مشروط ہوگی۔ مزید پڑھیں: شکستوں سے پریشان بھارتی ٹیم نے کوچ بدل لیا بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان روہت شرما، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول،...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔لاہور کی انسداد دہشتِ گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کے موجودہ حالات کو مکافات عمل قرار دے دیامریم نواز نے کہا کہ نوجوان کسی کے اقتدار کی ہوس کا ایندھن نہ بنیں، حسان نیازی چیئرمین پی ٹی آئی کا بھانجا ہے، ان کے والد اور والدہ پریشان ہیں۔...
    بھارت کو چند برس میں جنوبی ایشیا کے کئی ملکوں سے نکلنا پڑا۔ ان میں افغانستان، مالدیپ اور بنگلا دیش نمایاں تھے۔ تینوں ملکوں سے بھارت کی رخصتی کے انداز جداگانہ اور وجوہات ایک جیسی تھیں۔ بھارت ان ملکوں اور معاشروں پر بالادست ہونا چاہتا تھا۔ جس کے ردعمل میں تینوں ملکوں میں بھارت کو جوتے چھوڑ کر بھاگنا پڑا۔ افغانستان میں طالبان کے عسکری غلبے کا دائرہ مکمل ہونے کے نتیجے میں بھارت کو اپنا بوریا بستر گول کرنا پڑا۔ یہی نہیں بلکہ بھارت کے دوست افغان حکمران اشرف غنی بھی اس بدلی ہوئی لہر میں بہہ گئے۔ مالدیپ میں صدر معیزو نے انتخابی مہم میں ’’انڈیا آؤٹ کا نعرہ‘‘ لگایا عوام نے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا...