2025-06-16@23:12:47 GMT
تلاش کی گنتی: 12584
«نہیں دیا جا»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: واجد حسین انصاری) سندھ اسمبلی کی پارلیمانی اپوزیشن جماعتوں اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے سندھ بجٹ برائے سال 2025-26 کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام دشمن بجٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ بجٹ اعداد و شمار کا گورکھ دھندا ہے۔ یہ بجٹ اپوزیشن کی تجاویز کو بلڈوز کرکے پیش کیا گیا ہے، بجٹ میں کراچی کے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی ہے۔ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فی صد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے سندھ بجٹ برائے سال 2025-26...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد جب بہت سے مسلم ممالک یورپی استعمار کے شکنجے سے آزاد ہوئے، ایشیا اور افریقہ کے ممالک پر برطانیہ، فرانس، ہالینڈ اور پرتگال وغیرہ کی گرفت ڈھیلی پڑنا شروع ہوئی تو ہم اس غلط فہمی کا شکار ہوئے کہ ہم واقعی آزادی سے ہمکنار ہو رہے ہیں، اور اب ہم استعماری قوتوں کے دائرہ اثر و نفوذ سے نجات حاصل کر کے اپنی مرضی کے مطابق اپنا مستقبل طے کر سکیں گے۔ لیکن ہماری یہ غلط فہمی بہت جلد دور ہونا شروع ہوگئی اور کم و بیش نصف صدی کے عرصہ میں ہم پر یہ بات پوری طرح واضح ہوگئی ہے کہ ہمارے ساتھ آزادی کے نام پر دھوکہ ہوا ہے اور ہم...
معاشرے کے ہر شعبے میں خواتین کا کلیدی کردار رہا ہے۔دیکھا جائے تو ان کے کردار کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔تحریک پاکستان سے لے کر 8 فروری 2024 ء کو ہونے والے عام انتخابات تک پاکستان کی سیاست میں خواتین کا سیاسی کردار بڑی اہمیت کا حامل ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔میکسم گورکی نے تاریخ ساز ناول ماں میں ایک عورت کا جو خاکہ پیش کیا وہ ہمیں محترمہ فاطمہ جناح،بیگم سلمی تصدق حسین،رعنا لیاقت علی خاں اور فاطمہ صغری کی صورت میں دکھائی دیتا ہے۔یہ وہ خواتین ہیں جن کے شانہ بشانہ ہزاروں خواتین نے اپنی زندگیاں جدوجہد پاکستان کے لیے وقف کیں۔ان خواتین کی تحریک پاکستان میں جدوجہد اور حوصلہ کسی طرح...
ایک طرف فلسطینیوں پر زمین مزید تنگ ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے ایران پر ایک اور حملہ کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایران کی ٹاپ ملٹری قیادت، نیوکلئیر سائنس دانوں، میزائل کے اڈوں اور کم از کم ایک نیوکلئیر پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا جس سے کچھ اہم ایرانی جنرل اور دو ٹاپ نیوکلئیر سائنس دان شہید ہوئے۔ اسرائیل نے دعوی کیا کہ ایرانی فوج کے سربراہ چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری شہید کر دئیے گئے۔ تاہم بعض ایرانی ذرائع اس کی تردید کر رہے ہیں۔ البتہ پاسداران اسلام کے چیف جنرل سلامی کی شہادت کنفرم ہو گئی ہے۔ جنرل غلام علی رشید اور نیوکلیئر سائنس دانوں ڈاکٹر تہرانچی اور فریدون عباسی...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو سب کی باری آئے گی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے، اسرائیل فلسطین کی تباہی میں ملوث ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، اسرائیل نے ایران، فلسطین اور یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مسلم ممالک ملٹری طور پر بہت کمزور ہیں، او آئی سی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون 2025ء ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک کو متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کرنا چاہئے کیونکہ مسلم دنیا اگر آج متحد نہ ہوئی تو پھر سب کی باری آئے گی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا، اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے تعلقات ہیں، ایران کے ساتھ تاریخی رشتہ ہے، آزمائش کی...
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہو کر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا، اس ساری صورتحال میں اسرائیل اکیلا نہیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے انہوں نے کہا ہے کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آئے گی۔ قومی اسمبلی کا بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں بجٹ پر بحث شروع ہے، مگر کل ہمارے ہمسایہ ملک پہ حملہ ہو گیا۔ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، جس کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایسے رشتے ہیں ایرانیوں کے ساتھ جن کی مثال شاید تاریخ میں کم ہی ملتی ہو۔ اسرائیل نے یمن، ایران، فلسطین کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے ۔...
اسرائیل نے امریکی نیوز چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی کو اس وقت لائیو رپورٹنگ سے روک دیا جب وہ ایرانی میزائل حملے کے دوران تل ابیب سے براہِ راست نشریات کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا حملہ: اسرائیلی دفاعی نظام ناکام اور متعدد حساس تنصیبات کو نقصان پہنچا، برطانوی میڈیا کی تصدیق رپورٹس کے مطابق صحافی ٹرے ینگسٹ (Trey Yingst) ایران کے جوابی حملوں کے دوران تل ابیب سے لائیو کوریج کر رہے تھے کہ اسی دوران سیکیورٹی حکام نے انہیں نشریات سے روک دیا اور محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزائل حملوں کے دوران وہ لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے جب اچانک ایک زوردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہہم کیس کا فیصلہ قانونی بنیادوں پر ہی کرسکتے ہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نہیں ، قانون سازوں نے قانون بنادیا ہے ہم اس کوہی دیکھ سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی امیر آدمی پاکستان کی جیلوں میں بہت کم ہی گئے ہیں، زیادہ تر غریب لوگ ہی جیلوں میں ہیں، وکیل ہم سے ازخودنوٹس کروانا چاہتے ہیں جو کہ آئینی بینچ کااختیار ہے۔ آئینی عدالت کے اندرایک بینچ ہے ازخودنوٹس کااختیاراُس کے پاس ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاداحمد خان پر مشتمل2رکنی بینچ نے کیسز کی سماعت کی۔ بینچ نے عبدالرشید کی جانب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے، یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی، کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے، ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں، ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے...
ایران نے اسرائیل کے 2 ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا حملہ کیا جس میں درجنوں میزائل داغے گئے۔ ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں سے 5 مقامات پر تباہی ہوئی اور ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ ان حملوں کے دوران وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد ایران، عراق اور اردن سمیت متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ اسرائیلی حملوں کے بعد متعدد ائرلائنز نے اسرائیل، ایران، عراق اور اردن کی فضائی حدود سے پروازوں کا رخ موڑ دیا ہے، جیسا کہ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے۔اسرائیل کی قومی ائرلائن ’ایل آل‘ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکمِ ثانی معطل کردی ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا اور پائلٹس کے لیے جاری نوٹسز کے مطابق ایران کی فضائی حدود بھی تاحکمِ ثانی بند کردی گئی ہیں۔ائر انڈیا، جو یورپ اور شمالی امریکا کی پروازوں کے لیے ایران کی...
آج اگر مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ تمام مسلم ممالک متحد ہوکر اسرائیل کا مقابلہ کریں کیونکہ اگر آج مسلم دنیا متحد نہ ہوئی تو سب کی باری آجائے گی۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ایران اور اسرائیل میں جنگ جاری ہے، گزشتہ رات اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران کی ملٹری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور ملٹری قیادت کو شہید کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسائیہ ملک ہے جس کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران نے جلد معاہدہ نہ کیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹرمپ نے ایران پر مزید بڑے حملوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت ختم ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کو پہلے بھی معاہدہ کرنے کا موقع دیا گیا تھا، مذاکرات قریب تک پہنچے مگر حتمی معاہدہ نہ ہوسکا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے کچھ سخت گیر عہدیداروں نے بہادری سے بات کی لیکن وہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔ اب وہ تمام سخت گیر عناصر مارے جا چکے ہیں اور آئندہ مزید خطرناک کارروائیاں متوقع...
لندن کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے دوران بابر اعظم کی کور ڈرائیو ایک بار پھرعالمی سطح پر گفتگو کا موضوع بن گئی۔انگلش کمنٹیٹراورسابق کپتان ناصر حسین نے لائیو کمنٹری کے دوران آسٹریلوی بیٹرمارنس لیبوشن اورجنوبی افریقی بیٹر ریان رکلٹن کے آؤٹ ہونے کا تکنیکی تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے کور ڈرائیو کھیلتے ہوئے اپنی وکٹیں گنوائیں۔ناصر حسین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، “کور ڈرائیو آنکھوں کے لیے خوبصورت شاٹ ہے اس شاٹ پر ویرات کوہلی اور بابر اعظم یاد آ جاتے ہیں۔انہوں نے ٹیمبا باوما کی مثال دی جن کی ہینڈ آئی کوآرڈینیشن مثالی تھی جبکہ لیبوشن اور رکلٹن میں یہ کمی دیکھی گئی، یاد رہے...
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں۔ ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔ اس سال شدید مہنگائی باعث قربانی 30 فیصد کم ہوئی ہے۔ گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا...
کراچی: ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کردیا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں اومان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے، اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا...
ویب ڈیسک: اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد پاکستان نے گزشتہ روز اپنے فضائی دفاعی نظام کو فعال کیا اور اپنے جوہری تنصیبات اور ایران کے ساتھ ملک کی سرحد کے قریب لڑاکا طیارے تعینات کر دیے۔ ایک پاکستانی انٹیلی جنس اہلکار نے جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ اگرچہ فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن ہمارے سسٹمز احتیاطی تدابیر کے طور پر ہائی الرٹ پر ہیں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے پاکستان اسلامی دنیا کی واحد جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست ہے اور اس کی ایران کے ساتھ ایک طویل سرحد ہے جس میں کئی مقامات پر...
پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازش سامنے آ گئی۔ اسرائیلی ویب سائٹ کے نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا۔میر یار نامی بھارتی مہرہ بھی پاکستان مخالف سازش کا حصہ ہے۔ مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ یا (MEMRI) واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ہے اور جسے سابق اسرائیلی انٹیلیجنس افسر ایگیل کارمن نے قائم کیا تھا۔ ’’بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ‘‘ کے لیے بھارت کی آشیرباد سے میر یار بلوچ کو اس کا خصوصی مشیر مقرر کیا ہے۔ بی ایل اے کا حامی میر یار بلوچ ہائبرڈ وارفیئر میں بھارت کی کٹھ پتلی ہے جو بلوچستان...
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔ حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔ سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی فوج ان مخصوص اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنا رہی ہے جہاں سے ایران کے خلاف جارحیت کی گئی۔پاسداران انقلاب کے مطابق “آپریشن وعدہ صادق سوم” کے تحت اسرائیل کی فوجی تنصیبات، فوجی اڈے اور ہتھیار بنانے والی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی دعووں کے برعکس ایرانی میزائل درست اہداف پر لگ رہے ہیں، اور یہ کارروائی بے گناہوں کے خون کا بدلہ ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سلامتی ایک سرخ لکیر ہے، جس پر حملے کی صورت میں فیصلہ کن ردعمل دیا جائے گا۔ مزید کہا گیا کہ جلد اسرائیل پر خیبر میزائل داغے جائیں گے، جس کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 جون 2025ء) بہت سے ممالک کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی بھرے ہیں جنہیں طبی سہولیات، صاف پانی اور صحت و صفائی کے انتظام جیسے بنیادی حقوق حاصل نہیں۔ اقوام متحدہ نے تمام حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ قیدیوں کے حالات میں بہتری لانے کے لیے نظام انصاف میں ضروری اصلاحات کو یقینی بنائیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے آج اس مسئلے پر ایک اجلاس کا انعقاد کیا جس میں معاشروں کو جرائم سے بہتر تحفظ فراہم کرنے کے لیے مجرموں کو قید کے بعد زندگی کی بحالی میں مدد دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔ Tweet URL ایک دہائی قبل اسمبلی نے 'نیلسن منڈیلا ضوابط' کی...
ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کی طاقتور عسکری تنظیم پاسدارانِ انقلاب نے سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر جلد ہی "خیبر" میزائل داغے جائیں گے، جس کے اثرات دیکھ کر دنیا حیران رہ جائے گی۔ پاسدارانِ انقلاب کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی افواج اسرائیل میں اُن مخصوص اہداف کو نشانہ بنا رہی ہیں جہاں سے ایران اور فلسطین کے خلاف جارحیت کی جا رہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "آپریشن وعدہ صادق سوم" کے تحت اسرائیلی فوجی تنصیبات، اسلحہ ساز فیکٹریوں اور فوجی اڈوں پر میزائل حملے جاری ہیں۔ پاسداران انقلاب کے مطابق اسرائیلی حکام کے دعووں کے برعکس ایرانی میزائل اپنے اہداف کو کامیابی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ میں برسر اقتدار ہے، لیکن تعلیم کا نظام تباہ ہو چکا ہے، لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور صحت کی سہولیات کا بھی یہی حال ہے۔ سکھر میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی محکمے میں شفافیت نہیں، اور تمام ریکارڈ کرپشن پیپلزپارٹی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیپلزپارٹی نے نہ صرف سرکاری زمینیں، جنگلات اور پہاڑ بیچ دیے بلکہ دریائے سندھ پر کینالز کے منصوبے کی منظوری دے...
ایران کا ایک گھنٹے کے اندر اسرائیل پر تیسرا حملہ جاری ہے، ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کا نام دیا ہے۔حیفا سمیت پورے اسرائیل میں ایک بار پھر سائرن کی گونج سنائی دینے لگی، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں رہے گا۔ایرانی حکام نے خبر ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ صرف شروعات ہے۔سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا ایرانی میزائلوں کو روکنے میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے، جبکہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 150 میزائل داغے ہیں جن میں 15اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ایران کے زیادہ تربیلسٹک میزائلوں کو...
ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران کے مختلف حصوں پر صہیونی حکومت کے حالیہ حملوں کے بعد قوم سے ٹیلی وژن خطاب میں شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے جو سنگین اور بھیانک جرم کیا ہے، وہ اس سے محفوظ نہیں نکل پائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن وعدہ صادق 3: ایران کا اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ، درجنوں اسرائیلی زخمی انہوں نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست نے جو عظیم غلطی کی ہے اس کے نتائج اسے کھنڈروں میں تبدیل کردیں گے۔ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی افواج تیار ہیں اور ایرانی...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن رہنماؤں نے صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا گیا اور حکومت پر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپوزیشن اراکین سے مثبت تجاویز مانگ رہی ہے لیکن گزشتہ بجٹ کی ایک تجویز پر بھی کوئی عمل نہیں کیا گیا۔ نہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں اپوزیشن کو ایک پیسے کا فنڈ نہیں دیا گیا ہے، کیا ہمارے حلقے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور...
ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔ پاسداران...
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران کی جوابی کاروائی، آپریشن کا نام "وعدہ صادق 3" رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاسداران انقلاب ایران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم لیڈر کے حکم پر اسرائیل کیخلاف جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اسرائیل کیخلاف شروع کیے گئے آپریشن کا نام "وعدہ صادق 3" رکھا گیا ہے۔ جبکہ اسرائیل پر جوابی حملوں کے آغاز کے بعد ایران کے سپریم لیڈر کا اہم بیان بھی سامنے آیا ہے۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ "صہیونی ریاست کو اپنے جرائم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ صیہونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی کی ہے اور اس کے نتائج بہت ہی برے ہوں گے، ایرانی قوم...
احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت صرف ایک قوم یا حکومت پر نہیں بلکہ پوری مسلم اُمہ پر حملہ ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام جمہوریہ اسلامی ایران پر صہیونی اسرائیلی دہشتگرد حملے کے خلاف بعد نماز جمعہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرتے ہوئے اسرائیل و امریکا سے اظہار برأت کرتے ہوئے فلسطین و ایران سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ کراچی کی مختلف جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صہیونی اسرائیل نے جمہوری اسلامی ایران پر جو شب خون مارا ہے، ان شاء اللہ...
تہران (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ایران میں اسرائیلی طیارے مار گرائے جانے کا دعوٰی، ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پر حملہ کرنے والے 2 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے گئے، ایک خاتون اسرائیلی پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے بعد جوابی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ریڈیو ایران کے مطابق دشمن کو کچلنے کا عمل شروع ہو گیا، ایران نے اسرائیل پر 100 بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جا گرے ہیں۔ ایرانی میڈیا کی جانب سے 2 اسرائیلی جنگی طیاروں کو...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ جبکہ مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کا بجٹ 26-2025 وزیر خزانہ آفتاب عالم نے اسمبلی میں پیش کر دیا۔ بجٹ اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن نے احتجاج اور شورشرابا شروع کر دیا۔ وزیر خزانہ آفتاب عالم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ مزدور کی کم سے کم اجرت 40 ہزار روپے کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے...
قومی اسمبلی: وفاقی بجٹ پر گرما گرم بحث، اپوزیشن نے مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے وفاقی بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے زراعت اور تعلیم کے شعبہ پر توجہ مرکوز کرنے اور ایف بی آر کے اختیارات پر چیک رکھنے پر زور دیا ہے،، جہاں حکومتی اراکین کی طرف سے بجٹ کو اچھا قراردیا گیا وہیں اپوزیشن کی طرف سے سلت تنقید کی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا، بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ موجودہ بجٹ کو ہم نے مسترد کیا اور لیلا بجٹ قرار دیا ہے،...
گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی...

ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوکر رہے گی ، طاہر محمود اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: اسرائیلی حملے میں اعلیٰ فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایران نے فوجی قیادت میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے چیف آف اسٹاف اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف کا تقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی فضائی حملوں میں اہم فوجی رہنماؤں کی شہادت کے بعد فوجی قیادت کی نئی تعیناتیاں کر دی ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق:میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ شہید ہونے والے جنرل محمد حسین باقری کی جگہ لیں گے۔بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کا نیا کمانڈر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔ وہ میجر جنرل حسین سلامی...
لندن:سابق وزیراعظم ومسلم لیگ ن کے صدرمیاں محمدنوازشریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتےہوئے کہاہے کہ اسرائیل کا ایران پر اس طرح حملہ کرنابہت بڑی زیادتی ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ اسرائیل کا ایران پر حملہ بہت افسوس ناک ہے،آج کے دور میں اس سے بڑی کوئی غلطی نہیں ہو سکتی، اسرائیل کا اس طرح حملہ کرنا زیادتی ہے۔ یاد رہے کہ نوازشریف اپنی نجی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے شہر لندن میں قیام پذیر ہیں۔ Post Views: 4
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملے کو وحشیانہ جارحیت قرار دی اور حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یک جہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم معصوم جانوں کے الم ناک نقصان پر انتہائی غم زدہ ہیں اور اس مشکل وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کوایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے حملے پہلے سے کہیں زیادہ سفاکانہ اور ہلاکت خیز ہوں گے، امریکا کے دنیا کے مہلک ترین ہتھیاروں کی بڑی مقدار اسرائیل پہنچ رہی ہے اور مزید بھیجے جا رہے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے ایران کو بار بار موقع دیا کہ وہ معاہدہ کر لے اور انہیں انتہائی واضح الفاظ میں کہا ‘بس کر لو’، لیکن انہوں نے بارہا کی کوششوں اور قریب آنے کے باوجود کوئی معاہدہ نہیں کیا۔انہوں نے ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے لمحات ایران کی توقعات، علم اور سمجھ سے کہیں زیادہ سنگین ہوگا،امریکا دنیا کے سب...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اداکارہ میرب علی منگنی ختم کرنے کے اعلان کے بعد اداکارہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کردی۔ عاصم اظہر کا شمار پاکستان کے بڑے اسٹارز میں ہوتا ہے، گلوکار موسیقی میں بہت کم وقت میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہو ئے، انہوں نے بہت سے ہٹ گانے دیے ہیں، دوسری طرف میرب علی پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں۔ عاصم اظہر اور میرب علی نے تین سال قبل منگنی کی تھی اور عوامی سطح پر اپنے اس تعلقات کا اعلان کیا تھا تاہم گزشتہ روز انہوں نے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا۔ اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے اپنی...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، دفتر خارجہ نے پاکستانی زائرین کو ایران و عراق کے سفر کے منصوبے پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی باحفاظت واپسی کے لیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت ایران میں پاکستانی زائرین کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے اور اکثر زائرین ہمارے سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت ایران میں تقریباً 5ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، خطے کی موجودہ سیکیورٹی...

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
پاکستان میں بےچینی پھیلی ہے کہ انڈیا پہلگام حملے کے بعد پانی بند کر ملک کو بنجر بنا دے گا۔ انڈیا مغربی دریاؤں پر ڈیم بنا رہا ہے، پہاڑوں میں سے نہریں کھودنے کے منصوبے زیرِ غور ہیں تاکہ پاکستان کے حصے کے پانی کو اپنے علاقوں کی طرف منتقل کر دیا جائے۔ حکومت بھی بارہا کہہ چکی ہے کہ یہ آبی دہشت گردی ہے اور سندھ طاس معاہدے کو چھیڑنا اقدامِ جنگ تصور کیا جائے گا۔ لیکن آبی ماہر دانش مصطفیٰ کا موقف ہے کہ یہ پریشانی بالکل بے جا ہے اور انڈیا کسی طور پانی بند نہیں کر سکتا۔ دانش مصطفیٰ کنگز کالج لندن میں کرٹیکل جیوگرافی کے پروفیسر ہیں اور گذشتہ 30 برس سے پانی اور سیلاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مشرق وسطیٰ کی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی کارروائیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ایک خودمختار ملک پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایرانی شہروں اور جوہری تنصیبات پر حملے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔روسی بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حملوں کا وقت خاص طور پر اشتعال انگیز ہے کیونکہ یہ کارروائی عالمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے اجلاس اور ایران-امریکا مذاکرات سے قبل کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے شعوری طور پر کشیدگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی فضائی حملے کو خطے میں امن و استحکام کے خلاف ایک سنگین سازش قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔صدر اردوان نے اپنے سخت ردعمل میں کہا کہ اسرائیل نے جس انداز میں ایران پر حملہ کیا، وہ کھلی اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب ایران کے جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے تھے، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی قیادت خطے کو ایک بڑے بحران کی طرف دھکیلنے پر تُلی ہوئی ہے۔ترک صدر نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کی حکومت نہ صرف غزہ میں انسانیت...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دفاعی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا کے ’گولڈن ڈوم‘ منصوبے سے دنیا میں نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور ممالک خلا کو بھی جنگی میدان بنا سکتے ہیں۔ گزشتہ مہینے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا اور بڑا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا نام ’گولڈن ڈوم‘ رکھا گیا ہے۔ اس نظام کا مقصد امریکا کو دشمن ممالک کے میزائل حملوں سے بچانا ہے۔ یہ نظام زمین، سمندر، خلا اور سیٹلائٹس کے ذریعے کام کرے گا تاکہ کسی بھی میزائل کو امریکا کی حدود میں پہنچنے سے پہلے تباہ کیا جاسکے۔ امریکا کے اس منصوبے پر ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر خرچ ہوں گے اور مکمل ہونے تک اس کی لاگت...

جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے”
جب چینی مارکیٹ کی بات آتی ہے، تو غیر ملکی سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ “انہیں اس بس میں سوار ہونا ہے” WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ سی بی ڈی فورم 2025 کا سالانہ اجلاس 13 جون کو ختم ہوا ۔ سال 2000 میں اپنے قیام کے بعد سے ، بیجنگ سی بی ڈی فورم عالمی مکالمے میں چین کی شرکت میں سب سے آگے رہا ہے۔ اس سال کے فورم نے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اور خطوں سے 6,000 سے زیادہ نمائندوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ فورم کے دوران متعدد مہمانوں نے کہا کہ چین کی معیشت نہ صرف لچکدار ہے بلکہ اس میں ترقی کے نئے امکانات بھی...
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی—فائل فوٹو بلوچستان کے آئندہ بجٹ پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔کوئٹہ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر غور کیا۔اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابلِ عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشاورتی تسلسل کا مقصد سیاسی اتفاقِ رائے اور اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا بجٹ لا رہے ہیں جو صرف اعداد کا...
13 جون بروز جمعہ کی صبح ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور ایرانی افواج کے مرکزی کمانڈر میجر جنرل غلام علی رشید سمیت متعدد اہم شخصیات شہید ہو گئیں۔ اطلاعات کے مطابق، کئی ایٹمی سائنسدان بھی ان حملوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اگرچہ یہ حملے ایران کے مرکزی علاقوں میں کیے گئے، تاہم بلوچستان پر اس کے گہرے سیکیورٹی اور سماجی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔ تجزیہ نگاروں کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اگر باقاعدہ جنگ میں بدلتی ہے تو بلوچستان اس کے اثرات سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ ایران کے سرحدی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ اب تک گوگل فوٹوز کی تصاویر کو ایڈٹ کرنے کے لیے کسی دوسری ایپ کا سہارا لیتے تھے تو اب یہ جھنجھٹ ختم ہونے والی ہے۔گوگل نے فوٹوز ایپ میں نیا اور زیادہ طاقتور امیج ایڈیٹر متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے، جو نہ صرف ایڈیٹنگ کو آسان بنائے گا بلکہ اس میں AI کی مدد سے حیرت انگیز نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔اس نئے ایڈیٹر کی بدولت صارفین صرف ایک کلک میں تصاویر سے بیک گراؤنڈ یا کسی شخص کو ہٹا سکیں گے، تصویر کو نیا انداز دے سکیں گے اور فوکس، لائٹنگ، سبجیکٹ کی پوزیشن وغیرہ بھی آسانی سے ایڈجسٹ کی جا سکے گی۔گوگل فوٹوز میں شامل ہونے والے تین نمایاں فیچرز...
ٰراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں۔ ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے۔ حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے ۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری معاملات پر امریکا سے معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق خفیہ دستایزات افشا کرنے پر امریکی اہلکار کو سزا واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری مقامات پر رات کی تاریکی میں بمباری کی گئی اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں و سائنسدانوں کو شہید کر دیا گیا۔ ٹرمپ نے جمعے کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہت بڑی ہلاکت اور تباہی ہو چکی ہے لیکن اب بھی وقت ہے ورنہ اگلے طے شدہ حملے اور بھی زیادہ بے رحمانہ ہوں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو (امریکا سے جوہری معاملات پر) معاہدہ...
بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اندرونی خلفشار کا شکار اور دھڑوں میں تقسیم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )بھارتی حکمران جماعت بی جے پی اس وقت ایک سنگین داخلی خلفشار کا شکار ہے، جو نہ صرف پارٹی کی اندرونی یکجہتی پر سوالات اٹھا رہا ہے بلکہ ملکی سیاست میں بھی غیریقینی کیفیت پیدا کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پارٹی کے اندر نظریاتی اور تنظیمی سطح پر تقسیم واضح ہوتی جا رہی ہے، جو آنے والے دنوں میں پارٹی کی کارکردگی اور عوامی تاثر پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔بی جے پی اس وقت ایک قیادت کے بحران سے بھی دوچار ہے، کیونکہ موجودہ پارٹی صدر جے پی نڈا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو واضح دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر دستخط نہ کیے تو آئندہ حملے پہلے سے کہیں زیادہ تباہ کن اور ہولناک ہوں گے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں کہا کہ ایران کو کئی مواقع دیے گئے کہ وہ جوہری معاہدے کو حتمی شکل دے، ہم معاہدے کے قریب بھی پہنچے، لیکن بالآخر وہ ممکن نہ ہوسکا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے بعض سخت موقف رکھنے والے حکام نے حد سے زیادہ خوداعتمادی دکھائی لیکن وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ ان کے سامنے کیا طوفان کھڑا ہے، اب وہ سخت گیر شخصیات باقی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ایران پراسرائیلی حملے کے بعد قومی ائیرلائن (پی آئی اے)نے گلف ممالک سمیت دیگر پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا،ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی...
ایران میں اسرائیلی حملوں کے بعد اعلیٰ عسکری قیادت میں اہم تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ایرانی مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر نیوز" کے مطابق، موسوی اس سے قبل ایرانی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ملکی سلامتی کی نازک صورتحال میں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی حکم نامے کے تحت بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب کا نیا کمانڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب کی زمینی فورسز کے کمانڈر تھے۔ میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد،...
ایران پر اسرائیلی حملے: پی آئی اے نے فلائٹ پلان تبدیل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ایرانی ایئر اسپیس کی بندش کے باعث پی آئی اے نے گلف ممالک سمیت ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازوں کا فلائٹ پلان تبدیل کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق گلف جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں، سعودی عرب، بحرین اور یو اے ای کی پروازیں مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے ہوتی ہوئی جارہی ہیں، ٹورنٹو اور پیرس جانے والی پروازیں عمان کی فضائی حدود استعمال کررہی ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سینیٹ اجلاس میں ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کی گئی جبکہ اپوزیشن نے بجٹ کو ظالمانہ قراردیا ۔ چئیرمین یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے خلاف قرارداد ایوان میں پیش کی جس میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ ایران کی آزادی اور خود مختاری پر حملہ ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے۔قرارداد میں اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کا نوٹس لینے اور اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا،۔اسحاق ڈار نے اس بارے وزارت خارجہ کا بیان بھی پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ ایران پر...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کسی شخص کی ظاہرہ شکل و صورت یا جسامت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے باڈی شیمنگ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط ہے کہ کسی کو اس کی بڑھتی عمر یا موٹا، پتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی شعبے میں سینئر ہوگیا ہے تو اسے یہ مشورہ دینا کہ اب آپ کی عمر ہوگئی ہے آپ آرام کریں یہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس تک پہنچنے...
اقوامِ متحدہ، جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انسانی امداد تک رسائی کو بھی یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا نے گزشتہ ہفتے سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 149 ممالک نے ووٹ دیے، جب کہ 19 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ امریکہ، اسرائیل اور 10...
جنوبی پنجاب کے کئی دیہی علاقے آج ایک خاموش مگر خطرناک ماحولیاتی بحران سے گزر رہے ہیں، جس کا آغاز اس وقت ہوا جب مقامی کسانوں نے تیزی سے اُگنے والے درخت ’سفیدہ (Eucalyptus)‘ کو اپنی زمینوں پر اُگانا شروع کیا۔ ابتدا میں یہ ایک معاشی سہارا تھا۔ سفیدہ ایک ایسا درخت ہے جو چند سالوں میں بڑا درخت بن جاتا ہے، یہ لکڑی دے کر آمدن پیدا کرتا ہے۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ معاشی سہولت ماحولیاتی سانحہ بن گئی، جس نے زمین کی زرخیزی، پانی کے ذخائر، اور خاص طور پر عورتوں کی روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی اور کسان کی مجبوری: فصلوں کی مسلسل ناکامی، نہری نظام میں پانی کی کمی، اور...
اسرائیلی حملے میں چھ ایرانی جوہری سائنسدان ہلاک، مقامی میڈیا اسرائیل ایرانی ڈرون حملوں کے لیے تیار برطانیہ کی فریقین کو تحمل کی اپیل، سفارت کاری کی طرف واپسی پر زور نطنز جوہری تنصیب پر حملے کے بعد تابکاری کا اخراج نہیں ہوا، آئی اے ای اے برطانیہ کی فریقین کو تحمل کی اپیل، سفارت کاری کی طرف واپسی پر زور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے اسرائیل اور ایران دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’’کشیدگی کم کریں اور فوری طور پر پیچھے ہٹیں۔‘‘ انہوں نے خبردار کیا، ’’مزید بگاڑ خطے میں کسی کے مفاد میں نہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ’’استحکام‘‘ اولین ترجیح ہونا چاہیے اور برطانیہ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ...
قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملہ کیخلاف قرارداد متفقہ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی، قرارداد پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے پیش کی۔ قرارداد کے مطابق قومی اسمبلی اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ناجائز اور غیر قانونی جارحیت کی مذمت کرتی ہے، اسرائیلی بلاجوازاورناجائزجارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملہ ایرانی ریاست کی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ متن میں کہا گیا ہے کہ ایران پر حملہ بین الاقوامی قانون کی واضح خلاف ورزی ہے، حملہ اقوام متحدہ...
مشرق وسطیٰ ایک نئی اور شدید جنگ کی لپیٹ میں آگیا، اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے ایٹمی تنصیبات، بیلسٹک میزائل سسٹمز اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی حملوں میں ایران کے آرمی چیف سمیت اہم عسکری اور سائنسی شخصیات شہید ہو گئی ہیں۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں ایران کے آرمی چیف جنرل محمد حسین باقری شہید ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ پر فوری طور پر امیر حبیب اللہ سیاری کو نیا آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے۔ فضائی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان کی جگہ احمد واحدی کو پاسداران انقلاب کا قائم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں جمعرات کے روز ایئر انڈیا کے طیارے حادثے میں کم از کم 265 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق متاثرہ طیارے میں عملے سمیت مجموعی طور پر 242 افراد سوار تھے، جس میں سے صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا اور باقی 241 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس کے علاوہ طیارہ جس عمارت پر گرا، وہ ایک میڈیکل کالج کا ہوسٹل تھا اور وہ بلڈنگ بھی بری طرح جل کر خاک ہو گئی۔ اس طرح جائے وقوعہ پر موجود مزید 24 افراد ہلاک اور بہت سے دیگر زخمی ہو گئے۔ ان میں سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشتگرد ہے ہم اسے ریاست تسلیم نہیں کرتے۔(جاری ہے) جمعے کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایران پراسرائیلی جارحیت کے حوالے سے قراردادپربحث کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے جب کہاکہ اسرائیل ایک دہشتگردریاست ہے تواس پرسپیکر نے کہاکہ ہم اسرائیل کو ریاست تسلیم نہیں کرتے، ہم اسے دہشت گردسمجھتے ہیں۔
جون کا مہینہ جیسے ہی قریب آتا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوانوں میں ایک خاص قسم کی سنجیدگی اور بے چینی محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کی وجہ وہ اہم دستاویز ہے جسے ’’وفاقی بجٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ یہ صرف آمدن اور خرچ کا گوشوارہ نہیں بلکہ حکومت کی ترجیحات، ارادوں اور مسائل کا عکاس ہوتا ہے۔ آئینی طور پر مرتب کردہ اور ضابطہ کار کے مطابق پیش کیا جانے والا یہ بجٹ عوام کے منتخب نمائندوں کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، تاکہ وہ اس کے مندرجات کا تجزیہ کریں، اس پر تنقید کریں اور بالآخر اس کی منظوری دیں۔ یہ عمل محض مالی کارروائی نہیں بلکہ جمہوریت کا ایک مظہر ہے جہاں ریاست کا مالی وژن سامنے...
مودی سرکار 2014 سے عالمی سطح پر ریاستی دہشت گردی کا جال بنتی آ رہی ہے، جو اب بے نقاب ہو گیا ہے ۔برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق امریکہ کے’’ فریمانٹ گوردوارے‘‘ نے ہندو امریکن فائونڈیشن کو مودی سرکار کا غیر ملکی ایجنٹ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ انصاف سے تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔ مودی کی دہشت گردی اب الٹی پڑتی دکھائی دے رہی ہے ، نا صرف بیرون ملک اس پر تھو تھو ہو رہی ہے ، بلکہ اندرون ملک بھی عرصے سے سوئی ہوئی ، دبائی گئی علیحدگی کی تحریکیں ،فعال ہو چکی ہیں ۔ دیکھا جائے تو اس وقت وہاں کل علیحدگی کی 20 تحریکیں چل رہی ہیں اگر یہ تحریکیں کامیاب ہوجائیں تو انڈیا 20 ٹکڑوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے سربراہ اور پاسداران انقلاب کے نئے چیف کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران نے فضائی حملے میں اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے بعد مسلح افواج اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت میں اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ایرانی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوری فیصلے کے تحت جنرل حبیب اللہ سیاری کو عبوری طور پر ایرانی مسلح افواج کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے اور پاسدارانِ انقلاب کی قیادت کے لیے جنرل احمد واحدی کو نیا کمانڈر انچیف نامزد کیا گیا ہے۔یہ اہم اعلانات ان غیر معمولی حالات میں سامنے آئے ہیں جب آج...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگ، تشدد اور ظلم و ستم سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد گزشتہ دہائی میں تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔ اپریل 2025 کے آخر تک دنیا بھر میں زبردستی بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد 122.1 ملین تھی۔ یہ اعداد و شمار پچھلے سال کے اسی وقت کے مقابلے میں 2.1 ملین زیادہ ہے۔ تارکین وطن کے لیے سن 2023 سب سے خطرناک سال رہا، اقوام متحدہ ایجنسی نے جمعرات کو اس تعداد کو ’’ناقابل یقین حد تک زیادہ‘‘ قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب امدادی رقوم میں...
بھارت میں مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کے نتیجے میں ملکی معیشت ڈوبنے کے دہانے پر آ چکی ہے جب کہ دیگر صنعتوں کی طرح آٹو انڈسٹری بھی بحران کا شکار ہے۔ مودی کی ناقص پالیسیوں سے بھارت کی گرتی معیشت کے سبب نئی گاڑیوں کی فروخت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور بھارت میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں شدید کمی نے تیزی سے ترقی کرتی بھارتی معیشت کے دعووں کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔ بھارت میں کار ڈیلرشپس پر ہزاروں کروڑ مالیت کی گاڑیاں کھڑی ہیں جو کئی مہینوں سے خریداروں کی منتظر ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ صورت حال نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ بھارت کی موجودہ معاشی حکمت عملی پر بھی سوالیہ...
سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ مشہور کامیڈین کپل شرما کو ٹی وی پر بڑا بریک تھرو دلوانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ایک حالیہ وی لاگ میں سدھو نے پہلی بار تفصیل سے بتایا کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ کا حصہ کیسے بنے اور اس کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی۔ وی لاگ کے دوران سدھو نے انکشاف کیا کہ یہ خود کپل شرما ہی تھے جنہوں نے ان سے رابطہ کیا اور شو کا حصہ بننے کی درخواست کی۔ سدھو کے مطابق چینل نے کپل کو شو دینے کے لیے ایک شرط رکھی تھی کہ نوجوت سنگھ سدھو کو شو کا...
پاکستان شوبز کے اداکار و ہدایتکار یاسر حسین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی ان کی اہلیہ اقرا عزیز ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں یاسر حسین نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک صارف نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اس آدمی کی سب سے بڑی کامیابی اسکی بیوی ہے‘۔ یاسر نے اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات سچ ہے کہ میری سب سے بڑی کامیابی میری بیوی ہے اور میں اس بات کو سچ مانتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ اقرا ہی میری سب سے بڑی طاقت ہے کیونکہ جب میں کوئی بھی کام کرتا ہوں تو وہ اس ہی...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے مالی لین دین پر پابندی سے متعلق ترامیم کو ایف بی آر کے معتبر آن لائن سسٹم سے مشروط کر دیا۔یہ شرط وزیر خزانہ کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر قومی اسمبلی نے اقتصادی لین دین پر پابندی کا قانون منظور نہ کیا تو حکومت کو 500 ارب روپے کے مزید ٹیکس اقدامات کرنے پڑ سکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سید نوید قمر نے کہا کہ کمیٹی اس وقت تک اقتصادی لین دین سے متعلق ترامیم پاس نہیں کرے گی جب تک اراکین اس بات سے مطمئن نہیں ہو جاتے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لوگوں کے اثاثوں...
الجزیرہ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کے حالیہ سلسلے کو 2024 میں ہونے والے حملوں کے مقابلے میں زیادہ وسیع، شدید اور خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق 2024 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 2 مرتبہ عسکری جھڑپیں ہوئیں۔ 2024 میں ایران اور اسرائیل کے درمیان 2 مرتبہ عسکری جھڑپیں ہوئیں۔ اپریل 2024 میں ایران نے اسرائیلی سفارت خانے پر دمشق میں حملے کے ردعمل میں میزائل اور ڈرونز اسرائیل پر داغے۔ اکتوبر 2024 میں اسرائیل نے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور ایرانی بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشاں کو شہید کیا، جس کے بعد ایران نے دوبارہ حملے کیے۔ دونوں مواقع پر اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایران کی عسکری تنصیبات اور اہم انفراسٹرکچر پر...
عمران خان آج بھی کہتے ہیں وہ حکومت سے نہیں بلکہ فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی میں ایسی سیاست ہی نظر نہیں آتی، وہ انتہا پسند سیاست کرتے ہیں، انٹرویو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے انڈیا نے بہت بڑا اعلان کر دیا ہے، اس پر عملدرآمد ہو گا تو جنگ ہو گی، تو اگر انڈیا ہماری پانی کی سپلائی روکتا ہے تو اس صورت میں جنگ ہو گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے اپنے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پارلیمان سے خطاب کرتے...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ قانون فنانس بل کے تحت ان افراد پر بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکے گا جو مقررہ وقت پر اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے۔فنانس بل 2025 میں تجویز کردہ اِن تبدیلیوں کا مقصد ٹیکس چوری کی روک تھام، نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور معیشت کی مکمل دستاویز بندی کو فروغ دینا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے...
بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اندرونی طور پر شدید خلفشار اور کشمکش کا شکار ہو چکی ہے۔ قیادت کے بحران یا نظریاتی تقسیم کے باعث بی جے پی نظریاتی دھڑوں میں تقسیم ہوتی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ صورتحال پارٹی کے اتحاد پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہے۔ بی جے پی کی موجودہ داخلی حالت بھارت کی سیاسی سمت کو بھی غیر یقینی بنا رہی ہے۔ پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی مدت صدارت ختم ہونے کو ہے۔ دی ویک میگزین کے مطابق اگر بی جے پی اپنی قیادت کو جنوبی بھارت سے لانے پر غور کر رہی ہے تو مرکزی وزیر جی کشن ریڈی اور مہیلا مورچہ کی صدر وناتھی...
بھارت میں مسلسل بڑھتے ہوئے حادثات نے مودی کے گیارہ سالہ دورِ اقتدار کا پول کھول دیا۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے 11 سالہ دورِ حکومت میں ہونے والے حادثات محض خبریں نہیں بلکہ مودی کی ترجیحات کا عکس ہیں کیوں کہ مودی راج میں عوامی تحفظ زوال پذیر ہے،نہ کوئی حفاظتی نظام نہ عوام کی فکر بلکہ مودی کی پوری سیاست نفرت اور تقسیم کرنے کی بنیاد پر کھڑی ہے۔ بھارت میں ریل گاڑیوں کے ٹکراؤ ، پلوں کا دریا برد ہونا اور ہوائی جہازوں کا تباہ ہونا مودی کی قابلیت اور ترجیحات کو واضح کرتا ہے۔ مودی کی توجہ کا مرکز نہ تو عوامی سلامتی اور نہ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو ایٹم بم حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے تصدیق کی کہ انہیں اسرائیلی حملے کی پیشگی اطلاع تھی، تاہم اس میں امریکا کا کوئی کردار نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے، کیونکہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہونا ناقابل قبول ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ایرانی قیادت میں کئی ایسے افراد ہیں جو اب دوبارہ منظر پر نظر نہیں آئیں گے۔
پنجاب کا نیا بجٹ ڈرافٹ تیار لیکن کسانوں کی پرانی ادائیگیاں تاحال نہیں کی گئیں جب کہ کسانوں کے ترقیاتی فنڈ کے 20 ارب روپے سے زائد رقم غیرقانونی طور پر روک لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ فنانس پنجاب نے گنے کی ترقی کے لیے مختص 20 ارب 33 کروڑ 50 لاکھ روک رکھا ہے، آڈیٹر جنرل کی رپورٹ 2024-25 نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق بیس ارب سے زائد فنڈ غیر قانونی طور پر روکا گیا ہے، آڈٹ رپورٹ میں مالیاتی اسکینڈل پنجاب گنے کی ترقیاتی سیس قواعد 1964 کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے گنے کی ترقی کے لیے اکٹھا کیا گیا اربوں روپے کا فنڈ متعلقہ ڈسٹرکٹ...
وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں بڑھ چکی ہیں، مختلف مقامات پر ڈیرے سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں رش بڑھ گیا ہے،عید کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے وادی نیلم کا رخ کیا ہے جبکہ گرمی کے ستائے شہری وادی نیلم کے دلفریب نظاروں کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔ گزشتہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سیاحت کافی متاثر ہوگئی تھی مگر سیز فائر کے بعد سیاحوں نے وادی نیلم کی طرف دوبارہ رخ کرنا شروع کردیا تھا۔ تاہم، جس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دوسری جانب ملک کے دیگر شہروں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے لیکن وادی نیلم میں موسم ٹھنڈا ہے سیاحتی مقامات کٹن، کیرن، اپر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 11 کھرب کے وسائل بچیں گے، 8 کھرب سے زیادہ قرض ادائیگی، باقی دفاع میں خرچ ہوں گے، پاکستان کا قومی ترقیاتی پلان 4200 ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے،جو کہ پچھلے 2 برس میں 50 فیصد اضافہ ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بلوچستان کو اولین ترجیح دی ہے‘پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ڈیمز کے منصوبوں کو قبل از وقت مکمل کرناچاہتے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستان کی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھائی جس کا خمیازہ آج بھی بھگت رہے ہیں‘ اگر آئی...