2025-09-18@22:28:13 GMT
تلاش کی گنتی: 18227
«نہیں دیا جا»:
پاکستان کے ریاستی و حکومتی نظام کی بدقسمتی یہ ہے کہ ہم اداروں اور آئین و قانون کی بالادستی کے مقابلے میں افراد اور خاندان کی بالادستی کے حامی ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ہماری پالیسیوں اور قانون سازی یا اس پر عملدرآمد کے نظام میں بنیادی خرابی یہ ہے کہ یہاں ہم اداروں کی مضبوطی اورخودمختاری پر سیاسی سمجھوتے کرنے کے عادی بن گئے ، اور افراد کی بنیاد پر نظام چلانے کی خواہش کو لے کر اداروں کی مضبوطی کی نفی کرتے ہیں ۔ 18ویں ترمیم کے باوجود ہم اختیارات کی تقسیم کے خلاف ہیں اور عدم مرکزیت کے مقابلے میں مرکزیت کے نظام کے حامی ہیں۔کیونکہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ادارے مضبوط ہوتے ہیں...
پہلے صدرِ مملکت،جناب آصف علی زرداری، ماہِ رواں ہی میں10روزہ دَورے پر چین پہنچے اور اب وزیر اعظم ، جناب شہباز شریف،10دن کے لیے ملک سے باہر چلے گئے ہیں ۔اگرچہ17ستمبر کو ریاض میں ہمارے وزیر اعظم کا پُرتپاک استقبال ہُوا ہے اور سعودیہ کے ساتھ نئے تاریخی اسٹریٹجک معاہدے بھی ہُوئے ہیں، مگرسوال یہ ہے کہ کیا غریب پاکستان ایسے طویل اور مہنگے سرکاری دَورے برداشت کر سکتا ہے؟جناب شہباز شریف 17ستمبرکو پاکستان سے روانہ ہُوئے ہیں اور27ستمبر کو واپس آئیں گے۔ اُنھوں نے پہلے سعودی ولی عہد،محترم محمد بن سلمان،سے ملاقات کی ہے، اور دوسرے اسٹاپ اووَر میں آج بروز جمعہ وہ برطانوی وزیر اعظم ، کیئر اسٹارمر، سے لندن میں ملیں گے ۔لندن سے وہ نیویارک پہنچیں...
پاکستان اور سعودی عرب نے مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کر دیے ہیں۔ جس کے بعد ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملہ تصور ہوگا۔ اس معاہدہ پر دستخط کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ ریاض گئے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی اور پھر معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان آٹھ دہائیوں پر محیط برادرانہ، اسٹریٹجک اور دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس معاہدہ کو ''اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے'' (SMDA) کہا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں پر حملہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے کمشنر کراچی سے تازہ تحریری رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورت میں شہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ بتایا جائے شہری میں چنگچی رکشوں پر پابندی برقرار ہے؟ سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ سندھ حکومت نے کچھ شاہراہوں پر پابندی لگائی گئی تھی ہر جگہ پابندی نہیں ہے، نوٹیفکیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہوچکا ہے، نیا جاری نہیں ہوا، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ غریب لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے، عدالت حکم دے، سرکاری وکیل عدالت سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فہیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے شہر کو تباہ کر دیا ہے۔ بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پانی کی لائنیں خراب ہیں اور شہری بجلی و پانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملنے والے 3360 ارب روپے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہڑپ کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کی زمین انسانی تہذیب، ثقافت اور مذہبی ورثے کی ایک زندہ علامت رہی ہے۔ ہزاروں سال سے یہاں انسانی تاریخ رقم ہوتی رہی، مقدس مقامات قائم ہوئے اور معاشرتی اصول پروان چڑھے۔ مگر بیسویں صدی میں یہ خطہ ایک غاصب منصوبے کا شکار ہوا، جس نے فلسطینی عوام کی زمین چھین لی اور انہیں بے گھر کر دیا۔ 1948 میں اسرائیل کے قیام کے بعد فلسطینی بے دخلی کا سلسلہ شروع ہوا، اور آج تک حقیقی فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو سکی۔ اسرائیل نے نہ صرف فلسطینی زمین پر اپنی بستیوں کی تعداد بڑھائی بلکہ قدس شریف میں آبادیاتی تبدیلیاں کیں، غزہ میں بمباری کر کے بنیادی سہولتیں تباہ کیں اور انسانی زندگی اُجاڑ دی۔ ہر موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہنیں چیف جسٹس پاکستان کو عمران خان کا خط دینے عدالت عظمیٰ پہنچ گئیں۔علیمہ خان نے کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے، بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں تاہم عدالت عظمیٰ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔پولیس حکام نے مو ¿قف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں، رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف نہیں جایا جا سکتا، جبکہ چیف جسٹس...
دراصل ایران کیخلاف امریکہ کے محکمہ خزانہ کیجانب سے لگائی گئی یکطرفہ پابندیاں پہلے سے ہی نافذ ہیں اسلئے ان پابندیوں کا ایران پر کوئی خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسوی صدر "امانوئل میکرون" نے اسرائیلی چینل 12 کو ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایران پر دوبارہ پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اس مہینے کے آخر تک ایران پر پابندیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی؟، تو انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، میرے خیال میں ایسا ہی ہو گا۔ قبل ازیں آکسیوس کے ایک صحافی نے اطلاع دی کہ "اسنیپ بیک" نامی طریقہ کار سے متعلق ایک قرارداد...
جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دونوں ممالک کو آگے بڑھ کر اپنی صلاحیت کے مطابق اسلامی دنیا کی قیادت کرنی چاہیے۔ سندھ امن مارچ کے اختتام پر کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی صرف پاکستان کی نہیں امت کی، فلسطین، بیت المقدس کی آزادی اور قربانی دینے والوں کی آواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فلسطین پر قبضے کی بات ہورہی ہے مگر میں نے ایک ہفتے قبل پنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی دنیا کے درمیان ایک بلاک ہونا چاہیے، یہ جے یو آئی...
جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا معاہدہ مسلم دنیا کا بلاک بننے کی جانب اہم قدم ہے۔کراچی میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کچھ دن پہلے کہا تھا کہ مسلم ملکوں کا ایک بلاک بننا چاہیے، میں نے کہا تھا کہ قطر میں مسلم ممالک جمع ہو رہے ہیں تو یہ خوش آئند ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے کہا تھا اسلامی ملکوں کی ایک مشترکہ قوت ہونی چاہیے، ہم نے کہا تھا دنیا میں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو تو سعودی...
لاہور میں اپنے ایک بیان میں راہنما ایف پی سی سی آئی ایس کا کہنا تھا کہ کہ یہ معاہدہ جس میں دونوں قومیں کسی ایک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں پر حملہ تصور کرنے کا عہد کرتی ہیں، علاقائی جغرافیائی سیاست میں ملک کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ظاہر کرتا ہے اور سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی سٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے راہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر حالیہ دستخط ملک کی سفارتی اور فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ راہنما ایف...
دنیا بھر میں گوگل کی اہم ترین سروسز بشمول جی میل، گوگل سرچ، یوٹیوب، گوگل ڈرائیو اور گوگل میپس اچانک بند ہو گئیں جس کے باعث لاکھوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں نے 2024 میں گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟ ویب سائٹ آؤٹج مانیٹرنگ پلیٹ فارم ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق یہ مسئلہ 18 ستمبر 2025 کو صبح 10:41 (ای ڈے لائٹ ٹائم) پر شروع ہوا۔ پاکستان کے مطابق یہ وقت 9 گھنٹے آگے یعنی 7 بجکر 41 منٹ بنتا ہے۔ صرف امریکا میں 71 فیصد صارفین گوگل کی ویب سائٹس تک رسائی حاصل نہیں کر سکے جبکہ 14 فیصد نے گوگل میپس اور دیگر 14 فیصد نے سرچ سے متعلق شکایات...
بہت سی خواتین کے لیے پیٹ کے گرد چربی ایک عام مگر تشویشناک مسئلہ ہے۔ یہ صرف ظاہری تبدیلی نہیں بلکہ ذیابیطس، دل کی بیماری اور ہارٹ اٹیک جیسے خطرات سے بھی جڑی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ خواتین میں پیٹ کی چربی بڑھنے کی بنیادی وجوہات، علامات اور اس سے نجات کے طریقے کیا ہیں۔ پیٹ کی چربی بڑھنے کی وجوہات ہارمونی تبدیلیاں سنِ یاس (Menopause) کے دوران ایسٹروجن کی سطح کم ہونے لگتی ہے جس کے باعث جسم میں چربی جمع ہونے کا طریقہ بدل جاتا ہے اور زیادہ تر پیٹ کے گرد جمع ہوتی ہے۔ مزید پڑھیں: پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے ناشتے میں کون سی غذائیں شامل کریں؟ عمر اور میٹابولزم کی کمی عمر بڑھنے...
بھارت نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اس پیشرفت سے آگاہ تھی۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں، حکومت اپنی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: امریکاکے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان سے بگرام ایئر بیس واپس لینے جا رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان سے بگرام ائیر بیس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے بیان میں برطانوی وزیر اعظم ہکا بکا رہ گئے اور ان کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہوئے وہ حیرت سےامریکی صدر کو دیکھنے لگے ۔ڈونلڈ ٹرمپ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم نے طالبان کو بگرام ائر بیس مفت میں دے دی لیکن اب ہم اسے واپس لینے کی کوش کررہے ہیں۔صحافیوں کے لئے شاید یہ ایک بریکنگ نیوز ہو ۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ ہم اس لیے بھی یہ بیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ میں سابق کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن کی ناکامی کے بعد کرکٹ حلقوں اور شائقین کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ ٹیم انتظامیہ نے آخر کیوں بابر اعظم کو شامل نہیں کیا۔مکی آرتھر نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں، دنیا بھر کی ٹیمیں اپنی بہترین بیٹنگ لائن کے ساتھ بڑے ایونٹس کھیلتی ہیں مگر پاکستان نے اپنے سب سے بہترین بیٹر کو باہر رکھا ہوا...
پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں، ہم نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کے دوران الجزیرہ قطر کے ذریعے اسرائیل کے خلاف عربی اور انگریزی میں زہر پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قطر کے امیر کی والدہ شیخہ موزہ اس میڈیا مہم کی قیادت کر رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو سالوں میں، ہم نے ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا، ہم نے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )مشرقِ وسطیٰ میںبدلتی صورتحال اور اسرائیل کے دوحہ پر حملے کے چند روزبعد ایٹمی طاقت کے حامل واحد اسلامی ملک پاکستان اور اسلامی دنیا کے روحانی مرکزسعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر دنیا کے ماہرین اسے مشرق وسطی میں اہم پیش رفت قراردے رہے ہیں اسرائیل مشرقِ وسطیٰ میں کئی ممالک پر حملہ کر چکا ہے لیکن قطر کے خلاف جارحیت کو اس لیے مختلف قراردیا جارہا ہے کہ قطر نہ صرف امریکا کا اتحادی ہے بلکہ خطے میں واشنگٹن کی مرکزی کمانڈ ”العدید ایئربیس “بھی قطر میں واقع ہے.(جاری ہے) قطری نشریاتی ادارے ”الجزیرہ “کے مطابق واشنگٹن میں مشرق وسطی کے ماہرین کی جانب سے سوال اٹھایا جارہا ہے کہ...
چین میں سائنس دانوں نے ایک کیسیٹ ٹیپ بنائی ہے جس میں اب تک ریکارڈ کیے گئے تمام گانے اسٹور کیے جاسکتے ہیں۔ چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں موجود سدرن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والی ٹیم نے یہ کامیابی مصنوعی ڈی این اے کو پلاسٹک ٹیپ پر پرنٹ کر کے اور اس پر ’کرسٹل آرمر‘ چڑھا کر محفوظ کرتے ہوئے حاصل کی۔ 100 میٹر طویل یہ ڈی این اے ٹیپ 36 پیٹا بائٹس (36 ہزار ٹیرا بائٹ ہارڈ ڈرائیوز کے برابر) کا ڈیٹا ذخیرہ کر سکتی ہیں۔ عالمی سطح پر ڈیٹا کی مقدار میں اضافے کے پیشِ نظر سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اس کثیر اسٹوریج کے طریقے کو روایتی طریقوں کے متبادل کے...
برطانوی وزیراعطم کیئر اسٹارمر کیساتھ بکنگھم شائر میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کا دورہ بہت شاندار ہو رہا ہے، امریکا اور برطانیہ کے درمیان دنیا کے دوسرے ممالک سے زیادہ مضبوط تعلق ہے۔ برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ دفاعی، تجارتی، سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں شراکت دار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے معاملے کو امن منصوبے کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے۔ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر برطانوی وزیراعظم سے متفق نہیں ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورہ پر ہیں، انہوں نے آج برطانوی وزیراعطم کیئر اسٹارمر کے ساتھ بکنگھم...
جسٹس محسن اختر کیانی—فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات نہ ہونے کا تذکرہ ہوا۔عدالتِ عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق تمام اختیارات سی ڈی اے سے ایم سی آئی کو منتقل ہونا تھے، جو کچھ سی ڈی اے بورڈ کر رہا ہے، یہ لوکل گورنمنٹ کے ادارے نے کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک، ایک روپے کے استعمال کا اختیار لوکل گورنمنٹ کا ہے، آئین کہتا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے اپنا اختیار استعمال کریں گے، ہائی کورٹ نے 4، سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا لیکن حکومت نے...
اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ خوش آئند ہے لیکن اس میں ایران اور دیگر عرب ممالک کو بھی شامل کیا جانا چاہیئے، اسرائیل صرف بچوں کو مار سکتا ہے، حماس اور القسام بریگیڈ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ حماس ایک قانونی اور شرعی مزاحمتی قوت ہے جو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جہاد کررہی ہے۔ خصوصی رپورٹ جماعت اسلامی کے تحت اسرائیل کی جارحیت و دہشت گردی کے شکار اہل فلسطین بالخصوص بچوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر ”کراچی چلڈرن غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا۔ تاحد نگاہ دور تک طلبہ و طالبات کے سر ہی سر نظر آرہے...
ڈریپ کو ایک بین الاقوامی معیار کی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کیلئے پر پرعزم ہیں،وزیر صحت مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کی زیرِ صدارت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈریپ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں وفاقی وزیر صحت کو سنٹرل ڈرگز لیبارٹری کی اپگریڈیشن سے پیش رفت بارے بریفننگ دی گئی ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ایکریڈیشن کے حصول سے ملک میں ادویات کے معیار کی جانچ کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانا ہے تاکہ قومی سطح پر ادویات کی حفاظت اور موثریت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس...
امریکا کی شہریت کا حصول مزید مشکل ہوگیا کیوں کہ امریکی حکومت نے شہریت کے خواہش مند افراد کے لیے سوک ٹیسٹ کو مزید سخت کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی شہریت اب صرف پیدائش سے نہیں ملے گی، سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں فیصلہ دیدیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کے عمل کو مزید کڑا بنانے کے تحت اس ٹیسٹ میں متعدد نئی تبدیلیاں کی ہیں جس سے شہری بننے کا عمل خاصا مشکل ہو گیا ہے۔ سی بی ایس نیوز کے مطابق یہ نیا سوک ٹیسٹ دراصل سنہ 2020 میں صدر ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں متعارف کروایا گیا تھا جسے بعد میں صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے انتہائی بوجھل قرار دے...
چترال کے نواحی گاؤں شالی گول کے مقام پر موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔برساتی ریلے میں مسافر گاڑی پھنس گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دریائے چترال میں بھی طغیانی سے نشیبی علاقے پانی کی زد میں آگئے۔دوسری جانب پنجاب میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دریائے راوی کی زمین پر بنی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین کو فی کس 2 کروڑ کے قریب واپس کردیے گئے حالیہ سیلاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے تھے، روڈا اور ایل ڈی اے سے دریائے راوی کی زمین پر غیر قانونی سوسائٹیوں کا...
گھوٹکی میں دریائے سندھ کے اونچے درجے کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو نقل مکانی کے بعد شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں ایک خاتون نے حالات سے ہار ماننے کے بجائے اپنے روایتی ہنر کو سہارا بنالیا ہے۔سیلاب کی تباہ کاریاں بہت سے گھروں کو اجاڑ گئیں، مگر حوصلے اور ہنر کے ساتھ جینے کی جستجو آج بھی زندہ ہے۔ سیلاب سے متاثر دریائے سندھ میں واقع ضلع گھوٹکی کے گاؤں ابرو لکھن کی 60 سالہ مائی ڈاتول نے اپنے ہاتھوں کی محنت سے نہ صرف اپنے بچوں بلکہ اپنے پالتو جانوروں کا بھی سہارا بن کر سب کیلئے ایک مثال قائم کر دی ہے۔ جلال پور پیروالا سے پانی نہ نکالا جاسکا، ایم فائیو موٹروے پر شگاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ گوگل ایپ کی ڈسکور فیڈ میں صرف ویب سائٹس کے لنکس دیکھ دیکھ کر اکتا گئے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے دلچسپ ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اپنی ایپ میں ڈسکور فیڈ کو مزید متنوع اور دلکش بنانے کے لیے نئے فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ان فیچرز کی بدولت اب صارفین کو صرف ویب مضامین تک محدود نہیں رہنا پڑے گا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ویڈیوز تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔گوگل کے مطابق اب ڈسکور فیڈ میں انسٹاگرام اور ایکس (ٹوئٹر) کی پوسٹس براہِ راست دیکھی جا سکیں گی، جبکہ یوٹیوب شارٹس کا مواد بھی صارفین کو دکھایا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین ایک ہی...
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کراچی کو 3,360 ارب روپے ملنے تھے مگر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی ملی بھگت سے شہر کو محروم کردیا گیا، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک سکے کے دو رخ ہیں اور جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آنے والوں نے شہر کے ساتھ سنگین زیادتیاں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینیئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا ہے، شہر کی ہر سڑک تباہ حالی کی منظر کشی...
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ سے ایک قومی سوچ رکھنے والی جماعت رہی ہے، جس نے نہ کبھی صوبائیت کا کارڈ کھیلا، نہ ہی نہروں یا ڈیم جیسے جذباتی معاملات کو سیاسی فائدے کے لیے استعمال کیا۔ یہ بات انہوں نے سندھ کے وزیر شرجیل میمن کے حالیہ بیان پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہی، جس میں شرجیل میمن نے ن لیگ اور پنجاب حکومت پر جانبداری اور ناتجربہ کاری کے الزامات لگائے تھے۔ “جسے ناتجربہ کار ٹیم کہا جا رہا ہے، وہ پنجاب میں انقلاب لا چکی ہے” عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:”جس ٹیم کو شرجیل میمن ناتجربہ کار کہہ رہے ہیں، اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال...
حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبے کے 2 اہم تعلیمی اداروں کے نام بدل کر انہیں شہدا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے موسوم کیا گیا اور اس کا نیا نام ’کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریذیڈنشل کالج‘ رکھا گیا۔ اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام بدل کر ’شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول‘ رکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہدا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ز قلم:خدیجہ طیبنیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو اس لیے نشانہ بنایا کیونکہ وہاں انہیں “محفوظ پناہ گاہ” ملی ہوئی تھی۔انہوں نے خبردار کیا:“میں قطر اور تمام اُن ممالک سے کہتا ہوں جو دہشت گردوں کو پناہ دیتے ہیں: یا تو انہیں ملک بدر کریں یا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔ اگر آپ نے ایسا نہ کیا، تو ہم کریں گے۔”یہ نیتن یاہو کے الفاظ ہیں: انصاف کا مطالبہ، اور سب سے حیران کن بات یہ کہ، خود اپنے زمانے کے سب سے بڑے دہشت گرد کی جانب سے کیا جا رہا ہے!اسرائیل کا قطر میں دوحہ پر حالیہ حملہ دنیا کو یہ باور کرانے کے لیے تھا کہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ دشمن کے خلاف متحد اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رب العزت کے سائے میں، ان شاء اللہ، پوری امت مسلمہ دشمن کے مقابل ایک صف میں کھڑی ہوگی۔ پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد!” وزیراعظم کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ یہ تاریخی معاہدہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے...
اپنے ایک بیان میں بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اپنی قومی سلامتی کیساتھ ساتھ خطے اور عالمی استحکام پر اس معاہدے کے اثرات کا جائزہ لے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کھسیانی بلی گھمبا نوچے والی مثال اپناتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ حکومت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس پیشرفت سے پہلے سے ہی آگاہ تھی۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے دفاعی معاہدے پر دستخط کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ انہوں نے...
انسان کو سمجھنا ہمیشہ سے ایک معمہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صدیوں پہلے بھی لوگوں نے انسانی فطرت کو مختلف خانوں میں بانٹنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں: کتے انسانوں کے دوست کتنے ہزار سال پہلے بنے؟ شخصیت کو 4 بنیادی اقسام میں تقسیم کرنے کا ایسا ہی ایک قدیم نظریہ جسے ’4 مزاج‘ یا (فور ہیومرز) کہا جاتا ہے تقریباً ڈھائی ہزار سال پہلے یونان میں متعارف ہوا لیکن اس کی گونج آج بھی جدید نفسیات میں سنائی دیتی ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس نظریے نے صدیوں تک نہ صرف طب، خوراک اور طرز زندگی کو متاثر کیا بلکہ انسان کے جذبات اور رویوں کو سمجھنے کا ایک مستقل ذریعہ بھی بن...
چوہدری انوارالحق — فائل فوٹو وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہےکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم خواہش ہوگی، حالات پرامن رہیں اور انسانی جانوں کے ضیاع کے اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں۔چوہدری انوار الحق نے کہا...

پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں خسرہ کے کیسز میں 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ خسرہ وبا کا دنیا میں دوبارہ پھیلنے کا خدشہ سر اٹھا رہا ہے، گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں 20 فیصد سے زیادہ کیسز بڑھ گئے ہیں، اوسطاً تعداد سے بڑھ کر 10.3 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت اور بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی مراکز نے اعلان کیا کہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی تھی اگر ویکسینیشن نہ ہوتی تاہم ایکسین کی فراہمی میں ابھی بھی رکاوٹیں ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ خسرہ کی ویکسین نے گزشتہ 50 سالوں میں کسی بھی دوسری...
جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر anwar ul haq speaker ajk WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز آزاد کشمیر (آئی پی ایس )وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہیکہ بھارتی سائفر ڈارک ویب پر لیک ہوا جس نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کردیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ چور کی داڑھی میں تنکا نہیں تو ایکشن کمیٹی وضاحت کیوں دے رہی ہے، ایکشن کمیٹی تشدد کا راستہ چھوڑ کر آئینی و قانونی راستے پر آئے، آزاد کشمیر اسمبلی میں پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعظم...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔جمعرات کوچیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں...

وفاقی محتسب کی کا رکر دگی کی بین الا قوا می سطح پر پذ یر ائی ہو رہی ہے،وفاقی محتسب کی میڈ یا سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ پا کستان کے وفاقی محتسب کو دنیا بھر کے محتسبین میں پذ یر ائی حا صل ہو رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حا ل ہی میں مجھے چین کے شہر نا نجنگ میں ایشین امبڈ سمین ایسو سی ایشن کے بو رڈ آ ف ڈا ئر یکٹرز کے 26 ویں سا لا نہ اجلا س اور اس کی جنر ل اسمبلی کے 18 ویں اجلا س کی صدا رت کا اعزاز حا صل ہوا، ان اجلا سوں کے دوران وہا ں انتہا ئی مفید اور نتیجہ خیز سیشن ہوئے،...
اگرچہ گھی اور مکھن ایک جیسی غذائیت کے حامل ہوتے ہیں لیکن لیکٹوز (ایک قسم کی شوگر) سے حساسیت رکھنے والے لوگوں کے لیے گھی مکھن سے قدرے زیادہ صحت بخش سمجھا جا سکتا ہے۔ گھی میں دودھ کے ٹھوس مواد (solids) کو ہٹادیا جاتا ہے جس کی وجہ سے گھی زیادہ درجہ حرارت پر بغیر جلے پک سکتی ہے۔ تاہم مجموعی طور پر اس بات کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے کہ گھی یقینی طور پر مکھن کے مقابلے میں زیادہ "صحت بخش" ہے۔ گھی اور مکھن، دونوں کو متوازن غذا کے حصے کے طور پر اعتدال میں کھایا جانا چاہیے۔ درج ذیل نکات میں دونوں غذاؤں کا موازنہ کیا گیا ہے۔ 1) گھی اور مکھن دونوں میں یکساں...
لندن: برطانیہ کی حکمران جماعت لیبر پارٹی کے دو اراکین پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخلے سے روک دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینے جا رہے تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس پر لیبر پارٹی کے اراکین نے اسرائیلی رویے کو افسوسناک اور ناقابلِ قبول قرار دیا۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ یہ سلوک درست نہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فارن آفس منسٹر ہمیش فالکنر اور دیگر حکام نے...
ایشیا کپ 2025 میں پاکستان ٹیم نے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ گروپ اے میں شامل پاکستان ٹیم نے عمان اور یو اے ای کے خلاف فتح حاصل کی جبکہ بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ٹیم نے اگلے مرحلے میں رسائی تو حاصل کرلی تاہم کپتان سمیت، سابق کرکٹرز اور شائقین بھی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ پاکستان ٹیم کی کارکردگی اب تک ملی جلی اور حیران کن رہی ہے جس کی خاص بات اوپننگ بلے باز کا سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنا اور ٹیم کے اہم ترین بولر کا زیادہ چھکے لگانا ہے۔ اوپننگ بلے باز صائم ایوب تین میچز میں ایک بھی رن نہیں بناسکے ہیں تاہم...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے.(جاری ہے)...

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں ۔۔؟سیکیورٹی ذرائع نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ۔۔؟ اس حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نےمعاہدے کی’’ 8خصوصیات‘‘ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلی خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم سٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی سٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ اصل نکتہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس میں سٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے۔ سٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون،...
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئے جنہوں نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گواہان بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدالت کے روبرو بیانات ریکارڈ کراچکے ہیں، گواہان میں بانی پی ٹی آئی کے سابق پرسنل سیکرٹری انعام اللہ شاہ اور وعدہ معاف گواہ صہیب عباسی شامل ہیں۔ پرائیویٹ اپریزز صہیب عباسی نے بلغاری جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف کیا، انعام اللہ شاہ نے پرائیویٹ اپریزر پر دباؤ ڈال کر جیولری سیٹ کی قدر کم کرنے کا انکشاف کیا۔ صہیب عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ انعام اللہ شاہ نے دباؤ ڈال کر بلغاری سیٹ کی 50 لاکھ روپے میں ویلیو لگانے...
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بار بار اپنی والدہ کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ گزشتہ برس ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق افواہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ افواہیں وقت کیساتھ دم توڑ گئیں۔ لیکن حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا کی والدہ ورِندا رائے کے پڑوسی معروف ایڈورٹائزنگ فلم میکر پرہلاد کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا کا اپنی والدہ کے گھر بار بار آنے کا ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ورندا رائے کے پڑوسی نے بتایا کہ ایشوریا محض اپنی والدہ کی عیادت...
ویب ڈیسک: پاک سعودیہ اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA)ایک تاریخی معاہدہ ہے جو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا ضامن ہے،اس معاہدے پر دستخط دراصل کیا معنی رکھتے ہیں ،ذیل میں درج اہم نکات نے معاہدے کی اہمیت شفاف الفاظ میں اجاگر کر دی ہے۔ 1.پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اس تاریخی اور نہایت اہم اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ (SDMA) پر دستخط اس کی اسٹریٹجک نوعیت کو ظاہر کرتے ہیں،اصل نکتہ یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس میں اسٹریٹجک کیا ہے، نہ کہ پروپیگنڈا کرنے والوں کی گمراہ کن باتوں میں آیا جائے، اسٹریٹجک پہلو یہ ہے کہ یہ معاہدہ کئی اہم نکات پر محیط ہے جن میں عسکری تعلقات، معاشی تعاون، جغرافیائی و علاقائی سلامتی...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ٹرننگ پوائنٹ کے بانی چارلی کرک کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگرچہ مقتول کے سیاسی نظریات سے ان کا گہرا اختلاف تھا، مگر امریکی عوام کو ان آرا پر کھل کر تنقید کا حق حاصل ہے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کرک کو نہیں جانتے تھے، تاہم ان کے نقطہ نظر سے واقف تھے۔ اوباما نے مزید کہا: میرا خیال ہے کہ وہ نظریات غلط تھے، لیکن جو واقعہ پیش آیا وہ ایک افسوس ناک المیہ ہے، میں ان کے خاندان سے تعزیت کرتا ہوں۔اوباما نے کرک کے ان خیالات کو بھی مسترد...
اسلام ٹائمز: اگر اسرائیل ایتھوپیا پر اثرانداز ہو کر دریائے نیل کے منبع پر قابض ہو جائے تو سوئز کینال کی اہمیت کم ہو جائے گی اور تجارت کا راستہ بدل جائے گا۔ اسی جگہ ایک نیا کینال بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، اور اسی مقصد کیلئے فلسطینیوں کو وہاں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ اس وقت ایتھوپیا اسرائیل کیلئے "گولڈن ڈک" ثابت ہو رہا ہے۔ تحریر: ایچ ایس اے مغنیہ حال ہی میں اسرائیل نے قطر پر حملہ کیا، لیکن میرے لیے یہ کوئی حیرت انگیز خبر نہیں تھی، کیونکہ رہبرِ مسلمین سید علی خامنہ ای پہلے ہی اس بارے میں خبردار کر چکے تھے۔ ان کی بات کے بعد میرے جیسی ناچیز...
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔ یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان میں...
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے انوکھا کارنامہ انجام دے ڈالا۔ صائم ایوب نے ایشیا کپ کے تینوں گروپ میچز میں عمان، بھارت اور یو اے ای کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک کرلی۔ وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ ناقص بیٹنگ فارم کی وجہ سے صائم ایوب کو شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ تاہم دوسری جانب وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ یو اے ای کے جنید صدیقی نو وکٹوں کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کا کارڈ یا ڈیم کارڈ نہیں کھیلا۔ اپنے ایک بیان عظمیٰ بخاری نےکہا کہ مسلم لیگ نواز ایک قومی جماعت ہے جو ہمیشہ قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے،جس ٹیم کو آپ ان ایکسپرینس ٹیم کہہ رہے ہیں،اسی ٹیم نے صرف ڈیڑھ سال میں پنجاب میں اسی منصوبے مکمل کر کے ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نےپیپلزپارٹی پرتنقیدکرتے ہوئےکہا کہ آپ لوگوں نے سترہ سالوں میں کراچی اور سندھ کا جوحال کیا،اس پر آج بھی عوام روتے ہیں،سندھ کے...
دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹاؤ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ زمینی کٹاؤ سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔ زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔ سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں جبکہ شدید زمینی کٹاؤ سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب، پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہو رہا ہے اور...
اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پر بحال WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔...

وسائل ہوں سعودی عرب اور طاقت پاکستان کی ہو تو دنیا میں کس میں جرأت ہے ہمارے مقابلے کی، رانا ثنااللہ کا دفاعی معاہدے پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹررانا ثنا اللہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کو سعودی عرب کیخلاف جارحیت سمجھنا ،میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب کے حوالے سے اپنی جگہ لیکن پاکستان کے حوالے سے یہ بہت بڑی بات ہے،یہ بہت بڑا دن ہے،اس پر ہماری عسکری اور سیاسی قیادت اور پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ صحافی وسیم بادامی کے سوال ’’یہ سلسلہ ہو سکتا ہے صرف نکتہ آغاز ہو اور مزید ممالک تک بھی پھیلے‘‘کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یقیناً اس میں متحدہ عرب امارات اور دوسرے ممالک بھی شامل ہو ں گے ، یہ شروعات ہیں ،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں طالبات نے ایک بار پھر اپنی قابلیت اور محنت کا لوہا منواتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اس مرتبہ بھی نتائج میں لڑکیوں نے میدان مارا اور پہلی تینوں پوزیشنز اپنے نام کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی۔پہلی پوزیشن پنجاب کالج برائے خواتین تلہ گنگ کی ہونہار طالبہ اریج شفقت حیات نے 1148 نمبر حاصل کر کے اپنے ادارے اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا۔اسی کالج کی دوسری نمایاں طالبہ عائشہ مشتاق نے 1139 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی، جب کہ رائل کالج آف سائنسز فار گرلز چکوال کی ایمان فاطمہ نے 1138...
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنیں سپریم کورٹ پہنچ گئیں جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے۔ ان کے مطابق “بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں”۔ تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔ پولیس حکام نے مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں۔ رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر...
چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :اسپین کے شہر میڈرڈ میں چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان اہم ٹیلی فونک اتفاق رائے کے تحت، فریقین نے معاشی مسائل پر پرُخلوص ماحول میں گہرے اور تعمیراتی انداز میں بات چیت کی، اور ٹک ٹاک سے متعلقہ مسائل کو تعاون کے ذریعے مناسب طریقے سے حل کرنے، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں کو کم کرنے اور متعلقہ معاشی و تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے بنیادی ڈھانچے پر اتفاق رائے کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بنیادی...
ممبئی(شوبز ڈیسک) شاہ رخ خان کے بیٹے، آریان خان اپنے ڈیبیو شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کے ذریعے شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں ۔ بدھ کی شب ممبئی میں شو کی پریمیئر کے لیے بالی ووڈ کے بڑے ستارے جمع ہوئے جن میں مادھوری ڈکشت، انیل کپور، فرح خان، عالیہ بھٹ اور رنبیرکپورشامل ہیں۔ شاہ رخ خان خود بھی اپنی بیوی گوری اور بچوں سہانا و ابرام کے ہمراہ بیٹے آریان خان کے ڈیبیو نیٹ فلکس شو ’دی بیڈز آف بالی ووڈ‘ کی پریمیئر میں پہنچے۔ اس تقریب کے کئی لمحات وائرل ہوگئے۔ جن میں سے ایک کلپ خاص طور پر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا جس میں شاہ رخ خان...
چین اور جنوب مشرقی ایشیا میں دنیا کی قدیم ترین ممیوں کی دریافتیں ہوئی ہیں جن میں سے بعض بہت اچھی حالت میں محفوظ ہیں۔ ذیل میں چند مشہور دریافتیں اور موجودہ تحقیق پیش ہے: ژن ژہوئیز ممی یہ دریافت 1968 میں صوبہ ہونان میں ہوئی۔ یہ ممی تقریباً 217–169 قبل مسیح یعنی 2,100 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ اس کی حالت حیرت انگیز حد تک اچھی، جِلد نرم، بال، پلکیں باقی، داخلی اعضا محفوظ ہیں۔ تارم بیسن ممیاں یہ ژنجیانگ میں شمال مغربی چین، خاص طور پر تکلاماکان صحرا کے علاقے میں دریافت ہوئیں۔ یہ تقریباً 1800 قبل مسیح یا اس سے بھی زیادہ پہلے کی ہیں۔ ان میں سے ایک بیوٹی آف لولان نامی ممی 3,800 سال قبل مسیح کے دور سے تعلق رکھتی ہے۔ منگائی کنگھائی...
پاکستان کا اور پنجاب کا تاریخی اور پہلا اور جدید “کوآبلیشن“ کینسر ٹریٹمنٹ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے چین سے منگوائی جدید مشینری سے کینسر کے مریض شفا یاب ہونے لگے ہیں۔ یہ چین کے ماہرین کے جدید اور محفوظ ترین طریقہ علاج ہے جس کا پنجاب میں باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف آج پنجاب کی سب سے پہلی کینسر کے جدید ترین علاج کی مشین ‘کوآبلیشن’ کا افتتاح کریں گی۔ پنجاب کا پہلا ‘کوآبلیشن’ سنٹر میو ہسپتال میں قائم ہوگیا ہے جہاں ڈاکٹروں اور عملے کی تربیت پہلے ہی مکمل ہوچکی ہے۔ میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرز کی ٹیم پھیپھڑے اور چھاتی کے کینسر کے...
کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مارچ 2026 تک کراچی میں تین نئے میگا سینٹر قائم کرے گی تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نادرا سندھ عامر علی خان نے بدھ کو جامعہ کراچی میں ایک پروگرام کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ نئے میگا سینٹر گلشنِ اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ان کے مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ?سندھ کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے کہاکہ انڈیا کرکٹ کے میدان میں تو ہمیں شکست دے رہا ہے لیکن ڈپلومیٹک فرنٹ پر پریشر میں نظر آ رہا ہے۔ اس پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں حال میں امریکا اور برطانیہ میں ہاؤس آف کامن سے ہو کر آیا ہوں ہمارے دونوں سفیروں کی کارکردگی بہت عمدہ ہے،میں اس کا کریڈٹ وزارت خارجہ کو دوں گا، جو ذمہ داری کے ساتھ کام کررہی ہے۔...
بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج اور سول انتظامیہ دریائے ستلج سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ افواج پاکستان سمیت تمام متعلقہ محکمے دن رات سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے لیے کوشاں ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرین کو علاج اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر کمانڈر بہاولپور کور نے سیلاب متاثرین کی بحالی، طبی امداد اور جاری ریسکیو آپریشن کا جائزہ بھی لیا۔
تل ابیب/واشنگٹن: اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے کہ آیا قطر پر حالیہ اسرائیلی حملے کے بارے میں امریکا کو پہلے سے اطلاع دی گئی تھی یا نہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے ایکسيوس کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ کو حملے سے ڈھائی گھنٹے قبل آگاہ کیا تھا اور اگر واشنگٹن مخالفت کرتا تو کارروائی روک دی جاتی۔ تاہم ٹرمپ اور امریکی حکام اس دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حملے کا علم عوامی ذرائع سے ہوا اور اسرائیل نے براہ راست اعتماد میں نہیں لیا۔ امریکی حکام کے مطابق اطلاع اُس وقت ملی جب...
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے حماس کو نئی دھمکیاں دی ہیں۔ کاٹز نے کہا ہے کہ اگر حماس نے اسرائیل کی شرائط نہ مانیں تو غزہ میں مزید شدت اختیار کرنے والے حملے کیے جائیں گے۔ اسرائیل اپنی دھمکی پر عمل کرے گا۔ غزہ میں کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں اسرائیلی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ وہ تمام مذمتوں کے باوجود غزہ کی پٹی میں اپنی فوجی کارروائی کو مزید گہرا کرنے جا رہا ہے۔ ادارے نے مزید بتایا کہ تل ابیب نے واشنگٹن کو یہ بھی بتا دیا ہے کہ غزہ میں کسی معاہدے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ سب ایسے وقت...
اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ: پاک سعودی رفاقت کا اگلا اور نیا باب سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے رات گئے تحریر مختصر الفاظ پاک سعودی تعلقات کے دریا کو کوزے میں بند کردیتے ہیں، انہوں پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجی دفاعی معاہدہ سائن ہونے کے بعد اردو میں لکھا کہ ’سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں۔۔ہمیشہ اور ابد تک‘، یہی وہ جملہ ہے جس نے حالیہ اسٹریٹیجک مشترکہ دفاعی ایگریمنٹ کو محض ایک معاہدہ نہیں، بلکہ ایک تاریخی اور تہذیبی اشارہ بنا دیا ہے۔ یہ معاہدہ صرف دو ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون نہیں، بلکہ ایک مشترکہ مقدر کا اعلان ہے، ایسا عہد جو وقت کی آزمائشوں سے گزری ہوئی رفاقت پر کھڑا ہے۔ معاہدے میں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔ واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔ Post Views: 5
(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیری رحمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے،خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے،انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک ہیں جنہوں نے جنگل کا قانون بنا رکھا ہے۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے پیپلز...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد...
ایک تحقیق کے مطابق بچوں کے بال ان کی ذہنی صحت کے بارے میں خاطر خواہ معلومات فراہم کرسکتے ہیں۔ بالوں سے ماپا جانے والا “hair cortisol” اور کچھ دیگر بالوں کے کیمیائی اجزا بچوں کی ذہنی صحت کے بارے میں بہت سی چیزیں بتا سکتے ہیں۔ تاہم یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیے کہ یہ صرف اشارے (indicators) ہوتے ہیں، حتمی تشخیص نہیں۔ کورٹیسول ہارمون “تناؤ والے ہارمون” کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جب جسم پر طویل مدتی دباؤ ہو، تو خون میں کورٹیسول کی مقدار بڑھتی ہے۔ خون، تھوک یا پیشاب کے بجائے بالوں سے ماپی گئی کورٹیسول کی مقدار بتاتی ہے کہ پچھلے کئی ہفتے یا مہینوں میں کتنا تناؤ رہا ہے۔ بالوں کا ٹوٹنا، جھڑنا، خشکی، سیاہ بالوں کی رنگت میں تبدیلی...
فرانسیسی ٹریڈ یونینز نے جمعرات کو ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کی کال دی ہے تاکہ ان ’سخت‘ بجٹ اقدامات کے خلاف آواز اٹھائی جا سکے جو موسم گرما میں متعارف کرائے گئے تھے۔ نئے وزیرِاعظم سباسشیئن لکورنو نے اب تک ان اقدامات کو مسترد کرنے سے انکار کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم سباسشیئن لکورنو سے ملاقات کے بعد سخت گیر سی جی ٹی یونین نے کہا کہ وہ پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں، حالانکہ حکومت نے 2 سرکاری چھٹیاں ختم کرنے کا متنازع منصوبہ واپس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونین رہنما صوفی بینے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کسی چیز کی ضمانت نہیں دی، سابق وزیراعظم فرانسوا بایرو کے دور کی کوئی بھی تباہ کن...
پاکستان کے انتہائی کم عمر مگر نہایت مقبول سوشل میڈیا اور ٹی وی اسٹار عمر شاہ کے چاچو نے اُن کے آخری لمحات کی تفصیلات شئیر کردیں۔ عمر شاہ کے انتقال کے بعد ان کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کو شدید غم نے گھیر لیا ہے۔ حال ہی میں اُن کے چاچو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کے آخری لمحات کے بارے میں بتایا۔ جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا، ’عمر بالکل ٹھیک تھے، انہیں کوئی بیماری اور کوئی پریشانی نہیں تھی۔ رات کو ہمیشہ کی طرح معمول کے مطابق خوشی خوشی سو گئے، لیکن رات ڈھائی بجے اچانک طبیعت خراب ہوئی۔ ہم فوراً اسپتال لے گئے، مگر صرف تیس منٹ بعد ہی...
کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، چیئرمین پی سی بی مجھے امید ہے آئندہ ہم کرکٹ پر فوکس کریں گے سیاست پر نہیں، ہمارا وقت کرکٹ پر لگنا چاہیے ،گفتگو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد کہا ہے کہ کئی لوگوں نے میچ ریفری کے معاملے میں تعاون کیا، مسلسل اس ایشو کو دیکھ رہے تھے، خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ کیا فیصلہ ہوگا۔چیٔرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، اللہ نے پاکستان کی...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔ قطر پر سکون ہے۔ پھر ہنگامہ کیا ہے؟ دوحہ سربراہی کانفرنس ، مسلم دنیا کے’ ناجائز’ حکمرانوں کے لیے تصاویر کھنچوانے کا ایک منافقانہ اور عامیانہ موقع تھا۔ اگر یہ اسرائیل کے خلاف کسی منصوبے کے صلاح مشورے کا کوئی ”موقع” تھا تو پھر اس کے ”اعلامیے” سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا۔ اسرائیل کی روایتی مذمت زیادہ بہتر الفاظ میں کی گئی۔ نیتن یا ہو جس پر طنزیہ قہقہ اُچھالتا رہتا ہے۔ عالمی سیاست کے تھیٹر پر امریکا اور اسرائیل جتنے دھوکے تخلیق کر سکتے ہیںاور جتنے مغالطے پیدا کرسکتے ہیں، وہ سب یہاں ایک تماشے کے ساتھ موجود ہیں۔ دوسری طرف عالم اسلام کے’ ناجائز’ حکمران جتنی خباثت، رکاکت، رِذالت ،دِنایت اور منافقت کا...
ریاض احمدچودھری بھارت میں مودی سرکار آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد نیا محاذ کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔بی جے پی حکومت کا ڈرون ڈراما شروع ہوگیا۔ بھارتی عوام کو خوفزدہ کر کے پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف بھڑکا کر جنگی جنون کو ہوا دینا مودی سرکار کا وتیرہ بن چکا ہے۔بی جے پی اور بھارتی فوج مشترکہ طور پر پروپیگنڈا مہم چلا کر اندرونی ناکامیاں چھپانے میں مصروف ہیں۔ گودی میڈیا ایک مرتبہ پھر جعلی خبریں پھیلا کر فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان مخالف محاذ تیار کرنے میں سرگرم ہوگیا۔ پونچھ میں پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے چچا مرحوم بھتیجے کے آخری لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر عمر شاہ کے چچا کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سوشل میڈیا اسٹار کے آخری لمحات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ عمر کے چچا نے بتایا کہ ’اس رات میرا بھتیجا بالکل ٹھیک تھا، انہیں کوئی طبی مسئلہ نہیں تھا، وہ صرف اپنے معمولات پر عمل کرتے ہوئے سوگیا تھا لیکن رات 2:30 بجے اچانک اس کی طبعیت خراب ہوئی تو ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں وہ صرف تیس منٹ کے اندر ہی انتقال کرگیا۔‘ https://www.instagram.com/reel/DOsrJm4CPKc/?utm_source=ig_web_copy_link سوشل میڈیا اسٹار کے چچا کے مطابق یہ ان کے اور گھر والوں کے لیے ایک تکلیف...
—فائل فوٹو سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر بھی حملہ تصور کیا جائے گا۔ ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک سیکیورٹی پرو وائڈر کے طور پر سامنے آیا ہے، بہت سے عرب ممالک سے امریکا کے خلاف سوالات اٹھ رہے ہیں جن ممالک کی سیکیورٹی کا امریکا ضامن تھا۔ پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتبریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی... انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب سے قطر پر حملہ...
—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد ہمارا ملک ابھر کر سامنے آیا ہے۔ ملک کو سفارتی سطح پر بہت فتوحات مل رہی ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا، یہ سنگ میل ہے۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ خطرات پوری دنیا میں لاحق ہیں، بھارت کا جارحانہ رویہ اب کھل کے میدان میں بھی آگیا ہے۔ پاکستانی فوجی طاقت، سعودی مالیاتی وزن، خلیج کا سلامتی نقشہ ازسرنو مرتبریاض/اسلام آباد پاکستانی فوجی طاقت اورسعودی... انہوں نے کہا کہ نفرت اب بھارت کے لیے نظریہ بن چکی ہے، اسرائیل اور بھارت ایسے ممالک...
سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں، اعلیٰ سعودی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز سعودی عرب کے اعلیٰ عہدیدار نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس قرار دیدیا۔ سعودی اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ کسی مخصوص واقعے کا ردِعمل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان طویل المدتی تعاون کا عکاس ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی معاہدہ کو جامع دفاعی معاہدہ قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان...
پاکستان کے نوجوان اوپنر سائم ایوب ایشیا کپ 2025 میں مسلسل ناکامیوں کے باعث کرکٹ مداحوں اور ماہرین کے نشانے پر ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ میں وہ صرف 2 گیندوں پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے، جو ان کے پچھلے چھ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اننگز میں چوتھا ’ڈک‘ تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سپر فور میں پاکستان کا بھارت سے اگلا مقابلہ اب کب ہوگا؟ ایک سال میں 5 ’ڈک‘, سنجو سیمسن کے برابر سائم ایوب نے اس سال کھیلے گئے 17 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 5 بار صفر پر آؤٹ ہو کر بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن کے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔ سیمسن نے 2024 میں 13 میچز میں 5 بار صفر...
نیو یارک؍ لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث 60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال ’شدید انسانی بحران‘ کی شکل اختیار کرچکی ہے ۔ عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کے سربراہ کالوس گیہا نے ا پنی حالیہ رپورٹ میںکہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...

ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدرثاقب فیاض مگوں پاکستان میں تعینات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان کو شیلڈ پیش کررہے ہیں،حنیف گوہر ، ملائیشیا کے قونصل جنرل ہرمن ہردیناتا احمد، بشیرجان محمد اور دیگر بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تمپ سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو چار ماہ بعد کامیاب آپریشن کے ذریعے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بازیابی کے بعد انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خصوصی طیارے کے ذریعے تربت سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ، بشیر احمد بڑیچ نے میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کامیاب ریسکیو آپریشن بلوچستان کی سیکیورٹی فورسز بشمول فرنٹیئر کور (ایف سی)، لیویز فورس، اور کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایران سرحد کے قریب خفیہ مقام پر کی گئی۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا نیا میزائل نظام جاپان میں تعینات کردیا۔ یاماگْچی میں امریکی مرین کور کے ائر اسٹیشن اواکونی میں ٹائیفون سسٹم ذرائع ابلاغ کو دکھایا گیا۔ یہ تعیناتی جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے ساتھ مشترکہ مشق کا حصہ ہے جو جمعرات کے روز شروع ہوئی تھی۔ ریزولِیوٹ ڈریگن نامی اس مشق کا مقصد جاپان کے دور دراز کے جزائر کے دفاع کے لیے فوجی نقل و حرکت کو مربوط کرنا ہے۔ٹائیفون زمین سے ٹام ہاک کروز میزائل فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نظام 1600 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کو داغ سکتا ہے جو اواکونی سے بحیرئہ مشرقی چین اور چین کے کچھ حصوں...
سیلاب اور شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کو کیا ہم محض قدرت کی آفات کے طور پر قبول کرلیں یا ہمیں ان تباہ کاریوں پر حکمران طبقات کی صلاحیتوں کا بھی جائزہ لینا چاہیے کہ ان معاملات میں ان کا کتنا قصور ہے۔ حکمران اور طاقت ور طبقات ہمیشہ سے ہی ان تباہ کاریوں کو قدرت کے نام پر ڈال کر لوگوں کو مطمئن کرنے کی کوشش کرکے اپنی نااہلی اور بدعنوانی سمیت صلاحیتوں کی کمی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔شدید بارشیں اور سیلاب کا آنا فطری امر ہوتا ہے اور اس کو روکنا ممکن نہیں ہوتا مگر ان معاملات میں پیدا ہونے والے بگاڑ سے نمٹنا اور نمٹنے کی صلاحیت کو پیدا...

لاڑکانہ: دریائے سندھ کے کنارے ناظم کلہوڑو گاؤں کے کچے کے علاقے میں سیلاب متاثرین نے عارضی جھونپڑیاں قائم کر لی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-33
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ میں ڈاکو راج کے خاتمے اور امن قائم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں سے بات کرنے کے بجائے آپریشن تیزکرنے کا فیصلہ عوام کے ساتھ مذاق ہے۔سندھ کے عوام نے بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف کشمور سے کراچی اور اسلام آباد تک احتجاجی مارچ کیے لیکن حکمرانوں کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی جو کہ بیڈگورننس اور بے حسی کی انتہا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سالانہ بجٹ میں سیکورٹی اورپھر ڈاکوئوں کے خاتمے کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود سندھ کے عوام امن کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-6 اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ اسلامی تہذیب کے انجن کی پاور لائیز خراب ہوگئی ہیں، مسلمان ایک زمانے میں علم و تحقیق پر دنیا پر غالب تھے، آج ہم بہت پیچھے ہیں ۔اسرائیل نے پوری اسلامی دنیا کی کانفرنس کے اگلے دن ہی غزہ کے مسلمانوں کا قتل عام کیا،ہم تعداد میں زیادہ مگر کمزور ہیں۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے بین الاقوامی سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہاکہ نبیﷺ کا ذکر احسن عمل ہے جس کی کوئی مثال نہیں اللہ اور مخلوق میں ایک مشترکہ عمل نبیؐ پردرود شریف بھیجنا ہے ،نبی پاک کا امتی ؐہونے پر اللہ کا انعام اور شکر...