2025-10-05@12:19:11 GMT
تلاش کی گنتی: 236
«پارلیمانی پارٹی اجلاس کی»:
(نئی خبر)
وزیراعظم شہبازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی اورپیپلز پارٹی رہنماوں کی ملاقات، سیاسی صورت حال پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ، شازیہ مری اور ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی شاہ سے ملاقات کی اور جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں وزیراعظم کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ہوئی۔ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ، اراکین قومی اسمبلی خورشید شاہ اور شازیہ مری بھی موجود تھے جبکہ...
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ ترامیم میں برابر کی شریک ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پیکا ایکٹ کے حق میں ووٹ دیا ہے اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بنا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ایکٹ کی مخالفت کر کے دوغلے پن کا مظاہرہ نہ کرے۔ بانئ پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو اہم ٹاسک دیدیابانئ پی ٹی آئی نے مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے...
پی ٹی آئی پختونخوا کا اجلاس طلب، 8 فروری کے احتجاج کی حکمت عملی طے کی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپی ٹی آئی کے پی جنید اکبرنے پارٹی رہنماؤں کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں دوپہر 12 بجے ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں8 فروری کو صوابی جلسےکی...
انجینر امیر مقام نے کہا کہ کسی کو قبل از وقت وزیر اعلیٰ کا ٹائٹل دینا یا قیادت کا اعلان کرنا میرا مینڈیٹ نہیں ہے، صدارت اور آنے والے وزیر اعلی کا فیصلہ قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف نے کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق سنئیر وزیر حاجی اکبر تابان اور صوبائی وزیر زراعت و خوراک انجینر محمد انور کی قیادت میں مسلم لیگ نون کے وفد نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینر امیر مقام سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد میں گلگت بلتستان بھر سے سابق ممبران اسمبلی سمیت، ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان و عہدیدار شامل تھے۔ وفد نے اپنی گفتگو میں کہا...
انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
—فائل فوٹو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 190ملین پاونڈ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں دائر190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں ہے، سرٹیفکیٹ...

حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع
حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
راولپنڈی: وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ/چانسلر کامران خان ٹیسوری نے سندھ یونیورسٹی میں پانی کی قلت کے باعث آن لائن کلاسز کے فیصلہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر سے رپور طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ نے آن لائن کلاسز کے فیصلہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کے تعلیمی نقصان پر فوری اقدامات کی ہدایت کی۔گورنر سندھ نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے متبادل انتظامات کیے جائیں۔

امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد
امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم میمن سابق صدر فاروق شیخانی کو چیمبر میں 26 جنوری کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت رہے ہیں،اس موقع پر نائب امیر ضلع عبد القیوم شیخ قیم ضلع محمد حنیف شیخ نائب قیم ضلع حافظ سفیان ناصر بھی موجود ہیں
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان سے ادارہ نورحق میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر محسن علی کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور جامعہ کراچی کے مسائل اور سندھ حکومت کی جانب سے جامعات کی خود مختاری ختم کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ وفد میں کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر معروف، نائب صدر غفران عالم، جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر معز، ممبران ایگزیکٹوکونسل ڈاکٹر اسد تنولی، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر ذیشان ودیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ، جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فارو ق، ڈپٹی سیکرٹری کراچی و شعبہ تعلیم کے چیئرمین...
---فائل فوٹو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اسٹیشن کی بجلی 10بج کر 45 منٹ پر بحال کر دی گئی۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 9 بج کر 15 منٹ پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ بند ہو گئی تھی، بجلی بحال ہونے کے بعد شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔چیف انجینئر واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث لائن نمبر 1 اور لائن نمبر 5 متاثر ہوئی، متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے، لائن نمبر 5 کا مرمتی کام 24 گھنٹوں میں جبکہ لائن نمبر 1 کا مرمتی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف کی طرف سے قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کے معاملے پرآج (پیرکو) طلب کیاگیا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس موخرکردیاگیا،ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی اہم مصروفیات کے باعث پارلیمانی پارٹی کا اجلاس موخرکیاگیاہے،واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم سے ملاقات میں اسمبلی میں باربار کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیاتھا، تمام وزراء اور اراکین ن لیگ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی، شہباز شریف اراکین کو کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس مین شرکت کی ہدایات د ینی تھیں، وزیراعظم کی طرف سے پارلیمانی پارٹی...

بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کی چوری چھپانے کے لیے مذہب کا کارڈ استعمال کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے میں کوئی سقم باقی نہیں رہا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سیاست کو مذہب سے دوررکھے، القادرٹرسٹ کے مقدمے کو مذہب سے جوڑنا توہین ہے جب قانونی طورپردفاع نہ کرسکے تومذہب کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی۔ ہفتہ کے روزلاہور میں مفتی افتخار، مولانا شعیب الرحمان، مولانا اسلم ندیم، مولانا عبدالوحید، علامہ ارشد عابدی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کو ایسٹ ریکوری یونٹ نے ریکورڈکلیئر کیا، بتایا جائے بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن کیا ہے کہ انہوں نے 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا۔ انہوں نے...
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر عمران خان کو ذرا بھی پریشان نہیں ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات ختم ہیں، بیرسٹرگوہر اور آرمی چیف کی ملاقات کےبارے میں مجھے کوئی علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرہ عدالت میں عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات خوشگوار موڈ میں ہوئی ،میں نے عمران خان کو بوسہ دیا اور بانی پی ٹی آئی نے مجھے گلے لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ سیاست کو سمجھتے...
---فائل فوٹو اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی پارلیمانی کاکس کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، خواتین کی ترقی اور مساوی مواقع کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی پارلیمانی کاکس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی و کاکس کی چیئرپرسن عشرت اشرف نے کی۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے پرانے چہروں کو فوقیت دی اسلام آباد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم... اجلاس کے دوران خواتین کے مسائل پر مؤثر قانون سازی اور پالیسی سازی پر غور، خواتین کے سیاسی، سماجی، قانونی حقوق کے تحفظ اور ان کے فعال کردار کو یقینی بنانے پر گفتگو کی...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند روز میں فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی، فیصلے کے باوجود حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اور اسد قیصر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان نے کہا کہ ہم آج کے احتساب عدالت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے...
ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی:190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی...
190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: دعا ہے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو کل ہی سزا ہوجائے، علیمہ خان بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی ٹی آئی فیصلے کے...
پاکستان تحریک انصاف کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے جڑے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے کرپٹ پریکٹس پر عمران خان کو 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپے اور بشریٰ بی بی کو 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی جبکہ احتساب عدالت نے القادر یونیورسٹی کو سرکاری تحویل میں لینے کا حکم بھی دیا۔ اس تناظر میں پی ٹی آئی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران فیصلہ دیں گے، جو آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا۔ یاد رہے کہ اس کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے 18 دسمبر 2024 کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، تاہم اس کے بعد تین بار فیصلہ سنانے کی تاریخ تبدیل کی گئی۔ اب یہ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔
پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...

ملین پاؤنڈزتاریخ کا میگا اسکینڈل، پی ٹی آئی بتائے وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے، عطا اللہ تارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا الللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈز میگا کریشن کا اسکینڈل ہے، پاکستان تحریک انصاف بتائے بانی پی ٹی آئی کا ذرائع آمدنی کیا ہے اور وہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لے آئے تھے۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ غیر جانبدار مبصرین بھی 190 ملین پاؤنڈز کے میگا کرپشن اسکینڈل میں اور کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا تاریخی اسکینڈل ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس پیمانے پر کسی بھی فرد واحد کی جانب سے اتنی کرپشن سامنے نہیں آئی ہے،جس کے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر گزشتہ دنوں سخت تنقید کرنے والی حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی رولز میں بڑی ترمیم لے آئی۔ رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی رولز اینڈ بزنس میں ترمیم آج کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ قومی اسمبلی رولزمیں ترمیم ایوان میں پیش کریں گے۔ پیپلز پارٹی نے رولز39میں ترمیم تجویز دی ہے، مجوزہ ترمیم کے تحت پارلیمنٹری سیکریٹریز کے اختیارات کو محدود کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مجوزہ ترمیم کے تحت وفاقی کابینہ آرٹیکل 91کے تحت قومی اسمبلی کو جواب دہ ہوگی، وفاقی وزرا اپنے عہدے سے متعلق بنیادی ذمہ داریاں نمٹانے...

سکھر:سندھ میں ڈاکو راج کیخلاف جماعت اسلامی کی آل پارٹیز کانفرنس ،وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور اسلام آباد مارچ کا انتباہ
سکھر :امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ بے امنی و ڈاکوراج کے خلاف منعقدہ کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ کی مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، قوم پرست جماعتوں، وکلا ، صحافیوں، اقلیتی نمائندوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے سندھ میں بدامنی اور ڈاکوراج کو سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آئی جی سندھ پولیس کو ہٹایا جائے۔ سندھ میں امن امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کے لیے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بنا کسی فرق کے آپریشن کرکے اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلائی جائے۔سکھر...
کراچی/سکھر (نمائندہ جسارت/اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے بالائی سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا، ڈاکہ زنی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس آج اتوار کو سکھر کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کی صدارت میں ہونے والی ای پی سی میں مختلف سیاسی، دینی، قوم پرست جماعتوں کے رہنما، وکلاء ، صحافی، اقلیتی برادری اور سول سوسائٹی کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ای پی سی میں سندھ میں امن کی بحالی، ڈاکو راج اور قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے غور و فکر کے بعد مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ توقع ہے کہ یہ ای پی سی باب الاسلام سندھ...
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سلام پیش کرتے ہیں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ زخمی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی بہنیں عظمیٰ اور علیمہ خان پشاور پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے زیر علاج کارکن کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمٰی خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سمیع وزیر کی عیادت کی اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دوررہ بھی...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا۔ جے یو آئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیر قانون دان سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ذریعے کمیشن میں کیس دائر کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی سے متعلق کیس کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ مزید پڑھیں؛ پی بی 45 کے 15 اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن، پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار واضح رہے کہ 5 جنوری کو ہونے والی ری پولنگ کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار امداد علی جتک کامیاب قرار پائے تھے۔...