وزیراعظم کی اہم مصروفیت،مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس موخر
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف کی طرف سے قومی اسمبلی میں بار بار کورم ٹوٹنے کے معاملے پرآج (پیرکو) طلب کیاگیا مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس موخرکردیاگیا،ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی اہم مصروفیات کے باعث پارلیمانی پارٹی کا اجلاس موخرکیاگیاہے،واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم سے ملاقات میں اسمبلی میں باربار کورم ٹوٹنے کا معاملہ اٹھایا تھا جس کانوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیاتھا، تمام وزراء اور اراکین ن لیگ کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی گئی، شہباز شریف اراکین کو کورم پورا رکھنے اور پارلیمانی بزنس مین شرکت کی ہدایات د ینی تھیں، وزیراعظم کی طرف سے پارلیمانی پارٹی کو حکومت تحریک انصاف مذاکرات پر بھی اعتماد میں لئے جانے کابھی امکان تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی کا
پڑھیں:
نواز شریف کا برطانیہ سے فوری پاکستان آنے کا فیصلہ ، اہم اجلاس طلب
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
مزید :