سینٹرل جیل کراچی: قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, October 2025 GMT
سینٹرل جیل کراچی—فائل فوٹو
وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جنید بلند نے کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں اور کم عمر بچوں کیلئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاونِ خصوصی جنید بلند نے سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا۔
عبدالغفور...
اس موقع پر جنید بلند نے قیدیوں اور کم عمر بچوں کے لئے تربیتی پروگرامز کے آغاز کا اعلان کیا۔
جنید بلند نے کہا کہ سندھ کی دیگر جیلوں میں بھی ایسے فنی تربیتی پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تربیتی پروگرامز سینٹرل جیل
پڑھیں:
ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدرٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں معاملات دونوں طرف سے ہیں،گولہ باری روکنا پڑے گی،مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہے،تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہو سکتے ہیں،ایک دوسرے پر الزام تراشی کسی مسئلے کا حل نہیں۔
نائب وزیراعظم نے دورہ امریکا پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یو این اسمبلی کااجلاس 23سے 27ستمبر تک جاری رہا، وزیراعظم نے کشمیر اور فلسطین کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، وزیراعظم نے اپنی تقریر میں اہم عالمی معاملات کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے یو این میں پاکستان کی قیادت کی،وزیراعظم نے اسرائیل کا نام لے کر تقریر میں تنقید کی، وزیراعظم کی تقریر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھا گیا، گھنٹے میں ایک ملین لوگ تقریر دیکھ چکے تھے،
مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ
ان کاکہناتھا کہ اقوام متحدہ میں درجنوں قراردادیں پاس ہو چکی ہیں،اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں خونریزی بند کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں،غزہ قبرستان بن چکا ہے، غزہ میں امن قائم کرنے کیلئے یو این ناکام ہو چکا ہے،فلسطین اور غزہ کا مسئلہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے،غزہ میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں،غزہ میں انسانی امداد کو نہیں جانے دیا جارہا۔
اسحاق ڈار کا کہناتھا کہ 8ممالک کے وزرائے خارجہ اور صدر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ملاقات ہوئی،8اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی تجاویز تیار کرکے دیں،8ملکوں کی طرف سے20نکاتی ڈرافٹ تیار کیاگیا،20نکات پر 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا، ہمارے اکثر نکات مان لئے گئے،مشترکہ بیان میں غزہ میں امن کیلئے صدر ٹرمپ کی کوششو ں کاخیرمقدم کیاگیا،ان کاکہنا تھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے،غزہ کی تعمیر نو کی جائے،مشترکہ بیان میں کہا گیا مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا، 8ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے دن رات کام کیا۔
بیٹے کے ایک چھوٹے سوال نے میری زندگی بدل دی، کاجول کا انکشاف
نائب وزیراعظم نے کہاکہ غزہ کے حل کیلئے بلائے گئے اجلاس میں 20نکاتی پروپوزل دیا گیا،آٹھ ملکوں کی طرف سے ڈرافٹ بنایاگیا، کچھ ملکوں نے کہا کہ ڈرافٹ پر دستخط ہونے چاہئیں،ہفتے کو بتایا گیا کہ امریکا کا ڈرافٹ مل گیا ہے،پیر کو امریکا نے اعلان کیا اور 20نکات پیش کئے گئے،ٹرمپ نے غزہ معاملے کیلئے اہم نکات پیش کئے،پھر ہم نے طے کیا کہ ہم اپنا مشترکہ بیان جاری کیا جائے،رات ایک بجے مشترکہ بیان کو حتمی شکل دی گئی،
صدر ٹرمپ نے غزہ کے مسئلے کے حل کیلئے اہم نکات پیش کئے،صدرٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی،ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔
بھارت چہیتے میچ ریفری پائی کرافٹ کو سر آنکھوں پر بٹھانے لگا
مزید :