2025-11-04@14:16:15 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 232				 
                «کو ہارڈ ایریا قرار»:
(نئی خبر)
	امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
	جنوبی کوریائی شہیر اینسیونگ میں زیر تعمیر ہائی وے پل کا ایک اونچا حصہ منہدم ہونے کے نتیجے میں وہاں موجود 4 مزدور ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ فائر حکام نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں منگل کو زیر تعمیر ہائی وے کا اونچا حصہ گرنے سے 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، تحقیقات مکمل نیشنل فائر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت سیول سے تقریباً 65 کلومیٹر جنوب میں اینسیونگ شہر میں 10 افراد سائٹ پر کام کر رہے تھے۔ حادثہ صبح 9 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا، جب ہائی وے پل کو سہارا دینے والے 50 میٹر اونچے اسٹیل کے 5 ڈھانچے گرنے سے...
	سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میڈیا انڈر اٹیک کے عنوان سے مشاورتی اجلاس کی قرار داد منظور کرلی، اس میں کہا گیا کہ آزادی اظہار جمہوریت کی بنیاد ہے اور اسے کسی بھی قسم کی جبر و زبردستی سے محفوظ رکھا جانا چاہیے، پیکا ایکٹ 2025 کو ناقص قانون سازی قرار دیتے ہوئے مسترد کرتے ہیں اور اسکی مذمت کی جاتی ہے، پیکا ایکٹ آئین کے آرٹیکل 19 خلاف ورزی ہے۔  قرارداد میں کہا گیا کہ پیکا ایکٹ  2025 میڈیا اہلکاروں کے ان حقوق کی خلاف ورزی  ہے جو اقوام متحدہ کے تحت بین الاقوامی میثاق برائے شہری و سیاسی حقوق کے آرٹیکل 19...
	بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین، موجودہ چیرمین ملک کے طور پر اپنے تمام امور کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو زیادہ متحد، زیادہ کوآپریٹو، زیادہ متحرک اور زیادہ فعال معیاری ترقی کے نئے مرحلے میں لے جا رہا ہے۔جمعہ کے روزترجمان نے کہا کہ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ادارے کی کونسل میٹنگ، بارڈر محکمے کے سربراہان کی کانفرنس، مشترکہ انسداد دہشت گردی کی مشقوں سمیت متعدد سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے ، جس سے رکن ممالک کے درمیان سلامتی کے تعاون اور باہمی اعتماد کو مزید مضبوط کیا گیا ہے۔ ان...
	 ویب ڈیسک:کراچی کی لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید 22 بھارتی ماہی گیروں کو آج صبح رہا کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو لاہور میں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا،بھارتی ماہی گیروں کو صبح 9 بجے ملیر لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے رہا کر کے ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا،جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے توسط سے بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا۔  اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت   جیل حکام کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ سندھ سے احکامات موصول ہوئے ذرائع نے بتایا کہ ماہی گیروں کی کراچی سے لاہور کے...
	اسلام آباد ہائیکورٹ— فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور کرلیں۔قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ضمانتیں منظور کیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے اور پولیس اسٹیشن میں بیانِ حلفی دینے کا حکم بھی دیا۔قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔عدالت نے گرفتار افراد کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شیورٹی جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
	 اسلام آباد(صغیر چوہدری )سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا گیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس جب کہ نور محمد مرزا قائم مقام چیف جسٹس کے پرسنل سٹاف افسر مقرر کر دیے گئے۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کو ایک سال کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا رجسٹرار تعینات کیا گیا ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے سیکرٹری کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 21 کے ایڈیشنل رجسٹرار مقصود احمد سیکرٹری ٹو چیف جسٹس تعینات کر دیے گئے جو جسٹس سرفراز ڈوگر کے...
	اسلام آباد (صغیر چوہدری )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں چلڈرن پارک کو دو ہفتوں میں اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔ رہائشیوں کے مطابق گرین ایریا یا پبلک پارک کو کمرشل ایریا میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا ،قابضین نے چلڈرن پارک سے بچوں کے جھولے اکھاڑ کر وہاں ہیوی مشینری کیساتھ غیر قانونی تعمیرات کا آغاز کر دیا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے ای الیون کے چلڈرن پارک میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف علاقہ مکینوں کی درخواست پر سماعت کی ۔ ای الیون کے رہائشیوں نے چلڈرن پارک پر قبضے اور تجاوزات کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ۔ پٹیشنرز کی جانب...
	 بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کی کوششیں ناکام ہو گئیں، پی پی قیادت اور ایم پی ایز نے وزیر اعلیٰ بلوچستان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی حسن زہری بلوچستان میں ان ہاوس تبدیلی کے لیے سرگرم تھے، انھوں نے قیادت کو سرفراز بگٹی کے خلاف شکایات لگائی تھیں، تاہم بلوچستان کے صوبائی اراکین اسمبلی نے علی حسن زہری کی شکایات سے اظہار لاتعلقی کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم پی ایز نے قیادت کو بلوچستان میں ایڈونچر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، علی حسن کی شکایات پر بلوچستان ایم پی ایز نے پی پی قیادت سے ملاقات کی تھی، جس میں وزرا اور اراکین نے پارٹی قیادت...
	وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف ٹیلر بڈووک نے ایک بیان میں کہا کہ اے پی کی جانب سے ”گلف آف میکسیکو“ کا استعمال تقسیم پیدا کرنے والا اقدام ہے اور اس سے ان کی گمراہ کن رپورٹنگ کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو غیر معینہ مدت کے لیے اوول آفس اور ایئر فورس ون تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔ یہ اقدام گلف آف میکسیکو کے ذکر پر اٹھایا گیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ امریکی حکومت اس آبی علاقے کو ”گلف آف امریکہ“ کے نام سے پکارے گی۔ امریکی سرکاری ادارے اس تبدیلی...
	رکن قومی اسمبلی و ایم کیو ایم کے رہنما حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ڈمپرز شہریوں کو کچل رہے ہیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اور اس کی وجہ ان کی حکومت کو مالی سپورٹ ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر قائد کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان صابر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کارکن فراز کے قتل کا مقدمہ الیکشن مہم کے دوران درج کیا گیا تھا۔ انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت سے انصاف نہیں ملا، ملزمان کو بری کر دیا گیا۔ ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں بریت کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی اور عدالت عالیہ نے...
	اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ نے7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ2025ء کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر مزید دلائل طلب کر لیے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ درخواست میں...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست سینئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے دائر کی، درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔  درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (پیکا) ترمیمی بل 2025 کی توثیق کر دی تھی۔ الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام کا ترمیمی بل 2025 صدر کے دستخط...
	 اسلام آباد:  پی ایف یو جے کے بعد اینکرز ایسوسی ایشن نے بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ سینیئر اینکر پرسن حامد میر، نسیم زہرہ، عدنان حیدر اور امیر عباس نے درخواست دائر کی۔ سینیئر اینکرز نے بائیو میٹرک تصدیق بھی کروائی۔ درخواست صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار ریاست علی آزاد اور عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی۔ مزید پڑھیں؛ پیکا ایکٹ ترامیم سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج سینیئر اینکرز کی جانب سے دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔ دوسری جانب، سندھ ہائیکورٹ نے 7 فروری کو سماعت کرتے ہوئے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف...
	پشاور : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے خط لکھ کر سیاسی این آر او مانگا جارہا ہے ۔ وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا کہ صوبے میں میرجعفر اور میرصادق کون ہے، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 14سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا، پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے احتجاج ہوئے لیکن سرکاری لوگوں کے...
	وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا صوبے میں میر جعفر اور میر صادق کون ہے۔ وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔ بانی پی ٹی ائی کی 14 سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج...
	خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو بتایا صوبے میں میرجعفر اور میرصادق کون ہے۔ وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے سالانہ امتحانات کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے سب کو سائیڈ لائن کیا۔بانی پی ٹی ائی کی 14 سال کی سزا پر یہاں کوئی احتجاج نہیں ہوا۔ پی ٹی آئی اپنی صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ احتجاج ہوئے لیکن سرکاری لوگوں کے علاوہ کس نے حصہ نہیں لیا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے "صنم کو خط لکھا" گانے کے مصداق اب سیاسی...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میں ایس او اور اے ایس او کی بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا،فریقین کو نوٹس جاری
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میں ایس او اور اے ایس او کی بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا،فریقین کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025  ارمان یوسف اسلام آباد (ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میںسائنٹیفک آفیسرز اور اسسٹنٹ سائنٹیفک آفیسرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا ، عدالتی احکامات پر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں بھرتیوں کیلئے جاری انٹرویوز کا عمل روک دیا گیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ایس او اور اے ایس او کی اسامیوں پرخلاف ضابطہ بھرتیوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد چارصفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔  عدالت کی...
	بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں تاحال انٹرنیٹ پر موجود رہنے کے باعث ایک بار پھر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ آرادھیا بچن نے دہلی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے متعدد ویب سائٹس اور یوٹیوب پر اپنی صحت سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن خبریں ہٹانے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ایشوریا رائے نے اپنے نام سے ’بچن‘ ہٹادیا؟ یہ نئی درخواست دہلی ہائیکورٹ کے گزشتہ حکم کی پیروی میں دائر کی گئی، اس سے قبل عدالت نے سرچ انجن گوگل سمیت دیگر ویب سائٹس اور یوٹیوب چینلز کو ہدایت دی تھی کہ وہ آرادھیا بچن سے متعلق تمام...
	 (بابرشہزاد ترک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔  احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق احمد اسحاق جہانگیر کو اسٹیبلشمنٹ میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں احمد اسحاق جہانگیر نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔  مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی    احمد اسحاق جہانگیر پولیس سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں۔   
	سال نو کے آغاز سے چند روز قبل حادثے کا شکار ہونے والے جنوبی کوریا کے طیارے کی تباہی کی تحقیات مکمل کرلی گئیں۔ یاد رہے کہ 29 دسمبر کو جیجو ایئر کے طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: المناک فضائی حادثے میں جنوبی کوریا کا مسافر طیارہ تباہ، 124 افراد ہلاک، ویڈیو سامنے آگئی کوریا کے روزنامے جونگ اینگ ڈیلی نے رپورٹ کیا ہے کہ حکام کی جانب سے حادثے سے منسلک پرندوں کے ٹکرانے کے بارے میں انکشاف کے بعد متاثرین کے اہل خانہ نے تحقیقات ختم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہوائی جہاز کے دونوں انجنوں میں بیکل ٹیلس نامی ایک مہاجر پرندے کے پر اور خون کے...
	ڈی آئی خان: سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم چاہتے ہیں، جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ اسمبلیاں نہیں ہیں، حکومت بہر حال اسٹیبلشمنٹ کی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسمعٰیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم ہو کہ جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے، بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں...
	سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گیا تو 5 بار ایسوسی ایشنز نے مسنگ پرسنز کے بارے میں شکایات کیں، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز کے حوالے سے بہت سے اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کی اتھارٹی کا بہت احترام ہے، ڈسٹرکٹ...
	مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گیا تو 5 بار ایسوسی ایشنز نے مسنگ پرسنز کے بارے میں شکایات کیں، مسنگ پرسنز کے ایشو نے مجھے ہلا کر رکھ دیا. سپریم کورٹ پریس ایسوسی ایشن کے ممبران نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا ہر جج آزاد ہے، ججز کو بریکٹ نہیں کیا جانا چاہیے، ججز پر تنقید ہونی چاہیے لیکن تعمیری تنقید ہو۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ریفارمز...
	لاہور:سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ طویل تعلق کا اختتام کر دیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں سرفراز احمد نے فرنچائز کے مالک ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس شاندار ٹیم کے ساتھ گزارے گئے وقت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ اس سفر میں ملنے والی حمایت اور محبت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ندیم عمر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ندیم بھائی نے انہیں ہمیشہ کھیلنے کا موقع دیا اور کھلاڑی اور کپتان کی ضروریات پوری کیں۔ سرفراز نے اپنی نیک تمناؤں کا...
	 واشنگٹن:  مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
	پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...
	شوکت یوسفزئی—فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت این آر او کی سیاست چھوڑ دے، این آر او کوئی نہیں مانگ رہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نہ تو نتھیا گلی، نہ بنی گالہ اور نہ ہی ملک سے باہر جائیں گے، وہ تمام کیسز عدالتوں میں لڑ کر باہر آئیں گے۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 2022ء سے اب تک 27 ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا جا چکا ہے، کیا ملک قرضوں پر چلے گا؟ کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا؟ مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے، شوکت یوسفزئیپاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ...
	 عرفان بہادر : فوٹو فائل  عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...