اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میں ایس او اور اے ایس او کی بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا،فریقین کو نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میں ایس او اور اے ایس او کی بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا،فریقین کو نوٹس جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 ارمان یوسف
اسلام آباد (ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی اے آر سی میںسائنٹیفک آفیسرز اور اسسٹنٹ سائنٹیفک آفیسرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل معطل کر دیا ، عدالتی احکامات پر پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں بھرتیوں کیلئے جاری انٹرویوز کا عمل روک دیا گیا ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ایس او اور اے ایس او کی اسامیوں پرخلاف ضابطہ بھرتیوں کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کے بعد چارصفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔
عدالت کی طرف سے متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ ایس او اور اے ایس او کی اسامیوں پربھرتیوں کے جاری عمل کے خلاف این اے آر سی کے سنیئر سائنٹیفک آفیسر صابر حسین کے بیٹے احمد علی نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست میںسیکرٹری ایوان صدر، سیکرٹری وزارت فوڈ سیکیورٹی ، چیئرمین پی اے آر سی ، سیکرٹری پی اے آر سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پی اے آر سی میںسائنٹیفک آفیسرز اور اسسٹنٹ سائنٹیفک آفیسرز کی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل غیر قانونی ہے اور من پسند افراد کو نوازا جا رہا ہے ، علاوہ ازیں پی اے آر سی آرڈیننس 1981کے تحت مستقل ممبرز کی عدم موجودگی میں بھرتیوں کا عمل قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
CamScanner 02-03-2025 20.33 (1)Download
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایس او اور اے ایس او کی اسلام آباد ہائیکورٹ پی اے آر سی میں بھرتیوں کا عمل
پڑھیں:
این اے 18 انتخابی دھاندلی معاملہ، عمرایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا
این اے 18 ہری پور میں انتخابی دھاندلی معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمر ایوب نے دھاندلی تحقیقات پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ سپر یم کورٹ میں چیلنج کیا، درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کے 60 روز کے اندر ہی کارروائی کا اختیار رکھتا ہے۔
عمر ایوب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ سے تجاوز کرکے کارروائی شروع کی۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے روکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حالیہ فیصلے میں الیکشن کمیشن کوکارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
عمر ایوب نے درخواست میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حالیہ فیصلہ آئین کیخلاف ہے، عدالت عالیہ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔