2025-07-04@18:01:18 GMT
تلاش کی گنتی: 18150

«سے بچنے کی کوشش کریں»:

(نئی خبر)
    نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
    مردان( نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی...
    بھارت کی معروف ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا کی موت کے بعد یہ بحث چھڑ گئی کہ اسی رات انہوں نے اینٹی ایجنگ انجیکشن بھی لیا تھا جس کے بعد خوبصورتی بڑھانے والے طریقہ کار اور خصوصاً اینٹی ایجنگ علاج سے جڑے ممکنہ خطرات پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے بھی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مصنوعی کاسمیٹکس کے استعمال سے گریز کرنے اور قدرتی خوبصورتی کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے صحت مند طرزِ زندگی اختیار کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ یہ بیان اداکارہ شیفالی جریوالا کی گزشتہ ہفتے ہونے والی اچانک موت کے بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موت سے چند...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ معروف ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور ارب پتی ایلون مسک کو امریکہ سے ملک بدر کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والے ایلون مسک نے ٹرمپ کے حمایت یافتہ مالیاتی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مسک نے اسے "پاگل پن والا بل" قرار دیا اور نئی سیاسی جماعت بنانے کی دھمکی دی تھی۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا: "پتا نہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا... کیا ہم ایلون مسک کو ملک بدر کر سکتے ہیں؟" انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ محکمہ حکومتی کارکردگی (DOGE)، جس کی قیادت ماضی میں ایلون مسک کر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اظہر محمود کو ٹیسٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کرنے کے اگلے ہی دن سابق کرکٹر باسط علی نے تہلکہ خیز انکشافات کردیے ہیں۔ پی سی بی نے پیر کو باضابطہ اعلان کیا تھا کہ اظہر محمود اپریل 2026 تک اپنے معاہدے کی مدت مکمل ہونے تک ٹیم کے عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ 50 سالہ سابق آل راؤنڈر اپریل 2024 میں دو سالہ معاہدے پر پی سی بی سے وابستہ ہوئے تھے اور اس سے قبل قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اظہر محمود کی کوچنگ میں پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن...
    کراچی: بھارت میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی گئی۔ مقامی الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن نے یہ فیصلہ وینیو میں آگ سے بچاؤ کیلیے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیا، مقامی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے ہی الیکٹرک کارپوریشن کو بجلی منقطع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس حوالے سے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کو عدالت کی جانب سے بھی آگ سے بچاؤ کے قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت دی جا چکی مگر اس نے کوئی پروا نہیں کی، اب بھی بجلی منقطع کرنے سے پہلے 7 دن کا نوٹس دیا مگر کرکٹ باڈی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ  پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے...
    نیویارک: پاکستان نے جولائی 2025ء  کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی  ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکل توجہ اب کثیرالجہتی تعاون، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی تنظیم (UNCA) سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ یہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارت کی ذمے داری ایک گہرے احساسِ فرض اور پختہ عزم کے ساتھ سنبھال رہے ہیں۔ ہماری حکمتِ عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں، تنازعات...
    ملک بھر کے کمرشل بینکوں نے دیگر بینکوں کے اے ٹی ایمز سے رقم نکالنے والے صارفین پر فی ٹرانزیکشن فیس میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس سے شہریوں کو مزید مالی بوجھ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پہلے یہ فیس 23.44 روپے تھی، جسے اب بڑھا کر 35 روپے فی ٹرانزیکشن کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام کمرشل بینکوں نے اپنی “شیڈول آف چارجز” کو اپ ڈیٹ کر کے یہ نئی فیس لاگو کر دی ہے، اور صارفین سے پہلے ہی اس نرخ پر رقم وصول کی جا رہی ہے۔ بینکوں کے مطابق یہ چارجز زیادہ تر 1-لنک نیٹ ورک کے شیئر پر مشتمل ہوتے ہیں، جبکہ تھوڑی رقم اس بینک کو جاتی ہے جس...
    ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے واضح  ہدایت جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ نوٹی فکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری  ملازمین کو 1 ستمبر 2025   تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری صدارت ایسے...
    کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غریب اور عوام کش قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ تیل کی قیمتیں کم کی جائیں اور ظالمانہ لیوی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے 39پیسے اور 8روپے 36پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے حکمرانوں نے اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اورعوام کی کمر توڑو پالیسی کو مزید تقویت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب عالمی مارکیٹ میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مکمل غلام بنایا جارہا ہے اس غلامی سے اچھاہے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہوں، 27 ویں ترمیم لائی جارہی ہے ،بہتر ہے بادشاہت کا اعلان کردیں،آپ لوگوں کا ووٹ چوری کرلیں اور کہیں کہ ووٹ کی اہمیت نہیں تو مطلب مارشل لا ء لے آئے ہیں، میڈیا کی آواز بند کردی گئی ہے جبکہ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کو مائنس کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیٹرول کی قیمت میں اضافے اور ٹرانسپورٹ کے کرایے بڑھ جانے پر پہلے سے ہی مہنگائی کے ستائے عوام پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق عوام نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عوام کا کہنا تھا کہ پیٹرول اتنا مہنگا کردیا، غریب عوام کہاں جائے؟ اشرافیہ کو نوازا جارہا ہے غریب کو مارا جارہا ہے۔شہریوں نے کہا کہ حکومت کوچاہیے کہ عام آدمی کیلیے آسانیاں پیدا کرے۔ ایک مسافر نے بتایا کہ2 ہزار روپے دے کر صادق آباد سے آئے تھے اب 2300 روپے مانگ رہے ہیں۔ ایک اور مسافر نے بتایاکہ میرپور خاص سے 2500 کرایہ دے کر آئے تھے اب ٹرانسپورٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز “ٹروتھ سوشل” پر ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے ماسک کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنیوں کا انحصار سرکاری سبسڈی پر ہے اور ایلون مسک عوام پر زبردستی برقی گاڑیاں مسلط کرنے کے حامی ہیں، ٹرمپ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرکاری کفایت شعاری کا نگران ادارہ مسک کی کمپنیوں کو دی جانے والی مالی معاونت کا ازسر نو جائزہ لے۔ ٹرمپ کی اس شدید تنقید کے جواب میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ “میری کمپنیوں کو دی جانے والی تمام حکومتی امداد ابھی بند کر دی جائے”۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر امریکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔ آئی جی اسلام آباد پولیس کےساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح کم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ۔ اسلام آباد پولیس فرائض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے ۔ پولیس پر ہم تنقید کرتے ہیں لیکن جب بھی لا اینڈآرڈر کا ہو یہی پولیس کام آتی ہے ۔ پولیس نے بہت سے قتل کی وارداتوں کے ملزمان کا سراغ لگایا ۔ کئی ملزمان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)حکومت سندھ نے یوم عاشور کی مناسبت سے دو روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور دس محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025 کو عام تعطیل ہوگی۔عام تعطیل کے تحت تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور لازمی سروس والے ملازمین پرنوٹی فکیشن کا اطلاق نہیں ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے تک کا اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا غریب آدمی پہلے ہی دوقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب مہنگائی پہلے ہی اپنی بلند ترین سطح پر ہے، اور روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر ٹرانسپورٹ، زرعی لاگت، بجلی کی پیداوار، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دیگر تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ ، جنرل سیکرٹری یاسراقبال کھارا ایڈووکیٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حکومتی فیصلہ کو مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت پوری دنیامیں پٹرول کی قیمتیں کم ترین سطح پر آچکی ہیں جبکہ ہماری حکومت لیوی ٹیکس اور ایڈجسٹمنٹ کے نام پر قیمتیں بڑھا کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنڈر ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکمران اقتدارمیں آنے سے پہلے انہیں ظالمانہ ٹیکس قراردیتے رہے ہیں اور اقتدار میں آ کران ٹیکسوں کو ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا، پاکستان میں اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر امجد اسلام، جنرل سیکریٹری عاشق ساند، سینئر نائب صدر عمران ملک، نائب صدر ساجد آرائیں، جوائنٹ سیکریٹری رانا حمبل، خازن آفتاب رند، انفارمیشن سیکریٹری غلام قادر توصیفی، اراکین گورننگ باڈی جاوید چنہ، عرفان آرائیں، آصف شیخ، یامین قریشی، مبین مگسی نے ضلع جامشورو میں نیو نیوز کے نمائندے مقدر علی بلوچ کی جانب سے تعلقہ ہسپتال کوٹری میں عوامی سہولیات کی عدم فراہمی اور مبینہ بدعنوانی کی کوریج پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ برکت لغاری کی طرف سے جھوٹا مقدمہ درج کرائے جانے اور مقدر بلوچ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر علی البیات نے ملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نعیم الرحمن جلبانی اور ضلعی انفارمیشن آفیسر سید ساجد حسین شاہ کے ہمراہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، ڈسٹرکٹ کونسل کے چیئرمین نادر شوکت راجپر، خیرپور پریس کلب کے سرپرست خان محمد، سماجی کارکن دیپا کماری اور “بسوا” کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خادم میرانی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر علی البیات اورملکی ہیڈ قاسم جنجوعہ نے کہا کہ خیرپور کا دورہ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت خواتین کے قومی شناختی کارڈ بنوانے، ووٹر رجسٹریشن، عام انتخابات میں خواتین کی شمولیت، شفاف معلومات کی فراہمی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر ) معروف سماجی شخصیت نوید شیخ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے 2تا5جولائی کے دوران کراچی حیدرآباد شدید بارش اور اربن فلڈنگ جبکہ یکم تا5جولائی اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بری پور، مری، کلیات ،کشمیر، گلت بلتستان سمیت دیگر بالائی علاقوں میں تیز بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیاہے جس کو پیش نظر رکھتے ہوئے وفاقی وصوبائی وزرات داخلہ سے اپیل ہے کہ محروم الحرام کے دوران موبائل سروس بند کرنے سے اجتناب کیا جائے مذکورہ عمل سے مواصلاتی رابطے منقطع ہونے سے کوئی سے بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے جبکہ امدادی کاموں اور خود انتظامیہ ، امدادی...
    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر،امیر جماعت اسلامی معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے،اشتہاری ہیں، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ مسترد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل آگیا۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، عوام کی کمر توڑو، یہ ہے حکومت کی پالیسی، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گریں توریلیف نہیں، تھوڑا بڑھیں تو بوجھ عوام پر۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی ترقی کے حکومتی دعوے جھوٹے اور اشتہاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی ختم کی جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔پاکستانی عوام نے حکومت کی جانب...
    تجویز میںحکومت سے مذاکرات کو پیٹرن انچیف تحریک انصاف سے ملاقات پر مشروط کر دیا کھلا خط شاہ محمود قریشی اور محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ نے لکھا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی لیڈر شپ کو حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی جبکہ حکومت سے مذاکرات کو بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کی جانب سے پارٹی لیڈر شپ کو کھلا خط لکھا گیا ہے، کھلے خط میں انہوں نے حکومت سے مذاکرات کرنے کی تجویز دے دی جبکہ تجویز میں حکومت سے مذاکرات کو بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر...
    اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے سروکار نہیں ۔ بجلی ، گیس،پیٹرول سمیت سب کچھ مہنگا ہے حکومت عوام کو ریلیف دے ، قیمتیںبڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی کم کرے،بیان مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8سے 11روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں ، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف حکومتی یکارڈ میں ہے ، درحقیقت بجلی ، گیس اور پیٹرول سمیت سب کچھ مسلسل مہنگا ہورہا ہے جس کا براہ راست اثر عوام و صنعتوں دونوں پر...
    نیویارک، اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی + این این آئی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا دنیا میں جاری تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کریں گے۔ پاکستان یہ ذمہ داری عاجزانہ طور پر اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے تحت نبھائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صدارت اس وقت آئی ہے جب دنیا بھر میں تنازعات اور انسانی بحران چل رہے ہیں۔ سلامتی کونسل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے مؤثر کارروائی کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پر سہ ماہی کھلی بحث کی بھی صدارت کروں گا۔ اس...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کر دیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اشرافیہ کو نوازو، جاگیرداروں کو بچاؤ اور عوام کی کمر توڑو ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر حکومت نے ریلیف دینے سے انکار کر دیا تھا لیکن عالمی منڈی میں ذرا سی ہلچل پر سارا بوجھ عوام پر منتقل کردیا۔ حافظ نعیم الرحمان...
    راولپنڈی: عمران خان نے پارٹی قیادت کو دس محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا جارہا ہے، بانی نے 26 ویں ترمیم کی بات کی ہے اور اس ترمیم کے نتائج واضح ہورہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے آپ لوگوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے ایک بار پھر حکومت کی توجہ ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے تحت بغیر ڈیوٹی خام مال درآمدکرکے مقامی مارکیٹ میں فروخت کرکے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کی طرف مبذول کرواتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ کیمیکلز اینڈ ڈائز کے چیپٹر27 سے چیپٹر 32 بالخصوص 3204 کے درآمدی اعداد و شمار کے مطابق سال 2023 سے 2024 کے دوران اس چیپٹر کے تحت درآمد میں 80 فیصد اضافہ ہوا مگر اس کے مقابلے میں برآمدات میں کوئی اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بڑے پیمانے پر چوری ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  
    مریم نیا لیاری میں رہتی ہے۔ یہ بستی شاہراہِ پاکستان سے 18 کلومیٹر دور ہے جہاں کی آبادی کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔ نیا لیاری سے کوئی بس نہیں چلتی۔ جب سے چین کے تیارکردہ چنگ چی رکشے چلنے شروع ہوئے تو اس بستی کے لوگوں کو ایک سواری کی سہولت مل گئی۔ چنگ جی میں بشمول ڈرائیور 8 سے 10 افراد سفرکرتے ہیں۔ نیا لیاری میں خواتین کی اکثریت مختلف نوعیت کے کام کرتی ہے۔ ان میں سے بیشتر عورتیں نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، شادمان ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا کے گھروں میں کام کرتی ہیں۔ چنگ چی کا کم از کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 110 روپے تھا۔ نئی بستی کی محنت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن کی جانب سے محرم الحرام کے انتظامات کے سلسلے میں چیئرمین گلشن ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد، وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی، وائس چیئرمین یوسی 5 آصف حسن اور اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال سید عامر علی نے یوسی 5 میں واقع تقویٰ امام بارگاہ، ڈسکو بیکری اور گرد و نواح کے علاقوں کا دورہ کیا اور مختلف بلدیاتی سہولیات کا جائزہ لیا۔امام بارگاہ و جلوس کے منتظمین نے سیوریج کے پانی کی نکاسی کے مسائل کی نشاندہی کی، جس پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ ان مسائل کی بنیادی ذمہ داری واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پر عائد ہوتی ہے، تاہم گلشن اقبال ٹاؤن بھی اپنی سطح پر مربوط کوششیں جاری رکھے گا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر دفاع خواجہ آصف نے عندیہ دیا ہے کہ پیپلز پارٹی جلد وفاقی اور پنجاب حکومت کا حصہ بن سکتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ “اس وقت کیا معاملات چل رہے ہیں، اس کی تفصیلات تو نہیں بتا سکتے، لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہو جائے۔”انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ان کے پاس پیپلز پارٹی سے حکومتی رابطوں کی تفصیلات موجود نہیں ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قومی مفاد کے ایجنڈے پر مل کر کام کر سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا ہے، وزارت خزانہ کیا علامیہ کے مطابق پٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں یہ اضافہ بین الاقوامی منڈی کے اُتار چڑھاؤ کے باعث ہوا ہے، جس نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) ایران کی آئل ریفائنری میں نائیٹروجن ٹینک پھٹنے کے باعث زوردار دھماکا ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کی آئل ریفائنری میں موجود نائیٹروجن ٹینک پھٹ گیا۔ مذکورہ حادثے سے متعلق حکام کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریفائنری کا کام بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔ سیکورٹی حکام نے کہا ہے کہ مذکورہ دھماکے اس گولے کو تلف کرنے کے دوران ہوئے جو اسرائیلی بمباری کے دوران پھٹ نہیں سکا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس کے سابق نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر قید کی سزا سنادی گئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے نائب وزیر دفاع تیمور ایوانوف کو گزشتہ برس اپریل میں گرفتار کیا گیا تھا۔نائب وزیردفاع پر 48.4 ملین ڈالر رشوت لینے کا الزام تھا اور انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے نائب وزیر دفاع کو 13 سال جب کہ ان کے ایک ماتحت انتون فلاتوف کو بھی 12 سال اور چھ ماہ سزا سنائی گئی۔تفتیش کے دوران نائب وزیر دفاع نے ہوشربا انکشافات کیے جس کی روشنی میں مزید ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مقدمے کی سماعت بند کمرے میں...
    ایک بیان میں جعفریہ الائنس حیدرآباد کے رہنماؤں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں پر رکاوٹیں لگائی جا رہی ہیں، یہ کوئی کھیل تماشہ نہیں ہے، ہماری عبادت ہے کسی کو حق نہیں ہے کہ کوئی ہماری عبادت پر قدغن لگائے، پاکستان بھر میں کروڑوں لوگ عزاداری شریک ہوتے ہیں، عزاداری پر کوئی بھی پابندی عائد نہیں کر سکتا، حکومت ہوش کے ناخن لے۔ اسلام ٹائمز۔ عزاداری سید الشہدا پر کسی قسم کی قدغن برداشت نہیں کریں گے، مذہبی آزادی پاکستان کے تمام مکاتب فکر کا آئینی و قانونی حق ہے، پنجاب پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنا بند کرے۔ جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر ساجد انصاری، سید شمیم نقوی، سید شیر علی شاہ،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ: مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے کفرد مالک میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں کے حالیہ خونی حملے کے بعد یورپی سفارتکاروں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کے روز علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ گھروں اور جلائے گئے فلسطینی گاڑیوں کا جائزہ لیا اور شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  فلسطینی وزارت صحت کاکہنا ہےکہ  درجنوں مسلح آبادکاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع فلسطینی قصبے کفرد مالک پر دھاوا بولا، جہاں انہوں نے نہ صرف تین فلسطینیوں کو شہید کیا بلکہ سات دیگر کو شدید زخمی بھی کر دیا، حملہ آوروں نے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور مقامی شہریوں پر اندھا...
    کراچی کے علاقے شریف آباد میں مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں گبول برادری کے 3 نوجوانوں کی موت پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سندھ حکومت کو ایک ہفتے میں کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے گبول برادری کے 3 نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے، اور اگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا۔ انہوں نے الزام عائد کیاکہ ایس ایچ او شریف آباد نے مبینہ طور پر ان نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کیا ہے۔ نبیل گبول نے بتایا کہ اس معاملے پر انہوں نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاالحسن سے رابطہ...
    چیئرمین مہاجرقومی موومنٹ نے کہا کہ عوام کو اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سے کوئی سروکار نہیں، عوام کا براہ راست تعلق بجلی، گیس اور پیٹرول سے ہے جن کی قیمتیں پہنچ سے باہر ہوچکی ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی بجائے پیٹرولیم لیوی میں کمی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 8 سے 11 روپے تک کا اضافہ مہنگائی کے بدترین طوفان کا سبب بنے گا جسے برداشت کرنا غریب عوام کیلئے ممکن نہیں، حکومت عوام پر رحم کھائے اور حالیہ اضافہ واپس لیا جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں بہتری صرف...
    بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کرکے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی، جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت میں واضح سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور وہ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہ علیحدہ ہو سکتا ہے، نہ ہی اسے معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا۔چار دن کی چاندنی کے بعد پھر اندھیری رات آگئی، آج سے میٹر گزشتہ سال کی گرمیوں والی قیمت پر چلے گا۔شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تو یہ تاثر دیا گیا تھا کہ یہ کمی بجلی کے بینادی ٹیرف میں کی گئی ہے مگر یہ تو عارضی ایڈجسٹمنٹ ثابت ہوئی ہے، بجلی کی قیمت میں مستقل بنیادوں پر کمی کی جائے۔ شہریوں کے مطابق کمی بنیادی ٹیرف کے بجائے فیول کوسٹ، سرچارجز اور دیگر ایڈجسٹمنٹس میں کی گئی جبکہ اس کا اطلاق بھی صرف اپریل، مئی اور جون تک محدود تھا، دو کمروں کے گھر کے بل بھی...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان  میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان  کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز  لیکر فرار ہوئے...
    سٹی 42:پاکستان نے جولائی سے سلامتی کونسل کی  صدارت سنبھال لی  نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے عاصم افتخار  نے  پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا ، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی،پاکستان اقوام متحدہ چارٹرکےتحت تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے،پاکستان چاہتا ہے دنیا بھرکےتنازعات ثالثی سے حل ہوں،سفارتکاری اورثالثی کے ذریعے تنازعات کے حل پریقین رکھتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  پاکستان سفارت کاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن (بھارت) پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، پڑوسی ملک کو ابھی بین الاقوامی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، عدالت نے فیصلہ دیا کہ بھارت 1960 کے معاہدے کے تحت نہ تو اسے معطل کر سکتا اور نہ ہی ختم، بدقستمی سے اُن کے عزائم ناپاک اور خطرناک ہیں۔ اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کے خلاف جو اقدامات اٹھانا چاہتا ہے، اس حوالے سے حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے وسائل کو استعمال کرتے ہوئے دیامر بھاشا ڈیم...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل ہو سکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا اندازہ ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں شمولیت کے امکانات ہیں، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف زرداری کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کا وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں قائم حکومت پر مکمل اعتماد کا اظہار واضح رہے کچھ روز سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ حکومت بار بار پیپلزپارٹی کو اقتدار کا حصہ بننے کی دعوت دے رہی ہے، جس پر پی پی قیادت نے اب سنجیدہ غور شروع کردیا ہے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے...
    چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025ء کو عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں 9 اور 10 محرم بتاریخ 5 اور 6 جولائی 2025ء کو عام تعطیل ہوگی۔ عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، دفاتر بند رہیں گے تاہم جلوس کے حوالے سے جن سرکاری اور انتظامی اداروں کی ڈیوٹیز ہیں وہ معمول کے مطابق کھلیں گے اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شہریوں کو اب دفتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شہریوں کو گھر کے قریب ہی بڑی سہولت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب شناختی دستاویزات سے متعلق تمام خدمات شہریوں کو ان کی قریبی یونین کونسل میں دستیاب ہوں گی۔ یہ سہولت قومی شناختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی سمیت دیگر ضروری خدمات پر مشتمل ہے، جو اب یونین کونسلز کی سطح پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد کے سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال، آئی-10/4، چکوال کے علاقے مرید، اور گجرات کے دولت نگر کی یونین کونسلز میں یہ سہولیات میسر ہیں۔ یہ اقدام...
    اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر، سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات   ”علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔ ہم تہذیب و ثقافت کا عظیم سرمایہ رکھتے ہیں جس پر پوری قوم کو بجا طور پر فخر ہے۔ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے قومی اداروں کی بندش یا ضم کرنے کی کسی تجویز پر عمل درآمد حکومت کے زیر غور نہیں۔ اس کے برعکس ان اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر اور کارآمد بنانے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ معاشرہ انتہاء پسندی جیسے مرض سے پاک ہو اور ہمارا حقیقی سوفٹ امیج دنیا کے سامنے اُبھرے“ ان خیالات کا اظہار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور لاہور...
    فیصل جاوید—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دیپشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالتِ عالیہ میں سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے فیصل جاوید کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو مشترکہ مشرق وسطیٰ پالیسی، ایران کے ساتھ کشیدہ تعلقات اور غزہ کی تباہ حال صورتحال  سمیت دیگر امور پر گفتگو کے لیے 7 جولائی کو اہم سفارتی مشن پر امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو کی رواں سال کے دوران امریکا کی یہ تیسری سرکاری سطح کی مصروفیت ہے، جو ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیلی قیادت ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ روابط کو غیر معمولی اہمیت دے رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب غزہ میں جاری لڑائی انسانی بحران میں تبدیل ہو چکی ہے اور دوسری جانب ایران سے بھی اسرائیل کو شدید...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر کیے گئے ہرجانے کے مقدمے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف وزیراعظم شہباز شریف کے 10 ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں مقدمے کے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اس وقت تک معطل کی جائے جب تک اپیل پر فیصلہ نہیں آ جاتا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ قانون کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کو ہرجانے کے کیس کی سماعت کا اختیار حاصل...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کیے ہرجانے کا کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے جہاں بانی پی ٹی آئی نے درخواست دائر کردی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں عدالتی دائر اختیار کو چیلنج کیا ہے اور استدعا کی ہے کہ ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پر فیصلے تک معطل کی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کرتے ہوئے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے اعتراض مسترد کیا اور...
    اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر نے کابینہ کو بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف مزید عسکری کارروائیوں سے اسرائیلی یرغمالیوں کی جانیں شدید خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف جنرل زامیر نے وزرا کو بتایا کہ موجودہ حالات میں یرغمالیوں پر ظلم و تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے اور ان کی حالت نہایت سنگین ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں حماس کی شکست کے حق میں ہوں لیکن جتنا ہم ان کے خلاف آپریشن کو تیز کریں گے اتنا ہی ہم یرغمالیوں کو خطرے میں ڈالیں گے۔ جنرل زامیر نے بتایا کہ فوج غزہ میں اپنے مقرر کردہ ہدف 75 فیصد حصے پر کنٹرول حاصل...
    کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
    وفاقی وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کا مقصد معیشت کو استحکام کو طرف لے جانا ہے۔بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی، ہمارا مقصد معیشت کو استحکام کی طرف لے جانا ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے مزید کہا کہ اس سال ٹیرف اصلاحات کی ہیں، 5 سالہ ٹیرف پالیسی دی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے فنڈز بڑھا دیے ہیں، تنخواہ دار طبقے کےلیے ٹیکس میں کمی کی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام معاشی استحکام کی بنیاد بنا، ہم چاہتے ہیں...
    وزیراعظم نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کیلئے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے سانحہ سوات جیسے واقعات کی روک تھام کے لیے مربوط پروگرام کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، سیاست کو الگ رکھ کر جائزہ رپورٹ بنانی چاہئے، ہمارا دشمن پانی کو ہتھیار بنانے کی کوشش کررہا ہے، عالمی عدالت کے فیصلے سے بھارت کو دھچکا لگا، دشمن کے عزائم خطرناک اور ناپاک ہیں ، حکومت نے آبی ذخائر میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات سے متعلق نئے حقائق سامنے آگئے ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل شاہ فہد نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ ہوٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں سیاحوں کو صبح 9:37 پر دریا کے کنارے داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ "اس وقت دریا خشک تھا، لیکن چند منٹوں میں پانی اچانک بڑھ گیا۔ 9:45  تک دریا کا پانی خطرناک حد تک بلند ہو چکا تھا،" انہوں نے بتایا۔ان کے مطابق، 9:49 پر مدد کے لیے پہلا کال موصول ہوا۔ تاہم، ایک مہلک غلط فہمی ہوئی۔ آپریٹر نے ایمرجنسی کی نوعیت کو غلط سمجھا اور اسے میڈیکل ایمرجنسی سمجھ کر کارروائی کی، حالانکہ یہ ایک ریسکیو آپریشن تھا۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل...
    بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کاہرجانہ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کیخلاف وزیراعظم شہبازشریف کاہرجانہ کیس سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔بانی پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان نیعدالتی دائر اختیار سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا، بانی پی ٹی آئی نے ہرجانہ کیس کی کارروائی اپیل پرفیصلے تک معطل کرنیکی استدعا کی ہے۔عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ہی ہرجانہ کیس کی سماعت کر سکتی، ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے دائرہ اختیار پر اعتراض کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء) مریم نواز حکومت نے نجی ہسپتالوں میں بھی صحت کارڈ سے علاج کی سہولت محدود کر دی، نئے مالی سال کے آغاز سے پنجاب کے نجی ہسپتالوں سے علاج کروانے والے مریضوں کو علاج کیلئے 50 فیصد رقم خود ادا کرنا ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے یکم جولائی سے پنجاب میں صحت کارڈ پر نجی ہسپتالوں سے علاج کروانے والے شہریوں کیلئے مفت علاج کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے نجی ہسپتالوں میں علاج کیلئے مریضوں کو 50 فیصد بل خود ادا کرنے کے بعد ہی صحت کارڈ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکام کے مطابق آئندہ مالی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو مریم نواز کے نام سے منسوب کرنے کی خبروں کی  تردید کردی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ  جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" کا نام "جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور" ہی ہے اور کسی قسم کی تبدیلی زیر غور نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت کے مالی سال 2025-26 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنڈنگ ” جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی“ کے نام سے ہی رکھی گئی ہے۔ پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ امراض قلب اور دیگر بیماریوں کے عالمی معیار کے جدید علاج کے لیے 14 نئے ہسپتال نواز شریف میڈیکل...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی مقدمات کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت ہوئی،  فواد چوہدری  نے کہا کہ ایک واقعہ کی ایک سے زائد ایف آئی آرز درج نہیں ہو سکتی، ایک ہی واقعہ پر مختلف تھانوں میں 35 مقامات درج ہیں۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی۔ فواد چوہدری نے دلائل  دیے کہ تمام مقدمات کو یکجا کرکے ایک ہی ٹرائل چلایا جائے، جسٹس ہاشم کاکڑ  نے ریمارکس دیے کہ بظاہر پہلی ایف آئی آر پر ہی کارروائی ہوسکتی ہے۔ پراسیکیوٹر  نے کہا کہ  لاہور کورٹ میں دو رکنی بنچ نے فواد چوہدری کی اپیل پر سماعت کی ، دو رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف اپیل تین...
    جوڈیشل کمیشن نے ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تقرری سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔ سیکریٹری جوڈیشل کمیشن نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو مراسلہ لکھ دیا۔ مراسلہ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی اکثریت نے جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور جسٹس سرفراز ڈوگر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ مقرر کیا ہے۔مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جسٹس روزی خان کو جوڈیشل کمیشن کی اکثریت سے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر کیا گیا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم آرٹیکل 175 اے کی ذیلی شق 8 کے تحت ججز کے تقرر کی کارروائی مکمل کریں۔
    پارٹی مشکل دور سے گزر رہی، جنید اکبر رونے دھونے کی بجائے گھر بیٹھ جائیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز مردان(سب نیوز)صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ جنید اکبر کو مشورہ ہے پارٹی مشکل دور سے گزر رہی ہے، رونے دھونے کے بجائے گھر بیٹھ جائیں۔میڈیا گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا بانی پی ٹی آئی سے میں اس لئے ملتا ہوں کہ وہ مجھے ملنا چاہتے ہیں، اگر بانی پی ٹی آئی نہ ملنا چاہیں تو کہہ سکتے ہے کہ وہ مجھ سے ملنا نہیں چاہتے۔بیرسٹر سیف نے ہا کہ جنید اکبر شاید کچھ پریشان ہے، بانی نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے...
    عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور تحریک کا آغاز کیا جائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا کہ عمران خان نے جیل میں ملاقات کے دوران پارٹی کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ 10 محرم کے بعد موجودہ حکومتی نظام کے خلاف عوامی تحریک شروع کریں۔ علیمہ خان کے مطابق بانی چیئرمین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں جمہوری اقدار کو پامال کیا جا رہا ہے، ووٹ کی عزت کو ختم کیا گیا ہے، اور آئینی اداروں کو بے اختیار بنایا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت کی ہے کہ 10 محرم الحرام کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور تحریک شروع کی جائے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، جنہوں نے عمران خان سے ملاقات کے دوران ہونے والی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کا حکومت مخالف تحریک 2 ہفتوں کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان علیمہ خان اور نورین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے شکوہ کیا ہے کہ آج میری بہنوں کو صرف 15 منٹ کے لیے ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ وکیل ظہیر عباس...
    کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی پارکنگ سائٹس کو یکم جولائی سے مفت کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ 32 پارکنگ کہاں کہاں ہیں ان کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میئر کراچی کے اس اعلان کا مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیا ہے جس کے تحت مفت چارجڈ پارکنگ درج ذیل مقامات پر لاگو ہوگی۔ ضلع شرقی میں فاریہ موبائل، رضا موبائل، راشد منہاس روڈ (الغفور سے فردوس شاپنگ مال تک)، کے ڈی اے مارکیٹ (گلشن فلائی اوور سے ڈسکو بیکری، علامہ شبیر احمد عثمانی روڈ تک)، چیس ویلیو سینٹر، الہ دین پارک کے سامنے، راشد منہاس روڈ (سروس روڈ)، مشرق سینٹر سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے 36 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا ہے جس پر عوام نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ایسے میں وزیراعظم شہباز شریف کی ایک پرانی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کو پیٹرول میں 70 روپے فی لیٹر کمی کرنی چاہیے۔ شہباز شریف نے کہا کہ اس سے افراط زر میں کمی ہو گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا، انہوں...
    یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور...
    بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی صدارت کی، جس میں متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر اور سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے اجلاس میں اہم تقریر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک متحدہ قومی مارکیٹ کی تعمیر نئے ترقیاتی نمونے کی تعمیر اور اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی اہم ضرورت ہے۔ چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے لئے ہمیں سمندری معیشت کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینا ہوگا اور سمندری وسائل کے ذریعے ملک کو طاقتور بنانے کے...
    بیجنگ : مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی انسانی سلامتی کی پیچیدگی کو غیر معمولی رفتار سے بڑھا رہی ہے۔ سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے نئے دور سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر نئی حکمت، نئی سوچ اور نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے.منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یکم جولائی 2024 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اٹھترہویں اجلاس میں چین کی تجویز کے تحت مصنوعی ذہانت کی صلاحیت سازی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون سے متعلق ایک قرارداد منظوری کی گئی اور 140 سے زائد ممالک نے اس پر دستخط کیے۔ اس قرار داد کے...
    سٹی42:  ماں مریم کی حکومت میں دس بچیاں گاڑی میں غیر قانونی ایل پی جی استعمال ہونے کے سبب جھلس گئیں، ایک بدقسمت زندہ جل گئی۔ یہ سٹوڈنٹس  جس وین میں بیٹھ کر   اگلے گریڈ میں پروموشن کا پیپر دینے کے بعد گھروں کو واپس جا رہی تھیں، اس کے مالک نے زیادہ  پیسہ کمانے کی ہوس میں وین کے اندر ایل پی جی کا ناقص سلنڈر لگا رکھا تھا۔ اس سانحہ پر پنجاب حکومت کا کوئی ایکشن شام پانچ بجے تک سامنے نہیں آیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور  طالبات کی وین میں آگ لگنے کا روح فرسا سنحہ  تحصیل احمدپور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے،اسلام آباد پولیس نے قتل کی کئی وارداتوں میں ملزم کا سراغ لگایا،جرائم کی شرح کم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں،اسلام آباد پولیس فرض شناسی سے جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے۔منگل کو یہاں آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ آئی جی اسلام اباد اور ان کی ٹیم کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ لوگوں کے جان و مال کا تحفظ کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ علم و ادب اور فنون لطیفہ کو پس پشت ڈالنے والے معاشرے مشینی سوچ کا شکار ہو کر لطیف انسانی جذبات سے محروم ہو جاتے ہیں،ان اداروں کے نظم و نسق اور کارکردگی کو بہتر بنانے، نیز نئے دور کے تقاضوں کے مطابق ان کے دائرہ کار اور مینڈیٹ کو وسیع کرنے کے لیے حکومت جلد ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سیپاکستان مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ علم و ادب کے...
    سٹی 42: پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008 کی تعمیل میں ہوا۔معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔حکومت پاکستان نے 246 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست حوالے کی۔53 سویلین قیدی اور 193 ماہی گیروں کی فہرست ہندوستانی ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے کی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور حکومت ہند نے 463 پاکستانی قیدیوں کی فہرست پاکستان کے ہائی کمیشن، نئی دہلی کے ایک سفارت کار کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی اولمپک چیمپئن اور عالمی شہرت یافتہ جیولن تھروور نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ اگر انہیں کسی کرکٹر کی ’سپر پاور‘ لینے کا موقع ملے تو وہ سچن ٹنڈولکر کی پرسکون ذہنیت اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت اپنانا چاہیں گے۔ایک انٹرویو میں 27 سالہ نیرج نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے نہ صرف کئی دہائیوں تک بھارت کی نمائندگی کی بلکہ دباؤ بھرے لمحات میں بھی غیر معمولی کارکردگی دکھا کر سب کو متاثر کیا۔ وہ اسی ذہنی استقامت کو اپنی جیولن تھرو میں شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ میدان میں زیادہ پراعتماد انداز میں کارکردگی دکھا سکیں۔نیرج نے دلچسپ انداز میں یہ بھی کہا کہ وہ کرکٹ اسٹار جسپریت بمراہ کے ساتھ جیولن تھرو آزمانا...
    ---فائل فوٹو  کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے گزشتہ ماہ لیک ہونے والے 3 پرچوں میں شریک امیدواروں کو مفت میں دوبارہ امتحان دینے کی پیشکش کر دی۔گزشتہ ماہ لیک ہونے والے پرچوں سے متاثر ہونے والے امیدوار نومبر میں دوبارہ مفت میں امتحان دے سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 12، اے ایس اور اے لیول ریاضیات پرچہ 42 اور اے ایس اور اے لیول کمپیوٹر سائنس پرچہ 22 کے نتائج معمول کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار 127000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط و مستحکم ہو رہا ہے ۔ شہبازشریف نے کہاکہ پچھلے...
    چھبیسویں آئینی ترمیم کا فیصلہ پہلے کیا جائے، جسٹس منصور کا جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلہ پہلے کرنے کا مطالبہ کردیا، جسٹس منیب پی ٹی آئی کے دو ممبران نے بھی حمایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحیی آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے نام پر غور کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور...
    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔  یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔  سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج کے ایک سینئر...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we talk wenews پنجاب حکومت کے ارادے دوتہائی اکثریت مریم نواز نام کی تختیاں وزیراعلٰی پنجاب وی ٹاک وی نیوز
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی کی ضلعی عدالت نے انسانی سمگلنگ کیس میں نامزد صارم برنی کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیاتی ادارے کو 4 جولائی تک جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی، عدالت نے عندیہ دیا کہ جواب جمع نہ کرانے کی صورت میں فیصلہ سنادیا جائے گا۔ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع شرقی کی عدالت نے دستاویزات میں ردو بدل اور انسانی سمگلنگ کیس کے ملزم صام برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت ایف آئی اے نے دلائل کے ایک مرتبہ مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے بار بار مہلت طلب کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ ان کا موکل ایک سال سے جیل میں ہے،...
     اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ موجود نہ ہونے سے مریض کی ہسٹری جانچنا ممکن نہیں، صحت سہولت پروگرام کے نیشنل ڈیٹا بیس میں یونیورسل میڈیکل ریکارڈ سسٹم قائم کیا جائے۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد سٹیٹ لائف بلڈنگ میں صحت سہولت پروگرام کے مرکزی ڈیٹا سنٹر کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) صحت سہولت پروگرام نے وزیر صحت کو ڈیٹا سینٹر کے امور سے متعلق بریفننگ دی۔وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ صحت سہولت پروگرام نے ای کلیم کا نفاذ کر کے پیپرلیس انوائرمنٹ کو فروغ دیا ہے، صحت سہولت پروگرام نے پاکستان کا سب سے بڑا...
    آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی وزیر مملکت طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں - فوٹو: اسکرین گریب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے بتایا ہے کہ معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں گوجرانوالہ اور سرگودھا سے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان عادی مجرم تھے، ملزمان نے ریکی کرکے دیکھا کہ کس گھر میں کم آمدورفت ہوتی ہے، پھر ڈکیتی کی نیت سے گھرداخل ہوئے۔ معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاریایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں...
    ---فائل فوٹو پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اہم کامیابی مل گئی، پاکستان نے جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان یہ ذمہ داری شعور، انکساری اور یقین کے ساتھ نبھائے گا، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امن، قانون کی حکمرانی اور کثیرالجہتی سفارتکاری کا حامی ہے، سلامتی کونسل میں متوازن، شفاف اور مشاورتی طرز عمل اپنائے گا، عالمی امن کے فروغ میں اقوام متحدہ کے ساتھ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیادفتر خارجہ کی جانب سے کہا...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے ہدایت کر دی۔الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے عمر ایوب کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اور اثاثہ جات کیس پر سماعت کی۔عمر ایوب الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، سماعت کے دوران عمر ایوب کے وکیل کی جانب سے الیکشن کمیشن میں اسپیکر ریفرنس کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا حکم امتناع پیش کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نااہلی کیس: عمر ایوب کی استدعا منظور الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کیس میں وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔ پشاور...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چاروں صوبائی ہائیکورٹس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے۔ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس جنید غفار کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ، جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، جسٹس روزی خان کو چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان کی ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی کے دوران اعتراض اٹھادیا، اور کہا کہ...
    بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ جنتا دل کے مرکزی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی...
    معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو جعلی قرار دے دیا ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ برطانیہ میں ان کے داخلے پر پابندی لگائی جا سکتی ہے یہ رپورٹس ایک میوزک ویڈیو کے حوالے سے سامنے آئیں جس میں مہوش حیات بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ کے ساتھ نظر آ رہی ہیں اس ویڈیو کا نام جٹ محکمۂ ہے اور یہ یوٹیوب پر نومبر سے اب تک چار کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھی جا چکی ہے رپورٹس کے مطابق برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں نے اس ویڈیو پر اعتراض کیا ہے جس میں چند کم عمر بچوں کو مہوش حیات کے کردار کے ساتھ جعلی...