2025-10-05@05:39:11 GMT
تلاش کی گنتی: 412
«اور پیپلز پارٹی کو»:
(نئی خبر)
2008 میں جنرل پرویزکی صدارت میں پیپلز پارٹی 2007 میں بے نظیر بھٹو کی شہادت کے نتیجے میں 1993 کے بعد اقتدار میں آئی تھی اور اس نے سندھ میں اپنی واضح اکثریت سے حکومت بنائی تھی اور پی پی نے مسلم لیگ (ن) سے مل کر حکومت بنائی تھی جو چند ماہ ہی چل سکی تھی اور آصف زرداری نے (ن) لیگ کی علیحدگی کے بعد ایم کیو ایم اور (ق) لیگ کو ملا کر گیلانی حکومت بنائی اور راجہ پرویز اشرف کی حکومتوں کی مدت پوری کرائی تھی۔ بلوچستان میں پی پی کا اور کے پی میں اے این پی کے ساتھ اتحاد سے وزیر اعلیٰ تھے جب کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی اکثریتی حکومت تھی...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی نائب صدر حور النسا پلیجو اور عبدالقادر رانٹو نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر کمپنی سرکار کا راج قائم کر دیا گیا، انسانی حقوق معطل کر کے سندھ کے مقامی باشندوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے، گولارچی کے دیہاتیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر کے زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں، جس میں پیپلز پارٹی کی حکومت ملوث ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ایک طرف سندھ کا پانی بند کیا جا رہا ہے، تو دوسری طرف دیہاتوں سے لوگوں کو بے دخل کر کے زمین کو کمپنیوں کے حوالے کیا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئندہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت نہیں بنے گی، سندھ کے عوام تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں اور پیپلز پارٹی کے ہاتھوں عوام کو مزید لوٹنے نہیں دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلز پارٹی پر سندھ کے وسائل کو لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کو مزید سندھ کے وسائل پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے یہ بات عادل ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں سندھ حکومت کو 25 ہزار ارب...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی پر سندھ کے وسائل کو لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب پیپلزپارٹی کو مزید سندھ کے وسائل پر ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے انہوں نے یہ بات عادل ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گزشتہ 17 برسوں میں سندھ حکومت کو 25 ہزار ارب روپے سے زائد کا بجٹ ملا، لیکن اس کے باوجود صوبے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ اتنے بڑے بجٹ کے باوجود سندھ میں معیاری اسکول نہ بن سکے، اسپتالوں میں دوائیاں نہیں پہنچ سکیں، اور آج بھی...
کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) پاکستان پیپلزپارٹی نے سندھ کے مفادات کا ایک مرتبہ پھر سودا کرلیا، دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کے معاملے کی بظاہر مخالفت کرنے والی پیپلزپارٹی نے پس پردہ وفاق کو منصوبے کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔ پارٹی نے عوامی ردعمل کو روکنے کیلیے پارٹی رہنماؤں کو کینالز منصوبے کے خلاف سخت بیانات دینے کے احکامات جاری کردیے لیکن اعلیٰ سطح پر منصوبے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی اور مخالفت صرف بیانات کی حد تک محدود رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئے کینالز نکالنے کیلیے صوبہ سندھ کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں اس وقت ایک پیج پر نظرآتی ہیں۔ دریائے سندھ بچاؤ تحریک کی جانب سے اس وقت...
پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومتی حمایت ختم کرنے کی بات کی ہے ، ان کے بقول گیارہ ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا اور پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پی پی نے اگر حمایت ختم کر دی تو موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر رہنما بھی ایسی شکایات کر رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جان بوجھ کر کوئی جواب دیا نہیں دے رہی ہے بلکہ (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پی...
اٹک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایک بار پھر مرکز میں اپنی پارٹی کی اتحادی جماعت اور اس کی صوبائی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے فتح جنگ اٹک میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کے دوران جوش میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آگر میں چپ رہوں اور حکومتی کاموں کی تعریفیں کروں تو مجھے 2، 4 سڑکیں مل جاہیں مگر میں غریب عوام کے حق کے لیے بولتا اور لڑتا رہوں گا، آگر میں مظلوم اور غریب کے حق کے لیے لڑر نہ سکوں تو مجھے گورنر ہاؤس میں رہنے کا حق نہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ 17 ہزار سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ کرکے تعلیم کو...
سکھر میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ آپریشن کے بار بار اعلان کے باوجود آج تک ڈاکوؤں کیخلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا۔ بلکہ پولیس ایک طرف ڈاکوؤں سے اپنا حصہ وصول کرتی ہے، تو دوسری طرف آپریشن کے نام پر آنیوالے فنڈز کی بندر بانٹ کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہر سال سندھ کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں لوگ اغواء ہو رہے ہیں۔ ڈاکو راج کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔ کچے کے ڈاکو پکے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی میں معصوم شہریوں کو اغواء کرکے بھاری رقم تاوان وصول کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے سینئر نائب صدر لعل بخش کلہوڑو نے سندھ گورنمنٹ کے تحت چلنے والے محنت کشوں کے فلاح و بہبود کے اداروں کی ذیلی کمیٹیوں میں پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزدور رہنمائوں کو نذر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوشل سیکورٹی سندھ کی میڈیکل ذیلی کمیٹی ضلع حیدرآباد،کوٹری اور نوری آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والے مزدور رہنمائوں کے ساتھ ایک بار پھر ناانصافی کی گئی ہے، ہم صوبائی وزیر محنت شاہد سلام تھیم،سیکرٹری لیبر سندھ اور کمشنر سیسی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کی جائے اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ذیلی تنظیم پیپلز لیبر...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے ترجمان سینیٹر عاجز دھامرا نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے گزشتہ روز کے بیان پر نوٹس لیتے ہوئے انکے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر کا یہ کہنا کہ نئی کینالوں سے سندھ کے پانی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سندھ کے حصے کا پانی تو ارسا کے قانون کے مطابق تقسیم ہو چکا ہے جس پر اعتراض کرنا جائز نہیں ، ایک دیوانے کا بیان لگتا ہے جس کو حقائق کا کوئی ادراک ہے اور نہ ہی وہ اس پورے عمل کے بارے میں کوئی معلومات رکھتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ ارسا کی جانب سے تقسیم کیا گیا پانی بھی سندھ کو پورا نہیں پہنچ...
بدین: سندھی کسان تحریک کے مرکزی رہنما دلدار لغاری گائوں یامین جٹ میں جلسے سے خطاب کر رہے ہیں بدین (نمائندہ جسارت) سندھی کسان تحریک کے مرکزی رہنما دلدار لغاری، ضلعی صدر مہران درس، مختار بکاری، جاکرو نوحانی، دلدار نوحانی، گلزار نوحانی، غلام رسول جٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کے لالچ میں سندھ کی زمینیں اور پانی نیلام کر کے چند بدمعاشوں کو عیاشیاں کروائی، قومی وسائل کے مالک ہونے میں ناکام ہو رہی ہے، اس طرح سندھیوں کو اپنے وسائل اور قومی مفاد کے لیے لڑنا پڑے گا، پنجاب کے حکمران چھوٹے صوبوں کے حقوق پامال کر رہے ہیں جس سے ملکی سالمیت کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے اور ملکی سالمیت...
ایکسپریس رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے موجودہ حکومتی پالیسیوں پر کھل کر تنقید کا فیصلہ کیا ہے جو اتحادی جماعت ہونے کے باعث غیر مناسب بھی سمجھا جائے گا اور موجودہ اپوزیشن یہ کہنے میں حق بجانب ہوگی کہ پیپلز پارٹی اگر واقعی حکومتی پالیسیوں سے ناخوش ہے تو پی پی کو حکومت کی حمایت چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ مطالبہ پی ٹی آئی کے مفاد میں ہو سکتا ہے اور پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی مل کر حکومت بھی بنا سکتے ہیں جس کے نتیجے میں بلاول بھٹو زرداری کے والد آصف زرداری کی خواہش مشروط طور پر پوری بھی ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو نئی حکومت موجودہ حکومت سے کچھ بہتر بھی ثابت...